Sunan An Nasai 5193

زینت (آرائش) سے متعلق احادیت مبارکہ

5193Sunan An Nasai

حضرت ابوہریرہ کی حدیث شریف میں حضرت قتادہ پر اختلاف

أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ مَنْصُورٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَفَّانُ، قَالَ: حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ، عَنْ النُّعْمَانِ بْنِ رَاشِدٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ أَبِي ثَعْلَبَةَ الْخُشَنِيِّ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَبْصَرَ فِي يَدِهِ خَاتَمًا مِنْ ذَهَبٍ، فَجَعَلَ يَقْرَعُهُ بِقَضِيبٍ مَعَهُ، فَلَمَّا غَفَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَلْقَاهُ، قَالَ: مَا أُرَانَا إِلَّا قَدْ أَوْجَعْنَاكَ وَأَغْرَمْنَاكَ. خَالَفَهُ يُونُسُ رَوَاهُ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ أَبِي إِدْرِيسَ مُرْسَلًا،

ابوثعلبہ خشنی ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے ان کے ہاتھ میں سونے کی انگوٹھی دیکھی تو آپ ایک چھڑی سے جو آپ کے پاس تھی اس پر مارنے لگے، جب آپ کی توجہ ہٹ گئی تو انہوں نے وہ انگوٹھی پھینک دی، آپ نے فرمایا: ہم سمجھتے ہیں کہ ہم نے تمہیں تکلیف دی اور تمہارا نقصان کیا ۔ یونس نے نعمان بن راشد کے خلاف اسے زہری سے انہوں نے ابوادریس سے مرسلاً روایت کیا ہے۔

It was narrated from Abu Thalabah Al-Khushani that: The Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) saw a gold ring on his hand, and he started to smack him with a stick that he had in his hand. When the Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) looked away, he threw it away. He said: "I think that he hurt you or we made you lose money.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5190
Takhrij · تخریج
تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: ١١٨٧٠، ١٩٣٣٨)، مسند احمد (٤/١٩٥)، ویأتي عند المؤلف بأرقام: ٥١٩٤-٥١٩٧) (صحیح )