شکار اور ذبیحوں سے متعلق

Sunan An Nasai · Chapter 42 · 98 hadiths · Page 1 of 5

4268Sunan An Nasai

شکار اور ذبح کرنے کے وقت بسم اللہ کہنا

عَنْ سُوَيْدِ بْنِ نَصْرٍ، قَالَ: أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ، عَنْ عَاصِمٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ، أَنَّهُ سَأَلَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الصَّيْدِ ؟، فَقَالَ: إِذَا أَرْسَلْتَ كَلْبَكَ فَاذْكُرِ اسْمَ اللَّهِ عَلَيْهِ، فَإِنْ أَدْرَكْتَهُ لَمْ يَقْتُلْ فَاذْبَحْ وَاذْكُرِ اسْمَ اللَّهِ عَلَيْهِ، وَإِنْ أَدْرَكْتَهُ قَدْ قَتَلَ وَلَمْ يَأْكُلْ فَكُلْ فَقَدْ أَمْسَكَهُ عَلَيْكَ، فَإِنْ وَجَدْتَهُ قَدْ أَكَلَ مِنْهُ فَلَا تَطْعَمْ مِنْهُ شَيْئًا، فَإِنَّمَا أَمْسَكَ عَلَى نَفْسِهِ، وَإِنْ خَالَطَ كَلْبُكَ كِلَابًا، فَقَتَلْنَ: فَلَمْ يَأْكُلْنَ فَلَا تَأْكُلْ مِنْهُ شَيْئًا، فَإِنَّكَ لَا تَدْرِي أَيُّهَا قَتَلَ.

عدی بن حاتم ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ سے شکار کے بارے میں پوچھا، تو آپ نے فرمایا: جب تم اپنے کتے کو شکار کے لیے بھیجو تو اس پر بسم اللہ پڑھ لو، اب اگر تمہیں وہ شکار مل جائے اور مرا ہوا نہ ہو تو اسے ذبح کرو اور اس پر اللہ کا نام لو ١ ؎ اور اگر تم اسے مردہ حالت میں پاؤ اور اس (کتے) نے اس میں سے کچھ نہ کھایا ہو تو اس کو کھاؤ، اس لیے کہ اس نے تمہارے لیے ہی اس کا شکار کیا ہے۔ البتہ اگر تم دیکھو کہ اس نے اس میں سے کچھ کھالیا ہے تو تم اس میں سے نہ کھاؤ۔ اس لیے کہ اب اس نے اسے اپنے لیے شکار کیا ہے۔ اور اگر تمہارے کتے کے ساتھ دوسرے کتے بھی مل گئے ہوں اور انہوں نے اس (شکار) کو قتل کردیا ہو اور اسے کھایا نہ ہو تب بھی تم اس میں سے کچھ مت کھاؤ، اس لیے کہ تمہیں نہیں معلوم کہ ان میں سے اسے کس نے قتل کیا ہے ۔

It was narrated from Adiyy bin Hatim that: he asked the Messenger of Allah ﷺ about hunting. He said: "When you release your dog, mention the name of Allah over him, and if you catch up with him and he has not killed (the game), then slaughter it and mention the name of Allah over it. If you catch up with him and he has killed (the game) but has not eaten any of it, then eat, for he caught it for you. If you find that the has eaten some of it, then do not eat any of it for he caught it for himself. If there are other dogs with your dog and they have killed (the game) but have not eaten any of it, then do not eat any of it, because you do not know which of them killed it.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 4263
Notes · وضاحت
١ ؎: یعنی: اللہ کا نام لے کر ذبح کرو۔
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/الوضوء ٣٣ (١٧٥)، البیوع ٣ (٢٠٥٤)، الصید ٢ (٥٤٧٦)، ٧(٥٤٨٣)، ٨(٥٤٨٤)، ٩(٥٤٨٦)، ١٠(٥٤٨٧)، صحیح مسلم/الصید ١ (١٩٢٩)، سنن ابی داود/الصید ٢ (٢٨٤٨، ٢٨٤٩)، سنن الترمذی/الصید ٥ (١٤٦٩)، سنن ابن ماجہ/الصید ٦ (٣٢١٣)، (تحفة الأشراف: ٩٨٦٢)، مسند احمد (٤/٢٥٦، ٢٥٧، ٢٥٨، ٣٧٨، ٣٧٩، ٣٨٠)، ویأتی عند المؤلف بأرقام: ٤٢٧٣، ٤٢٧٩، ٤٣٠٣، ٤٣٠٤) (صحیح )
4269Sunan An Nasai

جس پر اللہ کا نام نہ لیا گیا ہو اس شکار کو کھانے کی ممانعت

أَخْبَرَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ، عَنْ زَكَرِيَّا، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ، قَالَ: سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ صَيْدِ الْمِعْرَاضِ ؟، فَقَالَ: مَا أَصَبْتَ بِحَدِّهِ فَكُلْ، وَمَا أَصَبْتَ بِعَرْضِهِ، فَهُوَ وَقِيذٌ، وَسَأَلْتُهُ عَنِ الْكَلْبِ ؟، فَقَالَ: إِذَا أَرْسَلْتَ كَلْبَكَ فَأَخَذَ وَلَمْ يَأْكُلْ فَكُلْ، فَإِنَّ أَخْذَهُ ذَكَاتُهُ، وَإِنْ كَانَ مَعَ كَلْبِكَ كَلْبٌ آخَرُ فَخَشِيتَ أَنْ يَكُونَ أَخَذَ مَعَهُ فَقَتَلَ فَلَا تَأْكُلْ، فَإِنَّكَ إِنَّمَا سَمَّيْتَ عَلَى كَلْبِكَ، وَلَمْ تُسَمِّ عَلَى غَيْرِهِ.

