Sunan An Nasai 3763

عمری سے متعلق احادیث مبارکہ

3763Sunan An Nasai

جابر نے جو خبر اور حدیث عمریٰ کے میں نقل کی اور ناقلین نے اس میں اختلاف کیا

أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، قَالَ: أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عَطَاءٌ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ وَلَمْ يَسْمَعْهُ مِنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَا عُمْرَى وَلَا رُقْبَى، فَمَنْ أُعْمِرَ شَيْئًا أَوْ أُرْقِبَهُ فَهُوَ لَهُ حَيَاتَهُ وَمَمَاتَهُ، قَالَ عَطَاءٌ: هُوَ لِلْآخَرِ.

حبیب بن ابی ثابت ابن عمر سے روایت کرتے ہیں، (اور امام نسائی کہتے ہیں انہوں نے ان سے سنا نہیں ہے) ١ ؎ وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: نہ عمریٰ (مناسب) ہے اور نہ رقبیٰ لیکن اگر کسی کو کوئی چیز بطور عمریٰ یا رقبیٰ دے ہی دی گئی تو وہ چیز اسی کی ہوگی زندگی میں بھی اور اس کے مرنے پر بھی ، عطاء کہتے ہیں: (دونوں دینے اور پانے والوں میں سے) آخر والے کو ملے گا۔

Ibn Juraij said: Ata informed me, from Habib bin Abi Thabit, from Ibn Umar -and he did not hear it from him- he said: Allahs Messenger صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ said: "There is no Umra and no Ruqba. Whoever is given something on the basis of Umra or Ruqba, it belongs to him for the rest of his life and after he dies." Ata said: "It belongs to the other.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 3733
Notes · وضاحت
١ ؎: اگلی سند میں صراحت ہے کہ حبیب نے ابن عمر رضی الله عنہما سے یہ حدیث سنی ہے، ابن حبان بھی کہتے ہیں کہ حبیب کا ابن عمر سے سماع ثابت ہے، مزی نے دونوں کے ترجمے میں سماع کے نہ ہونے کا تذکرہ نہیں کیا ہے، حالانکہ اگر ایسا معاملہ ہوتا تو وہ ضرور کہتے ولم یسمع منہ۔
Takhrij · تخریج
انظر ما قبلہ (صحیح )