علی ؓ کہتے ہیں کہ مجھے رسول اللہ ﷺ نے زرد رنگ کے کپڑے، سونے کی انگوٹھی اور ریشمی کپڑے پہننے اور رکوع کی حالت میں قرآن پڑھنے سے منع فرمایا۔ (ابوعبدالرحمٰن نسائی کہتے ہیں) لیث بن سعد نے عمرو بن سعید کے برخلاف روایت کی ہے۔
Ibn Hunain narrated that Ali said to him: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) forbade me (from wearing) garments dyed with safflower, and from gold rings, and from wearing Al-Qassi, and that I recite Quran while I am bowing.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5180
علی ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے زرد رنگ سے، ریشمی کپڑے سے، اور رکوع کی حالت میں قرآن پڑھنے سے منع فرمایا۔
It was narrated from Ali that : The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) forbade (wearing) garments dyed with safflower, and Al-Qassiyah garments, and reciting Quran while he is bowing.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5181
علی ؓ کہتے ہیں کہ مجھے رسول اللہ ﷺ نے منع فرمایا، … پھر پوری حدیث بیان کی۔
It was narrated that Ali said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) forbade" and he quoted the same Hadith.
سكت عنه الشيخصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5182
Takhrij · تخریج
انظر حدیث رقم: ١٠٤٤ (صحیح) (یحییٰ ابن ابی کثیر کی ملاقات علی رضی الله عنہ سے نہیں ہے، یعنی سند میں انقطاع ہے، لیکن متابعات سے تقویت پاکر یہ روایت صحیح ہے )
علی ؓ کہتے ہیں کہ مجھے نبی اکرم ﷺ نے ریشمی کپڑوں، ریشم، سونے کی انگوٹھی سے اور رکوع کی حالت میں قرآن پڑھنے سے منع فرمایا۔ (ابوعبدالرحمٰن نسائی کہتے ہیں) ہشام نے اشعث کے برخلاف غیر مرفوع روایت کی ہے۔
It was narrated that Ali said: "The Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) forbade me from Al-Qassi, silk, gold rings, and that I recite Quran while bowing." Hisham contradicted him, he did not narrate it in Marfu form.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5183
عمران ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ریشم پہننے، سونے کی انگوٹھی پہننے اور ہرے یا لال برتن میں پانی پینے سے منع فرمایا۔
Hafs Al-Laithi said: "I bear witness that Imran narrated to us, he said: The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) forbade wearing silk, and gold rings, and drinking from Al-Hanatim.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5187
ابو سعید خدری ؓ بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص نجران سے رسول اللہ ﷺ کے پاس آیا، وہ سونے کی انگوٹھی پہنے ہوئے تھا، آپ نے اس سے منہ پھیرلیا اور فرمایا: تم میرے پاس اپنے ہاتھ میں جہنم کی آگ کا انگارہ لے کر آئے ہو ۔
Abu Saeed Al-Khudri narrated that: A man came from Najran to the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم). He was wearing a gold ring, and the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) turned away from him, and said: "You have come to me with a coal of fire on your hand.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5188
Takhrij · تخریج
تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: ٤٠٤٢ ألف)، مسند احمد (٣/١٤)، ویأتي عند المؤلف برقم: ٥٢٠٩ (صحیح )
براء بن عازب ؓ سے روایت ہے کہ ایک شخص نبی اکرم ﷺ کے پاس بیٹھا ہوا تھا، وہ سونے کی انگوٹھی پہنے ہوئے تھا اور رسول اللہ ﷺ کے ہاتھ میں چھڑی تھی یا ٹہنی، آپ ﷺ نے اس سے اس کی انگلی پر مارا۔ اس شخص نے کہا: کیا وجہ ہے اللہ کے رسول؟ آپ نے فرمایا: کیا تم اسے نہیں پھینکو گے جو تمہارے ہاتھ میں ہے؟ چناچہ اس شخص نے اسے نکال کر پھینک دیا، اس کے بعد نبی اکرم ﷺ نے اسے دیکھا اور فرمایا: انگوٹھی کیا ہوئی؟ وہ بولا: میں نے اسے پھینک دی۔ آپ نے فرمایا: میں نے تمہیں اس کا حکم نہیں دیا تھا، میں نے تو تمہیں صرف اس بات کا حکم دیا تھا کہ اسے بیچ دو اور اس کی قیمت کو کام میں لاؤ ۔ (ابوعبدالرحمٰن نسائی کہتے ہیں:) یہ حدیث منکر ہے۔
It was narrated from Al-Bara bin Azib that : A man was sitting with the Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) and he was wearing a gold ring. The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) had a stick in his hand and the Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) struck his finger. The man said: "Whats wrong with me, O Messenger of Allah?" He said: "Why dont you get rid of this thing that is on your finger?" The man took it and threw it away. The Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) saw him after that and said: "What happened to the ring?" He said: "I threw it away." He said: "I did not tell you to do that, rather I told you to sell it and benefit from its price." This Hadith is Munkar.