عدی بن حاتم ؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے معراض (بےپر کے تیر) کے شکار کے بارے میں پوچھا تو آپ نے فرمایا: اگر اسے نوک لگی ہو تو کھاؤ اور اگر اسے آڑی لگی ہو تو وہ موقوذہ ہے ١ ؎ میں نے آپ سے کتے کے (شکار کے) بارے میں پوچھا تو آپ نے فرمایا: جب تم (شکار پر) کتا دوڑاؤ پھر وہ اسے پکڑے اور اس میں سے کھایا نہ ہو تو تم اسے کھاؤ اس لیے کہ اس کا پکڑ لینا ہی گویا شکار کو ذبح کرنا ہے۔ لیکن اگر تمہارے کتے کے ساتھ کوئی اور کتا ہو اور تمہیں اندیشہ ہو کہ تمہارے کتے کے ساتھ دوسرے کتے نے بھی پکڑا ہو اور وہ شکار مرگیا ہو تو مت کھاؤ۔ اس لیے کہ تم نے بسم اللہ صرف اپنے کتے پر پڑھی تھی دوسرے کتے پہ نہیں۔

It was narrated that `Adiyy bin Abi Hatim said: "I asked the Messenger of Allah ﷺ about hunting with a Mi`rad. He said: If you strike (the game) with its sharp point, then eat, but if you strike it with its broad side, then the animal has been killed with a blow. I asked him about dogs and he said: If you release your dog and he catches (the game) but does not eat it, then eat, because his catching it is its slaughter. If you find another dog with your dog and you fear that it caught (the game) with him and killed it, then do not eat, for you said the name of Allah over your dog, but you did not say His name over the other one.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 4264
Notes · وضاحت
١ ؎: یعنی جو شکار کسی بھاری چیز سے مارا گیا ہو جیسے لاٹھی یا پتھر وغیرہ سے، یا کوئی جانور چھت وغیرہ سے گر کر مرجائے۔
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/الصید ١ (٥٤٧٥)، صحیح مسلم/الصید ١ (١٩٢٩)، سنن الترمذی/الصید ٧ (١٤٧١)، سنن ابن ماجہ/الصید ٦ (٣٢١٤)، (تحفة الأشراف: ٩٨٦٠)، مسند احمد (٤/٢٥٦)، سنن الدارمی/الصید ١ (٢٠٤٥)، ویأتي عند المؤلف بأرقام: ٤٢٧٤، ٤٢٧٩، ٤٣١٣) (صحیح )
4270Sunan An Nasai

سدھے ہوئے کتے سے شکار

أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيل بْنُ مَسْعُودٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ الصَّمَدِ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ الصَّمَدِ، قَالَ: حَدَّثَنَا مَنْصُورٌ، عَنْإِبْرَاهِيمَ، عَنْ هَمَّامِ بْنِ الْحَارِثِ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ، أَنَّهُ سَأَلَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: أُرْسِلُ الْكَلْبَ الْمُعَلَّمَ فَيَأْخُذُ ؟، فَقَالَ: إِذَا أَرْسَلْتَ الْكَلْبَ الْمُعَلَّمَ وَذَكَرْتَ اسْمَ اللَّهِ عَلَيْهِ فَأَخَذَ فَكُلْ، قُلْتُ: وَإِنْ قَتَلَ، قَالَ: وَإِنْ قَتَلَ، قُلْتُ: أَرْمِي بِالْمِعْرَاضِ، قَالَ: إِذَا أَصَابَ بِحَدِّهِ فَكُلْ، وَإِذَا أَصَابَ بِعَرْضِهِ فَلَا تَأْكُلْ.

عدی بن حاتم ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ سے پوچھا: میں (شکار پر) سدھایا ہوا کتا چھوڑتا ہوں اور وہ جانور پکڑ لیتا ہے؟ آپ نے فرمایا: جب تم سدھایا کتا چھوڑو اور اس پر اللہ کا نام لے لو پھر وہ شکار پکڑے تو تم اسے کھاؤ میں نے عرض کیا: اگر وہ اسے مار ڈالے؟ تو آپ نے فرمایا: اگرچہ وہ اسے مار ڈالے ۔ میں نے عرض کیا: میں معراض پھینکتا ہوں؟ آپ نے فرمایا: اگر نوک لگے تو کھاؤ اور اگر آڑا لگے تو نہ کھاؤ۔

It was Narrated from Adiyy bin Hatim the he asked the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم): "I release my trained dog and he catches (game)." He said: "If you release the trained dog and you say the name of Allah over him, and he catches (something), then eat." I said: "Even if he kills it?" He said: shoot with the Mirad." He said: "If it hits (the game) with its sharp point, then eat, but if it hits it with its broad side, then do not eat.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 4265
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/الصید ٣ (٥٤٧٧)، التوحید ١٣ (٧٣٩٧)، صحیح مسلم/الصید ١ (١٩٢٩)، سنن ابی داود/الصید ٢ (٢٨٢٧)، سنن الترمذی/الصید ١ (١٤٦٥)، سنن ابن ماجہ/الصید ٦ (٣٢١٥)، (تحفة الأشراف: ٩٨٧٨)، مسند احمد (٤/٢٥٦، ٢٥٨، ٣٧٧، ٣٨٠) (صحیح )
4271Sunan An Nasai

جو کتا شکاری نہیں ہے اس کے شکار سے متعلق

أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ بْنِ مُحَمَّدٍ الْكُوفِيُّ الْمُحَارِبِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ، عَنْ حَيْوَةَ بْنِ شُرَيْحٍ، قَالَ: سَمِعْتُ رَبِيعَةَ بْنَ يَزِيدَ، يَقُولُ: أَنْبَأَنَا أَبُو إِدْرِيسَ عَائِذُ اللَّهِ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا ثَعْلَبَةَ الْخُشَنِيَّ، يَقُولُ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّا بِأَرْضِ صَيْدٍ أَصِيدُ بِقَوْسِي، وَأَصِيدُ بِكَلْبِي الْمُعَلَّمِ، وَبِكَلْبِي الَّذِي لَيْسَ بِمُعَلَّمٍ، فَقَالَ: مَا أَصَبْتَ بِقَوْسِكَ فَاذْكُرِ اسْمَ اللَّهِ عَلَيْهِ وَكُلْ، وَمَا أَصَبْتَ بِكَلْبِكَ الْمُعَلَّمِ فَاذْكُرِ اسْمَ اللَّهِ وَكُلْ، وَمَا أَصَبْتَ بِكَلْبِكَ الَّذِي لَيْسَ بِمُعَلَّمٍ فَأَدْرَكْتَ ذَكَاتَهُ فَكُلْ.

