انس ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے رومی بادشاہ کو کچھ لکھنا چاہا تو لوگوں نے عرض کیا کہ وہ لوگ کوئی ایسی تحریر نہیں پڑھتے جس پر مہر نہ لگی ہو، چناچہ آپ نے چاندی کی مہر بنوائی، گویا میں آپ کے ہاتھ میں اس کی سفیدی کو (ابھی ابھی) دیکھ رہا ہوں، اس میں محمد رسول اللہ نقش تھا۔
It was narrated that Anas said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) wanted to write to the Romans, but they (the Companions) said: They do not read any letter unless it has a seal. So he took a ring of silver, and it is as if I can see its whiteness on his hand, and on it were engraved (the words): "Muhammad Rasul Allah.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5201
انس ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے عشاء میں تاخیر کی یہاں تک کہ آدھی رات گزر گئی، پھر آپ نکلے اور ہمیں نماز پڑھائی، گویا میں آپ کے ہاتھ میں چاندی کی انگوٹھی کی سفیدی (ابھی بھی) دیکھ رہا ہوں۔
It was narrated that Anas said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) delayed Isha prayer one night, until half the night had passed, then he came out and led us in prayer. And it is as if I can see the whiteness of his silver ring on his hand.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5202
علی ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ انگوٹھی اپنے داہنے ہاتھ میں پہنتے تھے۔
Ibn Wahab narrated from Sulaiman - and he is Ibn Bilal - from Sharik - and he is Ibn Abi Namr - from Ibrahim Ibn Abdullah bin Hunain, from his father, from Ali; Sharik said: "And Abu Salamah informed me" - That the Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) used to wear his ring on his right hand.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5203
معیقیب ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ کی انگوٹھی لوہے کی تھی جس پر چاندی چڑھی ہوئی تھی اور کبھی کبھی وہ انگوٹھی میرے ہاتھ میں بھی ہوتی تھی۔
Iyas bin Al-Harith bin Al-Muaiqib narrated that his grandfather Muaiqib said: "The ring of the Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) was made of iron with silver twisted around it." He said: "And sometimes it was on my hand." And Muaiqib was the keeper of the ring of the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم).
ضعيفصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5205
Takhrij · تخریج
سنن ابی داود/الخاتم ٤ (٤٢٢٤)، (تحفة الأشراف: ١١٤٨٦) (ضعیف شاذ) (اوپر گزرا کہ رسول اکرم صلی للہ علیہ وسلم چاندی کی انگوٹھی پہنتے تھے )
ابو سعید خدری ؓ کہتے ہیں کہ بحرین (احساء) سے ایک شخص نبی اکرم ﷺ کے پاس آیا اور سلام کیا، آپ نے اس کے سلام کا جواب نہیں دیا، اس کے ہاتھ میں سونے کی ایک انگوٹھی تھی اور ریشم کا جبہ، اس نے وہ دونوں اتار کر پھینک دیے اور پھر سلام کیا، تو آپ نے اس کے سلام کا جواب دیا، اب اس نے کہا: اللہ کے رسول! میں تو سیدھا آپ کے پاس آیا ہوں اور آپ نے مجھ سے رخ پھیرلیا؟ آپ نے فرمایا: تمہارے ہاتھ میں جہنم کی آگ کا انگارہ تھا ، وہ بولا: تب تو اس میں سے بہت سارے انگارے لے کر آیا ہوں، آپ نے فرمایا: تم جو کچھ بھی لے کر آئے ہو وہ ہمارے لیے اس حرہ کے پتھروں سے زیادہ فائدہ مند نہیں ہے، البتہ وہ دنیا کی زندگی کی متاع ہے ، وہ بولا: تو پھر میں کس چیز کی انگوٹھی بنواؤں؟ آپ نے فرمایا: لوہے کا یا چاندی کا یا پیتل کا ایک چھلا بنا لو ۔
It was narrated from Abu Saeed Al-Khudri: "A man came from Al-Bahrain to the Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) and greeted him with Salam, but he did not return his greeting. He was wearing a gold ring on his hand, and was wearing a silken Jubbah. He took them off, then he greeted him with Salam, and he returned his greeting. Then he said: O Messenger of Allah, I came to you just now, and you turned away from me. He said: You had a coal of fire on your hand. He said: Then I have brought many coals. He said: What you have brought with you is no better for us than the stones of Al-Harrah, but it is a temporary convenience of this world. He said: What should I use for a ring? He said: A ring of iron or silver or brass.
ضعيفصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5206
Takhrij · تخریج
انظر حدیث رقم: ٥١٩١ (ضعیف) (اس کے راوی ” داود بن منصور “ حافظے کے کمزور ہیں، اور ان کی اس روایت میں حدیث نمبر ٥١٩١ سے متن میں جو اضافہ ہے وہ منکر ہے ۔ مذکورہ روایت صحیح ہے )
انس ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے نکلے اور آپ نے چاندی ایک چھلا بنوایا تھا۔ آپ نے فرمایا: جو اس طرح کا چھلا بنوانا چاہے تو بنوا لے، البتہ جو کچھ اس پر نقش ہے اسے نقش نہ کرائے ۔
It was narrated that Anas said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) came out wearing a silver ring. He said: Whoever wants to make a ring like this, let him do so, but do not put the same inscription.
صحيح الإسنادصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5207
انس بن مالک ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک انگوٹھی بنوائی اور اس پر نقش کرایا اور فرمایا: ہم نے ایک انگوٹھی بنوائی ہے اور اس میں کچھ نقش کرایا ہے، تو تم میں سے کوئی اسے نقش نہ کرائے ، پھر انس ؓ نے کہا: گویا اس کی چمک میں آپ کے ہاتھ میں (ابھی بھی) دیکھ رہا ہوں۔
It was narrated that Anas bin Malik (RA) said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) put on a ring, and he had some words inscribed on it. He said: We have put on a ring and have had some words engraved on it; no one of you should copy this inscription." Then Anas said: "It is as if I can see its whiteness on his hand.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5208
Takhrij · تخریج
تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: ١٠٦٠)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/اللباس ٥١ (٥٨٨٤)، ٥٤ (٥٨٧٧)، سنن ابن ماجہ/اللباس ٣٩ (٣٦٣٩)، مسند احمد (٣/١٠١١، ١٦١) (صحیح )
انس بن مالک ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: مشرکین کی آگ سے روشنی مت لو اور نہ اپنی انگوٹھیوں پر عربی نقش کراؤ ۔
It was narrated that Anas bin Malik (RA) said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) said: Do not be so close to the Mushrikin that you can benefit from the light of their fires, and do not engrave Arabic (words) on your rings.
ضعيفصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5209
Takhrij · تخریج
تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: ١٦٧)، مسند احمد (٣/٩٩٩٩) (ضعیف) (اس کے راوی ” ازہر بن راشد “ مجہول ہیں )
ابوبردہ کہتے ہیں کہ علی ؓ نے کہا: مجھ سے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: علی! اللہ سے ہدایت اور میانہ روی طلب کرو ، اور آپ نے مجھے روکا کہ انگوٹھی اس میں اور اس میں پہنوں۔ اور اشارہ کیا یعنی شہادت کی انگلی اور بیچ کی انگلی کی طرف ١ ؎۔
It was narrated that Abu Burdah said: Ali said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) said to me: O Ali, ask Allah for guidance and steadfastness, and he forbade me from placing a ring on this one and this one - and he pointed to his forefinger and middle finger.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5210
Notes · وضاحت
١ ؎: یہ نہی تنزیہی ہے، یعنی زیادہ بہتر اس کا نہ پہننا ہے۔
علی ؓ کہتے ہیں کہ مجھے رسول اللہ ﷺ نے انگوٹھی اس میں اور اس میں پہننے سے منع فرمایا یعنی شہادت کی اور بیچ کی انگلی میں ۔
It was narrated that Ali said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) forbade me to wear a ring on this one and this one," meaning the forefinger and middle finger. And this is the wording of Ibn Al-Muthanna
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5211
علی ؓ کہتے ہیں کہ مجھ سے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: کہو: اللہم اهدني وسددني اللہ! مجھے ہدایت دے، مجھے درست رکھ ، اور آپ نے منع فرمایا کہ میں انگوٹھی اس میں اور اس میں پہنوں۔ اور اشارہ کیا شہادت کی اور بیچ کی انگلی کی طرف۔ عاصم بن کلیب نے ان میں سے صرف ایک کا تذکرہ کیا۔
It was narrated that Ali said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) said to me: Say: O Allah, guide me and make me steadfast, and he forbade me to put a ring on this one and this one" - and Bishr (one of the narrators) pointed to his forefinger and middle finger. And Asim said: "One of the two of them.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5212
انس ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ جب پاخانہ جاتے تو اپنی انگوٹھی اتار لیتے ١ ؎۔
It was narrated from Anas that: When entering the Khala, the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) would take off his ring.
ضعيفصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5213
Notes · وضاحت
١ ؎: بہتر یہی ہے کہ جس انگوٹھی میں قرآنی آیات اور ذکر الٰہی ہو اسے پاخانہ میں لے جانے سے بچا جائے۔
Takhrij · تخریج
سنن ابی داود/الطہارة ١٠ (١٩)، سنن الترمذی/اللباس ١٦ (١٧٤٦)، الشمائل ١١ (٨٨)، سنن ابن ماجہ/الطہارة ١١ (٣٠٣)، (تحفة الٔ شراف: ١٥١٢)، مسند احمد (٣/٩٩٩٩، ١٠١، ٢٨٢) (ضعیف) (اس میں ” ہمام “ سے وہم ہوگیا ہے، انس رضی الله عنہ سے انگوٹھی کی بابت جو روایت ہے وہ یہ ہے کہ آپ صلی للہ علیہ وسلم نے ایک انگوٹھی بنوائی، پھر اسے اتار کر پھینک دی) (بقول امام ابوداود: اس روایت میں ہمام بن یحییٰ سے وہم ہوگیا ہے، (ان سے اکثر وہم ہوجاتا تھا) اصل روایت اس سند سے یوں ہے: آپ نے سونے کی انگوٹھی بنوائی، پھر اسے پھینک دی )
عبداللہ بن عمر ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے سونے کی ایک انگوٹھی بنوائی اور اس کا نگینہ اپنی ہتھیلی کی طرف رکھا، پھر لوگوں نے بھی سونے کی انگوٹھیاں بنوائیں، تو آپ نے اپنی انگوٹھی نکال پھینکی اور فرمایا: میں اسے کبھی نہیں پہنوں گا پھر لوگوں نے بھی اپنی انگوٹھیاں نکال پھینک دیں ١ ؎۔
It was narrated that Ibn Umar said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) put on a ring of gold and put its stone toward his palm. Then the people started to wear rings of gold. Then the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) threw away his ring and said: I will never wear it again, and the people threw away their rings.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5214
Notes · وضاحت
١ ؎: عبداللہ بن عمر ؓ سے مروی اس حدیث اور بعد کی آنے والی حدیثوں کا تعلق مذکورہ باب سے نہیں ہے، ممکن ہے صاحب کتاب نے کوئی عنوان قائم کیا ہو، مگر نساخ حدیث اسے سہوا درج نہ کرسکے ہوں، یہ بھی کہا جاتا ہے کہ ابن عمر ؓ سے مروی ان تمام طرق کے ذکر سے مصنف کا مقصد یہ ہے کہ پاخانہ میں داخل ہوتے وقت انگوٹھی اتار پھینکنے کی روایت ہمام کے وہم سے خالی نہیں ہے کیونکہ عام صحیح روایات سے جو ثابت ہے وہ کسی سبب سے سونے کی انگوٹھی کا اتار پھینکنا ہے نہ کہ پاخانہ جاتے وقت انگوٹھی کا اتارنا ہے، یہ بھی معلوم ہونا چاہیئے کہ ہمام کی حدیث غیر محفوظ ہے۔
عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے سونے کی انگوٹھی بنوائی اور اس کا نگینہ ہتھیلی کی طرف رکھا۔ پھر لوگوں نے بھی انگوٹھیاں بنوائیں، تو آپ نے وہ انگوٹھی نکال پھینکی اور فرمایا: میں اسے کبھی نہیں پہنوں گا ۔
It was narrated from Ibn Umar that: The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) put on a ring of gold and put its stone (Fass) toward his palm. Then the people started to wear rings, and the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) discarded it and said: "I will never wear it again.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5215
عبداللہ بن عمر ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے سونے کی ایک انگوٹھی پہنی پھر اسے نکال کر پھینک دی اور چاندی کی انگوٹھی پہنی اور اس میں محمد رسول اللہ نقش کرایا اور فرمایا: کسی کے لیے مناسب نہیں کہ وہ میری اس انگوٹھی کے نقش کی طرح نقش کرائے ، پھر آپ نے اس کے نگینے کو ہتھیلی کی جانب کرلیا۔
It was narrated that Ibn Umar said: "The Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) used to wear a ring of gold, then he discarded it, and put on a ring of silver on which was engraved (the words): Muhammad Rasul Allah. He said: No one else should engrave his ring with an inscription like this ring of mine. Then he put the stone toward the palm of his hand.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5216
عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے تین دن تک سونے کی انگوٹھی پہنی، پھر جب صحابہ کرام ؓ نے آپ کو دیکھا تو سونے کی انگوٹھی عام ہوگئی۔ یہ دیکھ کر آپ نے اسے نکال پھینکا۔ پھر معلوم نہیں وہ کیا ہوئی، پھر آپ نے چاندی کی انگوٹھی کا حکم دیا اور حکم دیا کہ اس میں محمد رسول اللہ نقش کردیا جائے، وہ انگوٹھی رسول اللہ ﷺ کے ہاتھ میں رہی یہاں تک کہ آپ کی وفات ہوگئی، پھر ابوبکر ؓ کے ہاتھ میں رہی یہاں تک کہ وہ بھی وفات پا گئے، پھر عمر ؓ کے ہاتھ میں رہی یہاں تک کہ وہ بھی وفات پا گئے، پھر عثمان ؓ عنہ کے ہاتھ میں ان کی مدت خلافت کے چھ سال تک رہی، پھر جب خطوط کثرت سے لکھے جانے لگے تو اسے انصار کے ایک شخص کے حوالے کردیا، وہ اس سے مہریں لگاتا تھا۔ ایک بار وہ انصاری عثمان ؓ عنہ کے ایک کنوئیں پر گیا، تو وہ انگوٹھی (اس میں) گرگئی، اور تلاش کے باوجود نہ ملی۔ پھر اسی جیسی انگوٹھی بنانے کا حکم ہوا اور اس میں محمد رسول اللہ نقش کیا گیا۔
It was narrated from Ibn Umar that: The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) wore a ring of gold for three days, and when his Companions saw it, gold rings became popular. Then he threw it away and we did not realize what he had done. Then he ordered that a ring of silver be made, and that (the words): "Muhammad Rasul Allah" be engraved on it. It remained on the hand of the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) until he died, then on the hand of Abu Bakr until he died, then on the hand of Umar until he died. Then (it remained) on the hand of Uthman for the first six years of his duties, but when he had to write many letters, he gave it to a man from among Ansar who used to seal letters with it. Then the Ansari went out to a well belonging to Uthman and the ring fell. They looked for it but could not find it. He ordered that a similar ring be made and engraved (the words): "Muhammad Rasul Allah" on it.
ضعيف الإسنادصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5217
عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے سونے کی ایک انگوٹھی بنوائی، اس کا نگینہ آپ اپنی ہتھیلی کی طرف رکھتے تھے، پھر لوگوں نے بھی سونے کی انگوٹھیاں بنوائیں، یہ دیکھ کر آپ نے اسے نکال پھینکی تو لوگوں نے بھی اپنی انگوٹھیاں نکال پھینکیں، پھر آپ نے چاندی کی ایک انگوٹھی بنوائی، اس سے آپ (خطوط پر) مہریں لگاتے تھے، اسے پہنتے نہیں تھے ١ ؎۔
It was narrated from Ibn Umar that: The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) put on a ring of gold, and he used to wear its stone (Fass) next to his palm. Then the people started to wear rings of gold. Then the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) discarded it, and the people discarded their rings. Then he acquired a ring of silver with which he used to seal letters, but he did not wear it.
صحيح دون قوله ولا يلبسه فإنه شاذصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5218
Notes · وضاحت
١ ؎: یعنی اکثر اوقات میں نہیں پہنتے تھے، ورنہ یہ ثابت ہے کہ آپ انگوٹھی پہنا کرتے تھے۔
Takhrij · تخریج
تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: ٧٦١٤)، سنن الترمذی/الشمائل ١١، رقم: ٨٣، ویأتي عند المؤلف برقم: ٥٢٩٤ (صحیح) (حدیث میں ” ولایلبسہ “ کا لفظ ” شاذ “ ہے، بقیہ حدیث صحیح ہے )
ابوبکر بن ابی شیخ کہتے ہیں کہ میں سالم کے ساتھ بیٹھا ہو تھا۔ اتنے میں ام البنین کا ایک قافلہ ہمارے پاس سے گزرا ان کے ساتھ کچھ گھنٹیاں تھیں، تو نافع سے سالم نے کہا کہ ان کے والد عبداللہ بن عمر ؓ نے روایت کی کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: فرشتے ایسے قافلوں کے ساتھ نہیں ہوتے جن کے ساتھ گھنگھرو یا گھنٹے ہوں، ان کے ساتھ تو بہت سارے گھنٹے دکھائی دے رہے ہیں ۔
It was narrated that Abu Bakr bin Abi Shaikh said: "I was sitting with Salim when a caravan belonging to Umm Al-Banin passed by us, and they had bells with them. Salim narrated to Nafi from his father, that the Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) said: The angels do not accompany a caravan that has small bells with them. How often do you see small bells with these people.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5219
Takhrij · تخریج
تفرد بہ النسائي (تحفة الٔ شراف: ٧٠٣٩)، مسند احمد (٢/٢٧)، ویأتي عند المؤلف برقم: ٥٢٢٣، ٥٢٢٣ م) (صحیح )