زید بن ثابت رضی الله عنہ نبی اکرم ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا: عمریٰ وارث کا حق ہے ١ ؎۔
It was narrated from Zaid bin Thabit that the Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) said: "Umra (a gift given for life) belongs to the heir.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 3720
Notes · وضاحت
١ ؎: یعنی جس کو عمر بھر کے لیے کوئی چیز دی گئی ہے وہ اگر مرجائے تو وہ دینے والے کو نہیں ملے گی بلکہ اس کے حق داران کے وارث ہوں گے جس کو وہ چیز دی گئی ہے۔
زید بن ثابت رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جس نے کوئی چیز (صرف) عمر بھر کے لیے دی تو وہ چیز جس کو دی ہے اس کی ہوجائے گی، اس کی زندگی میں بھی اور اس کے مرجانے کے بعد بھی (رسول اللہ ﷺ نے فرمایا) رقبیٰ نہ کرو کیونکہ جس نے رقبیٰ کیا ہے (وہ اسے نہ ملے گی) وہ موہوب لہ کے راستہ ہی میں رہے گی ١ ؎۔
It was narrated that Zaid bin Thabit said: The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ و آلہ سلم) said: "Whoever gives a life-long gift, it belongs to the one to whom he gave it, both during his life and after his death. And do not give things on the basis of Ruqba, for whoever is given something on the basis of Ruqba, it becomes part of his estate.
صحيح الإسنادصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 3723
Notes · وضاحت
١ ؎: یعنی اب وہ موہوب لہٗ کی میراث میں تقسیم ہوگی، ہبہ کرنے والے کی طرف نہیں لوٹے گی۔
عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: عمریٰ نافذ ہوگا ١ ؎۔
It was narrated from Abdullah bin Abbas that the Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) said: "Umra is permissible. It was narrated from ‘Abdullah bin ‘Abbas that the Prophet ﷺ said: “‘Umra is permissible.” (Sahih).
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 3724
Notes · وضاحت
١ ؎: اگر کوئی کسی کو کوئی چیز زندگی بھر کے لیے دیتا ہے تو دے سکتا ہے مگر دینے کے بعد واپس نہ ہوگی جس کو دیا ہے ( وہ ہمیشہ کے لیے ) اسی کی ہوجائے گی، اور اس کے مرنے کے بعد اس کے ورثاء کی ہوگی۔
عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما نبی اکرم ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا: عمریٰ نافذ ہوگا ۔
It was narrated from Ibn Abbas that the Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) said: "Indeed Umra is permissible. It was narrated from ‘Abdullah bin ‘Abbas that the Prophet ﷺ said: “‘Umra is permissible.” (Sahih).
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 3725
طاؤس کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے عمریٰ اور رقبیٰ کو کاٹ کر الگ کردیا ١ ؎۔
It was narrated from Tawus that the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ و آلہ سلم) made Umra and Ruqba binding.
صحيح لغيرهصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 3726
Notes · وضاحت
١ ؎: یعنی اگر کسی نے کسی کو کوئی چیز عمریٰ یا رقبیٰ میں دی تو اس کو رسول اللہ ﷺ نے واہب ( دینے والے ) سے کاٹ کر الگ کردیا، اب وہ واپس لینے کا حقدار نہیں، جس کو دیا ہے ہمیشہ کے لیے اسی کا ہوجائے گا اس کے مرجانے کے بعد اس کے ورثاء اس کے حقدار ہوں گے۔
Takhrij · تخریج
انظر ما قبلہ (صحیح) (طاؤس نے اسے مرسل روایت کیا ہے، لیکن سابقہ حدیث سے تقویت پاکر یہ صحیح لغیرہ ہے )
جابر رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے لوگوں کو خطبہ دیا تو فرمایا: عمریٰ نافذ ہوگا ۔
Malik bin Dinar narrated from Ata, from Jabir that the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ و آلہ سلم) addressed them one day and said: "Umra is permissible.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 3727
عطاء سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے عمریٰ اور رقبیٰ سے روکا ہے، (راوی حدیث عبدالکریم کہتے ہیں کہ) میں نے (عطاء سے) پوچھا: رقبیٰ کیا ہے؟ تو انہوں نے کہا: آدمی آدمی سے کہے کہ یہ چیز زندگی بھر کے لیے تمہاری ہے، اگر تم نے اس طرح کہہ کردیا تو یہ چیز نافذ ہوگی یعنی ہمیشہ کے لیے اس کی ہوجائے گی جسے تم نے دی ہے۔
Abdul-Karim narrated from Ata, who said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ و آلہ سلم) forbade Umra and Ruqba." I said: "What is Ruqba?" He said: "When one man says to another: This belongs to you for the rest of your life. But if you do that, it is permissible.
