سعید بن جبیر کہتے ہیں کہ ہم نے ابن عمر ؓ سے مٹی کے برتن کی نبیذ کے بارے میں سوال کیا، تو انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے اسے حرام کیا ہے، میں ابن عباس ؓ کے پاس گیا۔ میں نے کہا: میں نے آج ایک ایسی بات سنی ہے، جس پر مجھے حیرت ہے۔ وہ بولے: وہ کیا ہے؟ میں نے کہا: میں نے ابن عمر ؓ سے مٹی کے برتن کی نبیذ کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے اسے حرام کیا ہے۔ ابن عباس ؓ نے کہا: ابن عمر ؓ نے سچ کہا، میں نے کہا: جر سے کیا مراد ہے؟ انہوں نے کہا ـ: مٹی سے بنی تمام چیزیں۔
It was narrated that Saeed bin Jubair said: "We asked Ibn Umar about Nabidh made in an earthenware jar and he said: The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) forbade that. So I went to Ibn Abbas and said to him: Today I heard something that surprised me. He said: What was it? I said: I asked Ibn Umar about Nabidh made in an earthenware jar and he said: The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) forbade it. He said: Ibn Umar spoke the truth. I said: What is an earthenware jar? He said: Anything that is made of clay.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5619
سعید بن جبیر کہتے ہیں کہ میں ابن عمر ؓ کے پاس تھا، ان سے جر کی نبیذ کے بابت پوچھا گیا تو بولے: اسے رسول اللہ ﷺ نے حرام کیا ہے، جو کچھ میں نے سنا وہ مجھ پر گراں گزرا۔ چناچہ میں ابن عباس ؓ کے پاس آیا اور کہا کہ ابن عمر ؓ سے ایک چیز کے بارے میں پوچھا گیا، وہ (ان کا جواب) مجھے بہت برا لگا۔ وہ بولے: وہ کیا ہے؟ میں نے کہا: ان سے جر کی نبیذ کے بارے میں پوچھا گیا تھا، تو ابن عباس نے کہا: انہوں نے سچ کہا، اسے رسول اللہ ﷺ نے حرام کیا، میں نے کہا: جر کیا ہوتا ہے؟ وہ بولے: ہر وہ چیز جو مٹی سے بنائی جائے۔
It was narrated that Saeed bin Jubair said: "I was with Ibn Umar when he was asked about Nabidh made in an earthenware jar. He said: The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) forbade it. I got upset when I heard that, so I went to Ibn Abbas and said: Ibn Umar was asked about something, and I found it difficult. He said: What was it? I said: He was asked about Nabidh made in an earthenware jar. He said: He spoke the truth; the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) forbade it. I said: What is an earthenware jar? He said: Anything that is made of clay.
صحيح لغيرهصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5620
ابن ابی اوفی ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے سبز لاکھی برتن کی نبیذ سے منع فرمایا۔ (شیبانی کہتے ہیں) میں نے کہا: اور سفید؟ (برتن سے) انہوں نے کہا: مجھے نہیں معلوم ١ ؎۔
It was narrated that Ash-Shaibani said: "I heard Ibn Abi Awfa say: The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) forbade Nabidh made in green earthenware jars. I said: And white ones? He said: I do not know.
صحيح خ بلفظ لا لم يذكر أدري وهو شاذصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5621
Notes · وضاحت
١ ؎: اس باب اور اگلے ابواب میں مذکور تمام برتنوں میں شروع میں (جب شراب حرام کی گئی تھی) حلال نبیذ بنانا بھی ممنوع قرار دیا تھا گیا کیونکہ ان برتنوں میں نشہ لانے والے شراب کے اثرات باقی تھے تو نبیذ بناتے وقت اس میں فوراً نشہ پیدا ہوجانے کا خطرہ تھا، اور جب بہت دن گزر گئے اور وہ سارے برتن خوب خوب سوکھ گئے تب ان میں نبیذ بنانے کی اجازت دے دی گئی، لیکن بعض علما ہمیشہ کے لیے ممانعت کے قائل ہیں، دیکھئیے باب نمبر ٣٦ اور اس کے بعد کے ابواب کی احادیث و آثار۔
ابواسحاق شیبانی بیان کرتے ہیں کہ میں نے ابن ابی اوفی ؓ کو کہتے ہوئے سنا: رسول اللہ ﷺ نے ہرے اور سفید لاکھی برتن کی نبیذ سے منع فرمایا ہے۔
Abu Ishaq Ash-Shaibani said: "I heard Ibn Abi Awfa say: The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) forbade Nabidh made in green and white earthenware jars.
