ابوہریرہ ؓ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: کوئی شخص ایمان رکھتے ہوئے زنا نہیں کرتا، کوئی شخص ایمان رکھتے ہوئے چوری نہیں کرتا، کوئی شخص ایمان رکھتے ہوئے شراب نہیں پیتا اور نہ ہی وہ ایمان رکھتے ہوئے کوئی ایسی بڑی لوٹ کرتا ہے جس کی طرف لوگوں کی نظریں اٹھتی ہوں ١ ؎۔
It was narrated from Abu Hurairah (RA) that the Messenger of Allah ﷺ said: "No one who commits Zina is a believer at the moment when he is committing Zina; no one who steals is a believe at the moment when he is stealing; no one who drinks wine is a believer at the moment when he is drinking it; and no robber is a believer at the moment when he is robbing and the people are looking on.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 4870
ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جب زنا کرنے والا زنا کرتا ہے تو زنا کے وقت اس کا ایمان نہیں رہتا، جب چوری کرنے والا چوری کرتا ہے تو چوری کے وقت اس کا ایمان نہیں رہتا۔ جب شراب پینے والا شراب پیتا ہے تو پیتے وقت اس کا ایمان نہیں رہتا، اس کے بعد بھی اب تک اس کی توبہ کا دروازہ کھلا ہوا ہے ۔
It was narrated from Abu Hurairah (RA) that the Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) - and Ahmad said in his Hadith: "The Messenger of Allah ﷺ said: No one who commits Zina is a believer at the moment when he is committing Zina; no one who steals is a believer at the moment when he is stealing; no one who drinks wine is a believer at the moment when he is drinking it; but repentance is available to him after that.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 4871
ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ جب کوئی زنا کرتا ہے تو زنا کے وقت وہ مومن نہیں رہتا، چوری کرتا ہے تو بھی مومن نہیں رہتا، شراب پیتا ہے تو بھی مومن نہیں رہتا۔ (راوی کہتا ہے) پھر چوتھی چیز بیان کی جو میں بھول گیا، جب وہ یہ سب کرتا ہے تو وہ اپنے گلے سے اسلام کا قلادہ نکال پھینکتا ہے، پھر اگر وہ توبہ کرتا ہے تو اللہ اس کی توبہ قبول کرتا ہے۔
It was narrated that Abu Hurairah said: "No one who commits Zina is a believer at the moment when he is committing Zina; no one who steals is a believer at the moment when he is stealing; no one who drinks wine is a believer at the moment when he is drinking it." - And he mentioned a fourth but I (the narrator) have forgotten it - "When he does that the yoke of Islam is shed from his neck, but if he repents, Allah accepts his repentance.
منكرصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 4872
Takhrij · تخریج
انظر حدیث رقم: ٤٨٧٥ (صحیح) (مگر اس کا آخری ٹکڑا ” فإذا فعل ذلک … من عنقہ “ کا اضافہ منکر ہے، اور اس کا سبب ” یزید بن أبی زیاد “ ہیں جو ضعیف راوی ہیں )
ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ کی لعنت نازل ہو چوری کرنے والے پر، انڈا چراتا ہے تو اس کا ہاتھ کاٹا جاتا ہے اور رسی چراتا ہے تو اس کا ہاتھ کاٹا جاتا ہے ١ ؎۔
It was narrated that Abu Hurairah, may Allah be pleased with him, said: "The Messenger of Allah ﷺ said; Allah curses the thief who steals an egg and had his hand cut off, and who steals a rope and has his hand cut off.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 4873
Notes · وضاحت
١ ؎: یعنی تھوڑے سے مال کے لیے ہاتھ کٹنا قبول کرتا ہے اور اللہ کی دی ہوئی اس نعمت کی قدر نہیں کرتا۔
Takhrij · تخریج
صحیح مسلم/الحدود ١ (١٦٨٧)، سنن ابن ماجہ/الحدود ٢٢ (٢٥٨٣)، (تحفة الأشراف: ١٢٥١٥)، مسند احمد (٢/٢٥٣) (صحیح )
نعمان بن بشیر ؓ سے روایت ہے کہ ان کے پاس قبیلہ کلاع کے کچھ لوگ مقدمہ لائے کہ کچھ بنکروں نے سامان چرا لیا ہے، انہوں نے کچھ دنوں تک ان کو قید میں رکھا پھر چھوڑ دیا، تو وہ لوگ ان کے پاس آئے اور کہا: آپ نے انہیں کوئی تکلیف پہنچائے اور مارے بغیر چھوڑ دیا؟ نعمان ؓ نے کہا: تم کیا چاہتے ہو؟ کہو تو ان کو ماروں؟ اگر ان کے پاس تمہارا مال نکل آیا تو بہتر ہے ورنہ اسی قدر میں تمہاری پیٹھ پر ماروں گا؟ وہ بولے: کیا یہ آپ کا حکم ہے؟ انہوں نے کہا: یہ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول ﷺ کا حکم ہے ١ ؎۔
