ابوہریرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: تم میں سے کوئی (بھی) ہرگز موت کی آرزو و تمنا نہ کرے، (کیونکہ) یا تو وہ نیک ہوگا تو ہوسکتا ہے زیادہ نیکی کرے، یا برا ہوگا تو ہوسکتا ہے وہ برائی سے توبہ کرلے ١ ؎۔
It was narrated from Abu Hurairah (RA) that the Messenger of Allah said: "None of you should wish for death. Either he is a doer of good, so perhaps he may do more good, or he is an evil-doer but perhaps he will give up his evil ways."
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 1818
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: تم میں کا کوئی (بھی) ہرگز موت کی آرزو و تمنا نہ کرے (کیونکہ) اگر وہ نیک ہے تو شاید زندہ رہے (اور) زیادہ نیکی کرے، اور یہ اس کے لیے بہتر ہے، اور اگر گناہ گار ہے تو ہوسکتا ہے گنا ہوں سے توبہ کرلے ۔
It was narrated from Abu Ubaid the freed slave of Abdur-Rahman bin Awf that he heard Abu Hurairah say: None of you should wish for death. Either he is a doer of good, so if he lives he will do more good or he is a doer of evil but perhaps he will give up his evil ways."
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 1819
انس رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: تم میں کا کوئی (بھی) ہرگز مصیبت کی وجہ سے جو اسے دنیا میں پہنچتی ہے موت کی تمنا نہ کرے ١ ؎، بلکہ یہ کہے: اللہم أحيني ما کانت الحياة خيرا لي وتوفني إذا کانت الوفاة خيرا لي اے اللہ! اس وقت تک مجھے زندہ رکھ جب تک زندگی میرے لیے بہتر ہو، اور اس وقت موت دیدے جب موت میرے لیے بہتر ہو ۔
It was narrated form Anas that the Messenger of Allah said: "None of you should wish for death because of some harm that befalls him, rather he should say: Allahumma ahini ma kanatil-hayatu khairanli wa tawaffani idha kanatil-wafatu khairanli (O Allah, keep me alive so alive so long as life is good for me, and cause me to die when death is good for me.)"
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 1820
Notes · وضاحت
١ ؎: کیونکہ زندگی کا جو حصہ باقی ہے اس کے دین و دنیا کے لیے بہتر ہو، اس لیے موت کی آرزو کرنا منع ہے، شہادت کی یا مقدس جگہ مرنے کی آرزو کرنا جائز ہے۔
انس رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: سنو! تم میں کا کوئی (بھی) ہرگز موت کی آرزو نہ کرے، اس مصیبت کی وجہ سے جو اسے پہنچی ہے، اگر موت کی آرزو کرنا ضروری ہو تو یہ کہے: اللہم أحيني ما کانت الحياة خيرا لي وتوفني إذا کانت الوفاة خيرا لي اے اللہ! اس وقت تک مجھے زندہ رکھ جب تک زندگی میرے لیے بہتر ہو، اور اس وقت موت دیدے جب موت میرے لیے بہتر ہو ۔
It was narrated that Anas said: "The Messenger of Allah said: None of you should wish for death because of some harm that befalls him. If he must wish for death, let him say: Allahumma ahini ma kanatil-hayatu khairantli wa tawaffani idha kanatil-wafatu khairanli (O Allah, keep me alive so long as life is good for me, and cause me to die when death is good for me)"
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 1821
Takhrij · تخریج
حدیث إسماعیل ابن علیّة، عن عبدالعزیز أخرجہ: صحیح البخاری/الدعوات ٣٠ (٦٣٥١)، صحیح مسلم/الذکر ٤ (٢٦٨٠)، سنن الترمذی/الجنائز ٣ (٩٧١)، (تحفة الأشراف: ٩٩١)، مسند احمد ٣/١٠١، وحدیث عبدالوارث، عن عبدالعزیز أخرجہ: سنن ابی داود/الجنائز ١٣ (٣١٠٨)، سنن ابن ماجہ/الزہد ٣١ (٤٢٦٥)، (تحفة الأشراف: ١٠٣٧) (صحیح )
انس رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: تم موت کی دعا نہ کرو، اور نہ ہی اس کی تمنا (مگر) جسے دعا کرنا ضروری ہو وہ کہے: اللہم أحيني ما کانت الحياة خيرا لي وتوفني إذا کانت الوفاة خيرا لي اے اللہ! مجھے زندہ رکھ جب تک میرے لیے زندہ رہنا بہتر ہو اور موت دیدے جب میرے لیے موت بہتر ہو ۔
It was narrated that Anas said: "The Messenger of Allah said: Do not pray for death or wish for it. Whoever insists on praying for it let him say: Allahumma ahini ma kanatil-hayatu khairalli wa tawaffani idha kanatil-wafatu khairalli (O Allah, keep me alive so long as life is good for me, and cause me to die when death is good for me.)"
