عبدالملک بن طفیل جزری کہتے ہیں کہ عمر بن عبدالعزیز نے ہمیں لکھا: طلاء مت پیو، جب تک کہ اس کے دو حصے (جل کر) ختم نہ ہوجائیں اور ایک حصہ باقی رہ جائے اور ہر نشہ لانے والی چیز حرام ہے۔
It was narrated that Abdul-Malik bin At-Tufail Al-Jazari said: "Umar bin Abdul-Aziz wrote to us, saying: Do not drink the thickened juice of grapes (obtained by boiling it down) until two-third of it has gone and one-third is left. And every intoxicant is unlawful.
ضعيف الإسناد مقطوعصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5600
Notes · وضاحت
١ ؎: طلاء: وہ شراب ہے، جسے آگ پر رکھ کر جوش دیا جائے یہاں تک کہ وہ گاڑھی ہوجائے۔
Takhrij · تخریج
تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: ١٩١٥٢)، ویأتي عند المؤلف: ٥٧٣٠) (ضعیف الإسناد) (اس کے راوی ” عبدالملک “ لین الحدیث ہیں )
ابوموسیٰ اشعری ؓ کہتے ہیں کہ مجھے رسول اللہ ﷺ نے یمن بھیجا تو میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! وہاں مشروب بہت ہوتے ہیں، تو میں کیا پیوں اور کیا نہ پیوں؟ آپ نے فرمایا: وہ کیا کیا ہیں؟ میں نے عرض کیا: بتع اور مزر، آپ نے فرمایا: بتع اور مزر کیا ہوتا ہے؟ میں نے عرض کیا: بتع تو شہد کا نبیذ ہے اور مزر مکئی کا نبیذ ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: کوئی نشہ لانے والی چیز مت پیو، اس لیے کہ میں نے ہر نشہ لانے والی چیز حرام کردی ہے ۔
Abu Bakr bin Abi Musa narrated that his father said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) sent me to Yemen and I said: O Messenger of Allah, there are (different kinds of) drinks there, what should I drink, and what should I refrain from? He said: What are they? I said: Al-Bit (mead) and Al-Mizr (beer). He said: What are mead and beer? I said: Mead is a drink made from honey and beer is a drink made from grains. The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) said: Do not drink any intoxicant, for I have forbidden all intoxicants.
حسن الإسنادصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5603
ابوموسیٰ اشعری ؓ کہتے ہیں کہ مجھے رسول اللہ ﷺ نے یمن روانہ کیا تو میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! وہاں مشروبات بہت ہوتے ہیں جنہیں بتع اور مزر کہا جاتا ہے، آپ نے فرمایا: بتع کیا ہے؟ میں نے عرض کیا: وہ شہد کا مشروب ہوتا ہے اور مزر جَو کا مشروب ہوتا ہے، آپ نے فرمایا: ہر نشہ لانے والی چیز حرام ہے ۔
It was narrated from Abu Burdah that his father said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) sent me to Yemen and I said: O Messenger of Allah, there are drinks there which they call Al-Bit (mead) and Al-Mizr (beer). He said: What is mead (and beer)? I said: A drink made from honey, and beer is made from barley. He said: Every intoxicant is unlawful.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5604
عبداللہ بن عمر ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے خطبہ دیا تو خمر (شراب) والی آیت کا ذکر کیا، ایک شخص نے عرض کیا: اللہ کے رسول!مزر نامی مشروب کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ آپ نے فرمایا: مزر کیا ہوتا ہے؟ وہ بولا: جَو کی شراب جو یمن میں بنائی جاتی ہے ، آپ نے فرمایا: کیا اس سے نشہ ہوتا ہے؟ جی ہاں، آپ نے فرمایا: ہر نشہ لانے والی چیز حرام ہے ۔
It was narrated that Ibn Umar said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) delivered a Khutbah and quoted the Verse about Khamr. A man said: O Messenger of Allah, what do you think about Al-Mizr (beer)? He said: What is beer? He said: A (drink) from grains that is made in Yemen. He said: Does it intoxicate? He said: Yes. He said: Every intoxicant is unlawful.
