ہرے رنگ کے لاکھی برتن
أَخْبَرَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ، قَالَ: أَنْبَأَنَا شُعْبَةُ، عَنْ الشَّيْبَانِيِّ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ أَبِي أَوْفَى، يَقُولُ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ نَبِيذِ الْجَرِّ الْأَخْضَرِ، قُلْتُ: فَالْأَبْيَضُ، قَالَ: لَا أَدْرِي.
ابن ابی اوفی ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے سبز لاکھی برتن کی نبیذ سے منع فرمایا۔ (شیبانی کہتے ہیں) میں نے کہا: اور سفید؟ (برتن سے) انہوں نے کہا: مجھے نہیں معلوم ١ ؎۔
It was narrated that Ash-Shaibani said: "I heard Ibn Abi Awfa say: The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) forbade Nabidh made in green earthenware jars. I said: And white ones? He said: I do not know.
صحيح خ بلفظ لا لم يذكر أدري وهو شاذصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5621
Notes · وضاحت
١ ؎: اس باب اور اگلے ابواب میں مذکور تمام برتنوں میں شروع میں (جب شراب حرام کی گئی تھی) حلال نبیذ بنانا بھی ممنوع قرار دیا تھا گیا کیونکہ ان برتنوں میں نشہ لانے والے شراب کے اثرات باقی تھے تو نبیذ بناتے وقت اس میں فوراً نشہ پیدا ہوجانے کا خطرہ تھا، اور جب بہت دن گزر گئے اور وہ سارے برتن خوب خوب سوکھ گئے تب ان میں نبیذ بنانے کی اجازت دے دی گئی، لیکن بعض علما ہمیشہ کے لیے ممانعت کے قائل ہیں، دیکھئیے باب نمبر ٣٦ اور اس کے بعد کے ابواب کی احادیث و آثار۔
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/الٔں شربة ٨ (٥٥٩٦)، (تحفة الأشراف: ٥١٦٦)، مسند احمد (٤/٣٥٣، ٣٥٦، ٣٨٠) (صحیح )