ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ ہم لوگ رسول اللہ ﷺ کے ساتھ نکلے، ہمارا مقصد صرف حج کرنا تھا، جب ہم مقام سرف میں پہنچے تو میں حائضہ ہوگئی، تو رسول اللہ ﷺ میرے پاس آئے اور میں رو رہی تھی، تو آپ ﷺ نے پوچھا: کیا بات ہے؟ کیا تم حائضہ ہوگئی ہو؟ میں نے عرض کیا: جی ہاں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: یہ ایک ایسا معاملہ ہے جسے اللہ تعالیٰ نے آدم زادیوں پر مقدر کردیا ہے ١ ؎، اب تم وہ سارے کام کرو، جو حاجی کرتا ہے، البتہ خانہ کعبہ کا طواف نہ کرنا ۔
It was narrated that Aishah (RA) said: “We went out with the Messenger of Allah ﷺ with no intention other than Hajj. When he was in Sarif I began menstruating. The Messenger of Allah ﷺ entered upon me and I was weeping. He said: ‘What is the matter with you? Has your Nifas begun?’ I said: ‘Yes.’ He said: ‘This is something that Allah the Mighty and Sublime has decreed for the daughters of Adam. Do what the pilgrims do but do not perform Tawaf around the House.” (Sahih)
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 348
Notes · وضاحت
١ ؎: آدم زادیوں میں حواء بھی داخل ہیں اس لیے کہ آدم زاویوں سے عورتوں کی نوع مراد ہے۔
عروۃ سے روایت ہے کہ فاطمہ بنت قیس ؓ جو قریش کی شاخ قبیلہ بنو اسد کی ایک خاتون ہیں رسول اللہ ﷺ کے پاس آئیں، اور ذکر کیا کہ انہیں استحاضہ آتا ہے، تو آپ ﷺ نے ان سے فرمایا: یہ تو ایک رگ ہے، تو جب حیض آئے تو نماز ترک کر دو، اور جب وہ ختم ہوجائے تو تو غسل کرلو، اور اپنے (بدن سے) خون دھو لو پھر نماز پڑھو ۔
It was narrated from Fatimah bint Qais from Banu Asad Quraish that she came to the Prophet ﷺ and mentioned that she suffered from Istihadah. She said that he said to her: “That is a vein, so when the time of menstruation comes, stop praying, and when it goes, take your bath and wash the blood from yourself then pray.” (Sahih)
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 349
ام المؤمنین عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: جب حیض آئے تو نماز چھوڑ دو اور جب بند ہوجائے تو غسل کرلو (اور نماز پڑھو) ۔
It was narrated from Aishah (RA) that the Prophet ﷺ said: “When the time of menstruation comes, stop praying, and when it goes, perform Ghusl.” (Sahih)
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 350
ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ ام حبیبہ بنت جحش ؓ نے رسول اللہ ﷺ سے مسئلہ پوچھا، کہنے لگیں: اللہ کے رسول! مجھے استحاضہ کا خون آتا ہے، آپ ﷺ نے فرمایا: یہ ایک رگ ہے، تو تم غسل کرلو پھر نماز پڑھو ، چناچہ وہ ہر نماز کے وقت غسل کرتی تھیں۔
It was narrated that Aishah (RA) said: “Umm Habibah bint Jahsh asked the Messenger of Allah ﷺ : ‘Messenger of Allah ﷺ , I suffer from Istihadah.’ He said: ‘That is a vein, so perform Ghusl, then pray.’ And she used to perform Ghusl for each prayer.” (Sahih)
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 351
ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ ام حبیبہ ؓ نے رسول اللہ ﷺ سے خون کے متعلق دریافت کیا، ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ میں نے ان کے ٹب کو خون سے بھرا دیکھا، تو رسول اللہ ﷺ نے ان سے فرمایا: تم (نماز روزے سے) اتنے دن رکی رہو جس قدر تمہیں تمہارا حیض روکے رکھتا تھا، پھر غسل کرلو ۔ (امام نسائی فرماتے ہیں) ہمیں قتیبہ نے دوبارہ یہ حدیث بیان کی تو (یزید بن ابی حبیب اور عراک بن مالک کے درمیان) جعفر بن ربیعہ کا ذکر نہیں کیا۔