صحيح الإسنادصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5605
ابوجویریہ کہتے ہیں کہ میں نے ابن عباس ؓ کو سنا ان سے مسئلہ پوچھا گیا اور کہا گیا: ہمیں بادہ ١ ؎ کے بارے میں فتویٰ دیجئیے۔ تو انہوں نے کہا: محمد ﷺ کے زمانے میں بادہ نہیں تھا، (یا آپ نے اس کا حکم پہلے ہی فرما دیا ہے کہ) جو بھی چیز نشہ لانے والی ہو وہ حرام ہے۔
It was narrated that Abu Al-Juwairiyah said: "I heard Ibn Abbas when he was asked: Advise us about Badhiq (a drink made from the juice of grapes slightly boiled). He said: Muhammad came before Badhiq (i.e., it was not known during his time), but everything that intoxicates is unlawful.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5606
Notes · وضاحت
١ ؎: باذق فارسی کے لفظ بادہ کی تعریب ہے۔ اس کے معنی خمر اور شراب کے ہیں، شاعر کہتا ہے: ہیں رنگ جدا، دور نئے، کیف نرالے شیشہ وہی، بادہ وہی، پیمانہ وہی ہے۔
عبداللہ بن عمرو ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: جس چیز کے زیادہ پینے سے نشہ آجائے تو اسے تھوڑا سا پینا بھی حرام ہے ۔
Amr bin Shuaib narrated from his father, from his grandfather, that: The Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) said: "What intoxicates in large amounts, a small amount of it is unlawful.
حسن صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5607
Takhrij · تخریج
سنن ابن ماجہ/الٔجشربة ١٠ (٣٣٩٤)، (تحفة الأشراف: ٨٧٦٠)، مسند احمد (٢/١٦٧، ١٧٩) (حسن صحیح )
سعد بن ابی وقاص ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: میں تم لوگوں کو اس چیز کو تھوڑا سا پینے سے روکتا ہوں، جس کے زیادہ پی لینے سے نشہ آجائے ۔
It was narrated from Amir bin Sad, from his father, that: The Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) said: "I forbid to you small amounts of whatever intoxicates in large amounts.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5608
سعد بن ابی وقاص ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے اس چیز کو تھوڑا سا پینے سے روکا جسے زیادہ پینے سے نشہ آجائے۔
It was narrated from Amir bin Sad, from his father, that: The Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) forbade a small amount of whatever intoxicates in large amounts.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5609
ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ مجھے معلوم تھا کہ رسول اللہ ﷺ روزہ رکھ رہے ہیں، تو ایک دن میں نے نبیذ لے کر آپ کے افطار کرنے کے وقت کا انتظار کیا جسے میں نے آپ کے لیے کدو کی تو نبی میں تیار کی تھی، میں اسے لے کر آپ کے پاس آیا تو آپ نے فرمایا: میرے پاس لاؤ ، میں نے اسے آپ کے پاس بڑھا دی، وہ جوش مار رہی تھی، آپ ﷺ نے فرمایا: اسے اس دیوار سے مار دو، اس لیے کہ یہ ان لوگوں کا مشروب ہے جو اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان نہیں رکھتے ۔ ابوعبدالرحمٰن (نسائی) کہتے ہیں: اس میں دلیل ہے کہ نشہ لانے والی چیز حرام ہے، خواہ وہ زیادہ ہو یا کم، اور معاملہ ایسا نہیں ہے جیسا کہ حیلہ کرنے والے اپنے لیے کہتے ہیں کہ ایسے مشروب کا آخری گھونٹ حرام ہوتا ہے اور وہ گھونٹ حلال ہوتے ہیں جو پہلے پیے جا چکے ہیں اور اس سے پہلے رگوں میں سرایت کرچکے ہیں، اس بات میں علماء کے درمیان اختلاف نہیں پایا جاتا کہ پورا نشہ ابتدائی گھونٹوں کے علاوہ صرف آخری گھونٹ سے پیدا نہیں ہوتا ١ ؎۔
It was narrated that Abu Hurairah said: "I know that the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) was fasting, so I prepared some Nabidh for him to break his fast that I had prepared for him in a gourd. I brought it to him and he said: Bring it here. So I brought it closer and it was bubbling. He said: Throw it against the wall (throw it away), for this is the drink of one who does not believe in Allah or the Last Day.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5610
Notes · وضاحت
١ ؎: یعنی یہ کہنا کہ نشہ کا اثر صرف اخیر گھونٹ سے ہوتا ہے یہ صحیح نہیں ہے، کیونکہ اس اثر میں تو اس سے پہلے کے گھونٹ کا بھی دخل ہے۔
Takhrij · تخریج
سنن ابی داود/الٔيشربة ١٢ (٣٧١٦)، سنن ابن ماجہ/الأشربة ١٥ (٣٤٠٩)، (تحفة الأشراف: ١٢٢٩٧)، ویأتي عند المؤلف: ٥٧٠٧) (صحیح )
علی کرم اللہ وجہہ کہتے ہیں کہ مجھے نبی اکرم ﷺ نے سونے کے چھلے، ریشمی کپڑے، لال زین پوش اور جو کے مشروب سے منع فرمایا۔
It was narrated that Ali - said: "The Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) forbade to me to use gold rings, Al-Qassi, Al-Mitharah and Al-Jiah (a barley drink).
