سونے کی انگوٹھی سے متعلق
أَخْبَرَنَا قَتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ، عَنْ إِسْمَاعِيل بْنِ سُمَيْعٍ، عَنْ مَالِكِ بْنِ عُمَيْرٍ، قَالَ: قَالَصَعْصَعَةُ بْنُ صُوحَانَ لِعَلِيّ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، انْهَنَا عَمَّا نَهَاكَ عَنْهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: نَهَانَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الدُّبَّاءِ، وَالْحَنْتَمِ، وَالْجِعَةِ، وَعَنْ حِلَقِ الذَّهَبِ، وَلُبْسِ الْحَرِيرِ، وَعَنِ الْمِيثَرَةِ الْحَمْرَاءِ. قَالَ أَبُو عَبْد الرَّحْمَنِ: حَدِيثُ مَرْوَانَ، وَعَبْدِ الْوَاحِدِ أَوْلَى بِالصَّوَابِ مِنْ حَدِيثِ إِسْرَائِيلَ.
مالک بن عمیر کہتے ہیں کہ صعصعہ بن صوحان نے علی ؓ سے کہا کہ امیر المؤمنین! ہمیں اس چیز سے منع فرمائیے جس چیز سے رسول اللہ ﷺ نے آپ کو منع فرمایا تو وہ بولے: ہمیں رسول اللہ ﷺ نے کدو سے بنے، اور سبز رنگ والے برتن کے استعمال سے اور جو اور گیہوں سے بنی شراب کے پینے سے، سونے کے چھلے، ریشمی لباس اور سرخ زین کے استعمال سے منع فرمایا۔ ابوعبدالرحمٰن (نسائی) کہتے ہیں: مروان اور عبدالواحد کی روایت (نمبر ٥١٧٣ و ٥١٧٤ ) اسرائیل کی روایت (نمبر ٥١٧٢ ) سے زیادہ قرین صواب ہے۔
Sasaah bin Suwhan said to Ali: "O Commander of the Believers! Forbid us from that which the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) forbade you from." He said: "He forbade us from Ad-Dubba, Al-Hantam, Al-Jiah, and from gold circles (rings), and from wearing silk, and from red Al-Mitharah.