عبداللہ بن عمر ؓ کہتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم ﷺ کے پاس آ کر عرض کیا: ٹھہریے! میں آپ سے کچھ پوچھنا چاہتا ہوں؟ میں بقیع میں دینار کے بدلے اونٹ بیچتا ہوں اور درہم لیتا ہوں، آپ ﷺ نے فرمایا: اگر اسی دن کے بھاؤ سے لو تو کوئی حرج نہیں جب تک کہ تم ایک دوسرے سے الگ نہ ہو اور تمہارے درمیان ایک دوسرے پر کچھ باقی ہو ۔
It was narrated that Ibn Umar said: "I came to the Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) and said: Wait, I want to ask you something. I sell camels in Al-Baqi with a price set in Dinars but I accept Dirhams instead. He said: There is nothing wrong with it if you take the price on that day, still unfinished business between you both (buyer and seller)
ضعيفصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 4589
جابر ؓ کہتے ہیں کہ جب نبی اکرم ﷺ مدینہ آئے تو آپ نے ترازو منگا کر اس سے مجھے تول کردیا اور مجھے اس سے کچھ زیادہ دیا ١ ؎۔
It was narrated that Jabir said: "When the Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) came to Al-Madinah, he called for a scale and weighed (something) for me and gave me more.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 4590
Notes · وضاحت
١ ؎: اگر بغیر شرط کے خریداری ( یا قرض دار ) اپنی طرف سے قیمت میں زیادہ کر دے تو اس کو علماء نے مستحب قرار دیا ہے، اور اس کو خفیہ صدقہ سے تعبیر کیا ہے۔
سوید بن قیس ؓ کہتے ہیں کہ میں اور مخرفہ عبدی ؓ مقام ہجر سے کپڑا لائے، ہم منیٰ میں تھے کہ ہمارے پاس رسول اللہ ﷺ آگئے، وہاں ایک تولنے والا تھا جو اجرت پر تول رہا تھا، تو آپ نے ہم سے پاجامہ خریدا اور تولنے والے سے فرمایا: جھکتا ہوا تولو ۔
It was narrated that Suwaid bin Qais said: "Makhrafah Al-Abdi and I brought some cloth from Hajar, and the Messenger of Allah ﷺ came to us while we were in Mina where there w a man who weighed (goods) in return for payment. He bought some trousers from us, and said to the man who weighed: Weigh it, and allow more.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 4592
ابوصفوان ؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے ہجرت سے قبل پاجامے بیچے تو آپ نے میرے لیے جھکتی ہوئی تول تولی۔
It was narrated that Simak bin Harb said: "I heard Abu Safwan say: I bought a pair of trousers from the Messenger of Allah ﷺ before the Hijrah, and he weighed it for me and allowed me
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 4593
عبداللہ بن عمر ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: مکیال (ناپنے کا آلہ) مدینے والوں کا معتبر ہے اور وزن اہل مکہ کا معتبر ہے ۔
It was narrated that Ibn Umar said: "The Messenger of Allah ﷺ said: "Volume is to be measured according to the system of the people of Al-Madinah, and weight is to be measured according to the system of the people of Makkah." (Sahih) This is the wording of Ishaq (one of the narrators).
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 4594
عبداللہ بن عمر ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جس نے غلہ خریدا تو وہ اسے اس وقت تک نہ بیچے جب تک اسے مکمل طور پر اپنی تحویل میں نہ لے لے ١ ؎۔
It was narrated that Ibn Umar (RA) said: "The Messenger of Allah ﷺ said: Whoever buys food, let him not sell it until he has taken possession of it.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 4595
Notes · وضاحت
١ ؎: خریدو فروخت میں شریعت اسلامیہ کا بنیادی اصول یہ ہے کہ خریدی ہوئی چیز کو خریدار جب تک بیچنے والے سے مکمل طور پر اپنی تحویل میں نہ لے لے دوسرے سے نہ بیچے، اور یہ تحویل و تملک اور قبضہ ہر چیز پر اسی چیز کے حساب سے ہوگا، نیز اس سلسلے میں ہر علاقہ کے عرف ( رسم رواج ) کا اعتبار بھی ہوگا کہ وہاں کس چیز پر کیسے قبضہ مانا جاتا ہے، البتہ منقولہ چیزوں کے سلسلے میں شریعت نے ایک عام اصول برائے مکمل قبضہ یہ بتایا ہے کہ اس چیز کو بیچنے والے کی جگہ سے خریدار اپنی جگہ میں منتقل کرلے، یا ناپنے والی چیز کو ناپ لے اور تولنے والی چیز کو تول لے، اور اندازہ والی چیز کی جگہ بدل لے۔
عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جس نے غلہ خریدا تو اسے اس وقت تک نہ بیچے جب تک اس کو اپنی تحویل میں نہ لے لے ۔
It was narrated from Abdullah bin Umar (RA) that the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) said: "Whoever buys food let him not sell it until he has taken possession of it.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 4596
عبداللہ بن عباس ؓ کہتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم ﷺ سے اسی طرح سے سنا، (اس سے پہلی والی روایت میں حتى يقبضه کے الفاظ ہیں) ۔
