عثمان بن عفان رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: محرم نہ اپنا نکاح کرے، نہ کسی کا کرائے، اور نہ ہی کہیں نکاح کا پیغام دے ۔
Uthman bin Affan (RA) narrated that the Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) said: "The Muhrim should not get married, arrange a marriage for someone else, nor propose marriage.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 3276
عبداللہ بن مسعود رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ہمیں حاجت و ضرورت میں تشہد پڑھنے کی تعلیم دی ہے۔ اور تشہد فی الحاج ۃ یہ ہے کہ ہم (پہلے) پڑھیں: أن الحمد لله نستعينه ونستغفره ونعوذ باللہ من شرور أنفسنا من يهده اللہ فلا مضل له ومن يضلل اللہ فلا هادي له وأشهد أن لا إله إلا اللہ وأشهد أن محمدا عبده ورسوله (اور پھر) تین آیات پڑھے (اور ایجاب و قبول کرائے) ١ ؎۔
It was narrated that Abdullah said: "The Messenger of Allah taught us the Tashahhud for Salah and the Tashahhud upon Al-Hajah. He said: The Tashahhud upon the occasion of marriage is: Alhamdu lillahi nastainahu wa nastaghfiruhu, wa naudhu billahi min shururi anfusina, man yahdih Illahu fala mudilla lahu wa man yudlil Illahu fala Hadiya lahu, wa ashhadu an la ilaha illallah, wa ashhadu anna Muhammadan abduhu wa rasuluhu (Praise be to Allah, we seek His help and His forgiveness. We seek refuge with Allah from the evil of our own souls. Whomsoever Allah guides will never be led astray, and whomsoever Allah leaves astray, no one can guide. I bear witness that there is none worthy of worship but Allah, and I bear witness that Muhammad is His slave and Messenger). Then he recited three Verses.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 3277
Notes · وضاحت
١ ؎: وہ تینوں آیات یہ ہیں : يا أيها الناس اتقوا ربکم الذي خلقکم من نفس واحدة وخلق منها زوجها وبث منهما رجالا کثيرا ونساء واتقوا الله الذي تسائلون به والأرحام إن الله کان عليكم رقيبا لوگو! اپنے اس رب سے ڈرو کہ جس نے تمہیں ایک جان سے پیدا کیا اور اسی سے اس کا جوڑا پیدا کر کے ان دونوں سے مرد اور عورت کثرت سے پھیلا دیے، لوگو! اس اللہ سے ڈرو جس کے نام پر ایک دوسرے سے مانگتے ہو اور رشتے ناتے توڑنے سے بھی بچو، بیشک اللہ تعالیٰ تم پر نگہبان ہے۔ ( النساء : ١ ) يا أيها الذين آمنوا اتقوا الله حق تقاته ولا تموتن إلا وأنتم مسلمون اے ایمان والو! اللہ سے ڈرو جیسا کہ اس سے ڈرنے کا حق ہے اور مسلمان ہی رہ کر مرو۔ ( آل عمران : ١٠٢ ) يا أيها الذين آمنوا اتقوا الله وقولوا قولا سديدا يصلح لکم أعمالکم ويغفر لکم ذنوبکم ومن يطع الله ورسوله فقد فاز فوزا عظيما اے ایمان والو! اللہ سے ڈرو اور نپی تلی بات کہو اللہ تعالیٰ تمہارے کام سنوار دے گا اور تمہارے گناہ معاف کر دے گا اور جو بھی اللہ اور اس کے رسول کی تابعداری کرے گا اس نے بڑی مراد پالی۔ ( الاحزاب : ٧٠ ، ٧١ )۔
عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے نبی اکرم ﷺ سے کسی چیز کے متعلق کچھ بات چیت کی تو نبی اکرم ﷺ نے (یہ خطبہ) ارشاد فرمایا: إن الحمد لله نحمده ونستعينه من يهده اللہ فلا مضل له ومن يضلل اللہ فلا هادي له وأشهد أن لا إله إلا اللہ وحده لا شريك له وأشهد أن محمدا عبده ورسوله أما بعد ١ ؎ (اور بات آگے بڑھائی۔
It was narrated from Ibn Abbas that a man spoke to the Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) about something and the Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) said: "Innal-hamda lillahi nahmaduhu wa nastainahu, man yahdih Illahu fala mudilla lahu wa man yudlil Illahu fala Hadiya lahu, wa ashhadu an la ilaha illallahu (wahdahu lasharika lahu) wa ashhadu anna Muhammadan abdahu wa rasuluhu. Amma bad (Praise be to Allah, we seek His help. Whomsoever Allah guides will never be led astray, and whomsoever Allah leaves astray, no one can guide. I bear witness that there is none worthy of worship but Allah (alone with no partners) and I bear witness that Muhammad is His slave and Messenger. To proceed).