ابوثعلبہ خشنی ؓ کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! ہم لوگ اس سر زمین میں رہتے ہیں جہاں شکار بہت ملتا ہے۔ میں تیر کمان سے شکار کرتا ہوں اور سدھائے ہوئے کتے سے بھی شکار کرتا ہوں اور غیر سدھائے ہوئے کتے سے بھی۔ آپ نے فرمایا: جو شکار تم تیر سے کرو تو اللہ کا نام لے کر اسے کھاؤ ١ ؎ اور جو شکار تم سدھائے ہوئے کتے سے کرو تو اللہ کا نام لے کر اسے کھاؤ، اور جو شکار تم غیر سدھائے ہوئے کتے سے کرو تو اگر اسے ذبح کرسکو تو کھالو ٢ ؎۔

Abu Thalabah Al-Khushani said: "I said: O Messenger of Allah, we live in a land where people hunt, and I hunt with my bow and with my trained dog, and with trained dog, and with my dog which ins not trained. He said: whatever you catch with your bow, mention the name of Allah over it and eat. Whatever you catch with the trained dog, mention the name of Allah over it and eat. Whatever you catch with your untrained dog and you reach it while it is still alive, then slaughter it, and eat.""( Sahih).

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 4266
Notes · وضاحت
١ ؎: یعنی تیر پھینکتے وقت اللہ کا نام لو پھر اسے کھاؤ۔ ٢ ؎: اور اگر پانے سے پہلے مرگیا ہو تو مت کھاؤ۔
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/الصید ٤ (٥٤٧٨)، ١٠(٥٤٨٨)، ١٤(٥٤٩٦)، صحیح مسلم/الصید ١(١٩٣٠)، سنن ابی داود/الصید ٢(٢٨٥٥)، سنن الترمذی/السیر ١١ (١٥٦٠ م)، سنن ابن ماجہ/الصید ٣ (٣٢٠٧)، (تحفة الأشراف: ١١٨٧٥)، مسند احمد (٤/١٩٣، ١٩٤، ١٩٥)، سنن الدارمی/السیر ٥٦ (٢٥٤١) (صحیح )
4272Sunan An Nasai

اگر کتا شکار کو قتل کر دے؟

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ زُنْبُورٍ أَبُو صَالِحٍ الْمَكِّيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا فُضَيْلُ بْنُ عِيَاضٍ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ هَمَّامِ بْنِ الْحَارِثِ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ: أُرْسِلُ كِلَابِي الْمُعَلَّمَةَ فَيُمْسِكْنَ عَلَيَّ فَآكُلُ، قَالَ: إِذَا أَرْسَلْتَ كِلَابَكَ الْمُعَلَّمَةَ، فَأَمْسَكْنَ عَلَيْكَ فَكُلْ، قُلْتُ: وَإِنْ قَتَلْنَ ؟، قَالَ: وَإِنْ قَتَلْنَ، قَالَ: مَا لَمْ يَشْرَكْهُنَّ كَلْبٌ مِنْ سِوَاهُنَّ، قُلْتُ: أَرْمِي بِالْمِعْرَاضِ فَيَخْزِقُ ؟ قَالَ: إِنْ خَزَقَ فَكُلْ، وَإِنْ أَصَابَ بِعَرْضِهِ فَلَا تَأْكُلْ.

عدی بن حاتم ؓ کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! میں سدھائے ہوئے کتے چھوڑتا ہوں تو وہ میرے لیے شکار پکڑ کر لاتے ہیں، کیا میں اسے کھا سکتا ہوں؟ آپ نے فرمایا: جب تم سدھائے ہوئے کتے چھوڑو (اور وہ تمہارے لیے شکار پکڑ کر لائیں) تو اسے کھالو ، میں نے عرض کیا: اگر وہ اسے مار ڈالیں؟ آپ نے فرمایا: اگرچہ وہ اسے مار ڈالیں، مگر یہ اسی وقت جب کہ اس کے ساتھ کوئی اور کتا شریک نہ ہوا ہو ١ ؎ میں نے عرض کیا: میں معراض پھینکتا ہوں اور وہ (جانور کے جسم میں) گھس جاتا ہے؟ آپ نے فرمایا: اگر وہ گھس جائے تو تم کھالو اور اگر وہ آڑا پڑے تو نہ کھاؤ۔

It was narrated that Adiyy bin Hatim said: "I said: O Messenger of Allah, I release my trained dogs and they catch (game) for me; can I eat It? He said: When you release your trained dogs and they catch (game) for you, then eat. I said: Even if they kill it. He said: So long as no other dogs have joined them." I said: I shoot with the Mirad. And they penetrate (the game). He said If they penetrate it, then eat, but if the broad said strikes it, then do not eat.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 4267
Notes · وضاحت
١ ؎: اس حدیث سے کئی مسئلے معلوم ہوئے: ١- سدھائے ہوئے کتے کا شکار مباح اور حلال ہے۔ ٢- کتا سدھایا ہو یعنی اسے شکار کی تعلیم دی گئی ہو۔ ٣- اس سدھائے ہوئے کتے کو شکار کے لیے بھیجا گیا ہو، پس اگر وہ خود سے بلا بھیجے شکار کر لائے تو اس کا کھانا حلال نہیں، یہی جمہور علماء کا قول ہے۔ ٤- کتے کو شکار پر بھیجتے وقت بسم اللہ کہا گیا ہو۔ ٥- سدھائے کتے کے ساتھ کوئی دوسرا کتا شکار میں شریک نہ ہو اگر دوسرا شریک ہے تو حرمت کا پہلو غالب ہوگا اور یہ شکار حلال نہ ہوگا۔ ٦- کتا شکار میں سے کچھ نہ کھائے بلکہ اپنے مالک کے لیے محفوظ رکھے تب یہ شکار حلال ہوگا ورنہ نہیں۔
Takhrij · تخریج
انظر حدیث رقم: ٤٢٧٠ (صحیح )
4273Sunan An Nasai

