Sunan An Nasai 5173

زینت (آرائش) سے متعلق احادیت مبارکہ

5173Sunan An Nasai

سونے کی انگوٹھی سے متعلق

أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ دُحَيْمٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا مَرْوَانُ هُوَ ابْنُ مُعَاوِيَةَ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيل هُوَ ابْنُ سُمَيْعٍ الْحَنَفِيُّ، عَنْ مَالِكِ بْنِ عُمَيْرٍ، قَالَ: جَاءَ صَعْصَعَةُ بْنُ صُوحَانَ إِلَى عَلِيٍّ، فَقَالَ: انْهَنَا عَمَّا نَهَاكَ عَنْهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: نَهَانَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الدُّبَّاءِ، وَالْحَنْتَمِ، وَالنَّقِيرِ، وَالْجِعَةِ، وَنَهَانَا عَنْ حَلْقَةِ الذَّهَبِ، وَلُبْسِ الْحَرِيرِ، وَلُبْسِ الْقَسِّيِّ، وَالْمِيثَرَةِ الْحَمْرَاءِ.

مالک بن عمیر کہتے ہیں کہ صعصعہ بن صوحان نے علی ؓ کے پاس آ کر عرض کیا: آپ ہمیں اس چیز سے منع کریں جس سے رسول اللہ ﷺ نے آپ کو منع فرمایا ہے، کہا: ہمیں رسول اللہ ﷺ نے کدو سے بنے، سبز رنگ والے اور کھجور کی لکڑی سے بنے برتنوں کے استعمال سے اور جَو اور گیہوں کی شراب پینے سے منع فرمایا اور ہمیں سونے کے چھلے، ریشم اور حریر کے لباس اور سرخ زین کے استعمال سے منع فرمایا ١ ؎۔

It was narrated that Malik bin Umair said: "Sasaah bin Suwhan came to Ali and said: Forbid to us from that which the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) forbade to you. He said: He forbade us from Ad-Dubba, Al-Hantam, An-Naqir, Al-Jiah, and he forbade us from gold circles (rings), wearing silk, and wearing Al-Qassi, and red Al-Mitharah.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5170
Notes · وضاحت
١ ؎: دبّاء: کدو سے بنا ہوا برتن، حنتم: سبز رنگ کا برتن جس میں نبیذ بناتے ہیں، نقیر: کھجور کی جڑ کی لکڑی کھود کر بنایا ہوا برتن،مزفت: رنگ کیا ہوا برتن، ان برتنوں سے متعلق نہی منسوخ ہے، ممکن ہے علی ؓ کو اس کے منسوخ ہونے کا علم نہ ہوسکا ہو۔
Takhrij · تخریج
انظر حدیث رقم: ٥١٧١ (صحیح )