ابوشیخ کہتے ہیں کہ میں نے ابن عمر ؓ کو سنا کہ انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے سونا پہننے سے منع فرمایا ہے الا یہ کہ وہ مقطع ہو (تو جائز ہے) ۔ ابوعبدالرحمٰن (نسائی) کہتے ہیں: نضر کی حدیث زیادہ قرین صواب ہے۔ (یعنی: بیھس کی سند سے بھی معاویہ ؓ کی روایت سے ہونا زیادہ صواب ہے) ۔
Abu Shaikh said: "I heard Ibn Umar say: The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) forbade wearing gold unless it is broken (into smaller pieces).
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5160
عرفجہ بن اسعد ؓ سے روایت ہے کہ زمانہ جاہلیت میں جنگ کلاب کے دن ان کی ناک کٹ گئی، تو انہوں نے چاندی کی ناک بنوا لی، پھر اس میں بدبو آگئی تو نبی اکرم ﷺ نے انہیں سونے کی ناک بنوانے کا حکم دیا۔
It was narrated from Arafah bin Asad that: His nose was cut off at the battle of Al-Kulab during the Jahiliyyah, so he wore a nose made of silver, but it began to rot, so the Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) told him to wear a nose made of gold.
حسنصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5161
Notes · وضاحت
١ ؎: کلاب ایک چشمے یا کنویں کا نام ہے، زمانہ جاہلیت میں اس کے پاس ایک عظیم جنگ لڑی گئی تھی۔ اسی حدیث سے استدلال کرتے ہوئے علماء نے بوقت حاجت سونے کی ناک بنوانے اور دانتوں کو سونے کے تار سے باندھنے کو مباح قرار دیا ہے۔
عبدالرحمٰن بن طرفہ کہتے ہیں کہ انہوں نے دیکھا کہ جاہلیت میں جنگ کلاب کے دن ان کے دادا (عرفجہ بن اسد ؓ) کی ناک کٹ گئی، تو انہوں نے چاندی کی ناک بنوائی، پھر اس میں بدبو آگئی تو نبی اکرم ﷺ نے انہیں حکم دیا کہ وہ سونے کی ناک بنوا لیں۔
It was narrated from Abdur-Rahman bin Tarafah, from Arafah bin Asad bin Karib, who was his grandfather- saying that he saw his grandfather, and he said: "His nose had been cut off at the battle of Al-Kulab during the Jahiliyyah, so he wore a nose made of silver, but it began to rot on him, so the Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) told him to wear a nose made of gold.
حسنصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5162
سعید بن مسیب کہتے ہیں کہ عمر ؓ نے صہیب ؓ سے کہا: کیا وجہ ہے کہ میں تمہیں سونے کی انگوٹھی پہنے دیکھتا ہوں؟ انہوں نے کہا: اسے تو انہوں نے بھی دیکھا ہے جو آپ سے بہتر تھے، لیکن اسے معیوب نہیں سمجھا۔ پوچھا: وہ کون ہیں؟ انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ۔
It was narrated that Saeed bin Al-Musayyab said: "Umar said to Suhaib: Why do I see you wearing a ring of gold? He said: One who was better than you saw it and did not criticize it. He said: Who was that? He said: The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم).
ضعيف الإسنادصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5163
Notes · وضاحت
١ ؎: یہ حدیث منکر ہے، کیونکہ عطاء خراسانی مدلس ہیں اور عنعنہ کے ساتھ روایت کی ہے، اور ان کی یہ روایت صحیح روایات کے خلاف ہے۔
Takhrij · تخریج
تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: ٤٩٦١) (ضعیف الإسناد) (اس کے راوی ” عطاء خراسانی “ مدلس اور حافظہ کے کمزور ہیں )
عبداللہ بن عمر ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے سونے کی انگوٹھی بنوائی، پھر اسے پہنا، تو لوگوں نے بھی سونے کی انگوٹھی بنوائی، آپ نے فرمایا: میں یہ انگوٹھی پہنتا تھا لیکن اب کبھی نہیں پہنوں گا اور اسے پھینک دی تو لوگوں نے بھی اپنی انگوٹھیاں پھینک دیں۔
It was narrated that Ibn Umar said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) started to wear a gold ring, and the people started to wear gold rings. The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) said: I was wearing this ring, but I will never wear it again. He threw it away and the people threw their rings away.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5164
Takhrij · تخریج
تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: ٧١٤٥)، مسند احمد (٢/١٠٩)، ویأتي عند المؤلف برقم: (٥٢٧٧) (صحیح )
علی ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے سونے کے چھلوں، سرخ زین، ریشمی کپڑے اور جعہ سے منع فرمایا، جعہ ایک قسم کی شراب ہے جو جو اور گیہوں سے بنائی جاتی ہے۔ اور راوی نے اس کی شدت (تیزی) کا ذکر کیا۔ (ابوعبدالرحمٰن نسائی کہتے ہیں:) عمار بن رزیق نے اس حدیث کو زہیر کے برخلاف ابواسحاق سے، ابواسحاق نے صعصعہ سے، اور صعصہ نے علی ؓ سے روایت کیا ہے۔
