عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ مکہ کے لیے نکلے، آپ روزہ رکھے ہوئے تھے۔ یہاں تک کہ آپ عسفان ١ ؎ پہنچے، تو ایک پیالہ منگایا اور پیا۔ شعبہ کہتے ہیں: یہ واقعہ رمضان کے مہینے کا ہے، چناچہ ابن عباس ؓ کہتے تھے: سفر میں جو چاہے روزہ رکھے اور جو چاہے نہ رکھے۔
It was narrated that Ibn ‘Abbas said: “The Messenger of Allah ﷺ went out to Makkah, and he fasted until he came to ‘Usfan. Then he called for a cup and drank.” (One of the narrators) Shu’bah said: “(That was) in Ramadan. Ibn ‘Abbas used to say: Whoever wants to fast, may fast, and whoever wants to break may break his fast.” (Sahih)
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 2290
Notes · وضاحت
١ ؎: عسفان کے پاس ہی قدید ہے، یہ واقعہ وہی ہے جس کا تذکرہ اوپر روایتوں میں ہے، کسی راوی نے قدید کہا اور کسی نے عسفان۔
Takhrij · تخریج
سنن ابن ماجہ/الصوم ١٠ (١٦٦١) مختصراً، (تحفة الأشراف: ٦٤٢٥)، مسند احمد ١/٣٤٠ (صحیح )
عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے رمضان میں سفر کیا، اور آپ روزہ رکھے ہوئے تھے، یہاں تک کہ عسفان پہنچے تو آپ نے ایک برتن منگایا، تو دن ہی میں پی لیا، لوگ اسے دیکھ رہے تھے، پھر آپ بغیر روزہ کے رہے۔
It was narrated that Ibn ‘Abbas said: “The Messenger of Allah ﷺ traveled during Ramadan and fasted until he reached ‘Usfan. Then he called for a vessel and drank during the day when the people could see him, then he did not fast.” (Sahih)
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 2291
عوام بن حوشب کہتے ہیں کہ میں نے مجاہد سے سفر میں روزہ رکھنے کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ سفر میں روزہ رکھتے تھے اور نہیں بھی رکھتے تھے ١ ؎۔
It was narrated that Al ‘Awwam bin Hawshab said: “I said to Mujahid: ‘What about fasting while traveling?’ He said: ‘The Messenger of Allah ﷺ used to fast (sometimes) and not fast (sometimes).” (Sahih)
صحيح لغيرهصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 2292
Notes · وضاحت
١ ؎: اپنی آسانی دیکھ کر جیسا مناسب سمجھے کرے، اللہ نے نہ رکھنے کی رخصت دی ہے۔
Takhrij · تخریج
انظر حدیث رقم: ٢٢٩٢ (صحیح) (اس کے راوی عوام ضعیف ہیں، لیکن اگلی سند سے تقویت پاکر یہ صحیح ہے )
حمزہ بن عمرو اسلمی رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ سے سفر میں روزہ رکھنے کے بارے میں پوچھا تو آپ نے فرمایا: چاہو تو روزہ رکھو، اور چاہو تو نہ رکھو ۔
It was narrated from Hamza bin Amr Al-Aslami that: he asked the Messenger of Allah about fasting while traveling. He said: "If," then he said something to the effect that: "If you want, then fast, and if you want, then do not fast.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 2294
Takhrij · تخریج
صحیح مسلم/الصوم ١٧ (١١٢١)، سنن ابی داود/الصوم ٤٢ (٢٤٠٢)، مسند احمد ٣/٤٩٤، سنن الدارمی/الصوم ١٥ (١٧١٤)، وانظر الأرقام التالیة إلی ٢٣٠٧، وأیضاً رقم ٢٣٠٨-٢٣١٠ (صحیح) (مؤلف کی اس سند میں ” سلیمان “ اور ” حمزہ “ رضی الله عنہ کے درمیان انقطاع ہے، لیکن حدیث رقم ٢٣٠٤ کی سند متصل ہے، نیز اس کی دیگر سند میں بھی متصل ہیں )
سلیمان بن یسار سے روایت ہے کہ حمزہ بن عمرو ؓ نے عرض کیا: اللہ کے رسول! آگے اوپر والی حدیث کے مثل ہے اور یہ حدیث مرسل ٢ ؎ ہے۔
It was narrated from Sulaiman bin Yasar that Hamzah bin ‘Amr said: “Messenger of Allah ﷺ .” (And he narrated) something similar, in Mursal form. (Sahih)
Notes · وضاحت
١ ؎: مرسل سے مراد منقطع ہے کیونکہ سلیمان بن یسار اور حمزہ بن عمرو رضی الله عنہ کے درمیان ابو مرواح کا واسطہ چھوٹا ہوا ہے جیسا کہ حدیث نمبر ٢٣٠٤ (جو آگے آرہی ہے) کی سند سے واضح ہے (واللہ اعلم)۔
حمزہ بن عمرو رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے سفر میں روزہ رکھنے کے بارے میں پوچھا؟ آپ ﷺ نے فرمایا: اگر تم روزہ رکھنا چاہو تو رکھو اور اگر نہ رکھنا چاہو تو نہ رکھو ۔
