عبداللہ بن مسعود ؓ کی بیوی زینب ؓ کہتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: تم (عورتوں) میں سے کوئی جب عشاء کو آئے تو خوشبو نہ لگائے ۔
It was narrated that Zainab, the wife of Abdullah, said: "The Messenger of Allah(صلی اللہ علیہ وسلم) said: If one of you (women) wants to attend Isha (prayer). Let her not touch any perfume.
حسن صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5260
عبداللہ بن مسعود ؓ کی بیوی زینب ثقفیہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے ان سے فرمایا: تم جب عشاء کے لیے نکلو تو خوشبو نہ لگاؤ۔
It was narrated from Busr bin Saeed that Zainab, the wife of Abdullah, told him that : The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) said to her: "If you go out to Isha then do not touch any perfume.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5261
زینب ثقفیہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: تم (عورتوں) میں سے جو کوئی مسجد کو جائے تو وہ خوشبو کے نزدیک بھی نہ جائے ۔
It was narrated from Zainab Ath-Thaqafiyyah that: The Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) said: "Any one of you (women) who wants to go out to the Masjid should not go near any perfume.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5262
ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جو عورت (خوشبو کی) دھونی لے تو وہ ہمارے ساتھ عشاء کے لیے نہ آئے ۔
It was narrated from Abu Hurairah (RA) that : The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) said: "Any woman who has been perfumed with incense should not attend Isha the later with us.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5263
ابو سعید خدری ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے ایک عورت کا ذکر کیا، اس نے اپنی انگوٹھی میں مشک بھر رکھی تھی، آپ ﷺ نے فرمایا: وہ سب سے عمدہ خوشبو ہے ١ ؎۔
It was narrated that Abu Saeed said: "The Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) mentioned a woman who filled her ring with musk and said: That is the best of perfume.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5264
Notes · وضاحت
١ ؎: لیکن ایسی انگوٹھی پہن کر شوہر کے گھر سے باہر نہ نکلے، جیسا کہ دیگر حدیثوں سے معلوم ہوا۔
ابوموسیٰ اشعری ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ نے میری امت کی عورتوں کے لیے ریشم اور سونا حلال کیا، اور ان دونوں کو اس کے مردوں کے لیے حرام کیا ۔
It was narrated from Abu Musa that: The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) said: "Allah has permitted silk and gold to the females of my Ummah, and has forbidden them to the males.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5265
عبداللہ بن عباس ؓ کہتے ہیں کہ مجھے لال کپڑے، سونے کی انگوٹھی اور رکوع کی حالت میں قرآن پڑھنے سے منع کیا گیا ہے۔
It was narrated that Ibn Abbas said: "I was forbidden to wear red garments and gold rings, and to recite Quran when bowing.
صحيح الإسنادصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5266
Notes · وضاحت
١ ؎: اس سند میں علی ؓ کا ذکر نہیں ہے، جب کہ اکثر روایات میں اس حدیث کو ابن عباس ؓ نے علی ؓ سے روایت کیا ہے جیسا کہ متعدد سن دوں سے گزرا، نیز دیکھئیے اگلی حدیث۔ اسی لیے امام مزی نے ابن عباس کی علی سے روایت کو محفوظ کہا ہے۔
علی ؓ کہتے ہیں کہ مجھے نبی اکرم ﷺ نے سونے کی انگوٹھی سے اور رکوع کی حالت میں قرآن پڑھنے سے، ریشم اور زرد رنگ کے کپڑے سے منع فرمایا۔
It was narrated that Ali said: "The Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) forbade me from wearing gold rings, reciting Quran while I am bowing, and from Al-Qassi, and garments dyed with safflower.
حسن صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5267
علی ؓ کہتے ہیں کہ مجھے رسول اللہ ﷺ نے سونے کی انگوٹھی سے، ریشم اور زرد رنگ کے کپڑے پہننے سے اور رکوع کی حالت میں قرآن پڑھنے سے منع فرمایا۔
Ali said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) forbade me from wearing gold rings, and from garments of Al-Qassi, and garments dyed with safflower, and reciting Quran while bowing.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5268
علی ؓ بیان کرتے ہیں کہ مجھے رسول اللہ ﷺ نے زرد رنگ کے کپڑے سے، سونے کی انگوٹھی سے، ریشم کے کپڑے سے اور رکوع کی حالت میں قرآن پڑھنے سے روکا۔
Ali said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) forbade me from wearing garments dyed with safflower, and from gold rings, and from wearing Al-Qassi, and that I recite Quran while I am bowing.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5270
علی ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے مجھے چار باتوں سے روکا: پیلے رنگ کا کپڑا پہننے سے، سونے کی انگوٹھی پہننے سے، ریشمی کپڑے پہننے سے، اور رکوع کی حالت میں قرآن پڑھنے سے۔
It was narrated that Ali said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) forbade me from four things: Wearing garments dyed with safflower, and from wearing gold rings, and from wearing Al-Qassiyah garments, and reciting Quran while I am bowing.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5271
علی ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے پیلے رنگ کے کپڑے، اور ریشم کے استعمال سے، رکوع کی حالت میں قرآن پڑھنے سے اور سونے کی انگوٹھی (پہننے) سے منع فرمایا۔
It was narrated from Ibn Hunain, that Ali said that: The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) forbade garments dyed with safflower, and from silk, and reciting Quran while he is bowing, and from gold rings.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5272
عبداللہ بن عمر ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے سونے کی انگوٹھی بنوائی، پھر اسے پہنا تو لوگوں نے بھی سونے کی انگوٹھیاں بنوائیں، آپ نے فرمایا: میں اس انگوٹھی کو پہن رہا تھا، لیکن اب میں اسے کبھی نہیں پہنوں گا ، چناچہ آپ نے اسے پھینک دی، تو لوگوں نے بھی اپنی انگوٹھیاں پھینک دیں۔
It was narrated that Ibn Umar said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) took a ring of gold and put it on, and the people started to wear gold rings too. The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) said: I used to wear this ring, but I will never wear it again. Then he threw it away, and the people threw their rings away.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5275
انس ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے چاندی کی انگوٹھی بنوائی، اس کا نگینہ حبشہ کا بنا ہوا تھا، اور اس پر محمد رسول اللہ نقش تھا۔
It was narrated from Anas that : The Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) put on a silver ring with and Ethiopian stone (Fass), on which the inscription was: "Muhammad Rasul Allah.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5277
انس ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے شاہ روم کو خط لکھنے کا ارادہ کیا تو لوگوں نے کہا: وہ ایسی کوئی تحریر نہیں پڑھتے جس پر مہر نہ ہو، چناچہ آپ نے چاندی کی انگوٹھی بنوائی، گویا میں آپ کے ہاتھ میں اس کی سفیدی کو (اس وقت بھی) دیکھ رہا ہوں، اس میں محمد رسول اللہ نقش تھا۔
It was narrated that Anas said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) wanted to write to the Romans, and they (the Companions) said: They do not read any letter unless it has a seal. So he took a ring of silver and it is as if I can see its whiteness on his hand, and engraved on it (were the words): Muhammad Rasul Allah.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5278