حضرت ضراربن ازور (رض) کی حدیث

Musnad Imam Ahmad · Chapter 606 · 2 hadiths

18043Musnad Imam Ahmad

حضرت ضراربن ازور (رض) کی حدیث

حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنِ الْأَعْمَشِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سِنَانٍ عَنْ ضِرَارِ بْنِ الْأَزْوَرِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ بِهِ وَهُوَ يَحْلُبُ فَقَالَ دَعْ دَاعِيَ اللَّبَنِ

حضرت ضرار بن ازور ؓ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی کریم ﷺ ان کے پاس سے گذرے وہ اس وقت دودھ دوہ رہے تھے نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ اس کے تھنوں میں اتنادودھ رہنے دو کہ دوبارہ حاصل کرسکو۔

18151Musnad Imam Ahmad

حضرت ضراربن ازور (رض) کی حدیث

حَدَّثَنَا وَكِيعٌ وَأَبُو مُعَاوِيَةَ قَالَا ثَنَا الْأَعْمَشُ عَنْ يَعْقُوبَ بْنِ بَحِيرٍ عَنْ ضِرَارِ بْنِ الْأَزْوَرِ قَالَ بَعَثَنِي أَهْلِي بِلَقُوحٍ وَقَالَ أَبُو مُعَاوِيَةَ بِلَقْحٍ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَتَيْتُهُ بِهَا فَأَمَرَنِي أَنْ أَحْلُبَهَا ثُمَّ قَالَ دَعْ دَاعِيَ اللَّبَنِ قَالَ أَبُو مُعَاوِيَةَ لَا تُجْهِدَنَّهَا

حضرت ضرار بن ازور ؓ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ مجھے میرے گھر والوں نے ایک دودھ دینے والی اونٹنی دے کر نبی کریم ﷺ کے پاٍس بھیجا، میں حاضر ہوا تو نبی کریم ﷺ نے مجھے اس کا دودھ دوہنے کا حکم دیا پھر نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ اس کے تھنوں میں اتنا دودھ رہنے دو کہ دوبارہ حاصل کرسکو۔