ضعيف الإسنادصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5189
Takhrij · تخریج
تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: ١٩٢٧) (ضعیف) (اس کی سند میں ایک راوی مبہم ہے، اس لیے یہ سند ضعیف ہے )
ابوثعلبہ خشنی ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے ان کے ہاتھ میں سونے کی انگوٹھی دیکھی تو آپ ایک چھڑی سے جو آپ کے پاس تھی اس پر مارنے لگے، جب آپ کی توجہ ہٹ گئی تو انہوں نے وہ انگوٹھی پھینک دی، آپ نے فرمایا: ہم سمجھتے ہیں کہ ہم نے تمہیں تکلیف دی اور تمہارا نقصان کیا ۔ یونس نے نعمان بن راشد کے خلاف اسے زہری سے انہوں نے ابوادریس سے مرسلاً روایت کیا ہے۔
It was narrated from Abu Thalabah Al-Khushani that: The Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) saw a gold ring on his hand, and he started to smack him with a stick that he had in his hand. When the Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) looked away, he threw it away. He said: "I think that he hurt you or we made you lose money.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5190
Takhrij · تخریج
تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: ١١٨٧٠، ١٩٣٣٨)، مسند احمد (٤/١٩٥)، ویأتي عند المؤلف بأرقام: ٥١٩٤-٥١٩٧) (صحیح )
ابوادریس خولانی بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ کو پانے والے لوگوں میں سے ایک شخص نے سونے کی انگوٹھی پہنی … پھر آگے اسی طرح بیان کیا۔ ابوعبدالرحمٰن (نسائی) کہتے ہیں: یونس کی روایت نعمان کی روایت کی نسبت سے زیادہ قرین صواب ہے۔
Abu Idris Al-Khawlani narrated that: A man, among those who met the Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم), wore a gold ring. A similar report.
صحيح لغيرهصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5191
ابوادریس خولانی سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک شخص کو سونے کی انگوٹھی پہنے دیکھا پھر آگے اسی طرح بیان کیا۔
It was narrated from Abu Idris Al-Khawlani that: The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) saw a man wearing a gold ring. A similar report.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5192
Takhrij · تخریج
انظر حدیث رقم: ٥١٩٣ (صحیح) (یہ سند مرسل ہے، اس لیے کہ عائذ بن عبداللہ ابو ادریس الخولانی نے راوی صحابی کا ذکر نہیں کیا ہے، لیکن حدیث دوسرے طرق سے آنے کی وجہ سے صحیح لغیرہ ہے )
ابوادریس خولانی سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے ایک شخص کے ہاتھ میں سونے کی ایک انگوٹھی دیکھی تو آپ نے اس کی انگلی کو ایک لکڑی سے مارا جو آپ کے پاس تھی، یہاں تک کہ اس نے وہ انگوٹھی پھینک دی۔
It was narrated from Abu Idris that : The Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) saw a gold ring on a mans hand and he struck his finger with a stick that he had with him, until he threw it away.
