جابر رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جس شخص کو کوئی چیز عمر بھر کے لیے دی گئی تو وہ چیز اسی کی ہوگی اور اس کی اولاد کی ہوگی، اس کی اولاد میں سے جو اس کے وارث ہوں گے، وہی اس کے بھی وارث ہوں گے ۔
Al-Awzai narrated from Az-Zuhri, from Urwah, from Jabir, who said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ و آلہ سلم) said: Whoever is given something on the basis of Umra, it belongs to him and to his descendants, and is inherited by those who inherit from him.
صحيح لغيرهصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 3740
جابر رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: عمریٰ اس شخص کا ہے جس کے لیے عمریٰ کیا گیا، پھر اس کے بعد اس کی اولاد کا ہے، اس کی اولاد میں سے جو اس کے وارث ہوں گے وہی اس چیز کے بھی وارث ہوں گے ١ ؎۔
(A different chain) from Abu Amr, from Ibn Shihab, from Abu Salamah, from Jabir, who said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ و آلہ سلم) said: Umra (a lifelong gift) belongs to the one to whom it was given; it belongs to him and to his heirs, and is inherited by those among his descendants who inherit from him.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 3741
Notes · وضاحت
١ ؎: یعنی جو اس کے اصل مال کا وارث ہوگا وہی اس کے عمرے کا بھی وارث ہوگا۔
جابر رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: عمریٰ اس کا ہے جس کے لیے عمریٰ کیا گیا، یہ (زندگی بھر) اس کا رہے گا، اور (مرنے کے بعد) اس کی اولاد کا ہوگا، اس کی اولاد میں سے جو اس کے وارث ہوں گے وہی اس کے وارث ہوں گے ۔
(A different chain) from Al-Awzai, from Az-Zuhri, from Urwah and Abu Salamah, from Jabir, who said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ و آلہ سلم) said: Umra (a lifelong gift) belongs to the one to whom it was given; it belongs to him and to his descendants, and is inherited by those who inherit from him.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 3742
عبداللہ بن زبیر رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جس آدمی نے کسی آدمی کو یہ کہہ کر کوئی چیز عمریٰ کی کہ یہ اس کی ہے، اور اس کے اولاد کی ہے تو وہ اس کی ہوگی، اور اس کے مرنے کے بعد اس کی اولاد میں سے جو اس کا وارث ہوگا اس کی ہوگی ۔
It was narrated from Hisham bin Urwah, from his father, from Abdullah bin Az-Zubair, that the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ و آلہ سلم) said: "Any man who gives a lifelong gift to another man, it belongs to him (the recipient) and to his descendants, and to those who inherit from him.
صحيح الإسنادصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 3743
جابر رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا ہے: جس نے کوئی چیز یہ کہہ کر عمریٰ کی کہ یہ اس کی ہے اور اس کی اولاد کی ہے تو اس کی اس بات نے اس کے حق کو کاٹ دیا، یعنی ہمیشہ کے لیے اس کا حق ختم ہوگیا، اب وہ چیز ہمیشہ کے لیے اس کی ہوگی جس کو عمریٰ میں دی گئی ہے، اور اس کے مرنے کے بعد اس کی اولاد کی ہوگی ۔
Al-Laith narrated from Ibn Shihab, from Abu Salamah bin Abdur-Rahman, from Jabir, who said: "I heard the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ و آلہ سلم) say: Whoever gives a life-long gift to a man, it belongs to him and to his heirs; his words (when he gave the gift) put an end to his rights over it, and it belongs to the one to whom it was given on the basis of Umra, and to his heirs.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 3744
جابر رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جس شخص کو کوئی چیز اس کی عمر بھر کے لیے اور اس کے بعد اس کے وارث کو دی گئی تو وہ چیز اسی کی ہوجائے گی جسے دی گئی ہے، دینے والے کو واپس نہ ہوگی کیونکہ اس نے ایسی چیز دی ہے جس میں وراثت کا قانون جاری ہوگا ۔
Malik narrated from Ibn Shihab, from Abu Salamah, from Jabir that the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ و آلہ سلم) said: "Any man who is given a gift on the basis of Umra, it belongs to him and to his descendants. It belongs to the one to whom he gave it, and it cannot be taken back by the one who gave it, because he has given a gift, and it comes to the heirs of the one to whom it was given.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 3745
جابر رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فیصلہ کیا کہ جس شخص نے کسی کو کوئی چیز یہ کہہ کر عمریٰ کیا کہ اس کا اور اس کی اولاد کا ہے تو یہ اسی کا ہوگا جسے اس نے عمریٰ کیا ہے، اور اس کے ساتھی سے جسے اس نے دیا ہے اللہ کے مقرر کئے ہوئے حصوں اور اس کے حق کے مطابق اس کے ورثاء وارث ہوں گے (دینے والے کو کچھ نہیں لوٹے گا) ۔
