ابراہیم بن محمد سے روایت ہے کہ انہوں نے اپنے والد کو بیان کرتے سنا کہ انہوں نے ام المؤمنین عائشہ ؓ سے سنا ہے کہ رسول اللہ ﷺ ظہر سے پہلے کی چار رکعتیں، اور فجر سے پہلے کی دو رکعتیں نہیں چھوڑتے تھے۔ ابو عبدالرحمٰن (نسائی) کہتے ہیں: ہمارے نزدیک صحیح یہی ہے، اور عثمان بن عمر کی (پچھلی) روایت غلط ہے، واللہ اعلم۔
It was narrated from Ibrahim bin Muhammad that: He heard his father narrating that he heard Aishah say: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) would not omit four rakahs before Zuhr and two rakahs before Fajr.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 1758
ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: فجر کی دونوں رکعتیں دنیا ومافیہا سے بہتر ہیں ۔
It was narrated from Aishah that : The Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) said: "The two rakahs (before) Fajr are better than this world and everything in it."
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 1759
Notes · وضاحت
١ ؎: اس سے مراد فجر کی دونوں سنتیں ہیں کیونکہ عام طور پر اس لفظ سے یہی مراد لیا جاتا ہے، اور یہ ممکن ہے کہ یہاں مراد فرض ہو کیونکہ لفظ اس کا بھی محتمل ہے۔
ام المؤمنین حفصہ ؓ کہتی ہیں کہ جب صبح کی نماز کی اذان دی جاتی تو رسول اللہ ﷺ اس سے پہلے کہ نماز کھڑی ہو ہلکی ہلکی دو رکعتیں پڑھتے۔
It was narrated from Hafsah that: When the call for Subh prayer was given, the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) would pray two brief rakahs before going to the prayer.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 1760
ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ جب مؤذن فجر کی پہلی اذان کہہ کر خاموش ہوجاتا تو رسول اللہ ﷺ کھڑے ہوتے، اور فجر نمودار ہونے کے بعد فجر کی نماز سے پہلے ہلکی ہلکی دو رکعتیں پڑھتے، پھر اپنے داہنے پہلو پر لیٹ جاتے ١ ؎۔
It was narrated that Aishah said: "When the Muaddhin fell silent after the Adhan for the beginning of Fajr, he would pray two brief rakahs, then he would lie down on his right side."
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 1762
Notes · وضاحت
١ ؎: اس حدیث میں نبی اکرم ﷺ کا عمل بیان کیا گیا ہے، اور ابوداؤد اور ترمذی کی ایک روایت میں جو صحیح سندوں سے مروی ہے اس کا حکم بھی آیا ہے جس سے مخالفین کی تاویل باطل ہوجاتی ہے، اور اس کے سنت ہونے میں کوئی کلام نہیں رہ جاتا ہے۔
عبداللہ بن عمرو ؓ کہتے ہیں کہ مجھ سے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: فلاں کی طرح مت ہوجانا، وہ رات میں قیام کرتا تھا (تہجد پڑھتا تھا) ، پھر اس نے رات کا قیام چھوڑ دیا ۔
It was narrated that Abdullah bin Amr said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) said to me: Do not be like so-and-so; he used to pray Qiyam Al-Lail then he stopped."
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 1763
عبداللہ بن عمرو ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اے عبداللہ! فلاں کی طرح مت ہوجانا، پہلے وہ قیام اللیل کرتا تھا (تہجد پڑھتا تھا) ، پھر اس نے چھوڑ دیا ۔
It was narrated that Abdullah bin Amr said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) said to me: O Abdullah do not be like so-and-so; he used to pray Qiyam Al-Lail and then he stopped."
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 1764
ام المؤمنین حفصہ ؓ کہتی ہیں کہ نبی اکرم ﷺ فجر کی دو ہلکی رکعتیں پڑھتے تھے۔
It was narrated from Hafsah that: The Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) used to pray the two rakahs of Fajr, two brief rakahs.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 1765
Notes · وضاحت
١ ؎: ہلکی پڑھنے کا مطلب ہے کہ آپ فجر کی ان دونوں سنتوں میں قیام و قرأت اور رکوع و سجود وغیرہ میں اختصار سے کام لیتے تھے کیونکہ اس کے بعد آپ کو فجر کی نماز پڑھانی ہوتی تھی جس میں قرات لمبی کی جاتی ہے۔
عبداللہ بن عمر ؓ کہتے ہیں کہ مجھ سے ام المؤمنین حفصہ ؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نماز فجر کی اذان اور اقامت کے درمیان ہلکی ہلکی دو رکعتیں پڑھتے تھے۔ ابوعبدالرحمٰن نسائی کہتے ہیں: دونوں حدیثیں ہمارے نزدیک غلط ہیں ١ ؎ واللہ اعلم۔
Ibn Umar said: "Hafsah told me that The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) used to pray two brief rakahs between the call (the Adhan) and the Iqamah for Fajr prayer."