It was narrated from An-Numan bin Bashir that: a group of the Kalaiyin complaned to him about some people who had stolen some goods, shoe detained them for several days, and then he let them go. They came and said: "You let them go without any pressure (to make them admit to their crime) or beating?" An-Numan said: "What do you want? If you wish, I will beat them, and if Allah brings back your goods thereby, all well and good. Otherwise I will take retaliation from your backs (by beating you) likewise." They said: "is this your ruling?" He said: "This is the ruling of Allah and His Messenger "(Daif)
حسنصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 4874
Notes · وضاحت
١ ؎: گویا شک و شبہ اور گمان کی بنیاد پر کچھ دنوں تک مجرم کو قید رکھنا کہ ممکن ہے وہ اعتراف جرم کرلے صحیح ہے، البتہ اعتراف سے پہلے اسے سزا دینا صحیح نہیں۔
بہز بن حکیم کے دادا معاویہ بن حیدہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے کچھ لوگوں کو ایک الزام میں قید میں رکھا۔
It was narrated from Bahz bin Hakim, from his father, from his grandfather, that: the Messenger of Allah ﷺ detained some people who were under suspicion.
سكت عنه الشيخصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 4875
بہز بن حکیم کے دادا معاویہ بن حیدہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک شخص کو ایک الزام میں قید میں رکھا، پھر اسے رہا کردیا۔
It was narrated from Bahz bin Hakim, from his father, from his grandfather, that: the Messenger of Allah ﷺ detained a man who was under suspicion, and then he let him go. (Hssan)
حسنصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 4876
ابوامیہ مخزومی ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کے پاس ایک چور پکڑ کر لایا گیا جس نے اقبال جرم کرلیا لیکن اس کے پاس کوئی سامان نہیں ملا، تو آپ نے اس سے فرمایا: میں نہیں سمجھتا کہ تم نے چوری کی ہے ، اس نے کہا: نہیں، میں نے چوری کی ہے۔ آپ نے فرمایا: اسے لے جاؤ، اس کے ہاتھ کاٹ دو، پھر اسے میرے پاس لے کر آؤ، لوگوں نے اس کے ہاتھ کاٹے اور اسے لے کر آپ کے پاس آئے، تو آپ نے اس سے فرمایا: کہو، میں اللہ تعالیٰ سے مغفرت طلب کرتا ہوں اور توبہ کرتا ہوں ، اس نے کہا: میں اللہ تعالیٰ سے مغفرت طلب کرتا ہوں اور توبہ کرتا ہوں، آپ نے فرمایا: اے اللہ اس کی توبہ قبول کر ۔
It was narrated from abu Umayyah Al-Makhzumi that: a thief who confused to a crime but with whom no stolen goods has been found, was brought to the Messenger of Allah ﷺ. The Messenger of Allah said to him: "I do not think that you stole anything."He He said: "Yes I did." He said: "Take him and cut off his hands, then bring him here, "So they cut off his hand then they brought him to him. He said to him; "Say: I seek the forgiveness of Allah and I repent to Him." He said: "I seek the forgiveness of Allah and I repent to Him." He said:: "O Allah, accept his repentance."(Daif)
ضعيفصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 4877
Takhrij · تخریج
سنن ابی داود/الحدود ٨ (٤٣٨٠)، سنن ابن ماجہ/الحدود ٢٩ (٢٥٩٧)، (تحفة الأشراف: ١١٨٦١)، مسند احمد (٥/٢٩٣)، سنن الدارمی/الحدود ٦ (٢٣٤٩) (ضعیف) (اس کے راوی ” ابوالم نذر “ لین الحدیث ہیں )
صفوان بن امیہ ؓ کہتے ہیں کہ ایک شخص نے ان کی چادر چرا لی، وہ اسے لے کر رسول اللہ ﷺ کے پاس آئے، آپ نے ہاتھ کاٹنے کا حکم دیا، تو وہ بولے: اللہ کے رسول! میں نے اسے معاف کردیا ہے، آپ نے فرمایا: ابو وہب! تم نے اسے ہمارے پاس لانے سے پہلے ہی کیوں نہ معاف کردیا؟ چناچہ رسول اللہ ﷺ نے اس کا ہاتھ کاٹ دیا ١ ؎۔
