حضرت حمل بن مالک (رض) کی حدیث

Musnad Imam Ahmad · Chapter 373 · 1 hadith

16131Musnad Imam Ahmad

حضرت حمل بن مالک (رض) کی حدیث

حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ قَالَ أَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ قَالَ أَنَا عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ أَنَّهُ سَمِعَ طَاوُسًا يُخْبِرُ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ أَنَّهُ نَشَدَ قَضَاءَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي ذَلِكَ فَجَاءَ حَمَلُ بْنُ مَالِكِ بْنِ النَّابِغَةِ فَقَالَ كُنْتُ بَيْنَ بَيْتَيْ امْرَأَتَيَّ فَضَرَبَتْ إِحْدَاهُمَا الْأُخْرَى بِمِسْطَحٍ فَقَتَلَتْهَا وَجَنِينَهَا فَقَضَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي جَنِينِهَا بِغُرَّةٍ وَأَنْ تُقْتَلَ بِهَا قُلْتُ لِعَمْرٍو لَا أَخْبَرَنِي عَنْ أَبِيهِ بِكَذَا وَكَذَا قَالَ لَقَدْ شَكَّكْتَنِي

حضرت ابن عباس ؓ سے مروی ہے کہ حضرت عمر فاروق نے ایک مسئلے میں نبی ﷺ کے کسی فیصلے کی نظیر لوگوں سے پوچھی تو حضرت حمل بن مالک بن نابغہ آئے اور کہنے لگے کہ ایک مرتبہ میں اپنی بیویوں کے گھروں میں تھا کہ ان میں سے ایک نے دوسری کو خیمہ کی چوب دے ماری جس سے وہ مرگئی اور کے پیٹ کا بچہ بھی مرگیا، نبی ﷺ نے اس کے پیٹ کے بچے میں ایک غلام یا باندی کا فیصلہ فرمایا اور یہ کہ اس مقتولہ کے بدلے میں قاتلہ کو قتل کیا جائے۔