It was narrated from Aishah (RA) that Umm Habibah asked the Messenger of Allah ﷺ about bleeding. Aishah (RA) said: “I saw her wash tub filled with blood.” The Messenger of Allah ﷺ said to her: “Stop (praying) for as long as your period used to last, then perform Ghusl.” (Sahih)
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 352
ام المؤمنین ام سلمہ ؓ کہتی ہیں کہ ایک عورت نے نبی اکرم ﷺ سے پوچھا: مجھے استحاضہ کا خون آتا ہے تو میں پاک نہیں رہ پاتی، کیا میں نماز چھوڑ دوں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: نہیں، البتہ صرف ان دنوں اور راتوں کے بقدر چھوڑ دو جن میں تم حائضہ رہتی ہو، پھر غسل کرلو اور لنگوٹ کس کر نماز پڑھو ۔
It was narrated that Umm Salamah said: “A woman asked the Prophet: ‘I suffer from Istihadah and I never become pure; should I stop praying?’ He said: ‘No. Stop praying for the number of days and nights that you used to menstruate, then perform Ghusl, wrap a cloth around yourself, and pray.” (Sahih)
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 354
ام المؤمنین ام سلمہ ؓ سے روایت ہے کہ ایک عورت کو رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں خون آتا تھا، تو انہوں نے اس کے لیے رسول اللہ ﷺ سے مسئلہ دریافت کیا: تو آپ ﷺ نے فرمایا: وہ ان راتوں اور دنوں کی تعداد شمار کر کے رکھے جن میں اسے اس بیماری سے پہلے جو اسے لاحق ہوئی ہے حیض آتا تھا، اور اسی کے بقدر ہر مہینہ نماز چھوڑ دے، پھر جب یہ دن گزر جائیں تو غسل کرے، پھر کپڑے کا لنگوٹ باندھ لے پھر نماز پڑھے ۔
It was narrated from Umm Salamah that a woman suffered from constant bleeding during the time of the Messenger of Allah ﷺ , so Umm Salamah consulted the Prophet ﷺ for her. He said: “Let her count the number of nights and days that she used to menstruate each month before this happened to her, and let her stop praying for that period of time each month. Then when that is over let her perform Ghusl, then wrap a cloth around herself, and pray.” (Sahih)
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 355
ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ ام حبیبہ بنت جحش ؓ جو عبدالرحمٰن بن عوف ؓ کے عقد میں تھیں کو استحاضہ کا خون آتا تھا، وہ پاک نہیں رہ پاتی تھیں، تو رسول اللہ ﷺ سے ان کا معاملہ ذکر کیا گیا، تو آپ ﷺ نے فرمایا: یہ حیض نہیں ہے، بلکہ یہ رحم میں شیطان کی ایک ایڑ ہے، تو اسے چاہیئے کہ اپنے حیض کو دیکھ لے جس میں وہ حائضہ ہوتی تھی (اور اسی کے بقدر) نماز چھوڑ دے، پھر اس کے بعد جو دیکھے تو ہر نماز کے وقت غسل کرے ۔
It was narrated from Aishah (RA) that Umm Habibah bint Jahsh who was married to ‘Abdur-Rahman bin ‘Awf suffered from Istihadah and did not become pure. Her situation was mentioned to the Messenger of Allah ﷺ and he said: “That is not menstruation, rather it is a kick in the womb, so let her work out the length of the menses that she used to have, and stop praying (for that period of time), then after that let her perform Ghusl for every prayer.” (Sahih)
صحيح الإسنادصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 356
ام المؤمنین عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ جحش کی بیٹی (ام حبیبہ) کو سات سال تک استحاضہ کا خون آتا رہا، تو انہوں نے نبی اکرم ﷺ سے مسئلہ پوچھا: تو آپ ﷺ نے فرمایا: یہ حیض نہیں ہے، یہ تو ایک رگ ہے ، آپ ﷺ نے انہیں حکم دیا کہ اپنے حیض کے دنوں کے برابر نماز ترک کردیں، اور غسل کریں اور نماز پڑھیں، تو وہ ہر نماز کے لیے غسل کرتی تھی ۔
