عبداللہ بن مسعود ؓ کہتے ہیں کہ مسلمان کو گالی دینا فسق اور اس سے لڑنا کفر (کا کام) ہے۔ ابان نے ابواسحاق سبیعی سے پوچھا: ابواسحاق! کیا آپ نے اسے ابوالاحوص کے علاوہ کسی سے نہیں سنا؟ کہا: میں نے اسود اور ہبیرہ سے بھی سنا ہے۔
It was narrated from Shubah, from Abu Ishaq who said: "I heard Abu Al-Ahwas (narrate) that Abdullah said: Defaming a Muslim is evildoing and fighting him is Kufr." So Aban said to him: "O Abu Ishaq! You heard it only from Abu Al-Ahwas?" He said: "Rather, I heard it from Al-Aswad and Hubairah.
صحيح الإسناد موقوفصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 4106
عبداللہ بن مسعود ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: مسلمان کو گالی دینا فسق اور اس سے لڑنا کفر (کا کام) ہے ۔
It was narrated from Abdur-Rahman bin Abdullah, from his father, that: The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) said: "Defaming a Muslim is evildoing and fighting him is Kufr.
صحيح الإسنادصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 4108
عبداللہ بن مسعود ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: مسلمان کو گالی دینا فسق اور اس سے لڑنا کفر (کا کام) ہے ۔ (اس حدیث کی روایت کے بارے میں شعبہ نے حماد سے کہا) آپ کس پر (وہم اور غلطی کی) تہمت (اور الزام) لگاتے ہیں؟ منصور پر، زبید پر یا سلیمان اعمش پر؟ انہوں نے کہا: نہیں، میں تو ابو وائل پر تہمت لگاتا ہوں ١ ؎۔
It was narrated from Shubah who said: "I said to Hammad: I heard Mansur, and Sulaiman, and Zubaid narrating from Abu Wail, from Abdullah, that the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) said: "Defaming a Muslim is evildoing and fighting him is Kufr." - Who are you worried about? Are you worried about Mansur? Are you worried about Zubaid? Are you worried about Sulaiman? He said: No, but I am worried about Abu Wail.
صحيح الإسنادصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 4109
Notes · وضاحت
١ ؎: یعنی مجھے ابو وائل شقیق بن سلمہ کے سلسلہ میں شک ہے کہ انہوں نے عبداللہ بن مسعود ؓ سے یہ حدیث سنی ہے یا نہیں۔ واضح رہے کہ ابو وائل شقیق بن سلمہ ثقہ راوی ہیں (واللہ اعلم)، نیز دیکھئیے اگلی روایت۔
عبداللہ بن مسعود ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: مسلمان کو گالی دینا فسق اور اس سے لڑنا کفر (کا کام) ہے ۔ زبید کہتے ہیں کہ میں نے ابو وائل سے کہا: کیا آپ نے اسے عبداللہ بن مسعود سے سنا ہے؟ کہا: ہاں۔
It was narrated from Sufyan bin Zubaid, from Abu Wail, from Abdullah: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) said: Defaming a Muslim is evildoing and fighting him is Kufr." I said to Abu Wail: "Did you hear it from Abdullah?" He said: Yes.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 4110
ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جو (امیر کی) اطاعت سے نکل گیا اور (مسلمانوں کی) جماعت چھوڑ دی پھر مرگیا تو وہ جاہلیت کی موت مرا، اور جو میرے امتی کے خلاف اٹھے اور اچھے اور خراب سبھوں کو مارتا جائے اور مومن کو بھی نہ چھوڑے اور عہد والے سے بھی وفا نہ کرے تو اس کا مجھ سے کوئی تعلق نہیں، اور جو عصبیت کے جھنڈے تلے لڑے اور لوگوں کو عصبیت کی طرف بلائے یا اس کا غصہ عصبیت کی وجہ سے ہو، پھر وہ مارا جائے تو اس کی موت جاہلیت کی موت ہے ١ ؎۔