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 1766
Notes · وضاحت
١ ؎: پہلی روایت نافع عن صفی ۃ عن حفصہ کے طریق سے مروی ہے، صحیح عن نافع عن ابن عمر عن حفصہ ہے، اور دوسری روایت کی سند میں انبأنا شعیب قال حدثنا الاوزاعی ہے، صحیح انبأنا یحییٰ قال حدثنا الاوزاعی ہے، یہ بات اس صورت میں ہے جب ترجمۃ الباب میں علی کو فی کے معنی میں لیا جائے۔
ام المؤمنین حفصہ ؓ کہتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ اذان اور نماز کے درمیان ہلکی ہلکی دو رکعتیں پڑھتے تھے۔
It was narrated from Ibn Umar that Hafsah said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) used to pray two brief rakahs between the call (the Adhan) and the prayer."
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 1767
ام المؤمنین حفصہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ اذان اور اقامت کے درمیان ہلکی ہلکی دو رکعتیں پڑھتے تھے۔
It was narrated from Abu Salamah and Nafi, from Ibn Umar, from Hafsah that: The Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) used to pray two brief rakahs between the call (The adhan) and the Iqamah, the two rakahs of Fajr.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 1768
عبداللہ بن عمر ؓ کا بیان ہے کہ ام المؤمنین حفصہ ؓ نے ان سے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ اذان اور اقامت کے درمیان ہلکی ہلکی دو رکعتیں پڑھتے تھے۔
Ibn Umar narrated that Hafsah had told him that the: Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) used to pray two brief rakahs between the adhan and the Iqamah of Subh prayer.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 1769
ام المؤمنین حفصہ ؓ سے روایت ہے کہ جب فجر کی اذان کہہ دی جاتی تو رسول اللہ ﷺ صبح کی نماز سے پہلے دو سجدے کرتے ١ ؎۔
It was narrated from Ibn Umar that Hafsah told him: "When he was called to Subh prayer, the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) would do two prostrations before Subh prayer."
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 1771
ام المؤمنین حفصہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ جب مؤذن خاموش ہوجاتا تو دو ہلکی رکعتیں پڑھتے تھے۔
It was narrated from Ibn Umar that Hafsah, the Mother of the Believers, : Told him that when the Muaddhin fell silent, Allahs Messenger (صلی اللہ علیہ وسلم) would pray two brief rakahs.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 1772
ام المؤمنین حفصہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ جب مؤذن صبح کی نماز کی اذان کہہ کر خاموش ہوجاتا، اور صبح نمودار ہوجاتی، تو نماز کھڑی ہونے سے پہلے ہلکی ہلکی دو رکعتیں پڑھتے تھے۔
It was narrated from Abdullah bin Umar that Hafsah, the Mother of the Believers, told him: that when the Muaddhin fell silent following the call to Subh prayer and dawn had broken, he would pray two brief rakahs before getting up to pray.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 1773
ام المؤمنین حفصہ ؓ کہتی ہیں کہ جب فجر طلوع ہوجاتی تو رسول اللہ ﷺ سوائے دو ہلکی رکعتوں کے کچھ اور نہیں پڑھتے تھے۔
It was narrated from Ibn Umar that Hafsah said: "When dawn came, the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) would not pray anything but two brief rakahs."
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 1776
ام المؤمنین حفصہ ؓ کہتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ جب فجر کی اذان دے دی جاتی تو نماز کے لیے کھڑے ہونے سے پہلے ہلکی ہلکی دو رکعتیں پڑھتے۔ اور سالم نے بھی ابن عمر ؓ سے، اور انہوں نے حفصہ ؓ سے روایت کی ہے، (ان کی روایت آگے آرہی ہے) ۔
It was narrated from Ibn Umar, from Hafsah, that: When the call to Subh prayer was given, the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) would pray two brief rakahs before going to pray.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 1777