It was narrated from Aishah (RA) that Umm Habibah bint Jahsh used to suffer from Istihadah for seven years. She asked the Prophet ﷺ and he said: “That is not menstruation, rather it is a vein. Tell her not to pray for the period of time that her period used to last, then let her perform Ghusl and pray.” She used to perform Ghusl for every prayer. (Sahih)
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 357
فاطمہ بنت ابی حبیش ؓ نے بیان کیا کہ وہ رسول اللہ ﷺ کے پاس آئیں اور آپ سے استحاضہ کے خون کی شکایت کی، تو رسول اللہ ﷺ نے ان سے فرمایا: یہ تو بس ایک رگ ہے، تو تم دیکھتی رہو جب تمہارا حیض آئے تو نماز نہ پڑھو، اور جب تمہارا حیض گزر جائے تو پاکی حاصل کرو (یعنی غسل کرو) پھر اس حیض سے دوسرے حیض کے بیچ نماز پڑھو ۔
It was narrated from ‘Urwah that Fatimah bint Abi Hubaish narrated that she came to the Messenger of Allah ﷺ and complained to him about bleeding. The Messenger of Allah ﷺ said to her: “That is a vein, so when your period comes, do not pray, and when your period is over, purify yourself and pray in between one period and the next.” (Hasan) Abu ‘Abdur-Rahman said: Hisham bin ‘Urwah reported this ladI from ‘Urwah, and he did not mention what Al-Mundhir mentioned in it.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 358
ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ فاطمہ بنت ابی حبیش ؓ رسول اللہ ﷺ کے پاس آئیں، اور عرض کیا کہ مجھے استحاضہ کا خون آتا ہے، میں پاک نہیں رہ پاتی ہوں، کیا نماز ترک کر دوں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: نہیں، یہ تو ایک رگ (کا خون) ہے، حیض نہیں ہے، تو جب حیض آنے لگے تو نماز ترک کر دو اور جب ختم ہوجائے تو اپنے بدن سے خون دھو لو، اور (غسل کر کے) نماز پڑھو ۔
It was narrated that Aishah (RA) said: Fatimah bint Abi Hubaish came to the Messenger of Allah ﷺ and said: “I am a woman who suffers from Istihadah and I never become pure. Should I stop praying?” He said: “No, that is a vein, it is not menstruation. When your period comes, stop praying, and when it goes, wash the blood from yourself and pray.” (Sahih)
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 359
ام المؤمنین عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ ایک مستحاضہ عورت سے نبی اکرم ﷺ کے زمانہ میں کہا گیا کہ یہ ایک نہ بند ہونے والی رگ ہے، اور اسے حکم دیا گیا کہ وہ ظہر کو مؤخر کرے اور عصر کو جلدی پڑھ لے، اور ان دونوں کے لیے ایک غسل کرے، اور مغرب کو مؤخر کرے، عشاء کو جلدی پڑھ لے، اور ان دونوں کے لیے ایک غسل کرے، اور صبح کی نماز کے لیے ایک غسل کرے۔
It was narrated from Aishah (RA) that a woman who suffered from Istihadah at the time of the Messenger of Allah ﷺ was told that it was a stubborn vein (i.e., one that would not stop bleeding). She was told to delay uhr and bring ‘Asr forward, and to perform one Ghusl for both, and to delay Maghrib and bring ‘Isha’ forward, and to perform one Ghusl for both, and she would perform one Ghusl for Subh. (Sahih)
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 360
زینب بنت جحش ؓ کہتی ہیں کہ میں نے نبی اکرم ﷺ سے عرض کیا: میں مستحاضہ ہوں، آپ ﷺ نے فرمایا: اپنے حیض کے دنوں میں بیٹھ جاؤ (نماز نہ پڑھو) پھر غسل کرو، اور ظہر کو مؤخر کرو، اور عصر میں جلدی کرو، اور غسل کرو، اور نماز پڑھو، اور مغرب کو مؤخر کرو، اور عشاء کو جلدی کرو، اور غسل کر کے (دونوں کو ایک ساتھ) پڑھو، اور فجر کے لیے (الگ ایک) غسل کرو ۔
