عمرو بن دینار کہتے ہیں کہ میں نے جابر بن عبداللہ ؓ کو کہتے ہوئے سنا کہ رسول اللہ ﷺ نے سوکھی کھجور اور انگور سے منع فرمایا ہے اور سوکھی اور ادھ کچی کھجور سے منع فرمایا کہ ان کی ایک ساتھ نبیذ بنائی جائے۔
Jabir bin Abdullah said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) forbade dried dates and raisins, and he forbade dried dates and Al-Busr, if they are soaked together.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5560
ابوقتادہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: کچی اور پکی کھجور ملا کر نبیذ نہ بناؤ، اور نہ ہی تازہ کھجور اور کشمش ملا کر نبیذ بناؤ ۔
It was narrated from Abdullah bin Abi Qatadah, from his father, that: The Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) said: "Do not soak Az-Zahuw and ripe dates, and do not soak ripe dates and raisins together.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5561
جابر ؓ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے منع فرمایا کہ کشمش اور ادھ کچی کھجور ملا کر نبیذ بنائی جائے، نیز منع فرمایا کہ ادھ کچی اور تازہ کھجور ملا کر نبیذ بنائی جائے۔
It was narrated from Jabir that: The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) forbade soaking raisins and Al-Busr together, and he forbade soaking Al-Busr and ripe dates together
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5562
Takhrij · تخریج
صحیح مسلم/الْٔشربة ٥ (١٩٨٦)، سنن ابن ماجہ/الأشربة ١١ (٣٣٩٥)، (تحفة الأشراف: ٢٩١٦)، مسند احمد (٣/٣٨٩) (صحیح )
انس بن مالک ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے نبیذ کے لیے ایسی دو چیزوں کو ملانے سے منع فرمایا کہ ان میں سے کوئی ایک دوسری کو تیزی سے نشہ آور بناتی ہے۔ میں نے آپ ﷺ سے فضیخ کے بارے میں پوچھا تو آپ نے مجھے اس سے منع فرمایا۔ آپ اس ادھ کچی کھجور کو بھی ناپسند فرماتے تھے جو ایک طرف سے پکنا شروع ہو رہی ہو، اس ڈر سے کہ وہ بھی گویا دو چیزیں ہیں۔ چناچہ ہم اسے کاٹ کر پھینک دیتے تھے ١ ؎۔
It was narrated that Anas bin Malik (RA) said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) forbade us to soak two things together when one is more potent than the other. I asked him about Fadikh (a drink made from fresh dates cut open) and he forbade it. He disliked the extra bit on Al-Busr, fearing that that might make it two things, so we used to cut it off.
صحيح الإسنادصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5563
Notes · وضاحت
١ ؎: یعنی جتنا حصہ پک جاتا اس کو نکال کر پھینک دیتے اور باقی حصے کی نبیذ بنا لیتے۔
ابوادریس کہتے ہیں کہ میں انس بن مالک ؓ کے پاس حاضر تھا ان کے پاس ایسی ادھ کچی کھجور لائی گئی جو ایک طرف سے پک رہی تھی، وہ اس میں سے اسے (پکے ہوئے حصے کو) کاٹ کر پھینکنے لگے۔
It was narrated that Abu Idris said: "I saw Anas bin Malik (RA) when some Busr which had extra bits were brought to him, and he started to cut them off.
صحيح لغيرهصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5564
ابوقتادہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: کچی کھجور اور پکی کھجور کی ایک ساتھ نبیذ نہ بناؤ اور نہ ہی ادھ کچی کھجور اور انگور کی ایک ساتھ، بلکہ ان میں سے ہر ایک کو الگ الگ بھگوؤ ۔
It was narrated from Abu Qatadah that: The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) said: "Do not soak Az-Zahuw and ripe dates together, nor Al-Busr and raisins together. Soak each one of them on its own.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5566
ابوقتادہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے کچی اور سوکھی کھجور سے اور ادھ کچی اور سوکھی کھجور سے نبیذ بنانے سے منع فرمایا اور فرمایا: تم ان میں سے ہر ایک کو الگ الگ بھگویا کرو ان مشکوں میں جن کے منہ دھاگے سے بندھے ہوں ۔
Yahya narrated that Abdullah bin Abi Qatadah said to him from his father, that: The Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) forbade mixing Az-Zahuw and dried dates, and mixing Al-Busr and dried dates, and he said: "Soak each one of them on its own in vessels that are tied shut.
