حضرت ام مبشرزوجہ زید بن حارثہ کی حدیثیں

Musnad Imam Ahmad · Chapter 1,022 · 4 hadiths

25841Musnad Imam Ahmad

حضرت ام مبشرزوجہ زید بن حارثہ کی حدیثیں

حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ قَالَ حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ عَنْ أَبِي سُفْيَانَ عَنْ جَابِرٍ عَنْ أُمِّ مُبَشِّرٍ امْرَأَةِ زَيْدِ بْنِ حَارِثَةَ قَالَتْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي بَيْتِ حَفْصَةَ فَقَالَ لَا يَدْخُلُ النَّارَ أَحَدٌ شَهِدَ بَدْرًا وَالْحُدَيْبِيَةَ قَالَتْ حَفْصَةُ أَلَيْسَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ يَقُولُ وَإِنْ مِنْكُمْ إِلَّا وَارِدُهَا قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَمَهْ ثُمَّ نُنَجِّي الَّذِينَ اتَّقَوْا

حضرت ام مبشر سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے حضرت حفصہ کے گھر میں ارشاد فرمایا: مجھے امید ہے کہ انشاء اللہ غزوہ بدر اور حدیبیہ میں شریک ہونیوالا کوئی آدمی جہنم میں داخل نہ ہوگا میں نے عرض کیا کہ کیا اللہ تعالیٰ نہیں فرماتا کہ تم میں سے ہر شخص اس میں وارد ہوگا تو نبی ﷺ نے فرمایا: پھر ہم متقی لوگوں کو نجات دیدیں گے اور ظالموں کو اس میں گھٹنوں کے بل پڑا رہنے کے لئے چھوڑ دیں گے۔

25842Musnad Imam Ahmad

حضرت ام مبشرزوجہ زید بن حارثہ کی حدیثیں

حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ عَنْ أَبِي سُفْيَانَ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ أُمِّ مُبَشِّرٍ قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ غَرَسَ غَرْسًا أَوْ زَرَعَ زَرْعًا فَأَكَلَ مِنْهُ إِنْسَانٌ أَوْ سَبُعٌ أَوْ دَابَّةٌ أَوْ طَيْرٌ فَهُوَ لَهُ صَدَقَةٌ

حضرت ام مبشر سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا جو شخص کوئی پودا لگائے، یا کوئی فصل اگائے اور اس سے انسان پرندے درندے یا چوپائے کھائیں تو وہ اس کے لئے باعث صدقہ ہے۔

25843Musnad Imam Ahmad

حضرت ام مبشرزوجہ زید بن حارثہ کی حدیثیں

حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ قَالَ حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ عَنْ أَبِي سُفْيَانَ عَنْ جَابِرٍ عَنْ أُمِّ مُبَشِّرٍ قَالَتْ دَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا فِي حَائِطٍ مِنْ حَوَائِطِ بَنِي النَّجَّارِ فِيهِ قُبُورٌ مِنْهُمْ قَدْ مَاتُوا فِي الْجَاهِلِيَّةِ فَسَمِعَهُمْ وَهُمْ يُعَذَّبُونَ فَخَرَجَ وَهُوَ يَقُولُ اسْتَعِيذُوا بِاللَّهِ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ قَالَتْ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ وَإِنَّهُمْ لَيُعَذَّبُونَ فِي قُبُورِهِمْ قَالَ نَعَمْ عَذَابًا تَسْمَعُهُ الْبَهَائِمُ

حضرت ام مبشر سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ میں بنو نجار کے کسی باغ میں تھی کہ نبی ﷺ میرے پاس تشریف لے آئے، اس باغ میں زمانہ جاہلیت میں مرجانے والے کچھ لوگوں کی قبریں بھی تھیں، نبی ﷺ کو انہیں عذاب دیئے جانے کی آواز سنائی دی، نبی ﷺ یہ کہتے ہوئے اس باغ سے باہر آگئے کہ عذاب قبر سے اللہ کی پناہ مانگو میں نے عرض کیا یا رسول اللہ کیا انہیں قبروں میں عذاب ہو رہا ہے؟ نبی ﷺ نے فرمایا ہاں! اور جانور بھی اس عذاب کو سنتے ہیں۔

25844Musnad Imam Ahmad

حضرت ام مبشرزوجہ زید بن حارثہ کی حدیثیں

حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو قَالَ حَدَّثَنَا زَائِدَةُ عَنْ سُلَيْمَانَ عَنْ أَبِي سُفْيَانَ عَنْ جَابِرٍ عَنْ أُمِّ مُبَشِّرٍ قَالَتْ جَاءَ غُلَامُ حَاطِبٍ فَقَالَ وَاللَّهِ لَا يَدْخُلُ حَاطِبٌ الْجَنَّةَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَذَبْتَ قَدْ شَهِدَ بَدْرًا وَالْحُدَيْبِيَةَ

حضرت ام مبشر سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ حضرت حاطب کا غلام آیا اور کہنے لگا واللہ حاطب جنت میں داخل نہ ہو سکیں گے، نبی ﷺ نے فرمایا تم غلط کہتے ہو، وہ غزوہ بدر اور حدیبیہ میں شریک ہوچکے ہیں۔