حضرت عمروبن امیہ ضمیری (رض) کی حدیثیں

Musnad Imam Ahmad · Chapter 870 · 10 hadiths

21443Musnad Imam Ahmad

حضرت عمروبن امیہ ضمیری (رض) کی حدیثیں

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ وَسَمِعْتُهُ أَنَا مِنْ ابْنِ أَبِي شَيْبَةَ بِالْكُوفَةِ وَقَالَ لَنَا فِيهِ ابْنُ أَبِي شَيْبَةَ عَنِ الزُّهْرِيِّ وَأَمَّا أَبِي فَحَدَّثَنَاهُ عَنْهُ وَلَمْ يَذْكُرْ الزُّهْرِيَّ وَحَدَّثَنَاهُ بِالْكُوفَةِ جَعَلَهُ لَنَا عَنْ الزُّهْرِيِّ ثُمَّ رَجَعَ إِلَى حَدِيثِ أَبِي حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ إِسْمَاعِيلَ أَخْبَرَنِي جَعْفَرُ بْنُ عَمْرِو بْنِ أُمَيَّةَ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَهُ وَحْدَهُ عَيْنًا إِلَى قُرَيْشٍ قَالَ فَجِئْتُ إِلَى خَشَبَةِ خُبَيْبٍ وَأَنَا أَتَخَوَّفُ الْعُيُونَ فَرَقَيْتُ فِيهَا فَحَلَلْتُ خُبَيْبًا فَوَقَعَ إِلَى الْأَرْضِ فَانْتَبَذْتُ غَيْرَ بَعِيدٍ ثُمَّ الْتَفَتُّ فَلَمْ أَرَ خُبَيْبًا وَلَا كَأَنَّمَا ابْتَلَعَتْهُ الْأَرْضُ فَلَمْ يُرَ لِخُبَيْبٍ أَثَرٌ حَتَّى السَّاعَةِ

حضرت عمرو بن امیہ ؓ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی کریم ﷺ نے تنہا انہیں قریش کی طرف جاسوس بنا کر بھیجا (دشمنوں نے حضرت خبیب ؓ کو شہید کر کے ان کی نعش کو لکڑی سے ٹانگ رکھا تھا میں حضرت خبیب ؓ کی اس لکڑی کے پاس پہنچا مجھے قریش کے جاسوسوں کا خطرہ تھا اس لئے میں نے جلدی سے اوپر چڑھ کر حضرت خبیب ؓ کو کھولا وہ زمین پر گرپڑے اور میں دور جا گرا جب میں پلٹ کر حضرت خبیب ؓ کے پاس آیا تو وہ نظر نہ آئے ایسا لگتا تھا کہ زمین انہیں نگل گئی ہے یہی وجہ ہے اب تک حضرت خبیب ؓ کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

21444Musnad Imam Ahmad

حضرت عمروبن امیہ ضمیری (رض) کی حدیثیں

حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ حَدَّثَنَا عَلِيٌّ عَنْ يَحْيَى عَنْ أَبِي سَلَمَةَ أَخْبَرَنِي جَعْفَرُ بْنُ عَمْرِو بْنِ أُمَيَّةَ عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ رَأَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَمْسَحُ عَلَى الْخُفَّيْنِ

حضرت عمرو بن امیہ ؓ سے مروی ہے کہ انہوں نے نبی کریم ﷺ کو موزوں پر مسح کرتے ہوئے دیکھا ہے۔

21445Musnad Imam Ahmad

حضرت عمروبن امیہ ضمیری (رض) کی حدیثیں

حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ حَدَّثَنَا فُلَيْحٌ عَنِ الزُّهْرِيِّ حَدَّثَنِي جَعْفَرُ بْنُ عَمْرِو بْنِ أُمَيَّةَ عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ رَأَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَكَلَ عُضْوًا فِي الْمُصَلَّى وَلَمْ يَتَوَضَّأْ

حضرت عمرو بن امیہ ؓ سے مروی ہے کہ انہوں نے نبی کریم ﷺ کو دیکھا کہ آپ ﷺ نے کسی عضو کا گوشت تناول فرمایا پھر نیا وضو کئے بغیر ہی نماز پڑھ لی۔

21446Musnad Imam Ahmad

حضرت عمروبن امیہ ضمیری (رض) کی حدیثیں

حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ حَدَّثَنَا حَيْوَةُ أَخْبَرَنَا عَيَّاشُ بْنُ عَبَّاسٍ أَنَّ كُلَيْبَ بْنَ صُبْحٍ حَدَّثَهُ أَنَّ الزِّبْرِقَانَ حَدَّثَهُ عَنْ عَمِّهِ عَمْرِو بْنِ أُمَيَّةَ الضَّمْرِيِّ قَالَ كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي بَعْضِ أَسْفَارِهِ فَنَامَ عَنْ صَلَاةِ الصُّبْحِ حَتَّى طَلَعَتْ الشَّمْسُ لَمْ يَسْتَيْقِظُوا وَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَدَأَ بِالرَّكْعَتَيْنِ فَرَكَعَهُمَا ثُمَّ أَقَامَ الصَّلَاةَ فَصَلَّى