صحيح الإسنادصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 1822
قیس بن ابی حازم کہتے ہیں میں خباب ؓ کے پاس آیا، انہوں نے اپنے پیٹ میں سات داغ لگوا رکھے تھے وہ کہنے لگے: اگر رسول اللہ ﷺ نے ہمیں موت کی دعا سے نہ روکا ہوتا تو میں (شدت تکلیف سے) اس کی دعا کرتا۔
Qais said: "I entered upon Khabbab when he had been cauterized on his stomach seven times. He said: Were it not that the Messenger of Allah ﷺﷺ forbade us to pray for death, I would have prayed for it."
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 1823
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: لذتوں کو کاٹنے والی ١ ؎ کو خوب یاد کیا کرو ٢ ؎۔ ابوعبدالرحمٰن کہتے ہیں: محمد بن ابراہیم ابوبکر بن ابی شیبہ کے والد ہیں۔
It was narrated that Abu Hurairah said: "The Messenger of Allah said: Remember often the destroyer of pleasures." (Hasan) Abu Abdur-Rahaman (An-Nasai) said: Muhammad bin Ibrahim (one of the narrators) is the father of Abu Bakr Ibn Abi Shaibah.
حسن صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 1824
Notes · وضاحت
١ ؎: لذتوں کو کاٹنے والی سے مراد موت ہے۔ ٢ ؎: موت کو کثرت سے یاد کرنے کا فائدہ یہ ہے کہ انسان اس سے نیکیوں کی طرف راغب ہوتا ہے، اور برائیوں سے توبہ کرتا ہے۔
Takhrij · تخریج
حدیث فضل بن موسی، عن محمد بن عمرو قد أخرجہ: سنن الترمذی/الزھد ٤ (٢٣٠٧)، سنن ابن ماجہ/الزھد ٣١ (٤٢٥٨)، مسند احمد ٢/٢٩٣، (تحفة الأشراف: ١٥٠٨٠)، وحدیث محمد بن إبراہیم، عن موسیٰ بن عمرو قد تفرد بہ النسائي، (تحفة الأشراف: ١٥٠٨٧) (حسن صحیح )
ام المؤمنین ام سلمہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا: جب تم مریض کے پاس جاؤ تو اچھی باتیں کرو، کیونکہ تم جو کچھ کہتے ہو فرشتے اس پر آمین کہتے ہیں ۔ چناچہ جب ابوسلمہ مرگئے، تو میں نے پوچھا: اللہ کے رسول! میں کیا کہوں؟ تو آپ نے فرمایا ـ: تو کہو: اللہم اغفر لنا وله وأعقبني منه عقبى حسنة اے اللہ! ہماری اور ان کی مغفرت فرما، اور مجھے ان کا نعم البدل عطا فرما تو اللہ تعالیٰ نے مجھے ان کے بعد محمد ﷺ کو عطا کیا ١ ؎۔
It was narrated that Umm Salamah said: "I heard the Messenger of Allah say: When you see the dead, say something good, for the angels say Amin to whatever you say; When Abu Salamah died, I said: O Messenger of Allah, what should I say? He said: Say" Allahummaghfirlanaa wa lahu wa a qibni minhu uqbai hasanah (O Allah, forgive us and him, and compensate me well for this loss.)" Then Allah, the Mighty and Sublime, compensated me with Muhammad ﷺ."
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 1825
Notes · وضاحت
١ ؎: ابوسلمہ کی وفات کے بعد ام سلمہ رضی الله عنہا کا نکاح رسول اللہ ﷺ کے ساتھ ہوگیا، اس طرح اللہ تعالیٰ نے انہیں بدل ہی نہیں نعم البدل عطا فرما دیا۔
ابو سعید خدری رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: تم اپنے قریب المرگ لوگوں کو لا إله إلا اللہ کی تلقین کرو ١ ؎۔
It was narrated that Abu Saeed said: "The Messenger of Allah said: Prompt your dying ones to say La ilaha illallah (there is none worthy of worship except Allah)."
