Sunan An Nasai 3758

عمری سے متعلق احادیث مبارکہ

3758Sunan An Nasai

جابر نے جو خبر اور حدیث عمریٰ کے میں نقل کی اور ناقلین نے اس میں اختلاف کیا

أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ سُلَيْمَانَ، قَالَ: أَنْبَأَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ، عَنْ إِسْرَائِيلَ، عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْعُمْرَى وَالرُّقْبَى، قُلْتُ: وَمَا الرُّقْبَى، قَالَ: يَقُولُ الرَّجُلُ لِلرَّجُلِ هِيَ لَكَ حَيَاتَكَ فَإِنْ فَعَلْتُمْ فَهُوَ جَائِزَةٌ.

عطاء سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے عمریٰ اور رقبیٰ سے روکا ہے، (راوی حدیث عبدالکریم کہتے ہیں کہ) میں نے (عطاء سے) پوچھا: رقبیٰ کیا ہے؟ تو انہوں نے کہا: آدمی آدمی سے کہے کہ یہ چیز زندگی بھر کے لیے تمہاری ہے، اگر تم نے اس طرح کہہ کردیا تو یہ چیز نافذ ہوگی یعنی ہمیشہ کے لیے اس کی ہوجائے گی جسے تم نے دی ہے۔

Abdul-Karim narrated from Ata, who said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ و آلہ سلم) forbade Umra and Ruqba." I said: "What is Ruqba?" He said: "When one man says to another: This belongs to you for the rest of your life. But if you do that, it is permissible.

صحيح لغيرهصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 3728
Takhrij · تخریج
تفردبہ النسائي (تحفة الأشراف: ١٩٠٥٣) (صحیح) (یہ حدیث مرسل ہے، لیکن شواہد کی بنا پر صحیح ہے )