اگر اپنے کتے کے ساتھ دوسرا کتا شامل ہوجائے جو بسم اللہ کہہ کر چھوڑا گیا ہو

أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ يَحْيَى بْنِ الْحَارِثِ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي شُعَيْبٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ أَعْيَنَ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْعَاصِمِ بْنِ سُلَيْمَانَ، عَنْ عَامِرٍ الشَّعْبِيِّ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ، أَنَّهُ سَأَلَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الصَّيْدِ ؟، فَقَالَ: إِذَا أَرْسَلْتَ كَلْبَكَ فَخَالَطَتْهُ أَكْلُبٌ لَمْ تُسَمِّ عَلَيْهَا، فَلَا تَأْكُلْ فَإِنَّكَ لَا تَدْرِي أَيَّهَا قَتَلَهُ.

عدی بن حاتم ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ سے شکار کے متعلق سوال کیا۔ آپ نے فرمایا: جب تم (شکار پر) اپنا کتا چھوڑو پھر اس کے ساتھ کچھ ایسے کتے بھی شریک ہوجائیں جن پر تم نے بسم اللہ نہیں پڑھی ہے تو تم اسے مت کھاؤ۔ اس لیے کہ تمہیں نہیں معلوم کہ اسے کس کتے نے قتل کیا ہے ۔

It was narrated from Adiyy bin Hatim that he asked the Messenger of Allah ﷺ about hunting and he said: "If you release your dog and other dogs over with you have not mentioned the name of Allah join him, then do not eat (what they catch), because you do not know which of them killed it (the game).

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 4268
Takhrij · تخریج
انظر حدیث رقم: ٤٢٦٨ (صحیح )
4274Sunan An Nasai

جب تم اپنے کتے کے ساتھ دوسرے کتے کو پاؤ۔

أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى، قَالَ: حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا وَهُوَ ابْنُ أَبِي زَائِدَةَ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَامِرٌ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ، قَالَ: سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْكَلْبِ ؟، فَقَالَ: إِذَا أَرْسَلْتَ كَلْبَكَ فَسَمَّيْتَ فَكُلْ، وَإِنْ وَجَدْتَ كَلْبًا آخَرَ مَعَ كَلْبِكَ فَلَا تَأْكُلْ، فَإِنَّمَا سَمَّيْتَ عَلَى كَلْبِكَ، وَلَمْ تُسَمِّ عَلَى غَيْرِهِ.

عدی بن حاتم ؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے کتے کے بارے میں پوچھا تو آپ نے فرمایا: جب تم اپنے کتے کو چھوڑو اور اس پر بسم اللہ پڑھو تو اسے (شکار کو) کھاؤ اور اگر تم اپنے کتے کے ساتھ کوئی دوسرا کتا پاؤ تو مت کھاؤ اس لیے کہ تم نے صرف اپنے کتے پر بسم اللہ پڑھی تھی، دوسرے کتے پر نہیں ۔

It was narrated that Adiyy bin Hatim said: "I asked the Messenger of Allah ﷺ about dogs and he said: If you release your dog and say the name of Allah, then eat, but if you find another dog with your dog then do not eat, for you only said the name of Allah over your dog, not any other.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 4269
Takhrij · تخریج
انظر حدیث رقم: ٤٢٦٨ (صحیح )
4275Sunan An Nasai

جب تم اپنے کتے کے ساتھ دوسرے کتے کو پاؤ۔

أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَكَمِ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ وَهُوَ ابْنُ جَعْفَرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ مَسْرُوقٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا الشَّعْبِيُّ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ وَكَانَ لَنَا جَارًا، وَدَخِيلًا، وَرَبِيطًا بِالنَّهْرَيْنِ، أَنَّهُ سَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: أُرْسِلُ كَلْبِي فَأَجِدُ مَعَ كَلْبِي كَلْبًا قَدْ أَخَذَ لَا أَدْرِي أَيَّهُمَا أَخَذَ ؟، قَالَ: لَا تَأْكُلْ، فَإِنَّمَا سَمَّيْتَ عَلَى كَلْبِكَ، وَلَمْ تُسَمِّ عَلَى غَيْرِهِ.

شعبی کہتے ہیں کہ عدی بن حاتم ؓ نہرین میں ہمارے پڑوسی تھے، ہمارے گھر آتے جاتے تھے اور ایک زاہد شخص تھے، ان سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی اکرم ﷺ سے پوچھا: میں اپنا کتا چھوڑتا ہوں تو میں اپنے کتے کے ساتھ ایک کتا دیکھتا ہوں جس نے شکار پکڑ رکھا ہے مجھے نہیں معلوم ہوتا کہ ان میں سے کس نے پکڑا ہے، آپ نے فرمایا: اسے مت کھاؤ، اس لیے کہ تم نے بسم اللہ صرف اپنے کتے پر پڑھی تھی، دوسرے پر نہیں ۔

It was narrated from Ash-Sha bi that; "Adiyy bin Hatim who was neighbor, Dakhilan and Rabitan at An-Nahrain narrated that he asked the Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) Saying: I releaser my dog and I find another dog with my dog, and I do not know which of them caught (the game). He said: Do not eat, for your only said the name of Allah over your dog, and not over any other dog.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 4270
Takhrij · تخریج
صحیح مسلم/الصید ١ (١٩٢٩)، (تحفة الأشراف: ٩٨٦١)، مسند احمد (٤/٢٥٦) (صحیح )
4276Sunan An Nasai

جب تم اپنے کتے کے ساتھ دوسرے کتے کو پاؤ۔

أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَكَمِ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنِ الْحَكَمِ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَنِالشَّعْبِيِّ، عَنْ عَدِيٍّ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، بِمِثْلِ ذَلِكَ.

