خرید و فروخت کے مسائل و احکام

Sunan An Nasai · Chapter 44 · 257 hadiths · Page 3 of 13

4494Sunan An Nasai

مصراة بیچنے کی ممانعت یعنی کسی دودھ والے جانور کو بیچنے سے کچھ روز قبل اس کا دودھ نہ نکالنا تاکہ زیادہ دودھ دینے والا جانور سمجھ کر اس کی زیادہ بولی (قیمت) لگے

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَنْصُورٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ مُحَمَّدٍ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ، يَقُولُ: قَالَ أَبُو الْقَاسِمِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنِ ابْتَاعَ مُحَفَّلَةً أَوْ مُصَرَّاةً، فَهُوَ بِالْخِيَارِ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ، إِنْ شَاءَ أَنْ يُمْسِكَهَا أَمْسَكَهَا، وَإِنْ شَاءَ أَنْ يَرُدَّهَا رَدَّهَا وَصَاعًا مِنْ تَمْرٍ لَا سَمْرَاءَ.

ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ ابوالقاسم ﷺ نے فرمایا: جس نے کوئی محفلہ یا مصرا ۃ (دودھ تھن میں روکے ہوئے جانور کو) خریدا تو اسے تین دن تک اختیار ہے، اگر وہ اسے روکے رکھنا چاہے تو روک لے اور اگر لوٹانا چاہے تو اسے لوٹا دے اور اس کے ساتھ ایک صاع کھجور بھی دے، گیہوں کا دینا ضروری نہیں ۔

Abu Hurairah said: Abu Al- Qasim said: "Whoever buys a Musarrah, he has the choice (of annulling the deal) for three days. If the wishes ti keep it, he may keep it, and if he wishes to return it, he may return it, along with a Sa of daters, not wheat." (Sahih)

صحيح م خ نحوه دون ثلاثة أيامصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 4489
Takhrij · تخریج
صحیح مسلم/البیوع ٤ (١٥٢٤)، (تحفة الأشراف: ١٤٤٣٥)، مسند احمد (٢/٢٨٤) (صحیح) (” ثلاثة أيام “ تین دن کی تحدید ثابت نہیں ہے، تفصیل کے لیے دیکھئے: سنن ابن ماجہ ٢٢٣٩، وسنن ابی داود ٣٤٤٤ (اس میں تصحیح کرلیں) وتراجع الالبانی ٣٣٧ )
4495Sunan An Nasai

فائدہ اسی کا ہے جو کہ مال کا ذمہ دار ہو

أَخْبَرَنَا إِسْحَاق بْنُ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ، وَوَكِيعٌ، قَالَا: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ، عَنْ مَخْلَدِ بْنِ خُفَافٍ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: قَضَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَنَّ الْخَرَاجَ بِالضَّمَانِ.

ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فیصلہ کیا کہ خراج (نفع) مال کی ضمانت سے جڑا ہوا ہے ١ ؎۔

It was narrated that Aishah said: " The Messenger of Allah ﷺ ruled that what a slave earns belongs to his guarantor.

حسنصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 4490
Notes · وضاحت
١ ؎: مثلاً خریدار نے ایک غلام خریدا اسی دوران غلام نے کچھ کمائی کی پھر غلام میں کچھ نقص اور عیب نکل آیا تو خریدار نے اسے بیچنے والے کو لوٹا دیا اس کے کمائی کا حقدار خریدار ہوگا بیچنے والا نہیں کیونکہ غلام کے کھو جانے یا بھاگ جانے کی صورت میں خریدار ہی اس کا ضامن ہے۔
Takhrij · تخریج
سنن ابی داود/البیوع ٧٣ (٣٥٠٩)، سنن الترمذی/البیوع ٥٣ (١٢٨٥)، سنن ابن ماجہ/التجارات ٤٣ (٢٢٤٢)، (تحفة الأشراف: ١٦٧٥٥)، مسند احمد (٦/٤٩، ٢٠٨، ٢٣٧) (حسن )
4496Sunan An Nasai

مقیم کا دیہاتی کے لئے مال فروخت کرنا ممنوع ہے

أَخْبَرَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ تَمِيمٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ، قَالَ: حَدَّثَنِي شُعْبَةُ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ التَّلَقِّي، وَأَنْ يَبِيعَ مُهَاجِرٌ لِلْأَعْرَابِيِّ، وَعَنِ التَّصْرِيَةِ، وَالنَّجْشِ، وَأَنْ يَسْتَامَ الرَّجُلُ عَلَى سَوْمِ أَخِيهِ، وَأَنْ تَسْأَلَ الْمَرْأَةُ طَلَاقَ أُخْتِهَا.

ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے باہر نکل کر سامان خریدنے سے، مہاجر (شہری) کو دیہاتی کا مال بیچنے سے ١ ؎، جانوروں کے تھن میں قیمت بڑھانے کے مقصد سے دودھ چھوڑنے سے، خود خریدنا مقصود نہ ہو لیکن دوسرے کو ٹھگانے کے لیے بڑھ بڑھ کر قیمت لگانے سے اور اپنے بھائی کے مول پر بھاؤ بڑھانے سے اور اپنی سوکن ٢ ؎ کے لیے طلاق کا مطالبہ کرنے سے منع فرمایا۔

It was narrated that Abu Hurairah said: "The Messenger of Allah ﷺ forbade meeting (the traders on the way) a Muhajhir selling for a Bedouin, keeping the milk in the udder of an animal (so as to increase its price), artificially inflating prices, a man to urge the cancellation of sale already agreed upon and a woman to ask that her sister (in faith) be divorced.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 4491
Notes · وضاحت
١ ؎: تلقی (شہر سے باہر جا کر بازار آنے والے تاجر کا مال خریدنے) میں نیز دیہات سے شہر کے بازار میں مال لانے والے سے بازار سے پہلے ہی مال خرید لینے میں اس طرح کے دونوں تاجروں نیز شہر کے عام باشندوں کو بھی نقصان کا اندیشہ ہے اس لیے اس طرح کی خریداری سے منع کردیا گیا ہے تاجر کا نقصان اس طرح ہوسکتا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ بازار میں سامان کا بھاؤ زیادہ ہو اور تاجر کا نقصان ہوجائے اور شہر کے باشندوں کا نقصان اس طرح ہوگا کہ درمیان میں ایک اور واسطہ ہوجانے کے سبب سامان کا بھاؤ زیادہ ہوجائے۔ ٢ ؎: یعنی ہونے والی سوکن، اس کی صورت یہ ہے کہ کوئی آدمی اپنی کسی بیوی کی موجودگی میں کسی دوسری عورت کو نکاح کا پیغام دے تو وہ عورت اس سے اپنی پہلی بیوی کو طلاق دے دینے کی شرط رکھے، یہ ممنوع ہے۔
Takhrij · تخریج
الشروط ٨ (٢٧٢٣)، ١١(٢٧٢٧)، النکاح ٥٣ (٥١٥٢)، القدر ٤ (٦٦٠١)، صحیح مسلم/النکاح ٦ (١٤١٣)، البیوع ٤ (١٥١٥)، (تحفة الأشراف: ١٣٤١١) (صحیح )
4497Sunan An Nasai

کوئی شہری دیہاتی کا مال فروخت نہ کرے

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الزِّبْرِقَانِ، قَالَ: حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ عُبَيْدٍ، عَنْ الْحَسَنِ، عَنْ أَنَسٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: نَهَى أَنْ يَبِيعَ حَاضِرٌ لِبَادٍ، وَإِنْ كَانَ أَبَاهُ أَوْ أَخَاهُ.

انس ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے منع فرمایا کہ شہری دیہاتی کا سامان بیچے، گرچہ وہ اس کا باپ یا بھائی ہی کیوں نہ ہو۔

It was narrated from Anas that: the Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) forbade a town-dweller to sell for a desert- dweller, even if he was his father or brother. (Sahih )

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 4492
Takhrij · تخریج
سنن ابی داود/البیوع ٤٧ (٣٤٤٠)، (تحفة الأشراف: ٥٢٥) (صحیح )
4498Sunan An Nasai

کوئی شہری دیہاتی کا مال فروخت نہ کرے

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، قَالَ: حَدَّثَنِي سَالِمُ بْنُ نُوحٍ، قَالَ: أَنْبَأَنَا يُونُسُ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: نُهِينَا أَنْ يَبِيعَ حَاضِرٌ لِبَادٍ، وَإِنْ كَانَ أَخَاهُ أَوْ أَبَاهُ.