It was narrated that Abu Hurairah said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) said: Whoever parts from obedience, and splits away from the Jamaah and dies, then he has died a death of Jahiliyyah. Whoever rebels against my Ummah, killing good and evil people alike, and does not try to avoid killing the believers, and does not pay attention to those who are under a covenant, then he is not of me. Whoever fights for a cause that is not clear, advocating tribalism, getting angry for the sake of tribalism, and he is killed, then he has died a death of Jahiliyyah
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 4114
Notes · وضاحت
١ ؎: کیونکہ عصبیت زمانۂ جاہلیت ہی کی خصوصیات میں سے ہے، مسلمان کو ہمیشہ حق کا متلاشی ہونا چاہیئے، اور حق ہی کے لیے اس کا تعاون ہونا چاہیئے، اندھی عصبیت میں ذات برادری، پارٹی، جماعت اور علاقہ والوں کی اندھی حمایت مسلمان کا شیوہ نہیں ہے۔
Takhrij · تخریج
صحیح مسلم/الإمارة ١٣ (١٨٤٨)، سنن ابن ماجہ/الفتن ٧ (٣٩٤٨)، (تحفة الأشراف: ٩١٢٩٠٢)، مسند احمد (٢/٢٩٦، ٣٠٦، ٤٨٨) (صحیح )
جندب بن عبداللہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جو شخص عصبیت کے جھنڈے تلے لڑے اور وہ اپنی قوم کی عصبیت میں لڑے یا عصبیت میں غصہ ہو تو اس کی موت جاہلیت کی موت ہوگی ۔ ابوعبدالرحمٰن (نسائی) کہتے ہیں: عمران القطان زیادہ قوی نہیں ہیں ١ ؎۔
It was narrated that Jundab bin Abdullah said: "The Messenger of Allah(صلی اللہ علیہ وسلم) said: Whoever fights for a cause that is not clear, advocating tribalism, getting angry for the sake of tribalism, then he has died a death of Jahiliyyah.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 4115
Notes · وضاحت
١ ؎: مسلم کی سند میں عمران القطان نہیں ہیں، بلکہ ان کی جگہ معتمر بن سلیمان التیمی ہیں، قتادہ بھی نہیں ہیں، ان کی جگہ سلیمان التیمی ہیں، اس لیے حدیث صحیح ہے۔
ابوبکرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جب ایک مسلمان اپنے دوسرے مسلمان بھائی پر ہتھیار اٹھائے (اور دونوں جھگڑنے کے ارادے سے ہوں) تو وہ دونوں جہنم کے کنارے پر ہیں، جب ایک دوسرے کو قتل کرے گا تو دونوں ہی اس میں جا گریں گے ١ ؎۔
It was narrated that Abu Bakrah said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) said: If a Muslim points a weapon at his fellow Muslim, then they are on the brink of Hell, and if he kills him, then they will both fall into it.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 4116
Notes · وضاحت
١ ؎: اس لیے کہ دونوں ہی ایک دوسرے کے قتل کے درپے تھے، ایک کامیاب ہوگیا۔
ابوبکرہ ؓ کہتے ہیں کہ جب دو مسلمان آپس میں ایک دوسرے کے خلاف ہتھیار اٹھا لیں تو وہ دونوں جہنم کے کنارے پر ہیں، پھر جب ان میں سے ایک دوسرے کو قتل کرے گا تو وہ دونوں جہنم میں ہوں گے۔
It was narrated that Abu Bakrah said: "If two Muslim men bear weapons against each other, then they are both on the brink of Hell. And if one of them kills the other, they will both be in Hell.
