حضرت سلمہ بن قیس اشجعی کی حدیثیں

Musnad Imam Ahmad · Chapter 649 · 5 hadiths

18221Musnad Imam Ahmad

حضرت سلمہ بن قیس اشجعی کی حدیثیں

حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ هِلَالِ بْنِ يَسَافٍ عَنْ سَلَمَةَ بْنِ قَيْسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا تَوَضَّأْتَ فَانْتَثِرْ وَإِذَا اسْتَجْمَرْتَ فَأَوْتِرْ

حضرت سلمہ بن قیس سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا جب وضو کیا کرو تو ناک صاف کرلیا کرو اور جب استنجاء کے ڈھیلے استعمال کیا کرو تو طاق عدد میں ڈھیلے لیا کرو۔

18222Musnad Imam Ahmad

حضرت سلمہ بن قیس اشجعی کی حدیثیں

حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ هِلَالِ بْنِ يَسَافٍ عَنْ سَلَمَةَ بْنِ قَيْسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا تَوَضَّأْتَ فَانْتَثِرْ وَإِذَا اسْتَجْمَرْتَ فَأَوْتِرْ

حضرت سلمہ بن قیس ؓ سے مروی ہے کہ نبی نے مجھ سے فرمایا جب وضو کیا کرو تو ناک صاف کرلیا کرو اور جب استنجاء کے ڈھیلے استعمال کیا کرو تو طاق عدد میں ڈھیلے لیا کرو۔

18223Musnad Imam Ahmad

حضرت سلمہ بن قیس اشجعی کی حدیثیں

حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ هِلَالِ بْنِ يَسَافٍ عَنْ سَلَمَةَ بْنِ قَيْسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ إِنَّمَا هُنَّ أَرْبَعٌ لَا تُشْرِكُوا بِاللَّهِ شَيْئًا وَلَا تَقْتُلُوا النَّفْسَ الَّتِي حَرَّمَ اللَّهُ إِلَّا بِالْحَقِّ وَلَا تَسْرِقُوا وَلَا تَزْنُوا

حضرت سلمہ بن قیس ؓ سے مروی ہے کہ نبی نے حجۃ الوداع کے موقع پر ارشاد فرمایا چار چیزیں ہیں، اللہ کے ساتھ کسی شریک مت ٹھہراؤ، کسی ایسے شخص کو ناحق قتل مت کرو جسے قتل کرنا اللہ نے حرام قرار دیا ہو، چوری مت کرو اور بدکاری مت کرو۔

18224Musnad Imam Ahmad

حضرت سلمہ بن قیس اشجعی کی حدیثیں

حَدَّثَنَا هَاشِمٌ قَالَ ثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ يَعْنِي شَيْبَانَ حَدَّثَنَا مَنْصُورٌ عَنْ هِلَالِ بْنِ يَسَافٍ عَنْ سَلَمَةَ بْنِ قَيْسٍ الْأَشْجَعِيِّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ أَلَا إِنَّمَا هُنَّ أَرْبَعٌ أَنْ لَا تُشْرِكُوا بِاللَّهِ شَيْئًا وَلَا تَقْتُلُوا النَّفْسَ الَّتِي حَرَّمَ اللَّهُ إِلَّا بِالْحَقِّ وَلَا تَزْنُوا وَلَا تَسْرِقُوا قَالَ فَمَا أَنَا بِأَشَحَّ عَلَيْهِنَّ مِنِّي إِذْ سَمِعْتُهُنَّ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

حضرت سلمہ بن قیس ؓ سے مروی ہے کہ نبی نے حجۃ الوداع کے موقع پر ارشاد فرمایا چار چیزیں ہیں، اللہ کے ساتھ کسی شریک مت ٹھہراؤ، کسی ایسے شخص کو ناحق قتل مت کرو جسے قتل کرنا اللہ نے حرام قرار دیا ہو، چوری مت کرو اور بدکاری مت کرو۔

18225Musnad Imam Ahmad

حضرت سلمہ بن قیس اشجعی کی حدیثیں

حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ وَالثَّوْرِيُّ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ هِلَالِ بْنِ يَسَافٍ عَنْ سَلَمَةَ بْنِ قَيْسٍ قَالَ قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا تَوَضَّأْتَ فَانْتَثِرْ وَإِذَا اسْتَجْمَرْتَ فَأَوْتِرْ

حضرت سلمہ بن قیس ؓ سے مروی ہے کہ نبی نے مجھ سے فرمایا جب وضو کیا کرو تو ناک صاف کرلیا کرو اور جب استنجاء کے ڈھیلے استعمال کیا کرو تو طاق عدد میں ڈھیلے لیا کرو۔