Sunan An Nasai 1763

رات دن کے نوافل کے متعلق احادیث

1763Sunan An Nasai

فجر کی سنتیں ادا کرنے کے بعد دائیں کروٹ پر لیٹنا

أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ مَنْصُورٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَيَّاشٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعَيْبٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عُرْوَةُ، عَنْعَائِشَةَ، قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا سَكَتَ الْمُؤَذِّنُ بِالْأُولَى مِنْ صَلَاةِ الْفَجْرِ قَامَ فَرَكَعَ رَكْعَتَيْنِ خَفِيفَتَيْنِ قَبْلَ صَلَاةِ الْفَجْرِ بَعْدَ أَنْ يَتَبَيَّنَ الْفَجْرُ، ثُمَّ يَضْطَجِعُ عَلَى شِقِّهِ الْأَيْمَنِ.

ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ جب مؤذن فجر کی پہلی اذان کہہ کر خاموش ہوجاتا تو رسول اللہ ﷺ کھڑے ہوتے، اور فجر نمودار ہونے کے بعد فجر کی نماز سے پہلے ہلکی ہلکی دو رکعتیں پڑھتے، پھر اپنے داہنے پہلو پر لیٹ جاتے ١ ؎۔

It was narrated that Aishah said: "When the Muaddhin fell silent after the Adhan for the beginning of Fajr, he would pray two brief rakahs, then he would lie down on his right side."

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 1762
Notes · وضاحت
١ ؎: اس حدیث میں نبی اکرم ﷺ کا عمل بیان کیا گیا ہے، اور ابوداؤد اور ترمذی کی ایک روایت میں جو صحیح سندوں سے مروی ہے اس کا حکم بھی آیا ہے جس سے مخالفین کی تاویل باطل ہوجاتی ہے، اور اس کے سنت ہونے میں کوئی کلام نہیں رہ جاتا ہے۔
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/الأذان ١٥ (٦٢٦)، والتھجد ٢٣ (١١٦٠)، ٢٤ (١١٦١)، والدعوات ٥ (٦٣١٠)، (تحفة الأشراف: ١٦٤٦٥) (صحیح )