خرید و فروخت کے مسائل و احکام

Sunan An Nasai · Chapter 44 · 257 hadiths · Page 10 of 13

4633Sunan An Nasai

سلف اور بیع ایک ساتھ کرنا جیسے کہ کوئی کسی کے ہاتھ ایک شے فروخت کرے اس شرط پر اس کے ہاتھ کسی مال میں سلم کرے اس سے متعلق حدیث

أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيل بْنُ مَسْعُودٍ، عَنْ خَالِدٍ، عَنْ حُسَيْنٍ الْمُعَلِّمِ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: نَهَى عَنْ سَلَفٍ وَبَيْعٍ، وَشَرْطَيْنِ فِي بَيْعٍ وَرِبْحِ، مَا لَمْ يُضْمَنْ.

عبداللہ بن عمرو بن عاص ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے سلف اور بیع ایک ساتھ کرنے، ایک بیع میں دو شرطیں لگانے، اور اس چیز کے نفع لینے سے منع فرمایا جس کے تاوان کا وہ ذمے دار (ضامن) نہ ہو ١ ؎۔

It was narrated from Amr bin shuaib, from his father, from his grandfather, that: the Messenger of Allah ﷺ prohibited lending on the condition of a sale, or to have two conditions in one transaction, or to profit from what you do not posses.

حسن صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 4629
Notes · وضاحت
١ ؎: یعنی اس چیز کو بیچنا جو ابھی پہلے بیچنے والے سے خریدار کے قبضے میں آئی بھی نہ ہو، اور نہ ہی اس کے اوصاف ( وزن، ناپ اور نوعیت ) معلوم ہو۔
Takhrij · تخریج
تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: ٨٦٩٢) (حسن صحیح )
4634Sunan An Nasai

ایک بیع میں دو شرائط طے کرنا مثلا اگر رقم ایک ماہ میں ادا کرو تو اتنے اور دو ماہ میں اتنے (زائد)

أَخْبَرَنَا زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَيُّوبُ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ شُعَيْبٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ أَبِيهِ، حَتَّى ذَكَرَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرٍو، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَا يَحِلُّ سَلَفٌ وَبَيْعٌ، وَلَا شَرْطَانِ فِي بَيْعٍ، وَلَا رِبْحُ، مَا لَمْ يُضْمَنْ.

عبداللہ بن عمرو بن عاص ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: سلف (قرض) اور بیع ایک ساتھ جائز نہیں، اور نہ ایک بیع میں دو شرطیں، اور نہ ہی ایسی چیز کا نفع جس کے تاوان کی ذمے داری نہ ہو ۔

Amr bin shuaib said: "My father told me, mar rating from his father, from his father (and he mentioned Abdullah bin Amr) that he said: "The Messenger of Allah ﷺ said: "It is not permissible to lend on the condition of a sale, or to stipulate two conditions in one transaction, or to make a profit on that which you do not possess.

حسن صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 4630
Notes · وضاحت
١ ؎: اور دونوں میں سے کسی ایک پر بات طے نہ ہو، اور اگر کسی ایک پر بات طے ہوجائے تو پھر بیع حلال اور جائز ہے۔
Takhrij · تخریج
انظر حدیث رقم: ٤٦١٥ (حسن صحیح )
4635Sunan An Nasai

ایک بیع میں دو شرائط طے کرنا مثلا اگر رقم ایک ماہ میں ادا کرو تو اتنے اور دو ماہ میں اتنے (زائد)

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، قَالَ: حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، قَالَ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ سَلَفٍ وَبَيْعٍ، وَعَنْ شَرْطَيْنِ فِي بَيْعٍ وَاحِدٍ، وَعَنْ بَيْعِ مَا لَيْسَ عِنْدَكَ، وَعَنْ رِبْحِ مَا لَمْ يُضْمَنْ.