صحيح دون قوله والأبيض فإنه مدرجصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5622
ابورجاء کہتے ہیں کہ میں نے حسن بصری سے لاکھی برتن کی نبیذ کے بارے میں پوچھا: کیا وہ حرام ہے؟ انہوں نے کہا: حرام ہے، ہم سے اس شخص نے بیان کیا جو جھوٹ نہیں بولتا (یعنی بعض صحابہ) کہ رسول اللہ ﷺ نے سبز روغنی گھڑا، کدو کی تونبی، روغنی برتن اور لکڑی کے برتن سے منع فرمایا ہے۔
It was narrated that Abu Raja said: "I asked Al-Hasan about Nabidh made in earthenware jars - is it unlawful? He said: (It is) unlawful. One who would not lie narrated to us that the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) forbade Nabidh made in Al-Hantam, Ad-Dubba (gourds), Al-Muzaffat and An-Naqir.
صحيح لغيرهصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5623
انس بن مالک ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے کدو کی تو نبی اور روغنی برتن میں نبیذ بنانے سے روکا ہے۔
It was narrated from Anas bin Malik (RA) that: The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) forbade soaking (fruits) in Ad-Dubba (gourds) and Al-Muzaffat.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5629
ابو سعید خدری ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے لاکھ کے برتن، کدو کی تو نبی اور لکڑی کے برتن سے منع فرمایا ہے۔
It was narrated that Abu Saeed Al-Khudri said: The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) forbade drinking from green pitchers, gourds and vessels carved from wood.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5633
Takhrij · تخریج
صحیح مسلم/الأشربة ٦ (١٩٩٦)، سنن ابن ماجہ/الأشربة ١٣ (٣٤٠٣)، (تحفة الأشراف: ٤٢٥٣)، مسند احمد (٣/٩٠) (صحیح )
ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو ایسے مشروب سے منع فرماتے ہوئے سنا جو کدو کی تونبی، یا لاکھی برتن، یا روغنی برتن میں تیار کیا گیا ہو، سوائے زیتون کے تیل اور سر کے کے ١ ؎۔
Aishah (RA) said: "I heard the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) forbidding drinks made in Dubba (gourds), Hantam or Muzaffat, that were not oil or vinegar.
حسنصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5636
Notes · وضاحت
١ ؎: کیونکہ یہ نشہ لانے والی چیزیں نہیں ہوتیں۔
Takhrij · تخریج
تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: ١٧٨٣٢)، وقد أخرجہ: سنن ابن ماجہ/الأشربة ١٥ (٣٤٠٧) (حسن )
ثمامہ بن حزن قشیری بیان کرتے ہیں کہ میں نے عائشہ ؓ سے ملاقات کی اور ان سے نبیذ کے بارے میں سوال کیا، تو انہوں نے کہا: عبدالقیس کا وفد رسول اللہ ﷺ کے پاس آیا اور آپ ﷺ سے ان چیزوں کے بارے میں سوال کیا جن میں وہ نبیذ بناتے ہیں تو نبی اکرم ﷺ نے کدو کی تونبی، لکڑی کے برتن، روغنی برتن اور لاکھی برتن میں نبیذ بنانے سے منع فرمایا۔
Thumamah bin Hazn Al-Qushairi said: "I met Aishah (RA) and asked her about Nabidh. She said: The delegation of Abdul-Qais came to the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) and asked him in which vessels they should soak (fruits - to make Nabidh). The Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) forbade them to soak (fruits) in Ad-Dubba (gourds), An-Naqir, Al-Muqayyar, and Al-Hantam.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5638