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 3278
Notes · وضاحت
١ ؎: تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں، اسی کے ہم ثناء خواں اور اسی کی مدد کے طلبگار ہیں، جسے اللہ تعالیٰ ہدایت بخشے اسے کوئی گمراہ کرنے والا نہیں، اور جسے گمراہ کر دے اسے کوئی ہدایت دینے والا نہیں، میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ تنہا حقیقی معبود ہے اس کا کوئی شریک نہیں، اور میں گوائی دیتا ہوں کہ محمد ﷺ اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔
Takhrij · تخریج
صحیح مسلم/الجمعہ ١٣ (٨٦٨) مطولا، سنن ابن ماجہ/النکاح ١٩ (١٨٩٣)، (تحفة الأشراف: ٥٥٨٦)، مسند احمد (١/٣٠٢، ٣٥٠) (صحیح )
عدی بن حاتم رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ دو آدمیوں نے نبی اکرم ﷺ کے سامنے (خطبہ) تشہد پڑھا، ان میں سے ایک نے کہا: من يطع اللہ ورسوله فقد رشد ومن يعصهما فقد غوى تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: تم بہت برے خطیب ہو ١ ؎۔
It was narrated that Adiyy bin Hatim said: "Two men recited a Tashahhud before the Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) and one of them said: Whoever obeys Allah and His Messenger has been guided aright and whoever disobeys them has gone astray. The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) said: What a bad speaker you are!
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 3279
Notes · وضاحت
١ ؎: کیونکہ تم نے من يعصهما کہہ کر اللہ و رسول کو ایک ہی درجہ میں کردیا۔ بہتر تھا کہ جس طرح من يطع الله و رسوله کہا ایسے ہی من يعص الله و رسوله کہتے۔ جس نے اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کی وہ ہدایت یاب ہوا اور جس نے اللہ کی اور اس کے رسول کی نافرمانی کی وہ گمراہ ہوا۔ بعض احادیث سے ثابت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے خود ومن یعصہما کہا ہے تو اس سلسلہ میں صحیح اور درست بات یہ ہے کہ ایسا کرنا آپ کے علاوہ کے لیے منع ہے، کیونکہ آپ ﷺ کا اللہ و رسول کو ایک ہی ضمیر میں جمع کرنا اس سے دونوں کو برابری کا درجہ دینے کا وہم نہیں ہوسکتا اس لیے کہ آپ جس منصب و مقام پر فائز ہیں وہاں اس طرح کے وہم کی گنجائش ہی نہیں۔ جب کہ دوسرے اس وہم سے محفوظ نہیں رہ سکتے۔
سہل بن سعد رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ میں لوگوں کے ساتھ نبی اکرم ﷺ کے پاس بیٹھا ہوا تھا کہ ایک عورت نے کھڑے ہو کر کہا: اللہ کے رسول! اس (بندی) نے اپنے آپ کو آپ کے حوالے کردیا، آپ جیسا چاہیں کریں۔ آپ خاموش رہے اور اسے کوئی جواب نہیں دیا۔ وہ عورت پھر کھڑی ہوئی اور کہا: اللہ کے رسول! اس نے اپنے آپ کو آپ کی سپردگی میں دے دیا ہے۔ تو اس کے بارے میں آپ کی جو رائے ہو ویسا کریں۔ (اتنے میں) ایک شخص کھڑا ہو اور اس نے کہا: اللہ کے رسول! میری اس (عورت) سے شادی کرا دیجئیے، آپ نے فرمایا: کیا تمہارے پاس کوئی چیز ہے؟ اس نے کہا نہیں ، آپ نے فرمایا: جا کچھ ڈھونڈ کر لا اگر لوہے کی انگوٹھی ہی ملے تو وہی لے آؤ، وہ گیا، اس نے تلاش کیا پھر آ کر کہا: مجھے تو کچھ نہیں ملا، لوہے کی انگوٹھی بھی نہ ملی۔ آپ نے فرمایا: تمہیں کچھ قرآن یاد ہے؟ اس نے کہا: جی ہاں! مجھے فلاں فلاں سورتیں یاد ہیں، آپ ﷺ نے فرمایا : میں نے اس قرآن کے عوض جو تمہیں یاد ہے تمہارا نکاح اس عورت سے کردیا (تم اسے بھی انہیں یاد کرا دو ) ۔