It was narrated that Zainab bint Jahsh said: “I said to the Prophet ﷺ that I was suffering from Istihadah. He said: ‘Do not pray during the days of your period, then perform Ghusl and delay Zuhr and bring ‘Asr forward and pray; then delay Maghrib and bring ‘Isha’ forward and pray them together, and perform Ghusl for Fajr.” (Sahih)
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 361
فاطمہ بنت ابی حبیش ؓ کہتی ہیں کہ انہیں استحاضہ آتا تھا تو رسول اللہ ﷺ نے ان سے فرمایا: جب حیض کا خون ہو تو وہ سیاہ خون ہوتا ہے پہچان لیا جاتا ہے، تو تم نماز سے رک جاؤ، اور جب دوسرا ہو تو وضو کرو، کیونکہ یہ رگ (کا خون) ہے ۔ محمد بن مثنی کا کہنا ہے کہ ہم سے یہ حدیث ابن ابی عدی نے اپنی کتاب سے بیان کی ہے۔
It was narrated from Fátimah bint Abi Hubaish that she suffered from Istihadah and the Messenger of Allah ﷺ said to her: “If it is menstrual blood then it is blood that is black and recognizable, so stop praying, and if it is other than that then perform Wudu for it is just a vein.” (Sahih)
حسن صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 362
ام المؤمنین عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ فاطمہ بنت ابی حبیش ؓ کو استحاضہ کا خون آتا تھا تو ان سے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: حیض کا خون سیاہ ہوتا ہے پہچان لیا جاتا ہے، تو جب یہ ہو تو نماز سے رک جاؤ، اور جب دوسرا ہو تو وضو کر کے نماز پڑھو ۔ ابوعبدالرحمٰن نسائی کہتے ہیں: اس حدیث کو کئی لوگوں نے روایت کیا ہے، ان میں سے کسی نے بھی اس چیز کا ذکر نہیں کیا ہے جس کا ابن ابی عدی نے ذکر کیا ہے واللہ تعالیٰ اعلم۔
It was narrated from Aishah (RA) that Fatimah bint Abi Hubaish suffered from Istihadah. The Messenger of Allah ﷺ said to her: “Menstrual blood is blood that is black and recognizable, so if it is like that, then stop praying, and if it is otherwise, then perform Wudu and pray.” (Sahih) Abu ‘Abdur-Rahman said: Others reported this Hadith, and none of them mentioned what Ibn ‘Adi mentioned, and Allah knows best.
حسن صحيح
حسن صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 363
ابوعبدالرحمٰن نسائی کہتے ہیں: اس حدیث کو کئی لوگوں نے روایت کیا ہے، ان میں سے کسی نے بھی اس چیز کا ذکر نہیں کیا ہے جس کا ابن ابی عدی نے ذکر کیا ہے واللہ تعالیٰ اعلم۔
صحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 363
ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ فاطمہ بنت ابی حبیش ؓ مستحاضہ ہوئیں، تو انہوں نے نبی اکرم ﷺ سے پوچھا: اللہ کے رسول! مجھے استحاضہ کا خون آتا رہتا ہے، اور میں پاک نہیں رہ پاتی ہوں، کیا نماز ترک کر دوں؟ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: یہ تو ایک رگ (کا خون) ہے، حیض نہیں ہے، تو جب حیض کا خون آئے تو نماز ترک کر دو، اور جب ختم ہوجائے تو اپنے (جسم) سے خون دھو لو اور وضو کرو اور نماز پڑھو، یہ تو بس رگ (کا خون) ہے حیض نہیں ہے، (راوی سے) پوچھا گیا غسل کرے؟ تو اس نے کہا: اس میں کسی کو شک نہیں ١ ؎۔ ابوعبدالرحمٰن نسائی کہتے ہیں: اس حدیث کو ہشام بن عروہ سے کئی لوگوں نے روایت کیا ہے، اور اس میں وتوضئي کا ذکر حماد کے علاوہ کسی نے نہیں کیا ہے، واللہ تعالیٰ اعلم۔