صحيح الإسنادصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5567
ابو سعید خدری ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ادھ کچی کھجور کو سوکھی کھجور میں ملانے، یا کشمش (خشک انگور) کو سوکھی کھجور میں، یا کشمش کو ادھ کچی کھجور میں ملانے سے منع فرمایا، اور فرمایا: جو شخص تم میں سے پینا چاہے تو ان میں سے ہر ایک کو الگ الگ پیے، سوکھی کھجور الگ یا ادھ کچی کھجور الگ یا کشمش (خشک انگور) الگ ۔
It was narrated that Abu Saeed Al-Khudri said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) forbade mixing Al-Busr with dried dates, or raisins with dried dates, or raisins with Al-Busr, and he said: Whoever among you (wants to) drink them, let him drink each one of them on its own: dried dates on their own, or Al-Busr on their own, or raisins on their own.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5568
ابو سعید خدری ؓ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے ادھ کچی کو سوکھی کھجور میں ملانے یا کشمش (خشک انگور) کو سوکھی کھجور میں یا کشمش کو ادھ کچی کھجور میں ملانے سے منع فرمایا اور فرمایا: تم میں سے جو کوئی پینا چاہے تو ان میں سے ہر ایک کو الگ الگ کر کے پئے ۔ ابوعبدالرحمٰن (نسائی) کہتے ہیں: ابوالمتوکل کا نام علی بن داود ہے۔
Abu Saeed Al-Khudri narrated that: The Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) forbade mixing Al-Busr with dried dates, or raisins with dried dates, or raisins with Al-Busr, and he said: "Whoever among you (wants to) drink them, let him drink each one on its own.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5569
ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ادھ کچی کھجور اور کشمش، ادھ کچی کھجور اور سوکھی کھجور کو ملانے سے منع فرمایا، اور فرمایا: ان میں سے ہر ایک کی الگ الگ نبیذ بناؤ ۔
Abu Hurairah said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) forbade mixing Al-Busr and raisins, and Al-Busr and dried dates, and he said: Soak each one of them on its own.
حسن صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5570
Takhrij · تخریج
صحیح مسلم/الأشربة ٥ (١٩٨٩)، سنن ابن ماجہ/الأشربة ١١ (٣٣٩٦)، (تحفة الأشراف: ١٤٨٤٢)، مسند احمد (٢/ ٤٤٥، ٥٢٦) (حسن صحیح )
ابو سعید خدری ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے سوکھی کھجور اور کشمش (سوکھے انگور) ملا کر اور سوکھی کھجور اور ادھ کچی کھجور ملا کر نبیذ بنانے سے منع فرمایا، اور فرمایا: کشمش کی الگ، سوکھی کھجور کی الگ اور ادھ کچی کھجور کی الگ نبیذ بناؤ ۔ ابوعبدالرحمٰن (نسائی) کہتے ہیں: ابوکثیر کا نام یزید بن عبدالرحمٰن ہے۔
It was narrated from Abu Saeed Al-Khudri that: The Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) forbade soaking dried dates and raisins, and dried dates and Al-Busr, and he said: "Soak raisins on their own, and dried dates on their own, and Al-Busr on their own.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5571
ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: خمر (شراب) ان دو درختوں سے (بنتی) ہے، (اور سوید کی روایت میں ہے کہ شراب ان دو درختوں: کھجور اور انگور سے بنتی ہے ۔
Abu Hurairah said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) said: Khamr comes from these two." Suwaid (one of the narrators) said: "From these two trees: The date palm and the grapevine.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5572
Notes · وضاحت
١ ؎: اور کھجور اور انگور کے پھلوں میں (تمہیں غور کرنا چاہیئے) جن سے تم نشہ آور چیزیں اور بہترین روزی بناتے ہو (النحل: ٦٧ )۔
ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: شراب ان دو درختوں سے بنتی ہے: کھجور اور انگور ۔
It was narrated that Abu Hurairah said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) said: Khamr comes from these two trees: The date palm and the grapevine.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5573
عبداللہ بن عمر ؓ کہتے ہیں کہ میں نے عمر ؓ کو مدینے کے منبر پر خطبہ دیتے ہوئے سنا، انہوں نے کہا: لوگو! دیکھو، جس وقت شراب کی حرمت نازل ہوئی، اس وقت وہ پانچ چیزوں سے بنتی تھی: انگور، کھجور، شہد، گیہوں اور جو سے، اور خمر (شراب) وہ ہے جو عقل کو ڈھانپ لے ١ ؎۔
It was narrated that Ibn Umar said: "I heard Umar (RA) delivering a Khutbah on the Minbar of Al-Madinah and he said: O people, on the day that the prohibition of Khamr was revealed, it was made from five things: From grapes, dates, honey, wheat and barley. Khamr is that which overcomes the mind.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5578
Notes · وضاحت
١ ؎: یعنی اسے خراب کر دے ہوش و حواس جاتے رہیں، اب یہ بات خواہ کسی بھی چیز سے بنے مشروب سے حاصل ہو۔