صحيح لغيرهصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5193
Takhrij · تخریج
انظر حدیث رقم: ٥١٩٣ (صحیح) (یہ سند بھی مرسل ہے، اس لیے کہ عائذ بن عبداللہ ابو ادریس خولانی نے راوی صحابی کا ذکر نہیں کیا ہے، لیکن حدیث دوسرے طرق سے آنے کی وجہ سے صحیح لغیرہ ہے )
بریدہ ؓ سے روایت ہے کہ ایک شخص نبی اکرم ﷺ کے پاس آیا، وہ لوہے کی انگوٹھی پہنے ہوئے تھا، آپ نے فرمایا: کیا وجہ ہے کہ میں تمہیں جہنمیوں کا زیور پہنے دیکھ رہا ہوں؟ یہ سن کر اس نے وہ انگوٹھی پھینک دی۔ پھر پیتل کی انگوٹھی پہن کر آپ کے پاس آیا۔ آپ نے فرمایا: کیا وجہ ہے مجھے تم سے بتوں کی بو محسوس رہی ہے؟ اس نے وہ انگوٹھی بھی پھینک دی اور بولا: اللہ کے رسول! پھر کس چیز کی بناؤں؟ آپ نے فرمایا: چاندی کی، لیکن ایک مثقال سے کم رہے ۔
Abdullah bin Buraidah narrated from his father that: A man came to the Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) and he was wearing an iron ring. He said: "Why do I see you wearing the jewelry of the people of Hell?" He threw it away, then he came and he was wearing a brass ring. He said: "Why do I notice the stench of idols from you?" So he threw it away, and said: "O Messenger of Allah, what should I use?" He said: "Silver, but it should not equal a Mithqal.
ضعيفصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5195
Takhrij · تخریج
الخاتم ٤ (٤٢٢٣)، سنن الترمذی/اللباس ٤٣ (١٧٨٦)، (تحفة الأشراف: ١٩٨٢)، مسند احمد (٥/٣٥٩) (ضعیف) (اس کے راوی ” ابو طیبہ “ حافظہ کے کمزور ہیں، انہیں وہم ہوجایا کرتا تھا، لیکن پہلے ٹکڑے کے صحیح شواہد موجود ہیں )
انس ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے چاندی کی انگوٹھی بنوائی جس کا نگینہ حبشی تھا ١ ؎ اور اس میں ـ محمد رسول اللہ نقش کیا گیا تھا۔
It was narrated from Anas that : The Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) wore a ring of silver with an Ethiopian stone (Fass), on which was inscribed (the phrase): "Muhammad Rasul Allah (Muhammad the Messenger of Allah).
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5196
Notes · وضاحت
١ ؎: ایک دوسری حدیث نمبر ( ٥٢٠١ ) کے مطابق نگینہ چاندی ہی کا تھا، تطبیق کی صورت یہ ہے کہ حبشی طرز کا تھا یا اس کا بنانے والا حبشی تھا، ایک قول یہ بھی ہے کہ ممکن ہے آپ کے پاس دو انگوٹھیاں رہی ہوں۔
انس بن مالک ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کی چاندی کی ایک انگوٹھی تھی، اسے آپ دائیں ہاتھ میں پہنتے تھے، اس کا نگینہ حبشی تھا۔ آپ نگینہ ہتھیلی کی طرف رکھتے تھے۔
It was narrated that Anas bin Malik (RA) said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) had a ring of silver which he wore on his right hand. It had an Ethiopian stone (Fass), and he used to wear the stone (Fass) next to his palm.
صحيح لغيرهصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5197
Takhrij · تخریج
انظر ما قبلہ (صحیح) (اس کے راوی ” طلحہ “ حافظہ کے کچھ کمزور ہیں، لیکن باب کی احادیث سے تقویت پا کر صحیح لغیرہ ہے )
انس بن مالک ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کی انگوٹھی چاندی کی تھی اور اس کا نگینہ بھی چاندی ہی کا تھا۔
It was narrated that Anas bin Malik (RA) said: "The ring of the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) was of silver and its stone (Fass) was made of silver too.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5198