شراب کی حرمت سے متعلق خداوندقدوس نے ارشاد فرمایا اے اہل ایمان! شراب اور جوا اور بت اور پانسے (کے تیر) یہ تمام کے تمام ناپاک ہیں شیطان کے کام ہیں اور شیطان یہ چاہتا ہے کہ تمہارے درمیان میں دشمنی اور لڑائی پیدا کرا دے شراب پلا اور جوا کھلا کر اور روک دے تم کو اللہ کی یاد سے اور نماز سے تو تم لوگ چھوڑتے ہو یا نہیں۔
ابومیسرہ کہتے ہیں کہ جب شراب کی حرمت نازل (ہونے کو) ہوئی تو عمر ؓ نے (دعا میں) کہا: اے اللہ! شراب کے بارے میں صاف صاف آگاہ فرما دے، اس پر سورة البقرہ کی آیت نازل ہوئی ١ ؎ عمر ؓ کو بلایا گیا اور انہیں یہ آیت پڑھ کر سنائی گئی، (پھر بھی) انہوں نے کہا: اے اللہ! شراب کے بارے میں صاف صاف آگاہ فرما دے، اس پر سورة نساء کی یہ آیت نازل ہوئی يا أيها الذين آمنوا لا تقربوا الصلاة وأنتم سکارى اے ایمان والو! جب تم نشے کی حالت میں تو نماز کے قریب نہ جاؤ (النساء: ٤٣ ) ، چناچہ رسول اللہ ﷺ کا منادی جب اقامت کہتا تو زور سے پکارتا: نشے کی حالت میں نماز کے قریب نہ جاؤ، پھر عمر ؓ کو بلایا گیا اور انہیں پڑھ کر یہ آیت سنائی گئی، (پھر بھی) انہوں نے کہا: اللہ! شراب کے بارے میں ہمیں صاف صاف آگاہ فرما دے، اس پر سورة المائدہ کی آیت نازل ہوئی ٢ ؎، پھر عمر ؓ کو بلا کر یہ آیت انہیں سنائی گئی، جب فهل أنتم منتهون پر پہنچے تو عمر ؓ نے کہا: ہم باز آئے، ہم باز آئے۔
It was narrated from Umar that: When the prohibition of Khamr was revealed, Umar said: "O Allah, give us a clear ruling on Khamr," and the Verse in Al-Baqarah was revealed. Umar was called and it was recited to him. Then Umar said: "O Allah, give us a clear ruling on Khamr," and the Verse in An-Nisa was revealed: "O you who believe! Approach not As-Salah (the prayer) when you are in a drunken state". And when the Iqamah for prayer was said, the caller of the Messenger of Allah [(صلی اللہ علیہ وسلم)] would cry out: "O you who believe! Approach not As-Salah (the prayer) when you are in a drunken state." Umar was called and this was recited to him. Then he said: "O Allah, give us a clear ruling on Khamr." Then the Verse in Surat Al-Maidah was revealed, and Umar was called, and it was recited to him. When he reached the words, "So, will you not then abstain?," Umar said: "We have abstained, we have abstained.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5540
Notes · وضاحت
١ ؎: یعنی ارشاد باری تعالیٰ قل فيهما إثم کبير و منافع للناس وإثمهمآ أكبر من نفعهما اے نبی! کہہ دیجئیے کہ ان دونوں (شراب اور جوا) میں بہت بڑا گناہ ہے، اور لوگوں کے لیے کچھ فوائد بھی ہیں، لیکن ان کا گناہ ان کے فوائد سے بڑھ کر ہے (البقرة: 219) ٢ ؎: یعنی: ارشاد باری تعالیٰ إنما يريد الشيطان أن يوقع بينكم العداوة والبغضائ في الخمر والميسر ويصدکم عن ذکر الله وعن الصلاة فهل أنتم منتهون شیطان تو یہی چاہتا ہے کہ وہ شراب اور جوا کے ذریعہ تمہارے آپس میں بغض و عداوت پیدا کر دے، اور اللہ تعالیٰ کی یاد اور نماز سے روک دے، تو کیا تم (اب بھی ان دونوں سے) باز آ جاؤ گے؟ (المائدہ: ٩١ )۔
Takhrij · تخریج