Shuaib narrated from Az-Zuhri, who said: "Abu Salamah bin Abdur-Rahman narrated to me, that Jabir told him: The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ و آلہ سلم) ruled that whoever gives a lifelong gift to a man, it belongs to him and to his heirs. It belongs to the one to whom it was given, on the basis of Umra. It will be inherited from its recipient according to Allahs (injunctions on) inheritance and its rights.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 3746
جابر رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے اس شخص کے بارے میں جسے کوئی چیز عمری کی گئی ہو کہ یہ اس کا اور اس کی اولاد کا ہے فیصلہ صادر فرمایا کہ دینے والے کو اس میں کوئی شرط لگانا اور کوئی استثناء کرنا جائز و درست نہیں ہے۔ ابوسلمہ کہتے ہیں: اس نے ایسا عطیہ دیا ہے جس میں میراث کا قانون ہوگیا اور اس کی شرط کو باطل کردیا (یعنی وہ شرط لغو قرار دے دی) ۔
Ibn Abi Dhib narrated from Ibn Shihab, from Abu Salamah, from Jabir, that the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ و آلہ سلم) ruled -concerning a person who has been given a lifelong gift (Umra)- that it belongs to him and to his descendants: "It is undoubtedly his, and it is not permissible for the giver to stipulate any conditions or exceptions." Abu Salamah said: "Because he gave it as a gift and thus, it is subject to the same ruling as the estate, and the condition (that it will revert to the giver on the death of recipient) has become invalid.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 3747
جابر رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جس نے کسی شخص اور اس کی اولاد کو عمریٰ کیا اور کہا کہ میں نے اسے تم کو اور تمہاری اولاد کو دے دیا ہے جب تک کہ کوئی بھی ان میں سے زندہ رہے، تو وہ چیز اسی کی ہوجائے گی جسے وہ چیز دی گئی ہے، اب وہ چیز دینے والے کو واپس نہیں ہوسکتی، اس لیے کہ اس نے اسے دیا ہی اس انداز سے ہے کہ اس میں میراث نافذ ہوگی ۔
Salih narrated from Ibn Shihab, that Abu Salamah informed him from Jabir, that the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ و آلہ سلم) said: "Any man who gives a lifelong gift to another man, it belongs to him (the recipient) and his descendants. He said: I have given it to you and to your descendants so long as any of you are still alive. So it belongs to the one to whom it was given, and it cannot revert to the first owner, since he has given it as a gift, and as such, it becomes subject to the same ruling as the estate.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 3748
جابر رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ عمریٰ کے سلسلہ میں ایک شخص نے ایک شخص کو اور اس کی اولاد کو کوئی چیز ہبہ کی اور اس بات کا استثناء کیا کہ اگر تمہارے ساتھ اور تمہاری اولاد کے ساتھ کوئی حادثہ پیش آگیا یا تو یہ چیز میری اور میری اولاد کی ہوجائے گی رسول اللہ ﷺ نے فیصلہ دیا کہ وہ چیز اس کی ہوگی جس کو دے دی گئی ہے اور اس کے اولاد کی ہوگی (استثناء کا کوئی حاصل نہ ہوگا) ۔
Yazid bin Abi Habib narrated from Ibn Shihab, from Abu Salamah, from Jabir, that the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ و آلہ سلم) ruled concerning Umra -when a man gives a gift to another man, and his descendants, but stipulates that if something happens to you and your descendants, then it will belong to me and my descendants- "It belongs to the one to whom it was given, and to his descendants.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 3749
جابر رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: عمریٰ اسی کا ہے جس کو دیا گیا ۔
Hisham said: "Yahya bin Abi Kathir narrated to us, he said: Abu Salamah bin Abdur-Rahman narrated to me, he said: "I heard Jabir say: The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ و آلہ سلم) said: "A lifelong gift belongs to the one to whom it was given.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 3750
جابر بن عبداللہ رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: عمریٰ اسی کا ہے جس کو دیا گیا ۔
Abu Ismail said: "Yahya narrated to us that Abu Salamah narrated to him, from Jabir bin Abdullah, from the Prophet of Allah who said: A lifelong gift belongs to the one to whom it was given.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 3751
ابوہریرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: عمریٰ (کرنا اچھا) نہیں ہے، لیکن جس کسی کو عمریٰ میں کوئی چیز دے دی گئی تو وہ چیز اس کی (ہمیشہ کے لیے) ہوگئی ۔
Ismail narrated from Muhammad, from Abu Salamah, from Abu Hurairah, that the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ و آلہ سلم) said: "There is no lifelong gift. Whoever is given something as a lifelong gift, it belongs to him.
