حضرت خیثمہ بن عبدالرحمن کی اپنے والد سے منقول حدیث

Musnad Imam Ahmad · Chapter 463 · 5 hadiths

16946Musnad Imam Ahmad

حضرت خیثمہ بن عبدالرحمن کی اپنے والد سے منقول حدیث

حَدَّثَنَا وَكِيعٌ حَدَّثَنِي يُونُسُ بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ عَنْ خَيْثَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِيهِ قَالَ كَانَ اسْمُ أَبِي فِي الْجَاهِلِيَّةِ عَزِيزًا فَسَمَّاهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَبْدَ الرَّحْمَنِ

خیثمہ اپنے والد کے حوالے سے نقل کرتے ہیں کہ زمانہ جاہلیت میں میرے والد کا نام عزیز تھا، جسے بدل کر نبی ﷺ نے عبدالرحمن کردیا۔

16947Musnad Imam Ahmad

حضرت خیثمہ بن عبدالرحمن کی اپنے والد سے منقول حدیث

حَدَّثَنَا وَكِيعٌ حَدَّثَنَا أَبِي عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ عَنْ خَيْثَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ مِنْ خَيْرِ أَسْمَائِكُمْ عَبْدَ اللَّهِ وَعَبْدَ الرَّحْمَنِ

حضرت عبدالرحمن ؓ سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا تمہارے سب ناموں میں سے بہترین نام عبداللہ، عبدالرحمن اور حارث ہیں۔

16948Musnad Imam Ahmad

حضرت خیثمہ بن عبدالرحمن کی اپنے والد سے منقول حدیث

حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا أَبُو وَكِيعٍ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ عَنْ خَيْثَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي سَبْرَةَ أَنَّ أَبَاهُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ ذَهَبَ مَعَ جَدِّهِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا اسْمُ ابْنِكَ قَالَ عَزِيزٌ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا تُسَمِّهِ عَزِيزًا وَلَكِنْ سَمِّهِ عَبْدَ الرَّحْمَنِ ثُمَّ قَالَ إِنَّ خَيْرَ الْأَسْمَاءِ عَبْدُ اللَّهِ وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ وَالْحَارِثُ

خیثمہ سے مروی ہے کہ ان کے والد عبدالرحمن ان کے دادا کے ساتھ نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے، نبی ﷺ نے میرے دادا سے پوچھا کہ تمہارے بیٹے کا کیا نام ہے؟ انہوں نے بتایا کہ عزیز! نبی ﷺ نے فرمایا اس کا نام عزیز نہ رکھو، بلکہ عبدالرحمن رکھو، پھر فرمایا کہ سب سے بہترین نام عبداللہ، عبدالرحمن اور حارث ہے۔

16949Musnad Imam Ahmad

حضرت خیثمہ بن عبدالرحمن کی اپنے والد سے منقول حدیث

حَدَّثَنَا سُرَيْجُ بْنُ النُّعْمَانِ حَدَّثَنَا زِيَادٌ أَوْ عَبَّادٌ عَنْ الْحَجَّاجِ عَنْ عُمَيْرِ بْنِ سَعِيدٍ عَنْ سَبْرَةَ بْنِ أَبِي سَبْرَةَ عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَا وَلَدُكَ قَالَ فُلَانُ وَفُلَانُ وَعَبْدُ الْعُزَّى فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هُوَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ إِنَّ أَحَقَّ أَسْمَائِكُمْ أَوْ مِنْ خَيْرِ أَسْمَائِكُمْ إِنْ سَمَّيْتُمْ عَبْدَ اللَّهِ وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ وَالْحَارِثَ

خیثمہ سے مروی ہے ان کے والد عبدالرحمن ان کے دادا کے ساتھ نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے، نبی ﷺ نے میرے دادا سے پوچھا کہ تمہارے بیٹے کا کیا نام ہے؟ انہوں نے بتایا کہ فلاں، فلاں اور عبدالعزی نبی ﷺ نے فرمایا وہ عبدالرحمن ہے پھر فرمایا کہ سب سے بہترین نام عبداللہ، عبدالرحمن اور حارث ہے۔

16950Musnad Imam Ahmad

حضرت خیثمہ بن عبدالرحمن کی اپنے والد سے منقول حدیث

حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا يُونُسُ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ عَنْ خَيْثَمَةَ قَالَ وَلَدَ جَدِّي غُلَامًا فَسَمَّاهُ عَزِيزًا فَأَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ وُلِدَ لِي غُلَامٌ قَالَ فَمَا سَمَّيْتَهُ قَالَ قُلْتُ عَزِيزًا قَالَ لَا بَلْ هُوَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ قَالَ أَبِي فَهُوَ

خیثمہ سے مروی ہے کہ میرے دادا کے یہاں ایک لڑکا پیدا ہوا، انہوں نے اس کا نام عزیز رکھا، پھر وہ نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا کہ میرے یہاں بیٹا پیدا ہوا ہے، نبی ﷺ نے میرے دادا سے پوچھا کہ تم نے اس کا کیا نام رکھا؟ انہوں نے بتایا عزیز! نبی ﷺ نے فرمایا اس کا نام عبدالرحمن رکھو، وہی میرے والد تھے۔