Sahl bin Sad said: "I was among the people with the Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) when a woman stood up and said: O Messenger of Allah, she has offered herself in marriage to you, so see what you think of her. He remained silent and the Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) did not give any answer. Then she stood up (again) and said: O Messenger of Allah, she has offered herself in marriage to you, so see what you think of her. A man stood up and said: Marry her to me, O Messenger of Allah! He said: Do you have anything? He said: No. He said: Go and look, even if it is just an iron ring. So he went and looked then he came and said: I could not find anything, not even an iron ring. He said: Have you memorized anything of the Quran? He said: Yes, Surah such-and-such and Surah such-and-such. He said: I will marry you to her on the basis of what you have memorized of the Quran.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 3280
عقبہ بن عامر رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: (نکاح کی) شرطوں میں سب سے پہلے پوری کی جانے والی شرط وہ ہے جس کے ذریعہ تم عورتوں کی شرمگاہیں اپنے لیے حلال کرتے ہو (یعنی مہر کی ادائیگی) ۔
It was narrated from Uqbah bin Amir that the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) said: "The conditions that are most deserving of fulfillment, are those by means of which the private parts become allowed to you.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 3281
عقبہ بن عامر رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: (نکاح کی) شرطوں میں سے پہلے پوری کی جانے والی شرط وہ ہے جس کے ذریعہ تم عورتوں کی شرمگاہیں اپنے لیے حلال کرتے ہو (یعنی مہر کی ادائیگی) ۔
It was narrated from Utbah bin Amir that the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) said: "The conditions that are most deserving of fulfillment are those by means of which the private parts become permitted to you.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 3282
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ رفاعہ کی بیوی رسول اللہ ﷺ کے پاس آئی اور کہا کہ رفاعہ نے مجھے طلاق بتہ (یعنی بالکل قطع تعلق کردینے والی آخری طلاق) دے دی ہے، اور میں نے ان کے بعد عبدالرحمٰن بن زبیر سے شادی کرلی جن کے پاس بس کپڑے کی جھالر جیسا ہے، (یہ سن کر) رسول اللہ ﷺ ہنس پڑے اور فرمایا: شاید تم رفاعہ کے پاس دوبارہ واپس جانا چاہتی ہو (تو سن لو) یہ اس وقت تک نہیں ہوسکتا جب تک وہ تمہارا شہد اور تم اس کا شہد نہ چکھ لو ۔
It was narrated that Aishah said: "The wife of Rifaah came to the Messenger of Allah and said: Rifaah divorced me and made it irrevocable. Then I married Abdur-Rahman bin Az-Zubair, and what he has is like the fringe of a garment. The Messenger of Allah smiled and said: Do you want to go back to Rifaah? No, not unitl he (Abdur-Rahman) tastes your sweetness and you taste his sweetness.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 3283
Notes · وضاحت
١ ؎: مقصد یہ ہے کہ جب عورت اور مرد ہمبستری کرلیں اور پھر شوہر اس عورت کو طلاق دیدے تو یہ مطلقہ عورت اپنے پہلے شوہر کے پاس جس نے اس کو تین طلاق دے کر اپنے سے جدا کردیا تھا، نئے نکاح سے واپس ہوسکتی ہے، یہاں پر ہمبستری کی لذت کو ایک دوسرے کے شہد چکھنے سے تعبیر کیا گیا ہے۔
