حضرت ابوامیہ (رض) کی حدیث

Musnad Imam Ahmad · Chapter 880 · 1 hadith

21474Musnad Imam Ahmad

حضرت ابوامیہ (رض) کی حدیث

حَدَّثَنَا بَهْزٌ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ أَخْبَرَنَا إِسْحَاقُ يَعْنِي ابْنَ أَبِي طَلْحَةَ عَنْ أَبِي الْمُنْذِرِ مَوْلَى أَبِي ذَرٍّ عَنْ أَبِي أُمَيَّةَ الْمَخْزُومِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُتِيَ بِلِصٍّ فَاعْتَرَفَ وَلَمْ يُوجَدْ مَعَهُ مَتَاعٌ فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا أَخَالُكَ سَرَقْتَ قَالَ بَلَى مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلَاثًا قَالَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اقْطَعُوهُ ثُمَّ جِيئُوا بِهِ قَالَ فَقَطَعُوهُ ثُمَّ جَاءُوا بِهِ فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قُلْ أَسْتَغْفِرُ اللَّهَ وَأَتُوبُ إِلَيْهِ قَالَ أَسْتَغْفِرُ اللَّهَ وَأَتُوبُ إِلَيْهِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اللَّهُمَّ تُبْ عَلَيْهِ

حضرت ابو امیہ مخزومی ؓ سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ کے پاس ایک چور کو لایا گیا اس نے اعتراف جرم کرلیا لیکن اس کے پاس سے سامان نہیں مل سکا نبی کریم ﷺ نے اس سے فرمایا میرا خیال نہیں ہے کہ تم نے چوری کی ہوگی؟ اس نے دو تین مرتبہ کہا کیوں نہیں، نبی کریم ﷺ نے فرمایا اس کا ہاتھ کاٹ کر میرے پاس اسے واپس لاؤ چنانچھ اس کا ہاتھ کاٹ کر نبی کریم ﷺ کے پاس لے آئے نبی کریم ﷺ نے اس سے فرمایا یوں کہو " استغفر اللہ واتوب الیہ " اس نے اسی طرح کہہ دیا " استغفر اللہ واتوب الیہ " نبی کریم ﷺ نے دعاء فرمائی کہ اے اللہ اس کی توبہ قبول فرما۔