عدی بن حاتم ؓ اس سند سے بھی نبی اکرم ﷺ سے اسی جیسی روایت کرتے ہیں۔

It was narrated from Adiyy bin Hatim: A similar report was narrated from Adiyy bin Hatim.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 4271
Takhrij · تخریج
صحیح مسلم/الصید ١ (١٩٢٩)، (تحفة الأشراف: ٩٨٥٨)، مسند احمد (٤/٢٥٧) (صحیح )
4277Sunan An Nasai

جب تم اپنے کتے کے ساتھ دوسرے کتے کو پاؤ۔

أَخْبَرَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو الْغَيْلَانِيُّ الْبَصْرِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا بَهْزٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي السَّفَرِ، عَنْ عَامِرٍ الشَّعْبِيِّ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ، قَالَ: سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قُلْتُ: أُرْسِلُ كَلْبِي ؟، قَالَ: إِذَا أَرْسَلْتَ كَلْبَكَ فَسَمَّيْتَ فَكُلْ، وَإِنْ أَكَلَ مِنْهُ فَلَا تَأْكُلْ، فَإِنَّمَا أَمْسَكَ عَلَى نَفْسِهِ، وَإِذَا أَرْسَلْتَ كَلْبَكَ فَوَجَدْتَ مَعَهُ غَيْرَهُ فَلَا تَأْكُلْ، فَإِنَّكَ إِنَّمَا سَمَّيْتَ عَلَى كَلْبِكَ، وَلَمْ تُسَمِّ عَلَى غَيْرِهِ.

عدی بن حاتم ؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے پوچھا: میں اپنا کتا چھوڑتا ہوں؟ آپ نے فرمایا: جب تم اپنا کتا چھوڑو اور اس پر بسم اللہ پڑھ لو تو اسے (شکار کو) کھاؤ اور اگر اس نے اس (شکار) میں سے کچھ کھایا ہو تو تم اسے نہ کھاؤ، اس لیے کہ اسے اس کتے نے اپنے لیے شکار کیا ہے، اور جب تم اپنے کتے کو چھوڑو پھر اس کے ساتھ اس کے علاوہ (کوئی کتا) پاؤ تو اس شکار کو مت کھاؤ، اس لیے کہ تم نے بسم اللہ صرف اپنے کتے پر پڑھی ہے، دوسرے پر نہیں۔

It was narrated that Adiyy bin Hatim said: "I asked the Messenger of Allah ﷺ: I release my dog. He said: If you release your dog and mention the name of Allah, then eat. But it he has eaten some of it, the do not eats, for the caught it for himself. If you release your dog then you find another dog with it, then do not eat, for you said the name of Allah over your dog, and not over any other.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 4272
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/الوضوء ٣٣ (١٧٥)، البیوع ٣ (٢٠٥٤)، الصید ٢ (٥٤٧٦)، (٥٤٨٦)، صحیح مسلم/الصید ١ (١٩٢٩)، سنن ابی داود/الصید ٢ (٢٨٥٤)، (تحفة الأشراف: ٩٨٦٣)، مسند احمد (٤/٣٨٠) سنن الدارمی/الصید ١ (٢٠٤٥)، ویأتي عند المؤلف برقم: ٤٣١١) (صحیح )
4278Sunan An Nasai

جب تم اپنے کتے کے ساتھ دوسرے کتے کو پاؤ۔

أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنِ ابْنِ أَبِي السَّفَرِ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، وَعَنِ الْحَكَمِ، عَنِالشَّعْبِيِّ، وَعَنْ سَعِيدِ بْنِ مَسْرُوقٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ، قَالَ: سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قُلْتُ: أُرْسِلُ كَلْبِي فَأَجِدُ مَعَ كَلْبِي كَلْبًا آخَرَ لَا أَدْرِي أَيَّهُمَا أَخَذَ ؟، قَالَ: لَا تَأْكُلْ، فَإِنَّمَا سَمَّيْتَ عَلَى كَلْبِكَ، وَلَمْ تُسَمِّ عَلَى غَيْرِهِ.

عدی بن حاتم ؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے پوچھا: میں اپنا کتا چھوڑتا ہوں تو اپنے کتے کے ساتھ دوسرے کتے کو پاتا ہوں۔ مجھے نہیں معلوم کہ ان میں سے کس نے شکار کیا؟ ۔ آپ نے فرمایا: اسے (شکار کو) مت کھاؤ، اس لیے کہ تم نے صرف اپنے کتے پر بسم اللہ پڑھی تھی، کسی دوسرے (کتے) پر نہیں ۔

It was narrated that Adiyy bin Hatim said: "I asked the Messenger of Allah ﷺ: I release my dog, and I find another dog with mine, and I do not know which mine, and I do not know which of them caught (the game). He said: do not eat it, for you said the name of Allah over your dog, but not over any other.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 4273
Takhrij · تخریج
انظر حدیث رقم: ٤٢٧٥، ٤٢٧٦، ٤٢٧٧ (صحیح )
4279Sunan An Nasai