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 1826
Notes · وضاحت
١ ؎: بعض لوگوں کا خیال ہے کہ تلقین سے مراد تذکیر ہے یعنی ان کے پاس پڑھ کر انہیں اس کی یاد ہانی کرائی جائے تاکہ سن کر وہ بھی پڑھنے لگیں، ان سے پڑھنے کے لیے نہ کہا جائے کیونکہ موت کے شدت سے گھبراہٹ میں جھنجھلا کر وہ کہیں اس کلمہ کا انکار نہ کر دے، لیکن البانی صاحب (رح) کے نزدیک تلقین کا مطلب یہی ہے کہ اس سے لا إله إلا الله پڑھنے کے لیے کہا جائے، تفصیل کے لیے دیکھئیے احکام الجنائز للالبانی۔
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: تم اپنے قریب المرگ لوگوں کو لا إله إلا اللہ کی تلقین کرو ۔
It was narrated that Aishah said: "The Messenger of Allah said: Prompt your dying ones to say La ilaha illahllah (there is none worthy of worship except Allah)."
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 1827
بریدہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: مومن ایسی حالت میں مرتا ہے کہ اس کی پیشانی پسینہ آلود ہوتی ہے ١ ؎۔
It is narrated from Abdullah bin Buraidah, from his father, that the Messenger of Allah said: "The believer dies with sweat on his forehead."
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 1828
Notes · وضاحت
١ ؎: یعنی مومن موت کی شدت سے دوچار ہوتا ہے تاکہ اس کے گناہوں کی بخشش ہوجائے، یا موت اسے اچانک اس حال میں پا لیتی ہے کہ وہ رزق حلال اور ادائیگی فرض کے لیے اس قدر کوشاں رہتا ہے کہ اس کی پیشانی عرق آلود رہتی ہے۔
Takhrij · تخریج
سنن الترمذی/الجنائز ١٠ (٩٨٢)، سنن ابن ماجہ/الجنائز ٥ (١٤٥٢)، (تحفة الأشراف: ١٩٩٢)، مسند احمد ٥/٣٥٠، ٣٥٧، ٣٦٠ (صحیح )
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کی وفات ہوئی، تو اس وقت آپ کا سر مبارک میری ہنسلی اور ٹھوڑی کے درمیان تھا، آپ ﷺ کو دیکھنے کے بعد کبھی کسی کی موت کی سختی مجھے ناگوار نہیں لگتی ١ ؎۔
It was narrated that Aishah said: "The Messenger of Allah died while he was between my chest and my chin, and I never disliked the agony of death for anyone after I saw the Messenger of Allah."
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 1830
Notes · وضاحت
١ ؎: اس سے معلوم ہوا کہ موت کی سختی برے ہونے کی دلیل نہیں بلکہ یہ ترقی درجات، اور گناہوں کی مغفرت کا سبب بھی ہوتی ہے۔
انس رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کا آخری دیدار اس وقت کیا تھا (جب) آپ نے (حجرے کا) پردہ اٹھایا، اور لوگ ابوبکر ؓ کے پیچھے صف باندھے (کھڑے تھے) ، ابوبکر ؓ نے پیچھے ہٹنا چاہا تو آپ نے اشارہ کیا کہ اپنی جگہ پر رہو، اور پردہ گرا دیا (پھر) آپ اسی دن کے آخری (حصہ میں) انتقال فرما گئے، اور یہ دوشنبہ کا دن تھا۔
It was narrated that Anas said: "The last time I saw the Messenger of Allah, he drew back the curtain when the people were in rows behind Abu Bakr, may Allah be pleased with him. Abu Bakr wanted to step back, but he gestured to them to stay as they were, and let the curtain drop. He died at the end of that day, and that was a Monday."
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 1831
عبداللہ بن عمرو رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ مدینے کا ایک آدمی جو وہیں پیدا ہونے والوں میں سے تھا مرگیا، تو رسول اللہ ﷺ نے اس (کے جنازے) کی نماز پڑھائی، پھر فرمایا: کاش! (یہ شخص) اپنے پیدائش کی جگہ کے علاوہ کہیں اور مرا ہوتا ، لوگوں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! ایسا کیوں تو آپ نے فرمایا: آدمی جب اپنی جائے پیدائش کے علاوہ کہیں اور مرتا ہے، تو اسے جنت میں اس کی جائے پیدائش سے جائے موت تک جگہ دی جاتی ہے ١ ؎۔
It was narrated that Abdullah bin Amr said: "A man who had been born in Al-Madinah died there, and the Messenger of Allah prayed for him, then he said: Would that he had died somewhere other than the place where he was born. They said: Why is that, O Messenger of Allah? He said: If a man dies somewhere other than the place where he was born, a space in him equal to the distance between the place where he was born and the place where he died."
حسنصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 1832
Notes · وضاحت
١ ؎: جنت میں یہ جگہ اس لیے ملتی ہے کہ وہ اجنبیت کی موت مرتا ہے، یا مراد یہ ہے کہ اس کی قبر اتنی کشادہ کردی جاتی ہے جتنا اس کی جائے پیدائش اور جائے وفات میں فاصلہ ہوتا، اس سے مسافرت اور اجنبیت کی فضیلت ظاہر ہوتی ہے، جب کسی برے کام کے لیے نہ ہو۔
Takhrij · تخریج
سنن ابن ماجہ/الجنائز ٦١ (١٦١٤)، (تحفة الأشراف: ٨٨٥٦)، مسند احمد ٢/١٧٧ (حسن )
ابوہریرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: جب مومن کی موت آتی ہے تو اس کے پاس رحمت کے فرشتے سفید ریشمی کپڑا لے کر آتے ہیں، اور (اس کی روح سے) کہتے ہیں: نکل، تو اللہ سے راضی ہے، اور اللہ تجھ سے راضی ہے، اللہ کی رحمت اور رزق کی طرف اور (اپنے) رب کی طرف جو ناراض نہیں ہے، تو وہ پاکیزہ خوشبودار مشک کی مانند نکل پڑتی، ہے یہاں تک کہ (فرشتے) اسے ہاتھوں ہاتھ لیتے ہیں، (جب) آسمان کے دروازے پر اسے لے کر آتے ہیں تو (دربان) کہتے ہیں: کیا خوب ہے یہ خوشبو جو زمین سے تمہارے پاس آئی ہے، (پھر) وہ اسے مومن کی روحوں کے پاس لے کر آتے ہیں، تو انہیں ایسی خوشی ہوتی ہے جو گمشدہ شخص کے لوٹ کر آجانے سے بڑھ کر ہوتی ہے، وہ روحیں اس سے ان لوگوں کا حال پوچھتی ہیں جنہیں وہ دنیا میں چھوڑ گئے تھے: فلاں کیسے ہے، اور فلاں کیسے ہے؟ وہ کہتی ہیں: انہیں چھوڑو، یہ دنیا کے غم میں مبتلا تھے، تو جب وہ (نووارد روح) کہتی ہے: کیا وہ تمہارے پاس نہیں آیا؟ (وہ تو مرگیا تھا) تو وہ کہتی ہیں: اسے اس کے ٹھکانہ ہاویہ کی طرف لے جایا گیا ہوگا، اور جب کافر قریب المرگ ہوتا ہے تو عذاب کے فرشتے ایک ٹاٹ کا ٹکڑا لے کر آتے ہیں، (اور) کہتے ہیں: اللہ کے عذاب کی طرف نکل، تو اللہ سے ناراض ہے، اور اللہ تجھ سے ناراض ہے، تو وہ نکل پڑتی ہے جیسے سڑے مردار کی بدبو نکلتی ہے یہاں تک کہ اسے زمین کے دروازے پر لاتے ہیں (پھر) کہتے ہیں: کتنی خراب بدبو ہے یہاں تک کہ اسے کافروں کی روحوں میں لے جا کر (چھوڑ دیتے ہیں) ۔
It was narrated from Abu Hurairah (RA) that the Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) said: "When the believer is dying, the angels of mercy come to him with white silk and sya: Come out content and with the pleasure of Allah upon you to the mercy of Allah, fragrance and a Lord Who is not angry; So it comes out like the best fragrance of musk. They pass him from one to another until they bring him to the gate of heaven, where they say: ; How good is this fragrance that has come to you from the Earth! Then the souls of the believers come to him and they rejoice more over him than any one of you rejoices when his absent loved one comes to him. They ask him: What happened to so-and-so, what happened to so-and-so? They say: Let him be, for he was in the hardship of the world. When he says, Did he not come here? They say: He was taken to the pit (of Hell). Come out discontent, subject of Divine wrath, to the punishment of Allah, the Mighty and Sublime; So it comes out like the foulest stench of a corpse. They bring him to the gates of the Earth, where they say: How foul is this stench! Then they bring him to the souls of the disbelievers."