حسن صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 3752
Takhrij · تخریج
تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: ١٥٠٠٧)، مسند احمد (٢/٣٥٧) وقد أخرجہ: سنن ابن ماجہ/الہبات ٣ (٢٣٧٩)، وانظرمایأتي برقم: ٣٧٨٥ (حسن صحیح )
ابوہریرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ فرمایا: جس آدمی کو کوئی چیز بطور عمریٰ دی گئی تو وہ چیز اسی کی (ہمیشہ کے لیے) ہوگئی ۔
Muhammad bin Amr said: "Abu Salamah narrated to us, from Abu Hurairah (RA) that the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ و آلہ سلم) said: Whoever is given something as a lifelong gift, it belongs to him.
حسن صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 3753
قتادہ کہتے ہیں کہ مجھ سے سلیمان بن ہشام نے عمریٰ کے متعلق پوچھا تو میں نے کہا: محمد بن سیرین نے شریح سے یہ روایت بیان کی ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے یہ فیصلہ دیا ہے کہ عمریٰ نافذ ہوگا۔ قتادہ کہتے ہیں: میں نے کہا کہ مجھ سے محمد بن نضر بن انس نے بسند بشر بن نہیک بسند ابوہریرہ ؓ روایت کی ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا ہے: عمریٰ نافذ ہوگا ، قتادہ کہتے ہیں: میں نے کہا: حسن بصری کہتے تھے کہ عمریٰ نافذ ہوگا (جس کے لیے عمریٰ کیا جاتا ہے وہ چیز اسی کی ہمیشہ کے لیے ہوجاتی ہے) ۔
It was narrated that Qatadah said: "Sulaiman bin Hisham asked me about a lifelong gift. I said: Muhammad bin Sirin narrated that Shuraih said: "The Prophet of Allah صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ruled that a lifelong gift is permissible."" Qatadah said: "I said: And An-Nadr bin Anas narrated to me, from Bashir bin Nahik, from Abu Hurairah, that the Prophet of Allah said: "A lifelong gift is permissible."" Qatadah said: "I said: Al-Hasan used to say: "A lifelong gift is permissible.
