Sunan An Nasai 3294

نکاح سے متعلقہ احادیث

3294Sunan An Nasai

پھوپھی اور بھتیجی کو ایک نکاح میں جمع کرنا

أَخْبَرَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ يَعْقُوبَ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ، أَنَّ جَعْفَرَ بْنَ رَبِيعَةَ حَدَّثَهُ، عَنْ عِرَاكِ بْنِ مَالِكٍ، وَعَبْدِ الرَّحْمَنِ الْأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُنَهَى أَنْ تُنْكَحَ الْمَرْأَةُ عَلَى عَمَّتِهَا، أَوْ خَالَتِهَا.

ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے منع فرمایا ہے کہ عورت کو اس کی پھوپھی، یا اس کی خالہ کے ساتھ نکاح میں جمع کیا جائے ١ ؎۔

It was narrated from Abu Hurairah (RA) that the Messenger of Allah forbade being married to a woman and her paternal aunt or maternal aunt at the same time.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 3290
Notes · وضاحت
١ ؎: یعنی کسی عورت کی پھوپھی یا اس کی خالہ نکاح میں ہو تو اس عورت سے شادی نہ کی جائے۔
Takhrij · تخریج
صحیح مسلم/النکاح ٤ (١٤٠٨)، (تحفة الأشراف: ١٤١٥٦) (صحیح )