جابر نے جو خبر اور حدیث عمریٰ کے میں نقل کی اور ناقلین نے اس میں اختلاف کیا
أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ صُدْرَانَ، عَنْ بِشْرِ بْنِ الْمُفَضَّلِ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْحَجَّاجُ الصَّوَّافُ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، قَالَ: حَدَّثَنَا جَابِرٌ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يَا مَعْشَرَ الْأَنْصَارِ أَمْسِكُوا عَلَيْكُمْ يَعْنِي أَمْوَالَكُمْ لَا تُعْمِرُوهَا فَإِنَّهُ مَنْ أَعْمَرَ شَيْئًا فَإِنَّهُ لِمَنْ أُعْمِرَهُ حَيَاتَهُ وَمَمَاتَهُ.
جابر رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اے انصار کی جماعت! اپنے مال اپنے پاس روکے رکھو اور اسے عمریٰ میں نہ دو کیونکہ اگر کسی نے کوئی چیز عمریٰ میں دی (تو وہ چیز اسے پھر واپس نہ ملے گی) وہ اس کی ہوجائے گی جسے اس نے عمریٰ میں دی، اس کی زندگی میں اور اس کے مرنے کے بعد بھی ١ ؎۔
Al-Hajjaj bin As-Sawwaf narrated from Abu Az-Zubair, who said: "Jabir said: The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ و آلہ سلم) said: "O Ansar! Hold on to your wealth, and do not give it on the basis of Umra. For whoever gives something on the basis of Umra, it belongs to the one to whom he gave it on that basis, for the rest of his life and after he dies.