حضرت عمرو بن امیہ ؓ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ ہم نبی کریم ﷺ کے ساتھ کسی سفر میں تھے نبی کریم ﷺ فجر کی وقت سوتے رہے اور طلوع آفتاب تک کوئی بیدار نہ ہوسکا پھر نبی کریم ﷺ نے سے قضاء کرتے ہوئے پہلے دو سنتیں پڑھیں پھر نماز کھڑی کر کے نماز فجر پڑھائی۔

21447Musnad Imam Ahmad

حضرت عمروبن امیہ ضمیری (رض) کی حدیثیں

حَدَّثَنَا أَبُو الْمُغِيرَةِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَمْرٍو الْأَوْزَاعِيُّ حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ الْيَمَانِيُّ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ عَمْرِو بْنِ أُمَيَّةَ الضَّمْرِيِّ عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ رَأَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَسَحَ عَلَى الْخُفَّيْنِ وَالْعِمَامَةِ

حضرت عمرو بن امیہ ؓ سے مروی ہے کہ انہوں نے نبی کریم ﷺ کو موزوں اور عمامہ پر مسح کرتے ہوئے دیکھا ہے۔

21448Musnad Imam Ahmad

حضرت عمروبن امیہ ضمیری (رض) کی حدیثیں

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُصْعَبٍ حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ عَمْرِو بْنِ أُمَيَّةَ الضَّمْرِيِّ عَنْ أَبِيهِ قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَمْسَحُ عَلَى الْخُفَّيْنِ وَالْخِمَارِ

حضرت عمرو بن امیہ ؓ سے مروی ہے کہ انہوں نے نبی کریم ﷺ کو موزوں اور عمامہ پر مسح کرتے ہوئے دیکھا ہے۔

21449Musnad Imam Ahmad

حضرت عمروبن امیہ ضمیری (رض) کی حدیثیں

حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ حَدَّثَنَا أَبِي عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنِي جَعْفَرُ بْنُ عَمْرِو بْنِ أُمَيَّةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَمْسَحُ عَلَى الْخُفَّيْنِ

حضرت عمروبن امیہ ؓ سے مروی ہے کہ میں نے نبی کریم ﷺ کو موزوں پر مسح کرتے ہوئے دیکھا ہے۔

21450Musnad Imam Ahmad

حضرت عمروبن امیہ ضمیری (رض) کی حدیثیں

حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ حَدَّثَنَا أَبِي عَنْ صَالِحٍ قَالَ ابْنُ شِهَابٍ حَدَّثَنِي جَعْفَرُ بْنُ عَمْرِو بْنِ أُمَيَّةَ أَنَّ أَبَاهُ قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَحْتَزُّ مِنْ كَتِفِ شَاةٍ فَدُعِيَ إِلَى الصَّلَاةِ فَطَرَحَ السِّكِّينَ وَلَمْ يَتَوَضَّأْ

حضرت عمرو بن امیہ ؓ سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ کو دیکھا کہ آپ ﷺ نے بکری کے شانے کا گوشت تناول فرمایا پھر نماز کے لئے بلایا گیا تو چھری پھینک دی اور تازہ وضو نہیں کیا۔

21451Musnad Imam Ahmad

حضرت عمروبن امیہ ضمیری (رض) کی حدیثیں

حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ حَدَّثَنَا أَبِي عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ عَمْرِو بْنِ أُمَيَّةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْكُلُ يَحْتَزُّ مِنْ كَتِفٍ ثُمَّ دُعِيَ إِلَى الصَّلَاةِ فَصَلَّى وَلَمْ يَتَوَضَّأْ

حضرت عمروبن امیہ ؓ سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ کو دیکھا کہ آپ ﷺ نے بکری کے شانے کا گوشت تناول فرمایا پھر نماز کے لئے بلایا گیا تو چھری پھینک دی اور تازہ وضو نہیں کیا۔

21452Musnad Imam Ahmad

حضرت عمروبن امیہ ضمیری (رض) کی حدیثیں

حَدَّثَنَا حَسَنُ بْنُ مُوسَى وَحُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَا حَدَّثَنَا شَيْبَانُ عَنْ يَحْيَى عَنْ أَبِي سَلَمَةَ أَنَّ جَعْفَرَ بْنَ عَمْرِو بْنِ أُمَيَّةَ الضَّمْرِيَّ أَخْبَرَهُ أَنَّ أَبَاهُ أَخْبَرَهُ أَنَّهُ رَأَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَمْسَحُ عَلَى الْخُفَّيْنِ

حضرت عمرو بن امیہ ؓ سے مروی ہے کہ انہوں نے نبی کریم ﷺ کو موزوں پر مسح کرتے ہوئے دیکھا ہے۔