It was narrated from Safwan bin Umayyah, that: a man stole a Burdah of his, so he brought him before the Messenger of Allah ﷺ, who ordered that his hand be cut off. He said: "O Messenger of Allah, I will let him have it." He said: "Abu Wahb! Why didnt you do that before you brought him to us?" And the Messenger of Allah ﷺ had (the mans) hand cut off.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 4878
Notes · وضاحت
١ ؎: حدیث کا خلاصہ یہ ہے کہ چور کے معاملہ کو سرکاری انتظامیہ تک پہنچ جانے سے پہلے جس کا مال چوری ہوا ہے اگر وہ معاف کردیتا ہے تو چور کا گناہ عند اللہ توبہ سے معاف ہوسکتا ہے، اور ہاتھ نہیں کاٹا جائے گا، لیکن اگر معاملہ سرکاری ذمہ داروں ( پولیس اور عدلیہ ) تک پہنچ جاتا ہے تب صاحب مال کو معاف کردینے کا حق بحق سرکار ختم ہوجاتا ہے۔
Takhrij · تخریج
سنن ابی داود/الحدود ١٤ (٤٣٩٤)، سنن ابن ماجہ/الحدود ٢٨ (٢٥٩٥)، (تحفة الأشراف: ٤٩٤٣)، مسند احمد (٣/٤٠١ و ٦/٤٦٥، ٤٦٦)، ویأتي عند المؤلف بأرقام: ٤٨٨٣-٤٨٨٥، ٤٨٨٧، ٤٨٨١٨) (صحیح )
صفوان بن امیہ ؓ کہتے ہیں کہ ایک شخص نے ایک چادر چرائی، وہ اسے لے کر نبی اکرم ﷺ کے پاس آئے، آپ نے اس کا ہاتھ کاٹنے کا حکم دیا تو وہ بولے: اللہ کے رسول! میں نے اسے معاف کردیا ہے، آپ نے فرمایا: ابو وہب! اسے میرے پاس لانے سے پہلے ہی تم نے کیوں نہ معاف کردیا؟ پھر رسول اللہ ﷺ نے اس کا ہاتھ کاٹ دیا۔
It was narrated from Safwan bin Umayyah that: a man stole his Burdah, so he brought him before the Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم), who ordered that his hand be cut off. He said: "O Messenger of Allah, I will let him have it." He said: "O Abu Wahb! Why didnt you do that before you brought him to me?" And the Messenger of Allah ﷺ had (the mans) hand cut off.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 4879
عطا بن ابی رباح کہتے ہیں کہ ایک شخص نے ایک کپڑا چرایا، اسے رسول اللہ ﷺ کے پاس لایا گیا، آپ نے ہاتھ کاٹنے کا حکم دیا (جس کا کپڑا تھا) وہ شخص بولا: اللہ کے رسول! وہ اسی کے لیے ہے ١ ؎ آپ نے فرمایا: ایسا اس سے پہلے ہی کیوں نہ کیا ۔
Ata bin Abi Rabah narrated that: a man stole a garment, and was brought before the Messenger of Allah ﷺ, who order that his hand be cut off. The man said: "O Messenger of Allah, he can keep it." He said: "Why (did you not say that) before now?
صحيح لغيرهصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 4880
Notes · وضاحت
١ ؎: یعنی میں نے اسے دے دیا، اب اسے معاف کر دیجئیے۔
Takhrij · تخریج
انظر حدیث رقم: ٤٨٨٢ (صحیح) (یہ روایت مرسل ہے، اس لیے کہ اس میں عطاء تابعی اور نبی اکرم صلی للہ علیہ وسلم کے درمیان واسطہ کا ذکر نہیں ہے لیکن پچھلی روایت مرفوع متصل ہے )
صفوان بن امیہ ؓ کہتے ہیں کہ انہوں نے بیت اللہ کا طواف کیا، پھر نماز پڑھی، پھر اپنی چادر لپیٹ کر سر کے نیچے رکھی اور سو گئے، ایک چور آیا اور ان کے سر کے نیچے سے چادر کھینچی، انہوں نے اسے پکڑ لیا اور نبی اکرم ﷺ کے پاس لے کر آئے اور بولے: اس نے میری چادر چرائی ہے۔ نبی اکرم ﷺ نے اس سے فرمایا: کیا تم نے ان کی چادر چرائی ہے؟ وہ بولا: ہاں، آپ نے (دو آدمیوں سے) فرمایا: اسے لے جاؤ اور اس کا ہاتھ کاٹ دو۔ صفوان ؓ نے کہا: میرا مقصد یہ نہ تھا کہ میری چادر کے سلسلے میں اس کا ہاتھ کاٹا جائے، آپ ﷺ نے ان سے فرمایا: یہ کام پہلے ہی کیوں نہ کرلیا ۔ اشعث نے عبدالملک کے برخلاف (ابن عباس ؓ کی حدیث سے) اس کو روایت کیا ہے۔
It was narrated from Safwan bin Umayyah that: he circumambulated theKabah and prayed, then he rolled up a Rid of his and placed it beneath his head, and slept. A thief came and slid it out from beneath his head and took it. He brought him to the Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) and said: "This man stole my Rida. The Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) said to him: Did you steal this mans Rida?" He said: "Yes." He said: "Take him away and cut his hand off." Safwan said: "I* did not want to have his hand cut off for my Rida." He said: "Why (did you not say that) before now?