صحيح موقوفصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 4117
ابوموسیٰ اشعری ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: جب دو مسلمان اپنی تلواروں کے ساتھ آمنے سامنے ہوں اور ان میں ایک دوسرے کو قتل کر دے تو وہ دونوں جہنم میں ہوں گے ، عرض کیا گیا: اللہ کے رسول! یہ تو قاتل ہے، لیکن مقتول کا قصور کیا ہے؟ آپ نے فرمایا: اس نے اپنے (مقابل) ساتھی کو مارنا چاہا تھا ۔
It was narrated from Abu Musa that: The Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) said: "If two Muslims confront each other with swords, and one kills the other, they will both be in Hell." It was said: "O Messenger of Allah, (we understand about) the killer, but what about the one who is killed?" He said: "He wanted to kill his companion.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 4118
Takhrij · تخریج
سنن ابن ماجہ/الفتن ١١ (٣٩٦٤)، (تحفة الأشراف: ٨٩٨٤)، مسند احمد (٤/٤٠١، ٤٠٣، ٤١٠، ٤١٨) ویأتي عند المؤلف فیما یلي وبرقم ٤١٢٩ (صحیح )
ابوموسیٰ اشعری ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: جب دو مسلمان تلواروں کے ساتھ آمنے سامنے ہوں، پھر ان میں سے ایک اپنے ساتھی کو قتل کر دے تو وہ دونوں جہنم میں ہوں گے ۔
It was narrated from Abu Musa Al-Ashari that: The Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) said: "If two Muslims confront each other with swords and one of them kills the other, they will both be in Hell.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 4119
ابوبکرہ ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: جب دو مسلمان اپنی تلواروں کے ساتھ آمنے سامنے ہوں، ان میں سے ہر ایک دوسرے کو قتل کرنا چاہتا ہو، تو وہ دونوں جہنم میں ہوں گے ۔ آپ سے عرض کیا گیا: اللہ کے رسول! یہ تو قاتل ہے لیکن مقتول کا کیا معاملہ ہے؟ آپ نے فرمایا: وہ بھی تو اپنے ساتھی کے قتل کا حریص اور خواہشمند تھا ۔
It was narrated from Abu Bakrah that : The Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) said: "If two Muslims confront each other with swords, each of them wanting to kill the other, they will both be in Hell." It was said to him: "O Messenger of Allah, (we understand about) the killer, but what about the one who is killed?" He said: "He was determined to kill his companion.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 4120
ابوبکرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جب دو مسلمان اپنی تلواروں کے ساتھ بھڑ جائیں پھر ان میں سے ایک دوسرے کو قتل کر دے تو قاتل و مقتول دونوں جہنم میں ہوں گے ۔
It was narrated that Abu Bakrah said: "The Messenger (صلی اللہ علیہ وسلم) said: If two Muslims meet (and fight) with their swords and one of them kills the other, the killer and the slain will both be in Hell.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 4121
ابوبکرہ ؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا: جب دو مسلمان اپنی تلواروں کے ساتھ آمنے سامنے ہوں پھر ان میں سے ایک دوسرے کو قتل کر دے تو قاتل اور مقتول دونوں جہنم میں ہوں گے ، انہوں نے کہا: اللہ کے رسول! یہ تو قاتل ہے آخر مقتول کا کیا معاملہ ہے؟ آپ نے فرمایا: اس نے بھی اپنے ساتھی کے قتل کا ارادہ کیا تھا ۔
It was narrated that Abu Bakrah said: "I heard the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) say: If two Muslims confront each other with their swords and one of them kills the other, both the killer and the slain will be in Hell." They said: "O Messenger of Allah, (we understand about) the killer, but what about the one who is killed?" He said: "He wanted to kill his companion.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 4122
ابوبکرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جب دو مسلمان اپنی تلواروں کے ساتھ بھڑ جائیں پھر ان میں سے ایک دوسرے کو قتل کر دے تو قاتل اور مقتول دونوں جہنم میں ہوں گے ۔
It was narrated that Abu Bakrah said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) said: If two Muslims fight with swords, and one of them kills the other, then the killer and the slain will both be in Hell.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 4123
ابوموسیٰ اشعری ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جب دو مسلمان اپنی تلواروں کے ساتھ آمنے سامنے ہوں پھر ان میں سے ایک دوسرے کو قتل کر دے تو قاتل اور مقتول دونوں جہنم میں ہوں گے ، ایک شخص نے کہا: اللہ کے رسول! یہ تو قاتل ہے لیکن مقتول کا کیا معاملہ ہے؟ آپ نے فرمایا: اس نے بھی اپنے ساتھی کے قتل کا ارادہ کیا تھا ۔
It was narrated from Abu Musa Al-Ashari that : The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) said: "If two Muslims confront each other with swords and one of them kills the other, then the killer and the slain will both be in Hell." A man said: "O Messenger of Allah, (we understand about) the killer, but what about the one who is killed?" He said: "He wanted to kill his companion.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 4124
عبداللہ بن عمر ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: تم میرے بعد کافر نہ ہوجانا ١ ؎ کہ تم آپس میں ایک دوسرے کی گردن مارنے لگو ۔
It was narrated from Ibn Umar that : The Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) said: "Do not revert to disbelievers after I am gone, striking the necks of one another (killing one another).
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 4125
Notes · وضاحت
١ ؎: یعنی کافروں کی طرح نہ ہوجانا کہ کفریہ اعمال کرنے لگو، جیسے ایک دوسرے کو ناحق قتل کرنا۔