انس بن مالک ؓ کہتے ہیں کہ ہمیں اس بات سے روکا گیا کہ کوئی شہری کسی دیہاتی کا سامان بیچے، گرچہ وہ اس کا بھائی یا باپ ہی کیوں نہ ہو۔

It was narrated that Anas bin Malik (RA) said: "It was forbidden to us for a town-dweller to sell for a desert-dweller, even if he was his father or brother." (Sahih )

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 4493
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/البیوع ٧٠ (٢١٦١)، صحیح مسلم/البیوع ٦ (١٥٢٣)، سنن ابی داود/البیوع ٤٧ (٣٤٤٠ م)، (تحفة الأشراف: ٥٢٥، ١٤٥٤) (صحیح )
4499Sunan An Nasai

کوئی شہری دیہاتی کا مال فروخت نہ کرے

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى، قَالَ: حَدَّثَنَا خَالِدٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ عَوْنٍ، عَنْ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ: نُهِينَا أَنْ يَبِيعَ حَاضِرٌ لِبَادٍ.

انس ؓ کہتے ہیں کہ ہمیں اس بات سے روکا گیا کہ کوئی شہری کسی دیہاتی کا سامان بیچے۔

It was narrated that Anas said: "It was forbidden to us for a town-dweller to sell for a desert-dweller." (Sahih )

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 4494
Takhrij · تخریج
انظر ما قبلہ (صحیح )
4500Sunan An Nasai

کوئی شہری دیہاتی کا مال فروخت نہ کرے

أَخْبَرَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَسَنِ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ، قَالَ: قَالَ ابْنُ جُرَيْجٍ، أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ، أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرًا، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَا يَبِيعُ حَاضِرٌ لِبَادٍ، دَعُوا النَّاسَ يَرْزُقُ اللَّهُ بَعْضَهُمْ مِنْ بَعْضٍ.

جابر ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: کوئی شہری کسی دیہاتی کا سامان نہ بیچے، لوگوں کو چھوڑ دو، اللہ تعالیٰ ان میں سے بعض کو بعض کے ذریعہ رزق (روزی) فراہم کرتا ہے ۔

Jabir said: "The Messenger of Allah ﷺ said: A town-dweller should not sell for a direst-dweller. Leave the people alone and let Allah provide for them from one another."" (Sahih )

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 4495
Takhrij · تخریج
تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: ٢٨٧٢)، مسند احمد (٣/٣٠٧، ٣١٢، ٣١٢، ٣٨٦، ٣٩٢) (صحیح )
4501Sunan An Nasai

کوئی شہری دیہاتی کا مال فروخت نہ کرے

أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ، عَنْ الْأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: لَا تَلَقَّوْا الرُّكْبَانَ لِلْبَيْعِ، وَلَا يَبِعْ بَعْضُكُمْ عَلَى بَيْعِ بَعْضٍ، وَلَا تَنَاجَشُوا، وَلَا يَبِيعُ حَاضِرٌ لِبَادٍ.

ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: تجارتی قافلے سے (مال) خریدنے کے لیے باہر نکل کر نہ ملو، اور تم میں سے کوئی دوسرے کی بیع پر بیع نہ کرے، نہ بھاؤ پر بھاؤ بڑھانے کا کام کرو اور نہ شہری دیہاتی کا سامان بیچے ۔

It was narrated from Abu Hurairah (RA) that the Messenger of Allah ﷺ said: "Do not go out to meet the riders, and do not urge someone to cancel a sale he has already agreed upon os as to sell him your own goods, do not artificially inflate prices, and let not a town-dweller sell for a desert-dweller." (Sahih )

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 4496
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/البیوع ٦٤ (٢١٥٠)، صحیح مسلم/البیوع ٤ (١٥١٥)، سنن ابی داود/البیوع ٤٨ (٣٤٤٣)، (تحفة الأشراف: ١٣٨٠٢)، موطا امام مالک/البیوع ٤٥ (٩٦)، مسند احمد (٢/٣٧٩، ٤٦٥) (صحیح )
4502Sunan An Nasai

کوئی شہری دیہاتی کا مال فروخت نہ کرے

أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الْحَكَمِ بْنِ أَعْيَنَ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعَيْبُ بْنُ اللَّيْثِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ كَثِيرِ بْنِ فَرْقَدٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَنَّهُ نَهَى عَنِ النَّجْشِ وَالتَّلَقِّي، وَأَنْ يَبِيعَ حَاضِرٌ لِبَادٍ.

عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے بھاؤ پر بھاؤ بڑھانے سے، شہری کا باہر جا کر دیہاتی سے مال لینے سے اور اس بات سے منع فرمایا کہ شہری دیہاتی کا سامان بیچے۔

It was narrated from Abdullah that: the Messenger of Allah ﷺ forbade artificially inflating prices, meeting traders on the way, and for a town-dweller to sell for a desert-dweller." (Sahih )

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 4497
Takhrij · تخریج
تفردہ بہ النسائي (تحفة الأشراف: ٨٢٦٤)، مسند احمد (٢/٧، ٤٢، ٦٣، ١٥٣، ١٥٦) (صحیح )
4503Sunan An Nasai

قافلہ سے آگے جا کر ملاقات کرنے کی ممانعت سے متعلق

أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: نَهَى عَنِ التَّلَقِّي.

عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے تجارتی قافلے سے آگے جا کر ملنے سے منع فرمایا۔

It was narrated from Ibn Umar that: the Messenger of Allah ﷺ forbade meeting traders on the way.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 4498
Takhrij · تخریج
صحیح مسلم/البیوع ٤ (١٥١٧)، (تحفة الأشراف: ٨١٨١)، مسند احمد (٢/٢) (صحیح )
4503Sunan An Nasai

قافلہ سے آگے جا کر ملاقات کرنے کی ممانعت سے متعلق

أَخْبَرَنَا إِسْحَاق بْنُ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: قُلْتُ: لِأَبِي أُسَامَةَ، أَحَدَّثَكُمْ عُبَيْدُ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ تَلَقِّي الْجَلْبِ حَتَّى يَدْخُلَ بِهَا السُّوقَ؟. فَأَقَرَّ بِهِ أَبُو أُسَامَةَ، وَقَالَ: نَعَمْ.

عبداللہ بن عمر ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے منع فرمایا کہ آگے جا کر قافلے سے ملا جائے یہاں تک کہ وہ خود بازار آئے (اور وہاں کا نرخ (بھاؤ) معلوم کرلے) ۔ ابواسامہ نے اس کی تصدیق کی اور کہا: جی ہاں۔

It was narrated that Ibn Umar said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) forbade meeting traders on the way, until one enters the market with them?" Abu Usamah acknowledged it and said: Yes.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 4499
Takhrij · تخریج
تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: ٧٨٧٢)، مسند احمد (٢/٧، ٢٢، ٦٣، ٩١) (صحیح )
4504Sunan An Nasai

قافلہ سے آگے جا کر ملاقات کرنے کی ممانعت سے متعلق

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ، قَالَ: أَنْبَأَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، قَالَ: أَنْبَأَنَا مَعْمَرٌ، عَنْ ابْنِ طَاوُسٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُتَلَقَّى الرُّكْبَانُ، وَأَنْ يَبِيعَ حَاضِرٌ لِبَادٍ، قُلْتُ لِابْنِ عَبَّاسٍ: مَا قَوْلُهُ حَاضِرٌ لِبَادٍ ؟، قَالَ: لَا يَكُونُ لَهُ سِمْسَارٌ.

