حضرت خدیجہ بنت خویلد (رض) کے ایک پڑوسی کی روایت

Musnad Imam Ahmad · Chapter 526 · 1 hadith

17272Musnad Imam Ahmad

حضرت خدیجہ بنت خویلد (رض) کے ایک پڑوسی کی روایت

حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ حَمَّادُ بْنُ أُسَامَةَ حَدَّثَنَا هِشَامٌ يَعْنِي ابْنَ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ حَدَّثَنِي جَارٌ لِخَدِيجَةَ بِنْتِ خُوَيْلِدٍ أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يَقُولُ لِخَدِيجَةَ أَيْ خَدِيجَةُ وَاللَّهِ لَا أَعْبُدُ اللَّاتَ وَالْعُزَّى وَاللَّهِ لَا أَعْبُدُ أَبَدًا قَالَ فَتَقُولُ خَدِيجَةُ خَلِّ اللَّاتَ خَلِّ الْعُزَّى قَالَ كَانَتْ صَنَمَهُمْ الَّتِي كَانُوا يَعْبُدُونَ ثُمَّ يَضْطَجِعُونَ

حضرت خدیجہ ؓ کے ایک پڑوسی کا کہنا ہے کہ انہوں نے نبی ﷺ کو حضرت خدیجہ ؓ سے یہ فرماتے ہوئے سنا ہے اے خدیجہ! واللہ میں لات کی عبادت کبھی نہیں کروں گا، اللہ کی قسم! میں عزی کی عبادت کبھی نہیں کروں گا، حضرت خدیجہ ؓ نے فرمایا آپ عزی وغیرہ کے حوالے سے اپنی قسم پوری کیجئے، راوی کہتے ہیں کہ یہ ان کے بتوں کے نام تھے جن کی مشرکین عبادت کرتے تھے، پھر اپنے بستروں پر لیٹتے تھے۔