اگر کتا شکار میں سے کچھ کھالے تو کیا حکم ہے؟

أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ سُلَيْمَانَ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَزِيدُ وَهُوَ ابْنُ هَارُونَ، أَنْبَأَنَا زَكَرِيَّا، وَعَاصِمٌ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ، قَالَ: سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ صَيْدِ الْمِعْرَاضِ ؟، فَقَالَ: مَا أَصَابَ بِحَدِّهِ فَكُلْ، وَمَا أَصَابَ بِعَرْضِهِ فَهُوَ وَقِيذٌ، قَالَ: وَسَأَلْتُهُ عَنْ كَلْبِ الصَّيْدِ ؟، فَقَالَ: إِذَا أَرْسَلْتَ كَلْبَكَ وَذَكَرْتَ اسْمَ اللَّهِ عَلَيْهِ فَكُلْ، قُلْتُ: وَإِنْ قَتَلَ ؟، قَالَ: وَإِنْ قَتَلَ، فَإِنْ أَكَلَ مِنْهُ فَلَا تَأْكُلْ، وَإِنْ وَجَدْتَ مَعَهُ كَلْبًا غَيْرَ كَلْبِكَ وَقَدْ قَتَلَهُ فَلَا تَأْكُلْ، فَإِنَّكَ إِنَّمَا ذَكَرْتَ اسْمَ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ عَلَى كَلْبِكَ، وَلَمْ تَذْكُرْ عَلَى غَيْرِهِ.

عدی بن حاتم ؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے معراض کے متعلق پوچھا تو آپ نے فرمایا: اگر وہ نوک سے مارا جائے تو کھالو اور اگر وہ آڑے سے مارا جائے تو وہ موقوذہ ہے (جو حرام ہے) ۔ میں نے آپ سے شکاری کتے کے متعلق پوچھا تو آپ نے فرمایا: جب تم اپنا کتا چھوڑو اور اس پر اللہ کا نام لے لو تو اسے (شکار کو) کھاؤ، میں نے عرض کیا: اگرچہ وہ اسے مار ڈالے؟ آپ نے فرمایا: اگرچہ وہ اسے مار ڈالے، ہاں اگر اس میں سے اس نے بھی کھالیا تو تم مت کھاؤ اور اگر تم اس کے ساتھ اپنے کتے کے علاوہ کوئی کتا دیکھو اور اس نے شکار مار ڈالا ہو تو مت کھاؤ، اس لیے کہ تم نے اللہ کا نام صرف اپنے کتے پر لیا تھا کسی اور کتے پر نہیں ۔

It was narrated that Adiyy bin Hatim said: "I asked the Messenger of Allah ﷺ about hunting with the Mirad. He said: whatever is struck with the sharp edge, eat, and whatever is hit with its broad side, it is an animal killed by a blow. "" He said: "And I asked him about hunting dogs. He said: If you release your dog and mention the name of Allah over it, then eat., I said: Even if he kills it? He said: Even if he kills it?" He said: Even if he kills it. But if he has eaten some of it, then do not eat. And if you find another dog with your dog and he has killed (the game), then do not eat, for you only said the name of Allah over your dog, not over your dog, not over any other.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 4274
Takhrij · تخریج
انظر حدیث رقم: ٤٦٦٩ (صحیح )
4280Sunan An Nasai

اگر کتا شکار میں سے کچھ کھالے تو کیا حکم ہے؟

أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ يَحْيَى بْنِ الْحَارِثِ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي شُعَيْبٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ أَعْيَنَ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْعَاصِمِ بْنِ سُلَيْمَانَ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ الطَّائِيِّ، أَنَّهُ سَأَلَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الصَّيْدِ ؟، قَالَ: إِذَا أَرْسَلْتَ كَلْبَكَ فَذَكَرْتَ اسْمَ اللَّهِ عَلَيْهِ، فَقَتَلَ وَلَمْ يَأْكُلْ فَكُلْ، وَإِنْ أَكَلَ مِنْهُ فَلَا تَأْكُلْ، فَإِنَّمَا أَمْسَكَهُ عَلَيْهِ، وَلَمْ يُمْسِكْ عَلَيْكَ.

عدی بن حاتم ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ سے شکار کے بارے میں پوچھا، تو آپ نے فرمایا: جب تم اپنے کتے کو چھوڑو اور اس پر اللہ کا نام لے لو پھر وہ اسے مار ڈالے اور اس نے اس میں سے کچھ نہ کھایا ہو تو تم کھاؤ، اور اگر اس نے اس میں سے کچھ کھایا ہو تو مت کھاؤ اس لیے کہ اس نے اسے اپنے لیے پکڑا ہے نہ کہ تمہارے لیے ۔

It was narrated from Adiyy bin Hatim At-Tai that: he asked the Messenger of Allah ﷺ about hunting. He said: "If you release your dog and mention the name of Allah over him, and he kills (the game), but does not eat any of it, then eat. But if he has eaten form it, then do not eat, for he caught it for himself, and not for you.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 4275
Takhrij · تخریج
انظر حدیث رقم: ٤٢٦٨ (صحیح )
4281Sunan An Nasai

کتوں کو مارنے کا حکم

أَخْبَرَنَا كَثِيرُ بْنُ عُبَيْدٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ، عَنِ الزُّبَيْدِيِّ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، قَالَ: أَخْبَرَنِي ابْنُ السَّبَّاقِ، قَالَ: أَخْبَرَتْنِي مَيْمُونَةُ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: قَالَ لَهُ جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَام: لَكِنَّا لَا نَدْخُلُ بَيْتًا فِيهِ كَلْبٌ، وَلَا صُورَةٌ. فَأَصْبَحَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَئِذٍ، فَأَمَرَ بِقَتْلِ الْكِلَابِ، حَتَّى إِنَّهُ لَيَأْمُرُ بِقَتْلِ الْكَلْبِ الصَّغِيرِ.

