عبداللہ بن عمر ؓ کہتے ہیں کہ میں نے عمر بن خطاب ؓ کو رسول اللہ ﷺ کے منبر پر کہتے سنا: امابعد! جب شراب کی حرمت نازل ہوئی تو یہ اس وقت پانچ چیزوں سے بنتی تھی: انگور، گی ہوں، جو، کھجور اور شہد سے۔
It was narrated that Ibn Umar said: "I heard Umar bin Al-Khattab, may Allah be pleased with him, on the Minbar of the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم), say: The prohibition of Khamr was revealed when it was made from five things: From grapes, wheat, barley, dates and honey.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5579
عبداللہ بن سیرین کہتے ہیں کہ ایک شخص نے ابن عمر ؓ کے پاس آ کر کہا: ہمارے گھر والے ہمارے لیے شام کو شراب بناتے ہیں، جب صبح ہوتی ہے تو ہم پیتے ہیں، وہ بولے: میں تمہیں ہر نشہ لانے والی چیز سے روکتا ہوں، کم ہو یا زیادہ، اور میں تم پر اللہ کو گواہ بناتا ہوں کہ میں تمہیں کم ہو یا زیادہ ہر نشہ لانے والی چیز سے روکتا ہوں، اور میں تم پر اللہ کو گواہ بناتا ہوں کہ خیبر والے فلاں فلاں چیز سے شراب بناتے ہیں اور اسے فلاں فلاں نام دیتے ہیں حالانکہ وہ خمر (شراب) ہے، اور اہل فدک فلاں فلاں چیز سے شر اب بناتے ہیں اور اسے فلاں فلاں نام دیتے ہیں، حالانکہ وہ خمر (شراب) ہے، یہاں تک کہ انہوں نے چار طرح کی شرابیں گنائیں ان میں سے ایک شہد تھا ١ ؎۔
It was narrated that Ibn Sirin said: "A man came to Ibn Umar and said: Our families make drinks for us by soaking (fruits) at night, and in the morning we drink them. He said: I forbid you to drink intoxicants whether in small amounts or large. May Allah bear witness that I forbid you to drink intoxicants whether in small amounts or large. May Allah bear witness that the people of Khaibar used to make drinks by soaking such and such, and they called it such and such but it was Khamr. The people of Fadak used to make drinks by soaking such and such, and they called it such and such but it was Khamr. And he listed four things, one of which was honey.
صحيح الإسنادصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5581
Notes · وضاحت
١ ؎: یعنی نشہ لانے والی چیزوں کے نام کی تبدیلی سے اس کی حرمت پر کچھ بھی اثر نہیں پڑتا، اسی طرح اس کی حرمت پر قلت و کثرت کا کوئی بھی اثر نہیں۔
عبداللہ بن عمر ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ہر نشہ لانے والی چیز حرام ہے اور ہر نشہ لانے والی چیز خمر (شراب) ہے ۔ حسین کہتے ہیں: امام احمد نے کہا: یہ صحیح حدیث ہے۔
It was narrated that Ibn Umar said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) said: Every intoxicant is unlawful and every intoxicant is Khamr.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5583
ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے کدو کی تونبی، روغنی برتن، لکڑی کے برتن اور ہرے رنگ کے برتن میں نبیذ بنانے سے منع فرمایا، اور فرمایا: ہر نشہ لانے والی چیز حرام ہے ۔
It was narrated from Abu Hurairah (RA) that: The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) forbade soaking (fruits) in Ad-Dubba, Al-Muzaffat, An-Naqir, Al-Hantam, and every intoxicant is unlawful.
حسن صحيح الإسنادصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5589
ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: کدو کی تونبی، روغنی برتن اور لکڑی کے برتن میں نبیذ نہ بناؤ، اور (فرمایا:) ہر نشہ لانے والی شے حرام ہے ۔
It was narrated from Aishah (RA) that: The Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) said: "Do not soak (fruits) in Ad-Dubba, An-Naqir, Al-Hantam, and every intoxicant is unlawful.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5590
ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ہر مشروب جو نشہ لائے، حرام ہے ۔
It was narrated that Aishah (RA) said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) said: Every drink that intoxicates is unlawful. Qutaibah (one of the narrators) said: "From the Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم).
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5591
ام المؤمنین عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ سے شہد کی شراب کے بارے میں سوال کیا گیا، تو آپ نے فرمایا: ہر شراب جو نشہ لائے حرام ہے ۔
It was narrated from Aishah (RA) that: The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) was asked about mead and he said: "Every drink that intoxicates is unlawful." This is the wording of Suwaid.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5592
ام المؤمنین عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ سے بتع یعنی شہد کی شراب کے متعلق سوال کیا گیا تو آپ نے فرمایا: ہر شراب جو نشہ لائے وہ حرام ہے، اور بتع شہد سے ہے ۔
It was narrated that Aishah (RA) that: The Messenger of Allah(صلی اللہ علیہ وسلم) was asked about mead and he said: "Every drink that intoxicates is unlawful," and mead is made from honey.
صحيح الإسناد لکن قوله والبتع من الغسل مدرجصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5593
ام المؤمنین عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ سے بتع (یعنی شہد کی شراب) کے بارے میں پوچھا گیا، تو آپ نے فرمایا: ہر وہ شراب جو نشہ لائے حرام ہے، اور بتع شہد کی نبیذ ہوتا ہے ۔
It was narrated from Aishah (RA) that: The Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) was asked about mead and he said: "Every drink that intoxicates is unlawful." And mead is a drink made of honey.
صحيح الإسنادصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5594
ابوموسیٰ اشعری ؓ کہتے ہیں کہ مجھے اور معاذ ؓ کو رسول اللہ ﷺ نے یمن بھیجا تو معاذ ؓ نے کہا: آپ ہمیں ایسی سر زمین میں بھیج رہے رہیں جہاں کے لوگ کثرت سے مشروبات پیتے ہیں، تو میں کیا پیوں؟ آپ نے فرمایا: (جو چاہو) پیو لیکن کوئی نشہ لانے والی چیز مت پینا ۔
It was narrated from Abu Burdah that his father said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) sent Muadh and me to Yemen. Muadh said: You are sending us to a land where the people have many kinds of drinks. What should I drink? He said: Drink, but do not drink any intoxicant.
صحيح لغيرهصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5596
اسود بن شیبان سدوسی بیان کرتے ہیں کہ میں نے عطا سے سنا ایک شخص نے ان سے پوچھا: ہم لوگ سفر پر نکلتے ہیں تو ہمیں بازاروں میں مشروب نظر آتے ہیں، ہمیں یہ نہیں معلوم ہوتا کہ وہ کن برتنوں میں تیار ہوئے ہیں؟ انہوں نے کہا: ہر نشہ لانے والی چیز حرام ہے، انہوں نے (اپنا سوال) دہرایا تو انہوں نے کہا: جو چیزیں نشہ لانے والی ہوں وہ سب حرام ہیں، انہوں نے پھر دہرایا تو انہوں نے کہا: جو میں تم سے کہہ رہا ہوں اصل وہی ہے۔
Al-Aswad bin Shaiban As-Sadusi said: "I heard Ata being asked by a man: We travel and drinks are offered to us in the marketplaces, and we do not know what kind of vessels they were prepared in. He said: Every intoxicant is unlawful. He repeated the question and he said: Every intoxicant is unlawful. He repeated the question and he said: It is as I have told you.
صحيح الإسناد مقطوعصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5598