صحيح لغيرهصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 3728
Takhrij · تخریج
تفردبہ النسائي (تحفة الأشراف: ١٩٠٥٣) (صحیح) (یہ حدیث مرسل ہے، لیکن شواہد کی بنا پر صحیح ہے )
عطاء کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جس شخص کو کوئی چیز صرف زندگی بھر برتنے کے لیے دی گئی تو وہ چیز اس کی ہوجائے گی اس کی زندگی میں اور اس کے مرنے کے بعد بھی ۔
Abdul-Malik bin Abi Sulaiman narrated from Ata who said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ و آلہ سلم) said: Whoever is given something for the rest of his life, it belongs to him for as long as he lives and after he dies.
صحيح لغيرهصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 3730
Takhrij · تخریج
تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: ١٩٠٥٤) (صحیح) (طاؤس نے اسے مرسل روایت کیا ہے، لیکن سابقہ حدیث سے تقویت پاکر یہ صحیح لغیرہ ہے )
جابر رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: تم لوگ رقبیٰ اور عمریٰ نہ کیا کرو۔ (جان لو) اگر کوئی چیز کسی کو بطور رقبیٰ یا بطور عمریٰ دی گئی تو جس کو دی گئی ہے (اس کے نہ رہنے پر) اس کے ورثاء کی ہوجائے گی ۔
Sufyan narrated from Ibn Juraij, from Ata, from Jabir that the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ و آلہ سلم) said: "Do not give things on the basis of Ruqba or Umra. Whoever is given something on the basis of Ruqba or Umra, it belongs to his heirs.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 3731
عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: عمریٰ اور رقبیٰ (مناسب) نہیں ہے اور اگر کسی کو کوئی چیز بطور عمریٰ یا رقبیٰ دے ہی دی گئی تو وہ چیز اس کی ہوجائے گی اس کی زندگی میں بھی اور اس کے مرنے کے بعد بھی ۔
Ibn Juraij narrated from Ata: "Habib bin Abi Thabit informed us from Ibn Umar, that the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ و آلہ سلم) said: There is no Umra and no Ruqba. Whoever is given something on the basis of Umra or Ruqba, it belongs to him for the rest of his life and after he dies.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 3732
Takhrij · تخریج
سنن ابن ماجہ/الہبات ٤ (٢٣٨٢)، (تحفة الأشراف: ٦٦٨٠)، مسند احمد (٢/٣٤، ٧٣) (صحیح )
حبیب بن ابی ثابت ابن عمر سے روایت کرتے ہیں، (اور امام نسائی کہتے ہیں انہوں نے ان سے سنا نہیں ہے) ١ ؎ وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: نہ عمریٰ (مناسب) ہے اور نہ رقبیٰ لیکن اگر کسی کو کوئی چیز بطور عمریٰ یا رقبیٰ دے ہی دی گئی تو وہ چیز اسی کی ہوگی زندگی میں بھی اور اس کے مرنے پر بھی ، عطاء کہتے ہیں: (دونوں دینے اور پانے والوں میں سے) آخر والے کو ملے گا۔
Ibn Juraij said: Ata informed me, from Habib bin Abi Thabit, from Ibn Umar -and he did not hear it from him- he said: Allahs Messenger صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ said: "There is no Umra and no Ruqba. Whoever is given something on the basis of Umra or Ruqba, it belongs to him for the rest of his life and after he dies." Ata said: "It belongs to the other.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 3733
Notes · وضاحت
١ ؎: اگلی سند میں صراحت ہے کہ حبیب نے ابن عمر رضی الله عنہما سے یہ حدیث سنی ہے، ابن حبان بھی کہتے ہیں کہ حبیب کا ابن عمر سے سماع ثابت ہے، مزی نے دونوں کے ترجمے میں سماع کے نہ ہونے کا تذکرہ نہیں کیا ہے، حالانکہ اگر ایسا معاملہ ہوتا تو وہ ضرور کہتے ولم یسمع منہ۔
عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے رقبیٰ کرنے سے منع کیا ہے اور یہ بھی فرمایا ہے: جس شخص کو رقبیٰ میں کوئی چیز دی گئی وہ چیز (ہمیشہ کے لیے) اسی کی ہوجائے گی ۔
Yazid bin Ziyad bin Abi Al-Jad narrated from Habib bin Abi Thabit, who said: "I heard Ibn Umar (RA) say: The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ و آلہ سلم) forbade Ruqba and said: "Whoever is given something on the basis of Ruqba, it belongs to him.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 3734
جابر رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جس کسی کو کوئی چیز عمریٰ میں دی گئی تو وہ اسی کی ہوجائے گی اس کی زندگی میں بھی اور اس کے مرنے کے بعد بھی ۔
Ibn Juraij said: "Abu Az-Zubair informed me that he heard Jabir saying: The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ و آلہ سلم) said: "Whoever is given something on the basis of Umra it belongs to him for the rest of his life and after he dies.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 3735
جابر رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اے انصار کی جماعت! اپنے مال اپنے پاس روکے رکھو اور اسے عمریٰ میں نہ دو کیونکہ اگر کسی نے کوئی چیز عمریٰ میں دی (تو وہ چیز اسے پھر واپس نہ ملے گی) وہ اس کی ہوجائے گی جسے اس نے عمریٰ میں دی، اس کی زندگی میں اور اس کے مرنے کے بعد بھی ١ ؎۔
Al-Hajjaj bin As-Sawwaf narrated from Abu Az-Zubair, who said: "Jabir said: The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ و آلہ سلم) said: "O Ansar! Hold on to your wealth, and do not give it on the basis of Umra. For whoever gives something on the basis of Umra, it belongs to the one to whom he gave it on that basis, for the rest of his life and after he dies.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 3736
Notes · وضاحت
١ ؎: یعنی مرنے کے بعد اس کے ورثاء اس کے حقدار ہوں گے۔
جابر رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اپنا مال اپنے پاس روک کر رکھو اور اس کا عمریٰ نہ کرو، کیونکہ جسے کوئی چیز اس کی زندگی بھر کے لیے عمریٰ میں دی گئی تو وہ چیز اس کی زندگی بھر کے لیے ہوگی اور اس کے مرنے کے بعد کے لیے بھی ۔
Hisham narrated from Abu Az-Zubair, from Jabir, that the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ و آلہ سلم) said: "Hold on to your wealth and do not give it on the basis of Umra. For whoever is given something on the basis of Umra for the rest of his life, it belongs to him for the rest of his life and after his death.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 3737
جابر رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: رقبیٰ اس کا ہے جس کے لیے رقبیٰ کیا گیا ۔
Khalid narrated from Dawud bin Abi Hind, from Abu Az-Zubair, from Jabir, who said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ و آلہ سلم) said: Ruqba belongs to the one to whom it is given.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 3738
جابر رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: عمریٰ جس کو دیا گیا ہے اس کے گھر والوں کا ہوگا اور رقبیٰ بھی اسی کے گھر والوں کا ہے جس کو رقبیٰ میں دیا گیا ہے ۔
Hushaim narrated from Dawud, from Abu Az-Zubair, from Jabir, who said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ و آلہ سلم) said: Umra is permissible for the one to whom it is given, and Ruqba is permissible for the one to whom it is given.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 3739