عبداللہ بن عمرو بن عاص ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے سلف (قرض) اور بیع ایک ساتھ کرنے سے، ایک ہی بیع میں دو شرطیں لگانے سے، اور اس چیز کے بیچنے سے جو تمہارے پاس موجود نہ ہو اور ایسی چیز کے نفع سے جس کے تاوان کی ذمہ داری نہ ہو، (ان سب سے) منع فرمایا۔

It was narrated from Amr bin Shuaib, from his father, that his grandfather said: "The Messenger of Allah ﷺ forbade lending on the condition of a sale, selling what you do not have, and profiting on what you do not possess.

حسن صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 4631
Takhrij · تخریج
انظر حدیث رقم: ٤٦١٥ (حسن صحیح )
4636Sunan An Nasai

ایک بیع کے اندر دو بیع کرنا جیسے کہ اس طریقہ سے کہے کہ اگر تم نقد فروخت کرو تو سو روپیہ میں اور ادھار لو تو دو سو روپے میں

أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ، وَيَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، وَمُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، قَالُوا: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ بَيْعَتَيْنِ فِي بَيْعَةٍ.

ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک بیع میں دو بیع کرنے سے منع فرمایا ہے۔

It was narrated that Abu Hurairah said: "The Messenger of Allah ﷺ forbade two transactions in one.

حسن صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 4632
Notes · وضاحت
١ ؎: اور دونوں میں کسی بات پر اتفاق نہ ہوسکا ہو، اگر کسی ایک پر اتفاق ہوگیا تو پھر یہ بیع حلال اور جائز ہے۔
Takhrij · تخریج
تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: ١٥١١٢)، مسند احمد (٢/٤٣٢، ٤٧٥) (حسن صحیح )
4637Sunan An Nasai

فروخت کرتے وقت غیر معین چیز کو مستثنی کرنے کی ممانعت

أَخْبَرَنَا زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ حُسَيْنٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا يُونُسُ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ جَابِرٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: نَهَى عَنِ الْمُحَاقَلَةِ، وَالْمُزَابَنَةِ، وَالْمُخَابَرَةِ، وَعَنِ الثُّنْيَا إِلَّا أَنْ تُعْلَمَ.

جابر ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے بیع محاقلہ، مزابنہ، مخابرہ سے اور بیع میں استثناء کرنے سے سوائے اس کے کہ مقدار معلوم ہو منع فرمایا ہے۔

It was narrated from Jabir that: the Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) forbade Muhaqalah, Muzahanah, Mukhabarah and selling with an exception unless it is defined.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 4633
Notes · وضاحت
١ ؎: یعنی درخت کے پھل بیچتے وقت کچھ غیر معلوم پھل الگ کرنے سے منع فرمایا، اگر الگ کئے ہوئے پھلوں کی مقدار طے ہو تو یہ معاملہ جائز ہے، لیکن یہ مقدار اتنی بھی نہ ہو کہ بیچے ہوئے پھل کی مقدار انتہائی کم رہ جائے، جس سے خریدار کو گھاٹا ہو۔
Takhrij · تخریج
انظر حدیث رقم: ٣٩١١ (صحیح )
4638Sunan An Nasai

فروخت کرتے وقت غیر معین چیز کو مستثنی کرنے کی ممانعت

أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيل بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ أَيُّوبَ، وأَخْبَرَنَا زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، قَالَ: أَنْبَأَنَا أَيُّوبُ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الْمُحَاقَلَةِ، وَالْمُزَابَنَةِ، وَالْمُخَابَرَةِ، وَالْمُعَاوَمَةِ، وَالثُّنْيَا، وَرَخَّصَ فِي الْعَرَايَا.