It was narrated that Ibn Abbas (RA)said: "I heard the Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) say" something similar to the preceding two reports "until he takes possession of it.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 4598
طاؤس کہتے ہیں کہ میں نے ابن عباس ؓ کو کہتے ہوئے سنا: ناپ تول کرلینے سے جس چیز کے پہلے بیچنے سے رسول اللہ ﷺ نے روکا وہ غلہ ہے ١ ؎۔
It was narrated that Tawus said: "I heard Ibn Abbas say: As for that which the Messenger of Allah ﷺ forbade, (it is) selling before taking possession of food.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 4599
Notes · وضاحت
١ ؎: غلہ تو ہے ہی، غلہ کی طرح منتقل کی جانے والی، ناپنے اور تولے جانے والی دیگر چیزوں کے بارے میں بھی یہی حکم ہوگا، جیسا کہ خود ابن عباس ؓ کا خیال ہے، دیکھئیے اگلی روایت۔
عبداللہ بن عباس ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جو کوئی گیہوں خریدے تو اسے نہ بیچے جب تک اس کو اپنی تحویل میں نہ لے لے ۔ ابن عباس ؓ کہتے ہیں: میرا خیال ہے کہ ہر چیز گیہوں ہی کی طرح ہے۔
It was narrated that Ibn Abbas said: "The Messenger of Allah ﷺ said: Whoever buys food let him not sell it until he takes possession of it. Ibn Abbas said: "I think the same applies to everything else as to food.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 4600
حکیم بن حزام ؓ کہتے ہیں کہ میں نے صدقے کے اناج میں سے خریدا تو اسے اپنی تحویل میں لینے سے پہلے ہی مجھے اس میں نفع ملا، میں نے رسول اللہ ﷺ کے پاس آ کر آپ سے اس کا ذکر کیا، تو آپ نے فرمایا: جب تک تحویل میں نہ لے لو اسے مت بیچو ۔
Hakim bin Hizam said: "I bought some food and made food and made a profit on it (by selling it) before I took possession of it. I came to the Messenger of Allah ﷺ and told him about that and he said: Do not sell it until you take possession of it.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 4603
عبداللہ بن عمر ؓ کہتے ہیں کہ ہم رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں اناج خریدتے تھے، پھر آپ ایک شخص کو ہمارے پاس بھیجتے جو ہمیں حکم دیتا کہ اسے اس جگہ سے کسی دوسری جگہ منتقل کرلے جہاں سے ہم نے خریدا ہے قبل اس کے کہ ہم اسے فروخت کریں۔
It was narrated that Abdullah bin Umar said: "During the time the Messenger of Allah ﷺ we used to buy food, and he sent someone to tell us to remove it from the place where we had bought it, to another place, before selling.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 4605
Takhrij · تخریج
صحیح مسلم/البیوع ٨ (١٥٢٧)، سنن ابی داود/البیوع ٦٧ (٣٤٩٣)، (تحفة الأشراف: ٨٣٧١)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/البیوع ٥٤ (٢١٣١)، ٥٦ (٢١٣٧)، سنن ابن ماجہ/التجارات ٣١ (٢٢٢٢)، موطا امام مالک/البیوع ١٩ (٤٢)، مسند احمد (١/٥٦، ١١٢) (صحیح )
عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے کہ لوگ رسول اللہ ﷺ کے عہد میں بازار کی اونچی جگہ پر ڈھیر خریدا کرتے تھے تو آپ نے انہیں اسے اسی جگہ بیچنے سے روکا جب تک کہ وہ اسے منتقل نہ کرلیں۔
It was narrated from Ibn Umar that: they used to buy and sell during the time of the Messenger of Allah ﷺ at the top of the marketplace without measuring. The Messenger of Allah ﷺ forbade them to sell it in the place where they had bought it until they moved it.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 4606
عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کے عہد میں لوگ سواروں سے اناج (غلہ) خریدتے تھے تو آپ نے انہیں اسی جگہ بیچنے سے روکا جہاں انہوں نے اسے خریدا تھا، یہاں تک کہ وہ اسے غلہ منڈی منتقل کرلیں۔
It was narrated from Nafi that Ibn UMar told them, that: they used to buy foold from the riders at the time of the Messenger of Allah ﷺ and he forbade them to sell it in the place where they had bought it until they moved it to the food market.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 4607
عبداللہ بن عمر ؓ کہتے ہیں کہ میں نے دیکھا کہ رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں لوگوں کی پٹائی اس بات پر ہوتی تھی کہ جب وہ اناج اندازہ لگا کر خریدیں تو اسے گھر تک لانے سے پہلے ہی فروخت کردیں۔
It was narrated from Salim that his father said: "I saw people being beaten (in punishment) at the time of the Messenger of Allah ﷺ for buying food unmeasured and selling it before bringing it to their own camp.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 4608