It was narrated that Aishah (RA) said: “Fatimah bint Abi Hubaish suffered from Istihadah and she asked the Prophet ﷺ : ‘Messenger of Allah ﷺ , I suffer from Istihadah and I do not become pure; should I stop praying?’ The Messenger of Allah ﷺ said: ‘That is a vein and is not menstruation. When your period comes, stop praying, and when it goes wash the traces of blood from yourself and do Wudu’. That is a vein and is not menstruation.” It was said to him (one of the narrators): “What about Ghusl?” He said: “No one is in doubt about that.” (Sahih)
صحيح الإسنادصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 364
ابوعبدالرحمٰن نسائی کہتے ہیں: اس حدیث کو ہشام بن عروہ سے کئی لوگوں نے روایت کیا ہے، اور اس میں وتوضئي کا ذکر حماد کے علاوہ کسی نے نہیں کیا ہے واللہ تعالیٰ اعلم۔
صحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 364
Notes · وضاحت
١ ؎: یعنی حیض سے پاک ہونے کے بعد ایک مرتبہ تو غسل ضروری ہے ہی۔
١ ؎: یعنی حیض سے پاک ہونے کے بعد ایک مرتبہ تو غسل ضروری ہے ہی۔
ام المؤمنین عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ فاطمہ بنت ابی حبیش ؓ رسول اللہ ﷺ کے پاس آئیں، اور انہوں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! مجھے استحاضہ کا خون آ رہا ہے اور میں پاک نہیں رہ پاتی ہوں، تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: یہ تو رگ (کا خون) ہے حیض نہیں ہے، تو جب حیض آئے تو نماز سے رک جاؤ، اور جب ختم ہوجائے تو اپنے بدن سے خون دھو لو، اور نماز پڑھو ۔
It was narrated that Aishah (RA) said: “Fatimah bint Abi Hubaish said to the Messenger of Allah ﷺ : ‘Messenger of Allah ﷺ , I do not become pure. Should I stop praying?’ The Messenger of Allah ﷺ said: ‘That is a vein and is not menstruation. When your period comes, stop praying, and when it has passed, then wash the blood from yourself and pray.” (Sahih)
سكت عنه الشيخصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 365
ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ فاطمہ بنت ابی حبیش ؓ نے رسول اللہ ﷺ سے عرض کیا: میں پاک نہیں رہ پاتی ہوں، کیا نماز ترک کر دوں؟ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: یہ تو ایک رگ (کا خون) ہے حیض نہیں ہے، تو جب حیض آئے تو نماز ترک کر دو، اور جب اس کے بق درگزر جائے تو اپنے بدن سے خون دھو لو، اور نماز پڑھو ۔
It was narrated that Aishah (RA) said: Fatimah bint Abi Hubaish said to the Messenger of Allah ﷺ : “Messenger of Allah ﷺ , I do not become pure. Should I stop praying?” The Messenger of Allah ﷺ said: “That is a vein and is not menstruation. When your period comes, stop praying, and when the same amount of time as your regular period has passed, then wash the blood from yourself and pray.” (Sahih)
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 366
ام المؤمنین عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ بنت ابی حبیش ؓ نے عرض کیا: اللہ کے رسول! میں پاک نہیں رہ پاتی ہوں، کیا نماز ترک کر دوں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: نہیں یہ تو رگ (کا خون) ہے، (خالد کہتے ہیں: اور اس روایت میں جسے میں نے ہشام پر پڑھا ہے وليست بالحيضة کا جملہ نہیں ہے) تو جب حیض آئے تو نماز چھوڑ دو، اور جب ختم ہوجائے تو اپنے (جسم) سے خون دھو لو، پھر نماز پڑھو۔
It was narrated from Aishah (RA) that the daughter of Abu Hubaish said: “Messenger of Allah ﷺ , I do not become pure, so should I stop praying?” He said: “No, that is a vein.” — (One of the narrators) Khalid said, in what I read from him — “and it is not menstruation, so when your period comes, stop praying, and when it goes, wash the blood from yourself and pray.” (Sahih)
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 367