ام المؤمنین میمونہ ؓ بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ سے جبرائیل (علیہ السلام) نے فرمایا: لیکن ہم ایسے گھر میں داخل نہیں ہوتے جس میں کتا ہو اور مجسمہ (مورت) ہو ۔ اس دن جب صبح ہوئی تو رسول اللہ ﷺ نے کتوں کو مار ڈالنے کا حکم دیا، یہاں تک کہ آپ چھوٹے چھوٹے کتوں (پلوں) کو بھی مارنے کا حکم دے رہے تھے ١ ؎۔

It was narrated that Az-Zuhri said: "Ibn As-Sabbaq said: "Maimunah told me that Jibril, peace be upon him, said to the Messenger of Allah ﷺ We (Angles) do not enter a house in which there is a dog or a picture, The next day the Messenger of Allah ﷺ commanded that all dogs be killed, even small dogs.

صحيح بلفظ يقتل کلب الحائط الصغير ويترك كلب الحائط الكبيرصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 4276
Notes · وضاحت
١ ؎: صحیح مسلم کے الفاظ یہ ہیں چھوٹے باغوں کے کتوں کو مارنے اور بڑے باغوں کے کتوں کو چھوڑ دینے کا حکم دے رہے تھے، بعد میں یہ حکم منسوخ ہوگیا، اور صرف کالے کتوں کو مارنے کا حکم دیا۔
Takhrij · تخریج
تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: ١٨٠٧٥) (صحیح) (یہ حدیث صحیح مسلم (٢١٠٥)، سنن ابی داود (٤١٥٧) میں بسند عبید بن السباق عن ابن عباس عن میمونہ آئی ہے ۔
4282Sunan An Nasai

کتوں کو مارنے کا حکم

أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَمَرَ بِقَتْلِ الْكِلَابِ غَيْرَ مَا اسْتَثْنَى مِنْهَا.

عبداللہ بن عمر ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے کتوں کو مار ڈالنے کا حکم دیا سوائے ان (کتوں) کے جو اس حکم سے مستثنی (الگ) ہیں ١ ؎۔

It was narrated from Ibn Umar that: the Messenger of Allah ﷺ commanded that dogs be killed, except those which were exempted.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 4277
Notes · وضاحت
١ ؎: جیسے کھیتی، مویشی اور شکار کے کتے، لیکن بعد میں یہ حکم بھی منسوخ ہوگیا، اور صرف کالے کتوں کو مارنے کا حکم برقرار رہا، لیکن عام کتوں کو بھی بغیر ضرورت پالنے کو ناپسندیدہ عمل قرار دیا گیا (دیکھئیے اگلی حدیث) ۔
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/بدء الخلق ١٧ (٣٣٢٣)، صحیح مسلم/المساقاة ١٠ (١٥٧٠)، سنن ابن ماجہ/الصید ١(٣٢٠٢)، (تحفة الأشراف: ٨٣٤٩)، موطا امام مالک/الاستئذان ٥ (١٤)، مسند احمد (٢/٢٢- ٢٣، ١١٣، ١٣٢، ١٣٦)، سنن الدارمی/الصید ٣ (٢٠٥٠) (صحیح )
4283Sunan An Nasai

کتوں کو مارنے کا حکم

أَخْبَرَنَا وَهْبُ بْنُ بَيَانٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي يُونُسُ، قَالَ: قَالَ ابْنُ شِهَابٍ: حَدَّثَنِي سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَافِعًا صَوْتَهُ: يَأْمُرُ بِقَتْلِ الْكِلَابِ، فَكَانَتِ الْكِلَابُ تُقْتَلُ إِلَّا كَلْبَ صَيْدٍ، أَوْ مَاشِيَةٍ.

عبداللہ بن عمر ؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو اونچی آواز سے کتوں کو مار ڈالنے کا حکم فرماتے سنا، چناچہ کتے مار دیے جاتے سوائے شکاری کتوں کے یا جو جانوروں کی رکھوالی کرتے ہوتے۔

Salim bin Abdullah narrated that his father said: "I heard the Messenger of Allah ﷺ raise his voice with the command to kill dogs. All dogs were to be killed except dogs used for hunting or herding livestock.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 4278
Takhrij · تخریج
سنن ابن ماجہ/الصید ١ (٣٢٠٣)، (تحفة الأشراف: ٧٠٠٢)، مسند احمد (٢/١٣٣) (صحیح )
4284Sunan An Nasai

کتوں کو مارنے کا حکم

أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ عَمْرٍو، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَمَرَ بِقَتْلِ الْكِلَابِ إِلَّا كَلْبَ صَيْدٍ، أَوْ كَلْبَ مَاشِيَةٍ.

عبداللہ بن عمر ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے شکاری، یا جانوروں کی رکھوالی کرنے والے کتوں کے سوا باقی کتوں کو مار ڈالنے کا حکم دیا۔

It was narrated form Ibn Umar that: the Messenger of Allah ﷺ commanded that all dogs be killed except dogs used for hunting or herding livestock.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 4279
Takhrij · تخریج
صحیح مسلم/المساقاة ١١ (١٥٧١)، سنن الترمذی/الصید ٤ (١٤٨٨)، (تحفة الأشراف: ٧٣٥٣) (صحیح )
4285Sunan An Nasai

آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کس طرح کے کتے کو ہلاک کرنے کا حکم فرمایا؟

أَخْبَرَنَا عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى، قَالَ: حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا يُونُسُ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُغَفَّلٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَوْلَا أَنَّ الْكِلَابَ أُمَّةٌ مِنَ الْأُمَمِ لَأَمَرْتُ بِقَتْلِهَا، فَاقْتُلُوا مِنْهَا الْأَسْوَدَ الْبَهِيمَ، وَأَيُّمَا قَوْمٍ اتَّخَذُوا كَلْبًا لَيْسَ بِكَلْبِ حَرْثٍ، أَوْ صَيْدٍ، أَوْ مَاشِيَةٍ، فَإِنَّهُ يَنْقُصُ مِنْ أَجْرِهِ كُلَّ يَوْمٍ قِيرَاطٌ.