ام المؤمنین ام حبیبہ بنت ابی سفیان رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا: اللہ کے رسول! آپ میری بہن بنت ابی سفیان سے شادی کرلیجئے، تو آپ ﷺ نے فرمایا: کیا تم اسے پسند کرلو گی؟ میں نے کہا: جی ہاں! میں آپ کی اکیلی بیوی تو ہوں نہیں اور مجھے یہ زیادہ پسند ہے کہ بھلائی اور اچھائی میں میری جو ساجھی دار بنے وہ میری بہن ہو۔ آپ نے فرمایا: تمہاری بہن (تمہاری موجودگی میں) میرے لیے حلال نہیں ہے ، میں نے کہا: اللہ کے رسول، قسم اللہ کی! ہم آپس میں بات چیت کر رہے تھے کہ آپ ابوسلمہ کی بیٹی درہ سے نکاح کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں؟ آپ نے فرمایا: تم ام سلمہ کی بیٹی کی بات کر رہی ہو؟ میں نے کہا: جی ہاں! آپ نے فرمایا: قسم اللہ کی اگر وہ میری ربیبہ نہ ہوتی اور میری گود میں نہ پلی ہوتی تو بھی وہ میرے لیے حلال نہ ہوتی، اس لیے کہ وہ میرے رضاعی بھائی کی بیٹی ہے (اور رضاعت سے ہر وہ چیز حرام ہوجاتی ہے جو قرابت داری (رحم) سے حرام ہوتی ہے) مجھے اور ابوسلمہ دونوں کو ثویبہ نے دودھ پلایا ہے۔ تو تم (آئندہ) اپنی بیٹیوں اور بہنوں کو (رشتہ کے لیے) مجھ پر پیش نہ کرنا ۔
Urwah narrated that Zainab bint Abi Salamah -whose mother was Umm Salamah, the wife of the Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم)- told him that Umm Habibah bint Abi Sufyan told her that she said: "O Messenger of Allah, marry my sister, the daughter of Abu Sufyan." She said: "The Messenger of Allah said: Would you like that? I said: Yes; I do not have you all to myself and I would like to share this goodness with my sister. The Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) said: Your sister is not permissible for me (to marry). I said: By Allah, O Messenger of Allah, we have been saying that you want to marry Durrah bint Abi Salamah. He said: The daughter of Umm Salamah? I said: Yes. He said: By Allah, even if she were not my stepdaughter who is in my care, she would not be permissible for me (to marry), because she is the daughter of my brother through breast-feeding. Thuwaibah breastfed Abu Salamah and I. So do not offer your daughters or sisters to me in marriage.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 3284
زینب بنت ابی سلمہ رضی الله عنہا سے روایت ہے کہ ام المؤمنین ام حبیبہ ؓ نے کہا: اللہ کے رسول! آپ میرے باپ کی بیٹی یعنی میری بہن سے نکاح کرلیجئے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: کیا تم (واقعی) اسے پسند کرتی ہو؟ انہوں نے کہا: جی ہاں! میں آپ کی تنہا بیوی تو ہوں نہیں مجھے یہ زیادہ پسند ہے کہ خیر میں جو عورت میری شریک بنے وہ میری بہن ہو، (اس بات چیت کے بعد) رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: یہ حلال نہیں ہے ، ام حبیبہ ؓ نے کہا: اللہ کے رسول، قسم اللہ کی! ہم نے تو سنا ہے کہ آپ ابوسلمہ کی بیٹی درہ سے نکاح کرنے والے ہیں؟ آپ نے (استفہامیہ انداز میں) کہا: ام سلمہ کی بیٹی؟ ام حبیبہ ؓ نے کہا: جی ہاں (ام سلمہ کی بیٹی) ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: قسم اللہ کی اگر وہ میری آغوش کی پروردہ (ربیبہ) نہ بھی ہوتی، تب بھی وہ میرے لیے حلال نہ ہوتی، وہ تو میرے رضاعی بھائی کی بیٹی ہے۔ مجھے اور ابوسلمہ کو تو ثویبہ (نامی عورت) نے دودھ پلایا ہے۔ تو ( سنو! آئندہ) اپنی بیٹیوں اور بہنوں کو نکاح کے لیے میرے اوپر پیش نہ کرنا ۔
It was narrated from Zainab bint Abi Salamah that Umm Habibah, the wife of the Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) said: "O Messenger of Allah, marry the daughter of my father" - meaning her sister. The Messenger of Allah said: "Would you like that?" She said: "Yes; I do not have you all to myself, and I would like to share this goodness with my sister." The Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) said: "That is not permissible for me." Umm Habibah said: "O Messenger of Allah, by Allah, we have been saying that you want to marry Durrah bint Abi Salamah." He said: "The daughter of Umm Salamah?" I said: "Yes." He said: "By Allah, even if she were not my stepdaughter who is in my care, she would not be permissible for me (to marry), because she is the daughter of my brother through breast-feeding. Thuwaibah breastfed Abu Salamah and I. So do not offer your daughters or sisters to me in marriage.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 3285
