عبداللہ بن عمر ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: تم لوگ میرے بعد کافر نہ ہوجانا کہ تم آپس میں ایک دوسرے کی گردن مارنے لگو، آدمی کو نہ اس کے باپ کے گناہ کی وجہ سے پکڑا جائے گا اور نہ ہی اس کے بھائی کے گناہ کی وجہ سے ۔ ابوعبدالرحمٰن نسائی کہتے ہیں: یہ غلط ہے (کہ یہ متصل ہے) صحیح یہ ہے کہ یہ مرسل ہے ١ ؎۔
It was narrated that Ibn Umar said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) said: Do not revert to disbelievers after I am gone, striking the necks of one another (killing one another). No man is to be punished for the sins of his father, or for the sins of his brother.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 4126
Notes · وضاحت
١ ؎: یعنی: جس سند میں مسروق ہیں اس سند سے اس روایت کا مرسل ہونا ہی صواب ہے، مسروق کے واسطے سے جس نے اس روایت کو متصل کردیا ہے اس نے غلطی کی ہے، یہ مطلب نہیں ہے کہ سرے سے یہ حدیث ہی مرسل ہے، دیگر محدثین کی سندیں متصل ہیں۔
عبداللہ بن عمر ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: تم میرے بعد کافر نہ ہوجانا کہ آپس میں ایک دوسرے کی گردنیں مارو، کوئی شخص اپنے باپ کے گناہ کی وجہ سے نہ پکڑا جائے گا اور نہ ہی اس کے بھائی کے گناہ کی وجہ سے ۔
It was narrated that Abdullah said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) said: Do not revert to disbelievers after I am gone, striking the necks of one another (killing one another). No man is to be punished for the sins of his father, or the sins of his brother.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 4127
مسروق کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: میں تمہیں اس طرح نہ پاؤں کہ تم میرے بعد کافر ہوجاؤ کہ تم ایک دوسرے کی گردنیں مارو، آدمی سے نہ اس کے باپ کے جرم و گناہ کا مواخذہ ہوگا اور نہ ہی اس کے بھائی کے جرم و گناہ کا ۔ یہی صحیح ہے ١ ؎۔
It was narrated that Masruq said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) said: I do not want to see you after I am gone reverting to disbelievers, striking the necks of one another (killing one another). No man is punished for the crime of his father, or the crime of his brother." This is correct.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 4128
Notes · وضاحت
١ ؎: یعنی مسروق کی سند سے مرسل روایت ہی صحیح ہے۔
Takhrij · تخریج
انظر حدیث رقم: ٤١٣١ (صحیح) (اس لیے کہ یہ روایت مرسل ہے )
ابوبکرہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: تم میرے بعد کافر نہ ہوجانا کہ آپس میں ایک دوسرے کی گردنیں مارنے لگو ۔
It was narrated from Abu Bakrah that: The Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) said: "Do not revert to misguidance after I am gone, striking the necks of one another (killing one another).
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 4130
جریر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے حجۃ الوداع میں لوگوں کو خاموش کیا اور فرمایا: میرے بعد تم کافر نہ ہوجانا کہ تم ایک دوسرے کی گردنیں مارنے لگو ۔
It was narrated from Jarir that : During the Farewell Pilgrimage, the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) asked the people to be quiet and listen, and said: "Do not revert to disbelievers after I am gone, striking the necks of one another (killing one another).
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 4131
جریر بن عبداللہ ؓ کہتے ہیں کہ مجھ سے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: لوگوں سے خاموش رہنے کو کہو ، پھر فرمایا: اس کے بعد جب میں تمہیں دیکھوں (قیامت کے روز) تو ایسا نہ پاؤں کہ تم کافر ہوجاؤ اور ایک دوسرے کی گردنیں مارو ۔
It was narrated that Jarir bin Abdullah said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) said to me: Ask the people to be quiet and listen. Then he said: I do not want to see you after I am gone reverting to disbelievers, striking the necks of one another (killing one another).
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 4132