جابر ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے بیع محاقلہ، مزابنہ، مخابرہ، معاومہ (کئی سالوں کی بیع) اور بیع میں الگ کرنے سے منع فرمایا اور بیع عرایا (عاریت والی بیع) میں رخصت دی۔

It was narrated that Jabir said: "The Messenger of Allah ﷺ forbade Muhaqalah, Muzahanah, Mukhabarah, Muawamah, and selling with an exception unless it is defined but he gave concession allowing Araya.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 4634
Takhrij · تخریج
صحیح مسلم/البیوع ١٦ (١٥٣٦)، سنن ابی داود/البیوع ٣٤ (٣٤٠٤)، سنن الترمذی/البیوع ٥٥ (١٣١٣)، سنن ابن ماجہ/التجارات ٥٤ (٢٢٦٦)، (تحفة الأشراف: ٢٦٦٦)، مسند احمد (٣/٣١٣، ٣٥٦، ٣٦٤) (صحیح )
4639Sunan An Nasai

کھجور کا درخت فروخت کرے تو پھل کس کے ہیں؟

أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ، قَالَ: حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: أَيُّمَا امْرِئٍ أَبَّرَ نَخْلًا، ثُمَّ بَاعَ أَصْلَهَا، فَلِلَّذِي أَبَّرَ ثَمَرُ النَّخْلِ، إِلَّا أَنْ يَشْتَرِطَ الْمُبْتَاعُ.

عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: جو بھی کوئی کھجور کے درخت کی پیوند کاری کرے پھر اس درخت کو بیچے تو درخت کا پھل پیوند کاری کرنے والے کا ہوگا، سوائے اس کے کہ خریدنے والا پھل کی شرط لگالے ١ ؎۔

It was narrated from Ibn Umar that the Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) said: "Any man who pollinates a date-palm tree then sells it, the fruits of the tree are for the one who pollinated it, unless the purchaser stipulated otherwise.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 4635
Notes · وضاحت
١ ؎: یہ معاملہ ہر قسم کی کھیتی کے بیچنے میں ہوگا، کیونکہ کھیتی میں بیچنے والا خرچ کیا ہوتا ہے، کھجور میں تو تابیر ( پیوند کاری ) سے پہلے بیچنے والے کا کچھ خرچ نہیں ہوتا ہے اس لیے تابیر ( پیوند کاری ) کی شرط لگائی گئی ہے۔
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/البیوع ٩٠ (٢٢٠٣)، ٩٢ (٢٢٠٦)، المساقاة ١٧ (٢٣٧٩)، الشروط ٢ (٢٧١٦)، صحیح مسلم/البیوع ١٥ (١٥٤٣)، سنن ابن ماجہ/التجارات ٣١ (٢٢١٠)، (تحفة الأشراف: ٨٢٧٤)، موطا امام مالک/البیوع ٧ (٩)، مسند احمد (٢/٦، ٩، ٤، ٥، ٦٣، ٧٨) (صحیح )
4640Sunan An Nasai

غلام فروخت ہو اور خریدار اس کا مال لینے کی شرط مقرر کرے

أَخْبَرَنَا إِسْحَاق بْنُ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: أَنْبَأَنَا سُفْيَانُ، عَنْ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَالِمٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: مَنِ ابْتَاعَ نَخْلًا بَعْدَ أَنْ تُؤَبَّرَ فَثَمَرَتُهَا لِلْبَائِعِ، إِلَّا أَنْ يَشْتَرِطَ الْمُبْتَاعُ، وَمَنْ بَاعَ عَبْدًا وَلَهُ مَالٌ فَمَالُهُ لِلْبَائِعِ، إِلَّا أَنْ يَشْتَرِطَ الْمُبْتَاعُ.

عبداللہ بن عمر ؓ روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: جو کوئی تابیر (پیوند کاری) ہوجانے کے بعد (کھجور کا) درخت خریدے تو اس کا پھل بائع کا ہوگا سوائے اس کے کہ خریدار شرط لگا دے، اور جو غلام بیچے اور اس کے پاس مال ہو تو اس کا مال بائع کا ہوگا سوائے اس کے کہ خریدار شرط لگا دے ۔

It was narrated from Salim, from his father that the Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) said: "Whoever buys a date-palm tree after it has been pollinated, its fruits belong to the seller, unless the purchaser has stipulated otherwise. And whoever buys a slave who has wealth, his wealth belongs to the seller, unless the purchaser has stipulated otherwise. "(sahih)