عبداللہ بن مغفل ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اگر یہ بات نہ ہوتی کہ کتے بھی امتوں (مخلوقات) میں سے ایک امت (مخلوق) ہیں ١ ؎ تو میں ان سب کو قتل کا ضرور حکم دیتا، اس لیے تم ان میں سے بالکل کالے کتے کو (جس میں کسی اور رنگ کی ذرا بھی ملاوٹ نہ ہو) قتل کرو، اس لیے کہ جن لوگوں نے بھی کھیت، شکار یا جانوروں کی رکھوالی کرنے والے کتوں کے علاوہ کسی کتے کو رکھا تو ان کے اجر میں سے روزانہ ایک قیراط کم ہوتا ہے ٢ ؎۔

It was narrated form Abdullah bin Mughaffal that the Messenger of Allah ﷺ said: "Were it not that dogs form one of the communities (or nations of creatures), I would have commanded that they be killed. But kill those that are all black. Any people who keep a dog, except for dogs used for farming, hunting or herding livestock, one Qirat will be deducted from their reward each day.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 4280
Notes · وضاحت
١ ؎: یعنی اللہ تعالیٰ کی دیگر مخلوقات کی طرح یہ بھی ایک مخلوق ہیں۔ ٢ ؎: اس حدیث سے معلوم ہوا کہ چوپایوں کی نگہبانی، زمین جائیداد کی حفاظت اور شکار کی خاطر کتوں کا پالنا درست ہے۔
Takhrij · تخریج
سنن ابی داود/الصید ١(٢٨٤٥)، سنن الترمذی/الصید ٣(١٤٨٦)، ٤(١٤٨٩)، سنن ابن ماجہ/الصید ٢(٣٢٠٥)، (تحفة الأشراف: ٩٦٤٩) مسند احمد (٤/٨٥، ٨٦ و ٥/٥٤، ٥٦، ٥٧)، سنن الدارمی/الصید ٣ (٢٠٥١)، ویأتي عند المؤلف برقم: ٤٢٩٣ (صحیح )
4286Sunan An Nasai

جس مکان میں کتا موجود ہو وہاں پر فرشتوں کا داخل نہ ہو نا

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ، وَيَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، قَالَا: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ عَليِّ بْنِ مُدْرِكٍ، عَنْ أَبِي زُرْعَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُجَيٍّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: الْمَلَائِكَةُ لَا تَدْخُلُ بَيْتًا فِيهِ صُورَةٌ، وَلَا كَلْبٌ، وَلَا جُنُبٌ.

علی بن ابی طالب ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: ملائکہ (فرشتے) ١ ؎ اس گھر میں داخل نہیں ہوتے جس میں تصویر (مجسمہ) ہو یا کتا ہو یا جنبی (ناپاک شخص) ہو ٢ ؎۔

It was narrated from Ali bin Abi Talib that the Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) said: "The angels do not enter a house in which there is a picture, a dog or a person who is Junub.

صحيح ق دون قوله ولا جنبصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 4281
Notes · وضاحت
١ ؎: فرشتوں سے مراد رحمت کے فرشتے ہیں نہ کہ حفاظت کرنے والے فرشتے، کیونکہ حفاظت کرنے والے فرشتوں کا کسی انسان یا انسان کے رہنے والی جگہ سے دور رہنا ممکن نہیں۔ ٢ ؎: حدیث میں صحت و ثبوت ہونے کے اعتبار سے جنبی کا لفظ منکر یعنی ضعیف ہے اور کتا سے مراد شکار، کھیتی یا جانوروں کی حفاظت کے مقصد سے پالے جانے والے کتوں کے علاوہ کتے مراد ہیں، اور تصویر سے وہ تصویریں مراد ہیں جس کا سایہ ہوتا ہے، یعنی ہاتھ سے بنائے ہوئے مجسمے، یا دیواروں پر لٹکائی جانے والی کاغذ پر بنی ہوئی تصویریں ہیں، کرنسی نوٹوں، کتابوں اور رسائل و جرائد میں بنی ہوئی تصویروں سے بچنا اس زمانہ میں بڑا مشکل بلکہ محال ہے۔
Takhrij · تخریج
انظر حدیث رقم: ٢٦٢ (ضعیف) ” حدیث ولا جنب کے لفظ سے ضعیف ہے) (اس کے راوی ” نجی “ لین الحدیث ہیں، لیکن اگلی روایت سے یہ حدیث صحیح ہے، مگر اس میں ” جنبی “ کا لفظ نہیں ہے )
4287Sunan An Nasai

جس مکان میں کتا موجود ہو وہاں پر فرشتوں کا داخل نہ ہو نا

أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ، وَإِسْحَاق بْنُ مَنْصُورٍ، عَنِ سُفْيَانَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنْأَبِي طَلْحَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَا تَدْخُلُ الْمَلَائِكَةُ بَيْتًا فِيهِ كَلْبٌ، وَلَا صُورَةٌ.

ابوطلحہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ایسے گھر میں فرشتے داخل نہیں ہوتے جس میں کتے، یا تصاویر (مجسمے) ہوں ۔

It was narrated that Abu Talhah said: "The Messenger of Allah ﷺ said: ; The angels do not enter a house in which there is a dog or a picture.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 4282
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/بدء الخلق ٧ (٣٢٢٥)، ١٧(٣٣٢٢)، المغازي ١٢ (٤٠٠٢)، اللباس ٨٨ (٥٩٤٩)، ٩٢ (٥٩٧٥)، صحیح مسلم/اللباس ٢٦ (٢١٠٦)، سنن ابی داود/اللباس ٤٨ (٤١٥٣)، سنن الترمذی/الأدب ٤٤ (٢٨٠٤)، سنن ابن ماجہ/اللباس ٤٤ (٣٦٤٩)، (تحفة الأشراف: ٣٧٧٩)، مسند احمد (٤/٢٨، ٢٩، ٣٠) ویأتي عند المؤلف في الزینة ١١١ (بأرقام ٥٣٤٩، ٥٣٥٠) (صحیح )