Ali said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) forbade gold rings, red Al-Miyathir, Qassiyah garments and Al-Jiah, which is a drink made from barley and wheat." - And he mentioned its strength.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5167
علی ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے مجھے سونے کے چھلوں، ریشمی کپڑوں، سرخ زین، جَو اور گیہوں کے شراب سے منع فرمایا۔ ابوعبدالرحمٰن (نسائی) کہتے ہیں: اس سے پہلی حدیث زیادہ قرین صواب ہے ١ ؎۔
It was narrated that Ali said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) forbade me (to wear) gold rings and Al-Qassi, Al-Mitharah, and Al-Jiah.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5168
Notes · وضاحت
١ ؎: یعنی ابواسحاق کا ہبیرہ سے اور ان کا علی ؓ سے روایت کرنا اولیٰ و انسب ہے بمقابلہ: عن ابی اسحاق عن صعصعہ عن علی ؓ۔
صعصعہ بن صوحان کہتے ہیں کہ میں نے علی ؓ سے کہا: آپ ہمیں منع فرمایئے اس چیز سے جس سے آپ کو رسول اللہ ﷺ نے منع فرمایا، وہ بولے: مجھے منع فرمایا: کدو سے بنے اور سبز رنگ کے برتن سے، سونے کے چھلے، ریشمی لباس اور حریر اور سرخ زین کے استعمال سے۔
It was narrated that Sasaah bin Suwhan said: "I said to Ali: Forbid to us that which the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) forbade to you. He said: He forbade me from Ad-Dubba, Al-Hantam, gold circles (rings), wearing silk, and Al-Qassi, and red Al-Mitharah.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5169
مالک بن عمیر کہتے ہیں کہ صعصعہ بن صوحان نے علی ؓ کے پاس آ کر عرض کیا: آپ ہمیں اس چیز سے منع کریں جس سے رسول اللہ ﷺ نے آپ کو منع فرمایا ہے، کہا: ہمیں رسول اللہ ﷺ نے کدو سے بنے، سبز رنگ والے اور کھجور کی لکڑی سے بنے برتنوں کے استعمال سے اور جَو اور گیہوں کی شراب پینے سے منع فرمایا اور ہمیں سونے کے چھلے، ریشم اور حریر کے لباس اور سرخ زین کے استعمال سے منع فرمایا ١ ؎۔
It was narrated that Malik bin Umair said: "Sasaah bin Suwhan came to Ali and said: Forbid to us from that which the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) forbade to you. He said: He forbade us from Ad-Dubba, Al-Hantam, An-Naqir, Al-Jiah, and he forbade us from gold circles (rings), wearing silk, and wearing Al-Qassi, and red Al-Mitharah.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5170
Notes · وضاحت
١ ؎: دبّاء: کدو سے بنا ہوا برتن، حنتم: سبز رنگ کا برتن جس میں نبیذ بناتے ہیں، نقیر: کھجور کی جڑ کی لکڑی کھود کر بنایا ہوا برتن،مزفت: رنگ کیا ہوا برتن، ان برتنوں سے متعلق نہی منسوخ ہے، ممکن ہے علی ؓ کو اس کے منسوخ ہونے کا علم نہ ہوسکا ہو۔
مالک بن عمیر کہتے ہیں کہ صعصعہ بن صوحان نے علی ؓ سے کہا کہ امیر المؤمنین! ہمیں اس چیز سے منع فرمائیے جس چیز سے رسول اللہ ﷺ نے آپ کو منع فرمایا تو وہ بولے: ہمیں رسول اللہ ﷺ نے کدو سے بنے، اور سبز رنگ والے برتن کے استعمال سے اور جو اور گیہوں سے بنی شراب کے پینے سے، سونے کے چھلے، ریشمی لباس اور سرخ زین کے استعمال سے منع فرمایا۔ ابوعبدالرحمٰن (نسائی) کہتے ہیں: مروان اور عبدالواحد کی روایت (نمبر ٥١٧٣ و ٥١٧٤ ) اسرائیل کی روایت (نمبر ٥١٧٢ ) سے زیادہ قرین صواب ہے۔
Sasaah bin Suwhan said to Ali: "O Commander of the Believers! Forbid us from that which the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) forbade you from." He said: "He forbade us from Ad-Dubba, Al-Hantam, Al-Jiah, and from gold circles (rings), and from wearing silk, and from red Al-Mitharah.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5171
علی ؓ کہتے ہیں کہ مجھے میرے محبوب رسول اللہ ﷺ نے تین چیزوں سے منع فرمایا، میں یہ نہیں کہتا کہ آپ نے لوگوں کو منع فرمایا، بلکہ مجھے منع فرمایا: سونے کی انگوٹھی پہننے سے، ریشمی لباس پہننے سے، زرد رنگ سے جو چمکیلا اور لال ہو، اور رکوع و سجدے کی حالت میں قرآن پڑھنے سے ١ ؎۔ ضحاک بن عثمان نے داود بن قیس کی متابعت کی ہے۔