زینب بنت ام سلمہ رضی الله عنہما کہتی ہیں کہ ام المؤمنین ام حبیبہ ؓ نے رسول اللہ ﷺ سے کہا: ہماری آپس کی بات چیت میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ آپ ابوسلمہ کی بیٹی درہ سے نکاح کرنے والے ہیں؟ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: کیا ام سلمہ کے (میرے نکاح میں) ہوتے ہوئے؟ ١ ؎ اگر میں نے ام سلمہ سے نکاح نہ بھی کیا ہوتا تو بھی وہ (درہ) میرے لیے حلال نہ ہوتی، کیونکہ (وہ میری بھتیجی ہے اور) اس کا باپ میرا رضاعی بھائی ہے۔
It was narrated from Irak bin Malik that Zainab bint Abi Salamah told him, that Umm Habibah said to the Messenger of Allah: "We have been saying that you want to marry Durrah bint Abi Salamah." The Messenger of Allah said: "As a co-wife to Umm Salamah? Even if I were not married to Umm Salamah, she would not be permissible to me, for her father is my brother through breast-feeding.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 3286
Notes · وضاحت
١ ؎: کیونکہ ایک لڑکی کی ماں اگر کسی کی نکاح میں ہے تو اس کے ساتھ ہی اس کی بیٹی بھی اس شخص کے نکاح میں نہیں آسکتی۔
ام المؤمنین ام حبیبہ رضی الله عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا: اللہ کے رسول! کیا آپ کو میری بہن میں کچھ رغبت (دلچسپی) ہے؟ آپ نے فرمایا: (اگر دلچسپی ہو) تو میں کیا کروں؟ انہوں نے کہا: آپ اس سے شادی کرلیں، آپ نے کہا: یہ اس لیے کہہ رہی ہو کہ تمہیں یہ زیادہ پسند ہے؟ انہوں نے کہا: جی ہاں! میں آپ کی تنہا بیوی نہیں ہوں اور مجھے یہ زیادہ پسند ہے کہ خیر میں جو میری ساجھی دار بنے وہ میری اپنی سگی بہن ہو، آپ نے فرمایا: وہ میرے لیے حلال نہیں ہے ، انہوں نے کہا: مجھے یہ خبر ملی ہے کہ آپ درہ بنت ام سلمہ سے شادی کرنے والے ہیں؟ آپ نے فرمایا: (تم) ام سلمہ کی بیٹی سے (کہہ رہی ہو) ؟ انہوں نے کہا: ہاں (میں انہی کا نام لے رہی ہوں) ، آپ نے فرمایا: قسم اللہ کی! اگر وہ میری ربیبہ میری گود کی پروردہ نہ ہوتی تب بھی وہ میرے لیے حلال نہ ہوتی (وہ تو دو حیثیتوں سے میرے لیے حرام ہے ایک تو اس کی حیثیت میری بیٹی کی ہے اور دوسرے) وہ میرے رضاعی بھائی کی بیٹی ہے (یعنی میری بھتیجی ہے) ، تو (آئندہ) اپنی بیٹیوں اور بہنوں کو میرے اوپر (شادی کے لیے) پیش نہ کرنا ۔
It was narrated from Umm Habibah that she said: "O Messenger of Allah, what do you think of my sister?" He said: "What for?" She said: "For marriage." He said: "Would you like that?" She said: "Yes; I do not have you all to myself, and I would like to share this goodness with my sister." He said: "She is not permissible for me (to marry)." She said: "But I heard that you want to marry Durrah, the daughter of Umm Salamah." He said: "The daughter of Umm Salamah?" She said: "Yes." He said: "By Allah, even if she were not my stepdaughter she would not be permissible for me (to marry), because she is the daughter of my brother through breast-feeding. Do not offer your daughters and sisters to me in marriage.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 3287