سنن ابی داود/الًٔشربة ١ (٣٦٧٠)، سنن الترمذی/تفسیر سورة المائدة (٣٠٤٩)، (تحفة الأشراف: ١٠٦١٤) مسند احمد (١/٥٣) (صحیح )
انس بن مالک ؓ کہتے ہیں کہ میں اپنے قبیلے میں چچا لوگوں کے پاس کھڑا ہوا تھا، میں عمر میں ان سب سے چھوٹا تھا، اتنے میں ایک شخص نے آ کر کہا: شراب حرام کردی گئی، میں (اس وقت) کھڑے ہو کر لوگوں کو فضیخ شراب ١ ؎ پلا رہا تھا، لوگوں نے کہا: اسے الٹ دو، میں نے اسے الٹ دیا۔ (سلیمان کہتے ہیں) میں نے انس ؓ سے پوچھا: یہ شراب کس چیز کی تھی؟ کہا: گدر (ادھ کچی) اور سوکھی کھجور کی، ابوبکر بن انس نے کہا: اس وقت یہی ان کی شراب ہوتی تھی، اس پر انس ؓ نے انکار نہیں کیا ٢ ؎۔
Anas bin Malik (RA) said: "While I was taking care of a group of people, including my paternal uncles, and I was the youngest of them, a man came and said: Khamr has been forbidden. I was taking care of them, and was pouring Fadikh (date-wine) for them. They said: Pour it away. So I poured it away." I (the narrator) said to Anas: "What is that? He said: "Unripe dates and dried dates." Abu Bakr bin Anas said: "That was their wine in those days. And Anas did not deny that.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5541
Notes · وضاحت
١ ؎: گدر (ادھ کچی) اور سوکھی کھجور کی بنی ہوئی شراب۔ ٢ ؎: گویا خمر کا اطلاق کھجور کی شراب پر بھی ہوتا ہے، اور چاہے جس چیز سے بھی بنی ہو اگر اس میں نشہ پیدا کرنے کی صلاحیت ہے تو وہ خمر ہے کیونکہ عمر ؓ شراب کی تعریف یوں کرتے ہیں الخمر ما خامر العقل یعنی شراب ہر وہ مشروب ہے جو عقل کو ماؤوف کر دے، اور آپ ﷺ نے فرمایا ہے: كل مسکر حرام یعنی ہر نشہ پیدا کرنے والا مشروب حرام ہے، یہ سب نصوص آگے آ رہے ہیں۔
انس ؓ کہتے ہیں کہ میں انصار کے ایک قبیلے میں ابوطلحہ، ابی بن کعب اور ابودجانہ ؓ کو شراب پلا رہا تھا، اتنے میں ہمارے پاس ایک شخص نے آ کر کہا: خبر ہے! شراب کی حرمت نازل ہوئی ہے، یہ سن کر ہم لوگ باز آگئے۔ اور اس وقت شراب فضیخ ہوتی تھی جو گدر (ادھ کچی) اور سوکھی کھجور کا کو ملا کر بنتی تھی۔ اور انس ؓ نے کہا: جب شراب حرام ہوئی تو اس وقت وہ عام طور پر فضیخ کی ہوتی تھی۔
It was narrated that Anas said: "I was pouring (wine) for Abu Talhah, Ubayy bin Kab and Abu Dujanah among a group of Ansar when a man came in and said: Something new has happened; the prohibition of Khamr has been revealed. So we poured it away." He said: "The only intoxicant in those days was Fadikh, a mixture of unripe dates and dried dates." And Anas said: "Khamr was forbidden, and most of their Khamr in those days was Fadikh.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5542
ایک صحابی رسول ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے بلح ادھ کچی اور سوکھی کھجور کی اور انگور اور سوکھی کھجور (کی نبیذ) سے منع فرمایا۔
It was narrated from Ibn Abi Laila, from one of the Companions of the Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم), that: The Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) forbade (mixtures of) Al-Balh and dried dates, and of raisins and dried dates.