It was narrated that Ali said: "My beloved, the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم), forbade me three things but I do not say that he forbade them to the people. He forbade me from wearing rings of gold, from wearing Al-Qassi, and Al-Muasfar Al-Mufaddam (garments that are deeply dyed with safflower), and (he forbade me) from reciting Quran when prostrating or bowing." He was followed (in that narration) by Ad-Dahhak bin Uthman.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5172
Notes · وضاحت
١ ؎: قرآن نہ پڑھنے کی بات مرد عورت سب کے لیے عام ہے، بقیہ باتوں میں مخاطب صرف مرد ہیں۔
علی ؓ کہتے ہیں کہ مجھے رسول اللہ ﷺ نے منع فرمایا، میں نہیں کہتا کہ تمہیں بھی منع فرمایا: سونے کی انگوٹھی پہننے سے، ریشمی کپڑا پہننے سے، سرخ اور چمکیلے لباس پہننے سے اور زرد رنگ کا لباس پہننے سے، اور رکوع (نیز سجدہ) کی حالت میں قرآن پڑھنے سے۔
It was narrated that Ali said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) forbade me- but I do not say that he forbade you- from wearing rings of gold, and from wearing Al-Qassi, and from wearing Al-Mufaddam (garments dyed deep red) and Al-Muasfar (garments dyed with safflower), and from reciting Quran while bowing.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5173
علی ؓ کہتے ہیں کہ مجھے رسول اللہ ﷺ نے رکوع کی حالت میں قرآن پڑھنے سے، اور سونا اور زرد رنگ کا لباس پہننے سے منع فرمایا۔
It was narrated from Ibrahim that his father told him that he heard Ali say: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) forbade me to recite Quran while bowing and to wear gold and garments dyed with safflower.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5174
علی ؓ کہتے ہیں کہ مجھے رسول اللہ ﷺ نے منع فرمایا، میں یہ نہیں کہتا کہ تمہیں منع فرمایا: سونے کی انگوٹھی، ریشمی کپڑے اور زرد رنگ کے کپڑے کے استعمال سے اور اس بات سے کہ میں رکوع میں قرآن پڑھوں۔
It was narrated from Ibrahim bin Abdullah bin Hunain that his father said: "I heard Ali say: The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) forbade me- but I do not say that he forbade you- from wearing gold rings, Al-Qassi, and garments dyed with safflower, and reciting Quran while bowing.
حسن صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5175
علی ؓ کہتے ہیں کہ مجھے رسول اللہ ﷺ نے سونے کی انگوٹھی پہننے، زرد رنگ کا لباس پہننے اور ریشمی لباس پہننے سے اور رکوع میں قرآن پڑھنے سے منع فرمایا۔
It was narrated that Ali said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) forbade me from rings of gold, garments dyed with safflower, and wearing Al-Qassi, and from reciting Quran while bowing.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5176
علی ؓ کہتے ہیں کہ مجھے رسول اللہ ﷺ نے ریشمی کپڑے پہننے، زرد رنگ کے لباس پہننے اور سونے کی انگوٹھی پہننے سے منع فرمایا۔
It was narrated from Ibn Hunain- the freed slave of Ibn Abbas- that Ali said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) forbade me from wearing Al-Qassi, garments dyed with safflower, and gold rings.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5177
علی ؓ کہتے ہیں کہ مجھے رسول اللہ ﷺ نے چار باتوں سے منع فرمایا: سونے کی انگوٹھی پہننے، ریشمی کپڑے پہننے، اور رکوع کی حالت میں قرآن پڑھنے، اور زرد رنگ کا لباس پہننے سے۔ (ابوعبدالرحمٰن نسائی کہتے ہیں) ایوب نے عبیداللہ کی موافقت کی ہے مگر انہوں نے مولیٰ کا نام ذکر نہیں کیا۔
It was narrated from Ibn Hunain, the freed slave of Ali, that Ali said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) forbade me from four: Gold rings, wearing Al-Qassi, reciting Quran while I am bowing, and from wearing garments dyed with safflower.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5178
علی ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے زرد رنگ کے لباس، ریشمی کپڑے اور سونے کی انگوٹھی پہننے اور رکوع میں قرآن پڑھنے سے منع فرمایا ١ ؎۔
It was narrated from Nafi, from a freed slave of Ibn Abbas, that Ali said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) forbade me from wearing garments dyed with safflower, and from Al-Qassi, and from gold rings, and that I recite Quran while I am bowing.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5179
Notes · وضاحت
١ ؎: یحییٰ بن ابی کثیر کے چار شاگرد ہیں اور یہ چاروں کے چاروں یحییٰ کے شیوخ کے ذکر کرنے میں مختلف ہیں۔