قتادہ کہتے ہیں: زہری نے کہا کہ جب عمریٰ کسی کو زندگی بھر کے لیے اور اس کے بعد اس کے وارثوں کے لیے دیا جائے (تو وہ دینے والے کو نہ ملے گا) اور جب دینے والے نے اس کے بعد اس کے وارثوں کے لیے نہ کہا ہو تو وہ اس کے نہ رہنے کے بعد اس کو ملے گا جس کی شرط دینے والے نے لگا دی ہو۔ قتادہ کہتے ہیں: عطاء بن ابی رباح سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا: مجھ سے جابر بن عبداللہ نے حدیث بیان کی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: عمریٰ نافذ ہوگا ، قتادہ کہتے ہیں کہ زہری نے کہا: خلفاء اس کے مطابق فیصلہ نہیں کرتے تھے، تو عطاء نے کہا: اس کے مطابق عبدالملک بن مروان نے فیصلہ کیا ہے۔
Qatadah said: "Az-Zuhri said: A lifelong gift is when it is stipulated that it is for the one to whom it is given and his descendants, but if his descendants were not mentioned then the condition is valid (and it reverts to the one who gave it)." Qatadah said: "So Ata bin Abi Rabah was asked, and he said: Jabir bin Abdullah narrated to me that Allahs Messenger said: "Umra is permissible."" Qatadah said: "Az-Zuhri said: The Caliphs (Khulafa) did not rule according to this." Ata said: "Abdul-Malik bin Marwan ruled according to this.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 3755
Takhrij · تخریج
تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: ١٨٧٩٩) (صحیح) (حدیث مختصراً صحیح ہے سلیمان بن ہشام کا قصہ اور زہری کا دونوں قول صحیح نہیں ہے )
عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: کسی عورت کے لیے جب اس کی عصمت کا مالک اس کا شوہر ہوگیا جائز نہیں کہ وہ اپنے مال میں سے ہبہ و بخشش کرے ، اس حدیث کے الفاظ (راوی حدیث) محمد بن معمر کے ہیں۔
It was narrated from Amr bin Shuaib, from his father, from his grandfather, that the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ و آلہ سلم) said: "It is not permissible for a woman to give a gift from her wealth, once her husband has marital authority over her." This is the wording of (one of the narrators) Muhammad.
حسن صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 3756
عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ جب رسول اللہ ﷺ نے مکہ فتح کیا تو آپ خطبہ دینے کے لیے کھڑے ہوئے اور اپنے خطبہ میں آپ نے فرمایا: کسی عورت کے لیے اپنے شوہر کی اجازت کے بغیر کسی کو عطیہ دینا جائز و درست نہیں ۔
It was narrated from Amr bin Shuaib, from his father, that his grandfather said: "When the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ و آلہ سلم) conquered Makkah, he stood up to address (the people) and said in his Khutbah: It is not permissible for a woman to give (a gift) except with her husbands permission.
حسن صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 3757
عبدالرحمٰن بن علقمہ ثقفی کہتے ہیں کہ قبیلہ ثقیف کا ایک وفد رسول اللہ ﷺ کے پاس آیا، ان کے ساتھ کچھ ہدیہ بھی تھا۔ آپ نے ان سے پوچھا: یہ ہدیہ ہے یا صدقہ؟ اگر یہ ہدیہ ہے تو اس سے رسول اللہ ﷺ کی خوشنودی اور ضروریات کی تکمیل مطلوب اور پیش نظر ہے، اور اگر صدقہ ہے تو اس سے اللہ عزوجل کی خوشنودی مطلوب و مقصود ہے۔ ان لوگوں نے کہا: یہ ہدیہ ہے، تو آپ نے اسے ان سے قبول فرما لیا اور ان کے ساتھ بیٹھے باتیں کرتے رہے اور وہ لوگ آپ سے مسئلہ مسائل پوچھتے رہے یہاں تک کہ آپ نے ظہر عصر کے ساتھ ملا کر پڑھی ١ ؎۔
It was narrated that Abdur-Rahman bin Alqamah Ath-Thaqafi said: "The delegation of Thaqif came to the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ و آلہ سلم), bringing a gift with them. He said: Is it a gift or charity? If it was a gift it would be for the sake of the Messenger of Allah and to have their needs met, and if it was charity then it would be in the cause of Allah. They said: It is a gift. So he accepted it from them, and sat with them, and they asked questions, until he prayed Zuhr with Asr.
ضعيف الإسنادصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 3758
Notes · وضاحت
١ ؎: یہ اور اس کے بعد کی تینوں حدیثیں متفرق ابواب کی ہیں، ان کا اس باب سے کوئی تعلق نہیں۔
Takhrij · تخریج
تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: ٩٧٠٧) (ضعیف الإسناد) (اس کے راوی ” عبدالملک “ مجہول ہیں، نیز ” عبدالرحمٰن بن علقمہ “ کے صحابی ہونے میں اختلاف ہے، صحیح یہ ہے کہ یہ تابعی ہیں )