صحيح الإسنادصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5547
عبداللہ بن عباس ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے کدو کی تونبی، لاکھی، روغنی اور لکڑی کے برتن میں نبیذ بھگو کر پینے سے منع فرمایا ١ ؎، اور اس بات سے کہ پکی اور کچی کھجور ملا کر نبیذ بنائی جائے۔
It was narrated that Ibn Abbas said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) forbade Ad-Dubba, Al-Hantam, Al-Muzaffat, and An-Naqir, and (he forbade) mixing Al-Balh with Az-Zahuw.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5548
Notes · وضاحت
١ ؎: شراب کی حرمت سے پہلے ان برتنوں میں شراب بنائی جاتی تھی، جب اس کی حرمت نازل ہوئی تو ان کے اندر نبیذ بنانے سے منع کردیا گیا کہ ایسا نہ ہو کہ سابقہ اثرات کی وجہ سے نبیذ میں نشہ آجائے، اور جب یہ برتن خوب سوکھ گئے اور شراب کے اثرات زائل ہوگئے اور لوگوں کی شراب پینے کی عادت بھی جاتی رہی تب ان برتنوں کے اندر نبیذ بنانے کی اجازت دے دی گئی، (دیکھئیے حدیث نمبر ٥٥٦٥ ، اور اس کے بعد کی حدیثیں)۔
Takhrij · تخریج
صحیح مسلم/الٔمشربة ٦ (١٩٩٧)، (تحفة الأشراف: ٥٤٨٧)، وقد أخرجہ: سنن ابی داود/الأشربة ٧ (٣٦٩٠)، مسند احمد (١/٢٧٦، ٢٣٣، -٢٣٤، ٣٤١)، سنن الدارمی/الأشربة ١٤(٢١٥٧)، وفي ضمن قصة وفد عبد القیس أخرجہ کل من: صحیح البخاری/الإیمان ٤٠ (٥٣)، العلم ٢٥ (١٨٧)، المواقیت ٢ (٥٢٣)، الزکاة ١ (١٣٩٨)، الخمس ٢ (٣٠٩٥)، المناقب ٥ (٣٥١٠)، المغازي ٦٩ (٤٣٦٩)، الأدب ٩٨ (٦١٧٦)، الآحاد ٥ (٧٢٦٦)، التوحید ٥٦ (٧٥٥٦)، صحیح مسلم/الإیمان ٦ (١٧)، سنن الترمذی/الإیمان ٥ (٢٦١١)، مسند احمد (١/٢٢٨) (صحیح )
عبداللہ بن عباس ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے کدو کی تو نبی اور روغنی برتن دوسری بار اتنا زیادہ کیا، لکڑی کے برتن سے، اور کھجور کو انگور کے ساتھ اور کچی کھجور کو پکی کھجور کے ساتھ ملا کر نبیذ بنانے سے منع فرمایا۔
It was narrated that Ibn Abbas said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) forbade Ad-Dubba, Al-Muzaffat," - and on one occasion he added: "An-Naqir," - "and (he forbade) mixing At-Tamr (dried dates) with raisins, and Az-Zahuw with At-Tamr.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5549
ابو سعید خدری ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے کچی کھجور اور پکی کھجور، انگور اور کھجور (کی نبیذ) سے منع فرمایا۔
It was narrated that Abu Saeed Al-Khudri said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) forbade (mixing) Az-Zahuw and At-Tamr, and raisins and dried dates (At-Tamr).