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 1833
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جو اللہ تعالیٰ سے ملنا چاہے اللہ تعالیٰ (بھی) اس سے ملنا چاہے گا، اور جو اللہ تعالیٰ سے ملنا ناپسند کرے اللہ تعالیٰ (بھی) اس سے ملنا ناپسند کرے گا ۔ شریح کہتے ہیں: میں ام المؤمنین عائشہ ؓ کے پاس آیا، اور میں نے کہا: ام المؤمنین! میں نے ابوہریرہ ؓ کو رسول اللہ ﷺ کی ایک حدیث ذکر کرتے سنا ہے، اگر ایسا ہے تو ہم ہلاک ہوگئے، انہوں نے پوچھا: وہ کیا ہے؟ انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے: جو اللہ سے ملنا چاہے اللہ (بھی) اس سے ملنا چاہے گا، اور جو اللہ تعالیٰ سے ملنا ناپسند کرے اللہ تعالیٰ (بھی) اس سے ملنا ناپسند کرے گا لیکن ہم میں سے کوئی (بھی) ایسا نہیں جو موت کو ناپسند نہ کرتا ہو۔ تو انہوں نے کہا: بیشک یہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے، لیکن اس کا یہ مطلب نہیں جو تم سمجھتے ہو بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ جب نگاہ پتھرا جائے، سینہ میں دم گھٹنے لگے، اور رونگٹے کھڑے ہوجائیں، اس وقت جو اللہ تعالیٰ سے ملنا چاہے اللہ تعالیٰ (بھی) اس سے ملنا چاہے گا، اور جو اللہ تعالیٰ سے ملنا ناپسند کرے اللہ تعالیٰ (بھی) اس سے ملنا ناپسند کرے گا ١ ؎۔
It was narrated that Abu Hurairah said; "The Messenger of Allah said: Allah loves to meet him, and whoever hates to meet Allah, Allah hates to meet him." (One of the narrators) Shuraih said: I went to Aishan and said: O mother of the believers! I heard Abu Hurairah narrate from the Messenger of Allah a Hadith which, if that is the case, we are all doomed. She said: What is that? He said: The Messenger of Allah said: Whoever loves to meet him, and whoever hates to meet Allah, Allah hates to meet him. But there is no one among us who does not hate death. She said: The Messenger of Allah did say that, but it is not what you think. When the eyes begin to stare, the death rattle sounds in the chest and the flesh shiver, at that point, whoever loves to meet Allah, Allah loves to meet him, and whoever hates to meet Allah, Allah hates to meet him."
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 1834
Notes · وضاحت
١ ؎: خود رسول اللہ ﷺ نے اس کی صراحت فرما دی ہے (دیکھئیے حدیث رقم: ١٨٣٩ ) مطلب یہ ہے کہ مومن کو موت کے وقت اللہ تعالیٰ سے ملاقات کی خوشی ہوتی ہے، اور کافر کو گھبراہٹ ہوتی ہے۔
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: جب میرا بندہ مجھ سے ملنا چاہتا ہے تو میں (بھی) اس سے ملنا چاہتا ہوں، اور جب وہ مجھ سے ملنا ناپسند کرتا ہے تو میں (بھی) اس سے ملنا ناپسند کرتا ہوں ۔
It was narrated that Abu Hurairah said: "The Messenger of Allah said: Allah, the Most High, said: If My slave loves to meet Me, I love to meet him, and if he hates to meet Me, I hate to meet him."
صحيح الإسنادصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 1835
Takhrij · تخریج
حدیث أبي الزناد، عن الأعرج، عن أبي ہریرة أخرجہ: صحیح البخاری/التوحید ٥ (٧٥٠٤)، (تحفة الأشراف: ١٣٨٣١)، وحدیث مغیرة، عن أبي الزناد قد تفرد بہ النسائي، (تحفة الأشراف: ١٣٩٠٨)، موطا امام مالک/الجنائز ١٦ (٥٠)، مسند احمد ٢/٤١٨ (صحیح الإسناد )
عبادہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: جو اللہ تعالیٰ سے ملنا چاہے، اللہ تعالیٰ (بھی) اس سے ملنا چاہے گا، اور جو اللہ تعالیٰ سے ملنا ناپسند کرے اللہ تعالیٰ (بھی) اس سے ملنا ناپسند کرے گا ۔
It was narrated from Ubadah that the Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) said: "Whoever loves to meet Allah, Allah loves to meet him, and whoever hates to meet Allah, Allah hates to meet him."
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 1836
عبادہ بن صامت رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جو اللہ تعالیٰ سے ملنا چاہتا ہے اللہ تعالیٰ (بھی) اس سے ملنا چاہتا ہے، اور جو اللہ تعالیٰ سے ملنا ناپسند کرتا ہے اللہ تعالیٰ (بھی) اس سے ملنا ناپسند کرتا ہے ۔
It was narrated that Ubadah bin As-Samit said: "The Messenger of Allah said: whoever loves to meet Allah, Allah loves to meet him, and whoever hates to meet Allah, Allah, hates to meet him."
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 1837