It was narrated that Hamzah said: “I asked the Messenger of Allah ﷺ about fasting while traveling. He said: ‘If you wish to fast then fast, and if you wish not fast then do not fast.” (Sahih)
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 2296
حمزہ بن عمرو رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے سفر میں روزہ رکھنے کے بارے میں پوچھا؟ تو آپ ﷺ نے فرمایا: اگر تم روزہ رکھنا چاہو تو رکھو، اور اگر نہ رکھنا چاہو تو نہ رکھو ۔
It was narrated that Hamzah bin ‘Amr said: “I asked the Messenger‘ of Allah about fasting while traveling. He said: if you wish to fast then fast, and if you wish not to fast then do not fast.” (Sahih)
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 2297
حمزہ بن عمرو اسلمی رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا: اللہ کے رسول! میں سفر میں اپنے اندر روزہ رکھنے کی طاقت پاتا ہوں (تو کیا میں روزہ رکھوں؟ ) آپ نے فرمایا: اگر چاہو تو رکھو، اور چاہو تو نہ رکھو ۔
It was narrated that Hamzah bin ‘Amr Al-Aslami said: “Messenger of Allah ﷺ , I feel able to fast while traveling.” He said: “If you wish then fast and if you wish then do not fast.” (Sahih)
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 2298
حمزہ بن عمرو رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ سے سفر میں روزہ رکھنے کے بارے میں پوچھا: تو آپ نے فرمایا: اگر رکھنا چاہو تو رکھو، اور اگر نہ رکھنا چاہو تو نہ رکھو ۔
It was narrated from Hamzah bin ‘Amr that he asked the Messenger of Allah ﷺ about fasting while traveling. He said: “If You wish to fast then fast, and if you wish not to fast then do not fast.” (Sahih)
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 2299
حمزہ بن عمرو رضی الله عنہ کہتے ہیں: میں رسول اللہ ﷺ کے زمانہ میں مسلسل روزہ رکھتا تھا، تو میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! میں سفر میں مسلسل روزہ رکھوں؟ تو آپ نے فرمایا: اگر چاہو تو رکھو اور چاہو تو نہ رکھو ۔
It was narrated that Hamzah bin ‘Amr said: “I used to fast continually at the time of the Messenger of Allah ﷺ. I said: ‘Messenger of Allah ﷺ, I fast continually while traveling.’ He said: ‘If you wish then fast, and if you wish then do not fast.” (Sahih)
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 2300
حمزہ بن عمرو رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: اللہ کے نبی! میں مسلسل روزہ رکھنے والا آدمی ہوں تو کیا میں سفر میں بھی برابر روزہ رکھوں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: اگر چاہو تو رکھو، اور اگر چاہو تو نہ رکھو ۔
It was narrated that Hamzah said: “I said: ‘Prophet of Allah ﷺ, I am a man who fasts continually, so should I fast while traveling?’ He said: ‘If you wish then fast, and if you wish then do not fast.” (Sahih)
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 2301
حمزہ بن عمرو رضی الله عنہ کا بیان ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ سے پوچھا وہ ایک ایسے آدمی تھے جو سفر میں روزہ رکھتے تھے تو آپ ﷺ نے فرمایا: اگر چاہو تو رکھو، اور اگر چاہو تو نہ رکھو ۔
Hamzah bin ‘Amr narrated that he asked the Messenger of Allah ﷺ and he was a man who used to fast while traveling. He said: “If you wish then fast, and if you wish then do not fast.” (Sahih)
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 2302
حمزہ بن عمرو رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ سے عرض کیا: میں اپنے اندر سفر میں روزہ رکھنے کی طاقت پاتا ہوں، تو کیا (اگر میں روزہ رکھوں تو) مجھ پر گناہ ہوگا؟ آپ ﷺ نے فرمایا: یہ اللہ عزوجل کی جانب سے رخصت ہے، تو جس نے اس رخصت کو اختیار کیا تو یہ اچھا ہے، اور جو روزہ رکھنا چاہے تو اس پر کوئی حرج نہیں ۔