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 4636
Takhrij · تخریج
صحیح مسلم/البیوع ١٥ (١٥٤٣)، سنن ابی داود/البیوع ٤٤ (٣٤٣٣)، سنن ابن ماجہ/التجارات ٣١ (٢٢١١)، (تحفة الأشراف: ٦٨١٩) (صحیح )
4641Sunan An Nasai

غلام فروخت ہو اور خریدار اس کا مال لینے کی شرط مقرر کرے

أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ، قَالَ: أَنْبَأَنَا سَعْدَانُ بْنُ يَحْيَى، عَنْ زَكَرِيَّا، عَنْ عَامِرٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: كُنْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ فَأَعْيَا جَمَلِي فَأَرَدْتُ أَنْ أُسَيِّبَهُ، فَلَحِقَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَدَعَا لَهُ، فَضَرَبَهُ فَسَارَ سَيْرًا لَمْ يَسِرْ مِثْلَهُ، فَقَالَ: بِعْنِيهِ بِوُقِيَّةٍ، قُلْتُ: لَا، قَالَ: بِعْنِيهِ، فَبِعْتُهُ بِوُقِيَّةٍ، وَاسْتَثْنَيْتُ حُمْلَانَهُ إِلَى الْمَدِينَةِ، فَلَمَّا بَلَغْنَا الْمَدِينَةَ أَتَيْتُهُ بِالْجَمَلِ وَابْتَغَيْتُ ثَمَنَهُ، ثُمَّ رَجَعْتُ فَأَرْسَلَ إِلَيَّ، فَقَالَ: أَتُرَانِي إِنَّمَا مَاكَسْتُكَ لِآخُذَ جَمَلَكَ خُذْ جَمَلَكَ وَدَرَاهِمَكَ.

جابر بن عبداللہ ؓ کہتے ہیں کہ میں نبی اکرم ﷺ کے ساتھ ایک سفر میں تھا، میرا اونٹ تھک کر چلنے سے عاجز آگیا، تو میں نے چاہا کہ اسے چھوڑ دوں، اتنے میں رسول اللہ ﷺ مجھ سے آ ملے، آپ نے اس کے لیے دعا کی اور اسے تھپتھپایا، اب وہ ایسا چلا کہ اس طرح کبھی نہ چلا تھا، آپ نے فرمایا: اسے ایک اوقیہ ( ٤٠ درہم) میں مجھ سے بیچ دو ، میں نے کہا: نہیں (بلکہ وہ آپ ہی کا ہے) ، آپ نے فرمایا: اسے مجھ سے بیچ دو تو میں نے ایک اوقیہ میں اسے آپ کے ہاتھ بیچ دیا اور مدینے تک اس پر سوار ہو کر جانے کی شرط لگائی ١ ؎، جب ہم مدینہ پہنچے تو میں اونٹ لے کر آپ کے پاس آیا اور اس کی قیمت چاہی، پھر میں لوٹا تو آپ نے مجھے بلا بھیجا، اور فرمایا: کیا تم سمجھتے ہو کہ میں نے کم قیمت لگائی تاکہ میں تمہارا اونٹ لے سکوں، لو اپنا اونٹ بھی لے لو اور اپنے درہم بھی ۔

It was narrated that Jabir bin Abdullah said: "I was with the Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) on a journey, and my camel got tired. I thought I wanted to let it go, but the Messenger of "Allah met me and prayed for it (the camel) and hit it. Then it started to run like never before. He said: Sell it to me for one Uwqiyah. I said" No. He said: Sell it to me. So I sold it to him for one Uwqiyah but stipulated an exception, to ride it until we reached al-Madinah. When we reached Al-Medinah, I brought the camel to him and asked him for its price, then I went back. He sent word to me saying; Do you think I bargained with you to take your camel? Take your camel and your Dirhams.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 4637
Notes · وضاحت
١ ؎: یہ جائز شرط تھی اس لیے نبی اکرم ﷺ نے اس پر معاملہ کرلیا، یہی باب سے مناسبت ہے۔
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/البیوع ٣٤ (٢٠٩٧)، الاستقراض ١ (٢٣٨٥)، ١٨ (٢٤٠٦)، المظالم ٢٦ (٢٤٧٠)، الشروط ٤ (٢٧١٨)، الجہاد ٤٩ (٢٨٦١)، ١١٣ (٢٩٦٧)، صحیح مسلم/البیوع ٤٢ (المساقاة ٢١) (٧١٥)، الرضاع ١٦ (٧١٥)، سنن ابی داود/البیوع ٧١ (٣٥٠٥)، سنن الترمذی/البیوع ٣٠ (١٢٥٣)، (تحفة الأشراف: ٢٣٤١)، مسند احمد (٣/٢٩٩) (صحیح )
4642Sunan An Nasai