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 4881
عبداللہ بن عباس ؓ کہتے ہیں کہ صفوان ؓ مسجد میں سو رہے تھے، ان کی چادر ان کے سر کے نیچے تھی، کسی نے اسے چرایا تو وہ اٹھ گئے، اتنے میں آدمی جا چکا تھا، انہوں نے اسے پا لیا اور اسے پکڑ کر نبی اکرم ﷺ کے پاس لائے۔ آپ نے اس کے ہاتھ کاٹنے کا حکم دیا، صفوان ؓ نے کہا: اللہ کے رسول! میری چادر اس قیمت کی نہ تھی کہ کسی شخص کا ہاتھ کاٹا جائے ١ ؎۔ آپ نے فرمایا: تو ہمارے پاس لانے سے پہلے ہی ایسا کیوں نہ کرلیا ۔ ابوعبدالرحمٰن نسائی کہتے ہیں: اشعث ضعیف ہیں۔
It narrated that Ibn Abbas said: "Safwina was slleping in the Masjid with his Rida beneath him, and it was stolen. He got up, and the man had gone, but he caught up with him, and took him to the Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم), who ordered that his hand be cut off. Safwan said; O Messenger of Allah, my Rida is not worth cutting off a mans hand for. He said Why did you not say that before you brought him to me.
صحيح لغيرهصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 4882
Notes · وضاحت
١ ؎: یہ ان کا اپنا ظن و گمان تھا ورنہ چادر کی قیمت چوری کے نصاب کی حد سے متجاوز تھی۔
Takhrij · تخریج
تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: ٥٩٨٥) (صحیح) (اشعث ضعیف راوی ہیں، لیکن پچھلی سند سے تقویت پاکر یہ روایت صحیح ہے )
صفوان بن امیہ ؓ کہتے ہیں کہ میں مسجد میں اپنی ایک چادر پر سو رہا تھا، جس کی قیمت تیس درہم تھی، اتنے میں ایک شخص آیا اور مجھ سے چادر اچک لے گیا، پھر وہ آدمی پکڑا گیا اور اسے نبی اکرم ﷺ کے پاس لایا گیا، آپ نے حکم دیا کہ اس کا ہاتھ کاٹا جائے، تو میں نے آپ کے پاس آ کر عرض کیا: کیا آپ اس کا ہاتھ صرف تیس درہم کی وجہ سے کاٹ دیں گے؟ میں چادر اس کے ہاتھ بیچ دیتا ہوں اور اس کی قیمت ادھار کرلیتا ہوں، آپ ﷺ نے فرمایا: ایسا تم نے اسے ہمارے پاس لانے سے پہلے کیوں نہیں کیا ۔
It was knarrated that Safwan bin Umayyah said: "I was sleeping in the Masjid on a Khmaishah of mine that was worth thirty dirhams, and a man came and stole it from me. The man was caught and taken to the Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم), who ordered that his hand be cut off. I came to him and said: "Will you cut off his hand for the sake of only thirty Dirhams? I will sell it to him on credit." He said:" Why did you not say this before you brought him to me?
منكرصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 4883
Takhrij · تخریج
انظر حدیث رقم: ٤٨٨٢ (منکر) (اس کا یہ ٹکڑا ” أبیعہ … منکر ہے، اور نکارت کے سبب حمید ہیں جو لین الحدیث ہیں باقی مشمولات صحیح ہیں )
صفوان بن امیہ ؓ کہتے ہیں کہ ایک چادر ان کے سر کے نیچے سے چوری ہوگئی اور وہ مسجد نبوی میں سو رہے تھے، انہوں نے چور پکڑ لیا اور اسے لے کر نبی اکرم ﷺ کے پاس آئے، آپ نے اس کا ہاتھ کاٹنے کا حکم دیا تو صفوان ؓ نے کہا: کیا آپ اس کا ہاتھ کاٹیں گے؟ آپ نے فرمایا: تو پھر اسے میرے پاس لانے سے پہلے ہی کیوں نہ چھوڑ دیا ۔
It was narrated from Safwan bin Umayyah that: a Khamisah was stolen from beneath his head while he slept in the Masjid of the Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم). He caught there thief and brought him to the Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم), who ordered that his hand be cut off. Safwan said: "Are you going to cut off his hand?" He said "Why didnt you let him go before you brought him to me?" (Daif)
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 4884
عبداللہ بن عمرو ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: حدود کو میرے پاس آنے سے پہلے معاف کردیا کرو، کیونکہ جس حد کا مقدمہ میرے پاس آیا، اس میں حد لازم ہوگئی ۔
It was narrated form Amr bin Shuainb, from his father, from his grandfather, that the Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) said: "Pardon matters that may deserve a Hadd punishment before you bring it to my attention, for whatever is brought to my attention, the Hadd punishment becomes binding." (Saif)
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 4885
عبداللہ بن عمرو بن عاص ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: حدود کو آپس ہی میں معاف کر دو، جب حد کی کوئی چیز میرے پاس پہنچ گئی تو وہ واجب ہوگئی ١ ؎۔
It was narrated from Amr bin Shuaib from his father, from Abdullah bin Amr that the Messenger of Allah ﷺ said: "Pardon matters among yourselves that may deserve a Hadd punishment, for whatever is brought to my attention, the Hadd punishment b becomes binding." (Daif)
حسنصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 4886
عبداللہ بن عمر ؓ کہتے ہیں کہ قبیلہ مخزوم کی ایک عورت لوگوں کا سامان مانگ لیتی تھی، پھر مکر جاتی تھی، تو نبی اکرم ﷺ نے اس کا ہاتھ کاٹنے کا حکم دیا ١ ؎۔
It was narrated from Ibn Umar, may Allah be pleased with them both, that a Makhzumi woman used to borrow things then deny that she had borrowed them, so the Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) ordered that her hand be cut off.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 4887
Notes · وضاحت
١ ؎: عاریت ( روزمرہ برتے جانے والے سامانوں کی منگنی ) کے انکار کردینے پر نبی اکرم ﷺ نے مخزومیہ عورت کا ہاتھ کاٹ دیا، اس سے بعض علماء عاریت کے انکار کو بھی چوری مانتے ہیں۔ ( اس حدیث کی بعض روایات کے الفاظ سے واضح ہوتا ہے کہ آپ ﷺ نے اس فعل کو چوری سے تعبیر فرمایا ) اور بعض علماء کہتے ہیں کہ عاریت کے انکار پر آپ نے اس لیے ہاتھ کاٹا کہ ایسا نہ ہو کہ عاریت دینے کا چلن ہی سماج اور معاشرے سے ختم ہوجائے تو لوگ پریشانی میں مبتلا ہوجائیں۔ بہرحال عاریت کے انکار پر ہاتھ کاٹنا ثابت ہے۔
عبداللہ بن عمر ؓ کہتے ہیں کہ قبیلہ مخزوم کی ایک عورت پڑوسی عورتوں (کی گواہیوں) کے ذریعہ سامان مانگتی، پھر مکر جاتی تھی، تو رسول اللہ ﷺ نے اس کا ہاتھ کاٹنے کا حکم دیا۔
It was narrated that Ibn Umar (RA) said: "There was a Makhzumi woman who used to borrow things, saying that her neighbors needed the, then she would deny that she had borrowed the, so the Messenger of Allah ﷺ ordered that her hand be cut off.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 4888
عبداللہ بن عمر ؓ کہتے ہیں کہ ایک عورت لوگوں کے زیورات مانگ لیتی پھر اسے رکھ لیتی، تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اس عورت کو اللہ اور اس کے رسول سے توبہ کرنی چاہیئے، اور جو کچھ لیتی ہے اسے لوگوں کو لوٹا دینا چاہیئے ، پھر رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: بلال کھڑے ہو اور اس کا ہاتھ پکڑ کر کاٹ دو ۔
It was narrated from Ibn Umar (RA) that: a woman used, to borrow jewelry from people then keep it. The Messenger of Allah ﷺ said: "Let this woman repent to Allah and His Messenger and give back to people what she has taken." Then the Messenge of Allah said "Get up, O Bilal, take her hand and cut it off.
ضعيف الإسنادصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 4889