Sunan An Nasai 3790

عمری سے متعلق احادیث مبارکہ

3790Sunan An Nasai

بیوی اپنے شوہر کی اجازت کے بغیر کچھ دے سکے اس کے بیان میں

أَخْبَرَنَا أَبُو عَاصِمٍ خُشَيْشُ بْنُ أَصْرَمَ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، قَالَ: أَنْبَأَنَا مَعْمَرٌ، عَنْ ابْنِ عَجْلَانَ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: لَقَدْ هَمَمْتُ أَنْ لَا أَقْبَلَ هَدِيَّةً إِلَّا مِنْ قُرَشِيٍّ أَوْ أَنْصَارِيٍّ أَوْ ثَقَفِيٍّ أَوْ دَوْسِيٍّ.

ابوہریرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: میں نے ارادہ کرلیا ہے تھا کہ قریشی، انصاری، ثقفی، دوسی کو چھوڑ کر کسی اور کا ہدیہ قبول نہ کروں ١ ؎۔

It was narrated from Abu Hurairah (RA) that the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ و آلہ سلم) said: "I was thinking of not accepting gifts except from a Quraishi, an Ansari, a Thaqafi or a Dawsi.

حسن صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 3759
Notes · وضاحت
١ ؎: یہ نبی اکرم ﷺ نے اس وقت کہا تھا جب ایک اعرابی نے آپ کی خدمت میں ہدیہ پیش کیا اور آپ نے اسے اس کے اس ہدیہ کے بالمقابل بہت کچھ نوازا مگر اس اعرابی نے اسے بہت کم سمجھا اور اس سے زیادہ کا حریص ہوا اسی موقع پر آپ نے یہ بات کہی تھی۔
Takhrij · تخریج
تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: ١٣٠٥٣)، وقد أخرجہ: سنن ابی داود/البیوع ٨٢ (٣٥٣٧)، سنن الترمذی/المناقب ٧٤ (٩٣٩٤٦)، مسند احمد (٢/٢٩٢) (حسن، صحیح )