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5550
ابوقتادہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: سوکھی کھجور اور انگور کو ملا کر نبیذ نہ بناؤ، اور نہ ہی کچی اور تازہ کھجور کو ملا کر نبیذ بناؤ ١ ؎۔
Abdullah bin Abi Qatadah narrated from his father that: The Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) said: "Do not combine dried dates with raisins, nor Az-Zahuw with ripe dates.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5551
Notes · وضاحت
١ ؎: کیونکہ ملانے سے ان دونوں میں تیزی سے نشہ پیدا ہوتا ہے۔
ابوقتادہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: کچی اور تازہ کھجور ایک ساتھ ملا کر نبیذ نہ بناؤ، اور نہ انگور اور تازہ کھجور ملا کر نبیذ بناؤ ۔
It was narrated from Abu Qatadah that: The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) said: "Do not soak Az-Zahuw and ripe dates together, and do not soak raisins and ripe dates together.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5552
ابو سعید خدری ؓ کہتے ہیں کہ سوکھی کھجور اور انگور کو ملانے، کچی اور سوکھی کھجور کو اور کچی اور ادھ کچی کھجوروں کو ملانے سے رسول اللہ ﷺ نے منع فرمایا ہے۔
It was narrated that Abu Saeed Al-Khudri said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) forbade mixing dried dates and raisins, and mixing Az-Zahuw and dried dates, and Az-Zahuw and Al-Busr.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5553
جابر ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے سوکھی کھجور اور انگور، ادھ کچی اور تازہ کھجور سے بنے مشروب سے منع فرمایا ہے ١ ؎۔
Ata narrated from Jabir that: The Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) forbade mixing dried dates and raisins, and Al-Busr and ripe dates.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5554
Notes · وضاحت
١ ؎: کیونکہ ان چیزوں سے بنائے گئے مشروب میں نشہ پیدا ہوجاتا ہے، اسی طرح ان ہر دو تین چیزوں کو ملا کر مشروب بنانے کا معاملہ ہے جن کے آمیزے سے اگلی حدیثوں میں منع کیا گیا ہے، دیکھئیے باب نمبر ١٣ اور اس میں مذکور حدیثیں۔
جابر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: انگور اور سوکھی کھجور کو نہ ملاؤ اور نہ ہی ادھ کچی اور خشک کھجور کو ١ ؎۔
It was narrated from Jabir, that: The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) said: "Do not mix raisins and dried dates, nor Al-Busr and dried dates.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5555
Notes · وضاحت
١ ؎: یہ بطور حصر کے نہیں ہے کہ شراب صرف وہی مشروب ہے جو صرف انہی دونوں درختوں کے پھلوں سے بنے، یہ صرف اس مشروب کا بیان ہے جو اہل مدینہ اس وقت بناتے تھے، کیونکہ ارشاد نبوی ہے کل مسکر حرام اور عمر ؓ اور دیگر صحابہ و تابعین کی یہ تصریحات موجود ہیں کہ الخمر ما خامر العقل (دیکھئیے ابواب رقم ٢٢ و ٢٣ )
جابر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے انگور اور سوکھی کھجور ایک ساتھ ملا کر نبیذ بنانے سے منع فرمایا نیز ادھ کچی اور سوکھی کھجور ایک ساتھ ملا کر نبیذ بنانے سے منع فرمایا ہے۔
It was narrated from Jabir that: The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) forbade soaking raisins and dried dates together, and he forbade soaking Al-Busr and dried dates together.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5556
عبداللہ بن عباس ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے کدو کی تونبی، سبز رنگ کی ٹھلیا، روغنی برتن اور لکڑی کے برتن سے، ادھ کچی اور سوکھی کھجور کو ملانے سے اور انگور اور سوکھی کھجور کو ملانے سے منع فرمایا اور اہل ہجر (احساد) کو لکھا: انگور اور سوکھی کھجور کو ایک ساتھ نہ ملاؤ۔
It was narrated that Ibn Abbas said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) forbade Ad-Dubba, Al-Hantam, Al-Muzaffat, and An-Naqir, and that Al-Busr be mixed with dried dates, and that raisins be mixed with dried dates, and he wrote to the people of Hajar saying: Do not mix raisins and dried dates together.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5557