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: (نکاح میں) عورت اور اس کی پھوپھی کو نہ جمع کیا جائے گا، اور نہ ہی عورت اور اس کی خالہ کو اکٹھا کیا جائے گا ١ ؎۔
It was narrated that Abu Hurairah said: "The Messenger of Allah said: (A man should not be married to) a woman and her paternal aunt nor to a woman and her maternal aunt at the same time.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 3288
Notes · وضاحت
١ ؎: یعنی کسی شخص کی زوجیت میں بھتیجی اور پھوپھی ایک ساتھ نہیں رہ سکتیں، اور نہ ہی بھانجی اور اس کی خالہ ایک ساتھ رہ سکتی ہیں۔
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے منع فرمایا کہ (کسی کی زوجیت میں) عورت اور اس کی پھوپھی کو، عورت اور اس کی خالہ کو اکٹھا کیا جائے ١ ؎۔
Qabisah bin Dhuaib said that he heard Abu Hurairah say: "The Messenger of Allah forbade (being married to) a woman and her paternal aunt or to a woman and her maternal aunt at the same time.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 3289
Notes · وضاحت
١ ؎: یعنی اگر ایک عورت سے شادی کرچکا ہے تو دوسری شادی وہ اس کی خالہ یا اس کی پھوپھی سے نہیں کرسکتا ہے۔
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے منع فرمایا ہے کہ عورت کو اس کی پھوپھی، یا اس کی خالہ کے ساتھ نکاح میں جمع کیا جائے ١ ؎۔
It was narrated from Abu Hurairah (RA) that the Messenger of Allah forbade being married to a woman and her paternal aunt or maternal aunt at the same time.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 3290
Notes · وضاحت
١ ؎: یعنی کسی عورت کی پھوپھی یا اس کی خالہ نکاح میں ہو تو اس عورت سے شادی نہ کی جائے۔
ابوہریرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے چار عورتوں کو نکاح میں جمع کرنے سے منع فرمایا ہے، عورت اور اس کی پھوپھی کو، عورت اور اس کی خالہ کو ١ ؎۔
It was narrated from Abu Hurairah (RA) that the Messenger of Allah forbade being married to four kinds of women at the same time: a woman and her paternal aunt or a woman and her maternal aunt.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 3291
Notes · وضاحت
١ ؎: یعنی بھتیجی اور اس کی پھوپھی کو، بھانجی اور اس کی خالہ کو نکاح میں جمع نہیں کیا جاسکتا۔
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ایسی عورت سے شادی نہ کی جائے جس کی پھوپھی پہلے سے اس کی نکاح میں موجود ہو ١ ؎ اور نہ ہی ایسی عورت سے شادی کی جائے جس کی خالہ پہلے سے اس کے نکاح میں ہو ۔
It was narrated from Abu Hurairah (RA) that the Messenger of Allah said: "A woman should not be taken as a co-wife to her paternal aunt or her maternal aunt.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 3292
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: کسی عورت سے اس کی پھوپھی کی موجودگی میں شادی نہ کی جائے، اور نہ ہی اس کی خالہ کی موجودگی میں اس سے شادی کی جائے ۔
It was narrated from Abu Hurairah (RA) that the Messenger of Allah said: "A woman should not be taken as a co-wife to her paternal aunt or her maternal aunt.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 3294
ابوہریرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: کسی عورت سے اس کی پھوپھی کی موجودگی میں اور اسی طرح اس کی خالہ کی موجودگی میں شادی نہ کی جائے ۔
It was narrated from Abu Hurairah (RA) that the Messenger of Allah said: "A woman should not be taken as a co-wife to her paternal aunt or her maternal aunt.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 3295