Sunan An Nasai 4125

جنگ کے متعلق احادیث مبارکہ

4125Sunan An Nasai

مسلمان کا خون حرام ہونا

أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ الْمِصِّيصِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا خَلَفٌ عَنْ زَائِدَةَ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ الْحَسَنِ، عَنْ أَبِي بَكْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: إِذَا تَوَاجَهَ الْمُسْلِمَانِ بِسَيْفَيْهِمَا كُلُّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا يُرِيدُ قَتْلَ صَاحِبِهِ، فَهُمَا فِي النَّارِ. قِيلَ لَهُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَذَا الْقَاتِلُ فَمَا بَالُ الْمَقْتُولِ ؟، قَالَ: إِنَّهُ كَانَ حَرِيصًا عَلَى قَتْلِ صَاحِبِهِ.

ابوبکرہ ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: جب دو مسلمان اپنی تلواروں کے ساتھ آمنے سامنے ہوں، ان میں سے ہر ایک دوسرے کو قتل کرنا چاہتا ہو، تو وہ دونوں جہنم میں ہوں گے ۔ آپ سے عرض کیا گیا: اللہ کے رسول! یہ تو قاتل ہے لیکن مقتول کا کیا معاملہ ہے؟ آپ نے فرمایا: وہ بھی تو اپنے ساتھی کے قتل کا حریص اور خواہشمند تھا ۔

It was narrated from Abu Bakrah that : The Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) said: "If two Muslims confront each other with swords, each of them wanting to kill the other, they will both be in Hell." It was said to him: "O Messenger of Allah, (we understand about) the killer, but what about the one who is killed?" He said: "He was determined to kill his companion.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 4120
Takhrij · تخریج
تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: ١١٦٦٦)، مسند احمد ٥/٤٦، ٥١، یأتي فیما یلي: ٤١٢٦ (صحیح )