عبداللہ بن عباس ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے منع فرمایا کہ کوئی آگے جا کر تجارتی قافلے سے ملے، اور کوئی شہری کسی دیہاتی کا سامان بیچے، (راوی طاؤس کہتے ہیں:) میں نے ابن عباس سے کہا: اس قول کوئی شہری دیہاتی کا سامان نہ بیچے کا کیا مطلب ہے؟ انہوں نے کہا: یعنی شہری دلال نہ بنے۔

It was narrate from Ibn Tawus, from his father, that Ibn Abbas said; "The Messenger of Allah ﷺ forbade meeting the riders, and for a town-dweller." I said to Ibn Abbas: "What does a town-dweller (selling) for a desert-dweller mean?" he said: "He should not act as a broker for him.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 4500
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/البیوع ٦٨ (٢١٥٨)، ٧١ (٢١٦٣)، الإجارة ١٤ (٢٢٧٤)، صحیح مسلم/البیوع ٦ (١٥٢١)، سنن ابی داود/البیوع ٤٧ (٣٤٣٩)، سنن ابن ماجہ/التجارات ١٥ (٢١٧٧)، (تحفة الأشراف: ٥٧٠٦)، مسند احمد (١/٣٦٨) (صحیح )
4505Sunan An Nasai

قافلہ سے آگے جا کر ملاقات کرنے کی ممانعت سے متعلق

أَخْبَرَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَسَنِ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ، قَالَ: أَنْبَأَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ، قَالَ: أَنْبَأَنَا هِشَامُ بْنُ حَسَّانَ الْقُرْدُوسِيُّ، أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ سِيرِينَ، يَقُولُ: سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَا تَلَقَّوْا الْجَلْبَ، فَمَنْ تَلَقَّاهُ فَاشْتَرَى مِنْهُ، فَإِذَا أَتَى سَيِّدُهُ السُّوقَ فَهُوَ بِالْخِيَارِ.

ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: آگے جا کر تجارتی قافلے سے نہ ملو، جو اس سے جا کر ملا اور اس سے کوئی چیز خرید لی، جب اس کا مالک بازار آئے تو اسے اختیار ہوگا ١ ؎۔

Abu Hurairah said: "The Messenger of Allah ﷺ said: Do and whoever meets any of them and buys from him the vendor has the choice of annulling the transaction when he comes to the marketplace.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 4501
Notes · وضاحت
١ ؎: چاہے تو پہلی قیمت پر جو باہر نکل کر لگائی تھی فروخت کر دے یا بازار کی قیمت پر۔
Takhrij · تخریج
صحیح مسلم/البیوع ٥ (١٥١٩)، (تحفة الأشراف: ١٤٥٣٨)، مسند احمد (٢/٢٨٤، ٤٠٣، ٤٨٨) (صحیح )
4506Sunan An Nasai

اپنے بھائی کے نرخ پر نرخ لگانے سے متعلق

حَدَّثَنَا مُجَاهِدُ بْنُ مُوسَى، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيل، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَا يَبِيعَنَّ حَاضِرٌ لِبَادٍ، وَلَا تَنَاجَشُوا، وَلَا يُسَاوِمْ الرَّجُلُ عَلَى سَوْمِ أَخِيهِ، وَلَا يَخْطُبْ عَلَى خِطْبَةِ أَخِيهِ، وَلَا تَسْأَلِ الْمَرْأَةُ طَلَاقَ أُخْتِهَا لِتَكْتَفِئَ مَا فِي إِنَائِهَا وَلِتُنْكَحَ، فَإِنَّمَا لَهَا مَا كَتَبَ اللَّهُ لَهَا.

ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: کوئی شہری کسی دیہاتی کا مال ہرگز نہ بیچے، اور نہ بھاؤ پر بھاؤ بڑھانے کا کام کرو، اور نہ آدمی اپنے (مسلمان) بھائی کے بھاؤ پر بھاؤ لگائے، اور نہ (مسلمان) بھائی کی شادی کے پیغام پر پیغام بھیجے اور نہ عورت اپنی سوکن کی طلاق کا مطالبہ کرے تاکہ جو اس کے برتن میں ہے اسے بھی اپنے لیے انڈیل لے (یعنی جو اس کی قسمت میں تھا وہ اسے مل جائے) بلکہ (بلا مطالبہ و شرط) نکاح کرے، کیونکہ اسے وہی ملے گا جو اس کی قسمت میں اللہ تعالیٰ نے لکھا ہے ۔

