ابوہریرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: میں نے ارادہ کرلیا ہے تھا کہ قریشی، انصاری، ثقفی، دوسی کو چھوڑ کر کسی اور کا ہدیہ قبول نہ کروں ١ ؎۔
It was narrated from Abu Hurairah (RA) that the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ و آلہ سلم) said: "I was thinking of not accepting gifts except from a Quraishi, an Ansari, a Thaqafi or a Dawsi.
حسن صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 3759
Notes · وضاحت
١ ؎: یہ نبی اکرم ﷺ نے اس وقت کہا تھا جب ایک اعرابی نے آپ کی خدمت میں ہدیہ پیش کیا اور آپ نے اسے اس کے اس ہدیہ کے بالمقابل بہت کچھ نوازا مگر اس اعرابی نے اسے بہت کم سمجھا اور اس سے زیادہ کا حریص ہوا اسی موقع پر آپ نے یہ بات کہی تھی۔
انس رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کے پاس گوشت لایا گیا تو آپ نے پوچھا: یہ کیسا گوشت ہے؟ آپ ﷺ کو بتایا گیا کہ بریرہ کو صدقہ میں ملا تھا، آپ ﷺ نے فرمایا: یہ اس کے لیے صدقہ ہے اور ہمارے لیے ہدیہ ہے ۔
It was narrated from Anas that some meat was brought to the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ و آلہ سلم) and he said: "What is this?" It was said: "It was given in charity to Barirah." He said: "It is charity for her and a gift for us.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 3760