It was narrated from Hamzah bin ‘Amr that he said to the Messenger of Allah ﷺ “I feel able to fast while traveling; is there any sin on me?” He said: “It is a concession from Allah, the Mighty and Sublime, so whoever accepts it has done well, and whoever wants to fast, there is no sin on him.” (Sahih)
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 2303
حمزہ بن عمرو اسلمی رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ سے پوچھا: میں سفر روزہ میں رکھوں؟ تو آپ ﷺ نے فرمایا: اگر چاہو تو رکھو، اور اگر چاہو تو نہ رکھو ۔
It was narrated from Hamzah bin ‘Amr Al-Aslami that he asked the Messenger of Allah ﷺ: “Should I fast while traveling?” He said: “If you wish then fast, and if you wish then do not fast.” (Sahih).
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 2304
حمزہ بن عمرو رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! میں روزہ رکھنے والا آدمی ہوں، کیا میں سفر میں روزہ رکھوں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: اگر چاہو تو رکھو، اور اگر چاہو تو نہ رکھو ۔
It was narrated from Aishah (RA) that Hamzah bin ‘Amr said: Messenger of Allah ﷺ, I am a man who fasts, so should I fast while traveling? He said: “If you wish then fast, and if you wish then do not fast.” (Sahih)
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 2305
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ حمزہ ؓ نے عرض کیا: اللہ کے رسول! میں سفر میں روزہ رکھوں؟ تو آپ ﷺ نے فرمایا: اگر چاہو تو رکھو اور اگر چاہو تو نہ رکھو ۔
It was narrated that Aishah (RA) said: “Hamzah said to the Messenger of Allah ﷺ: ‘Messenger of Allah ﷺ, should I fast while traveling?’ He used to fast a great deal. The Messenger of Allah ﷺ said to him: ‘If you wish then fast and if you wish then do not fast.” (Sahih)
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 2306
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ حمزہ ؓ نے رسول اللہ ﷺ سے عرض کیا: اللہ کے رسول! سفر میں روزہ رکھوں؟ تو آپ ﷺ نے فرمایا: اگر چاہو تو رکھو، اور اگر چاہو تو نہ رکھو ۔
It was narrated that Aishah (RA) said: “Hamzah asked the Messenger of Allah ﷺ ‘Messenger of Allah ﷺ, should I fast while traveling?’ He said: ‘If you wish then fast and if you wish then do not fast.” (Sahih)
حسن صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 2307
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا سے روایت ہے کہ حمزہ اسلمی ؓ نے رسول اللہ ﷺ سے سفر میں روزہ رکھنے کے بارے میں پوچھا وہ ایک ایسے آدمی تھے جو مسلسل روزہ رکھتے تھے، تو آپ ﷺ نے فرمایا: اگر چاہو تو رکھو، اور اگر چاہو تو نہ رکھو ۔
It was narrated from Aishah (RA) that Hamzah Al-Aslami asked the Messenger of Allah ﷺ about asting while traveling- as he was a tnan who used to fast continually. fle said: “If you wish then fast and if you wish then do not fast.” (Sahih)
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 2308
ابو سعید خدری رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ ہم رمضان میں (رسول اللہ ﷺ کے ساتھ) سفر کرتے تھے۔ ہم میں سے کوئی روزہ سے ہوتا تھا، اور کوئی بغیر روزہ کے، اور روزہ دار روزہ نہ رکھنے والوں کو عیب کی نظر سے نہیں دیکھتا اور نہ ہی روزہ نہ رکھنے والا روزہ رکھنے والے کو معیوب سمجھتا تھا۔
Abu Saeed said: “We were traveling in Ramadan and among us were some who were fasting and some who were not. Those who were fasting did not criticize those who were not, and those who were not fasting did not criticize those who were.” (Sahih)
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 2309