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5611
مالک بن عمیر بیان کرتے ہیں کہ صعصعہ نے علی بن ابی طالب کرم اللہ وجہہ سے کہا: امیر المؤمنین! آپ ہمیں ان باتوں سے منع کیجئیے، جن سے آپ کو رسول اللہ ﷺ نے منع فرمایا، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے ہمیں کدو کی تو نبی اور سبز رنگ کے برتن کے استعمال سے روکا۔
Sasaah said to Ali (RA) bin Abi Talib: "Forbid to us, O Commander of the Believers! What the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) forbade to you." He said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) forbade me from using Ad-Dubba and Al-Hantam.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5612
طاؤس کہتے ہیں کہ ایک شخص نے ابن عمر ؓ سے کہا: کیا رسول اللہ ﷺ نے مٹی کے برتن کی نبیذ سے منع فرمایا ہے؟ کہا: ہاں، طاؤس کہتے ہیں: اللہ کی قسم! اسے میں نے ان سے (ابن عمر سے) سنا ہے ١ ؎۔
It was narrated that Tawus said: "A man said to Ibn Umar: Did the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) forbid soaking (fruits) in earthenware jars? He said: Yes. Tawus said: By Allah, I heard that from him.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5614
Notes · وضاحت
١ ؎: کیونکہ مٹی کے برتن میں نبیذ بنانے سے خطرہ رہتا ہے کہ فوراً نشہ پیدا ہوجائے اور آدمی کو پتہ نہ چلے اور نشہ لانے والی نبیذ پی بیٹھے۔
طاؤس کہتے ہیں کہ ایک شخص نے ابن عمر ؓ کے پاس آ کر کہا: رسول اللہ ﷺ نے مٹی کے برتن کی نبیذ سے منع فرمایا؟ انہوں نے کہا: ہاں، ابراہیم بن میسرہ نے اپنی حدیث میں والدباء مزید کہا ١ ؎۔
It was narrated that Sulaiman At-Taimi and Ibrahim bin Maisarah said: "We heard Tawus say: A man came to Ibn Umar and said: Did the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) forbid soaking (fruits) in earthenware jars? He said: Yes. Ibrahim added in his Hadith: "And Ad-Dubba (gourds).
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5615
عبداللہ بن عمر ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے سبز رنگ کے برتن سے منع فرمایا ہے۔ راوی کہتے ہیں: میں نے عرض کیا: حنتم کیا ہوتا ہے؟ کہا: مٹی کا برتن۔
It was narrated that Ibn Umar said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) forbade Al-Hantam. I (the narrator) said: "What is Al-Hantam? He said: The earthenware jar.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5617
عبدالعزیز بن اسید طاحی بصریٰ کہتے ہیں کہ عبداللہ بن زبیر ؓ سے مٹی کے برتن کی نبیذ کے بارے میں پوچھا گیا، تو انہوں نے کہا: ہمیں رسول اللہ ﷺ نے اس سے منع فرمایا ہے۔
It was narrated that Abu Maslamah said: "I heard Abdul-Aziz - that is, bin Asid At-Tahi from Al-Basrah - say: Ibn Az-Zubair was asked about soaking (fruits) in earthenware jars and he said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) forbade us from that.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5618