It was narrated that Abu Hurairah said: The Messenger of Allah ﷺ said: "No town-dweller should sell for a desert-dweller, do not artificially inflate prices, no man should urge a seller to cancel a sale already agreed upon with another buy so as to by the goods himself, no one should make a proposal over the proposal of his brother and no woman should make a proposal over the proposal of his brother and no woman should ask for her sister in faith) to be divorced so as to turn over what is in her vessel Deprived her of her share of maintenance) and so that she may get married in her place: she will have what Allah has decreed or her.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 4502
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/الشروط ١١ (٢٧٢٣)، صحیح مسلم/النکاح ٦ (١٤١٣)، (تحفة الأشراف: ١٣٢٧١)، ویأتي عند المؤلف: ٤٥١١) مسند احمد (٢/٢٧٤، ٤٨٧) (صحیح )
4507Sunan An Nasai

اپنے (مسلمان) بھائی کی بیع پر بیع نہ کرنے سے متعلق

أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ مَالِكٍ، وَاللَّيْثُ، وَاللَّفْظُ لَهُ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ: لَا يَبِيعُ أَحَدُكُمْ عَلَى بَيْعِ أَخِيهِ.

عبداللہ بن عمر ؓ روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: تم میں سے کوئی اپنے (مسلمان) بھائی کی بیع پر بیع نہ کرے ۔

It was narrated from Ibn Umar that the Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) said: "No one of you should urge someone to cancel a sale he has already agreed upon with his brother so as to sell him his own goods.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 4503
Takhrij · تخریج
انظر حدیث رقم: ٣٢٤٠ (صحیح )
4508Sunan An Nasai

اپنے (مسلمان) بھائی کی بیع پر بیع نہ کرنے سے متعلق

أَخْبَرَنَا إِسْحَاق بْنُ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، قَالَ: حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: لَا يَبِيعُ الرَّجُلُ عَلَى بَيْعِ أَخِيهِ حَتَّى يَبْتَاعَ، أَوْ يَذَرَ.

عبداللہ بن عمر ؓ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: آدمی اپنے بھائی کی بیع پر بیع نہ کرے یہاں تک کہ وہ اسے خرید لے یا چھوڑ دے ۔

It was narrated from Ibn Umar that the Messenger of Allah ﷺ said: "Do not urge someone to cancel a sale he has already agreed upon so as to sell him your own goods, unless he bys or changes his mind.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 4504
Takhrij · تخریج
تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: ٨١١٢) (صحیح )
4509Sunan An Nasai

نجش کی ممانعت

أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: نَهَى عَنِ النَّجْشِ.

عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرضی بھاؤ پر بھاؤ بڑھانے سے منع فرمایا ١ ؎۔

It was narrated from Ibn Umar that: the Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) forbade artificially inflating prices.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 4505
Notes · وضاحت
١ ؎: نجش: ایک چیز کا خریدنا مقصود نہ ہو لیکن دوسرے کو ٹھگانے کے لیے قیمت بڑھا دینا۔
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/الحیل ٦ (٦٩٦٣)، صحیح مسلم/البیوع ٤ (١٥١٦)، سنن ابن ماجہ/التجارات ١٤ (٢١٧٣)، (تحفة الأشراف: ٨٣٤٨)، موطا امام مالک/البیوع ٤٥ (٩٧)، مسند احمد (٢/٧، ٦٣، ٩١، ١٥٦)، سنن الدارمی/البیوع ٣٣ (٢٦٠٩) (صحیح )
4510Sunan An Nasai

نجش کی ممانعت

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى، قَالَ: حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ شُعَيْبٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبِي، عَنْ الزُّهْرِيِّ، أَخْبَرَنِي أَبُو سَلَمَةَ، وَسَعِيدُ بْنُ الْمُسَيِّبِ، أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: لَا يَبِيعُ الرَّجُلُ عَلَى بَيْعِ أَخِيهِ، وَلَا يَبِيعُ حَاضِرٌ لِبَادٍ، وَلَا تَنَاجَشُوا، وَلَا يَزِيدُ الرَّجُلُ عَلَى بَيْعِ أَخِيهِ، وَلَا تَسْأَلِ الْمَرْأَةُ طَلَاقَ الْأُخْرَى لِتَكْتَفِئَ مَا فِي إِنَائِهَا.

ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا: آدمی اپنے (کسی مسلمان) بھائی کی بیع پر بیع نہ کرے، اور نہ کوئی شہری کسی دیہاتی کا سامان بیچے، اور نہ بھاؤ پر بھاؤ بڑھانے کا کام کرے، اور نہ آدمی اپنے بھائی کی بیع پر اضافہ کرے (کہ میں اس سامان کا تو اتنا اتنا مزید دوں گا) اور نہ کوئی عورت سوکن کی طلاق کا مطالبہ کرے تاکہ جو اس کے برتن میں ہے اسے اپنے برتن میں انڈیل لے ۔

It was narrated that Abu Hurairah said: "I heard the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) say: "No man should urge anyone to cancel a sale he has already agreed upon with his brother so as to sell him his own goods; no town-dweller should sell for a desert-dweller; do not artificially inflate prices; no man should outbid his brother; and no woman should ask for her sister (in faith) to be divorced so as to turn over what is in her vessel (deprive her of her share of maintenance).

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 4506
Takhrij · تخریج
تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: ١٣١٧١) (صحیح )
4511Sunan An Nasai

نجش کی ممانعت

حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى، قَالَ: حَدَّثَنَا يَزِيدُ، قَالَ: حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ، عَنْ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: لَا يَبِيعُ حَاضِرٌ لِبَادٍ، وَلَا تَنَاجَشُوا، وَلَا يَزِيدُ الرَّجُلُ عَلَى بَيْعِ أَخِيهِ، وَلَا تَسْأَلِ الْمَرْأَةُ طَلَاقَ أُخْتِهَا لِتَسْتَكْفِئَ بِهِ مَا فِي صَحْفَتِهَا.

ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: کوئی شہری کسی دیہاتی کا سامان نہ بیچے، اور نہ کوئی فرضی بھاؤ پر بھاؤ بڑھانے کا کام کرے، اور نہ آدمی اپنے بھائی کی بیع پر اضافہ کرے، اور نہ عورت اپنی سوکن کی طلاق کا مطالبہ کرے تاکہ جو اس کے برتن میں ہے اسے اپنے میں انڈیل لے ۔

It was narrated from Abu Hurairah (RA) that the Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) said: "No tow-dweller should sell for desert-dweller, no man should outbid his brother; and no woman should ask for her sister (in faith) to be divorced so as to turn over what is in her bowl (deprive her of her share of maintenance).

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 4507
Takhrij · تخریج
انظر حدیث رقم: ٤٥٠٦ (صحیح )
4512Sunan An Nasai

نیلام سے متعلق

أَخْبَرَنَا إِسْحَاق بْنُ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ، وَعِيسَى بْنُ يُونُسَ، قَالَا: حَدَّثَنَا الْأَخْضَرُ بْنُ عَجْلَانَ، عَنْ أَبِي بَكْرٍ الْحَنَفِيِّ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: بَاعَ قَدَحًا وَحِلْسًا فِيمَنْ يَزِيدُ.

انس بن مالک ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک پیالا اور ایک کمبل نیلام کیا۔

It was narrated from Anas bin Malik (RA) that: the Messenger of Allah ﷺ sold a drinking bowl and a blanket (for a horse of camel) to the highest bidder.

ضعيفصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 4508
Notes · وضاحت
١ ؎: انس ؓ کی یہ حدیث سند کے لحاظ سے ضعیف ہے، مگر خریدو فروخت کے معاملات میں حرمت کی جو بنیاد ہے بیع مزایدہ (نیلام) پر صادق نہیں آتی، کیونکہ اس معاملہ میں بیچنے والے کی رائے کسی بھاؤ پر حتمی اور آخری نہیں اس لیے دوسرے خریدار کو بھاؤ بڑھا کر سودا کرنے میں کوئی حرج نہیں۔
Takhrij · تخریج
سنن ابی داود/الزکاة ٢٦ (١٦٤١)، سنن الترمذی/البیوع ١٠(١٢١٨)، سنن ابن ماجہ/التجا رات ٢٥(٢١٩٨)، (تحفة الأشراف: ٩٧٨)، مسند احمد (٣/١٠٠، ١١٤، ١٢٦) (ضعیف) ١ ؎ (اس کے راوی ” ابوبکر حنفی “ مجہول ہیں )