غلام فروخت ہو اور خریدار اس کا مال لینے کی شرط مقرر کرے

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى بْنِ الطَّبَّاعِ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ الشَّعْبِيِّ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: غَزَوْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى نَاضِحٍ لَنَا، ثُمَّ ذَكَرْتُ الْحَدِيثَ بِطُولِهِ، ثُمَّ ذَكَرَ كَلَامًا مَعْنَاهُ، فَأُزْحِفَ الْجَمَلُ فَزَجَرَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَانْتَشَطَ حَتَّى كَانَ أَمَامَ الْجَيْشِ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يَا جَابِرُ، مَا أَرَى جَمَلَكَ إِلَّا قَدِ انْتَشَطَ، قُلْتُ: بِبَرَكَتِكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ: بِعْنِيهِ، وَلَكَ ظَهْرُهُ حَتَّى تَقْدَمَ، فَبِعْتُهُ وَكَانَتْ لِي إِلَيْهِ حَاجَةٌ شَدِيدَةٌ وَلَكِنِّي اسْتَحْيَيْتُ مِنْهُ، فَلَمَّا قَضَيْنَا غَزَاتَنَا وَدَنَوْنَا اسْتَأْذَنْتُهُ بِالتَّعْجِيلِ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي حَدِيثُ عَهْدٍ بِعُرْسٍ، قَالَ: أَبِكْرًا تَزَوَّجْتَ أَمْ ثَيِّبًا ؟، قُلْتُ: بَلْ ثَيِّبًا، يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرٍو أُصِيبَ وَتَرَكَ جَوَارِيَ أَبْكَارًا، فَكَرِهْتُ أَنْ آتِيَهُنَّ بِمِثْلِهِنَّ، فَتَزَوَّجْتُ ثَيِّبًا، تُعَلِّمُهُنَّ وَتُؤَدِّبُهُنَّ فَأَذِنَ لِي، وَقَالَ لِي: ائْتِ أَهْلَكَ عِشَاءً، فَلَمَّا قَدِمْتُ أَخْبَرْتُ خَالِي بِبَيْعِي الْجَمَلَ فَلَامَنِي، فَلَمَّا قَدِمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غَدَوْتُ بِالْجَمَلِ، فَأَعْطَانِي ثَمَنَ الْجَمَلِ وَالْجَمَلَ وَسَهْمًا مَعَ النَّاسِ.

جابر ؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ اپنے سینچائی کرنے والے اونٹ پر بیٹھ کر جہاد کیا، پھر انہوں نے لمبی حدیث بیان کی، پھر ایک چیز کا تذکرہ کیا جس کا مطلب یہ ہے کہ اونٹ تھک گیا تو اسے نبی اکرم ﷺ نے ڈانٹا تو وہ تیز ہوگیا یہاں تک کہ سارے لشکر سے آگے نکل گیا، نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: جابر! تمہارا اونٹ تو لگ رہا ہے کہ بہت تیز ہوگیا ہے ، میں نے عرض کیا: آپ کے ذریعہ سے ہونے والی برکت سے اللہ کے رسول! آپ نے فرمایا: اسے، میرے ہاتھ بیچ دو۔ البتہ تم (مدینہ) پہنچنے تک اس پر سوار ہوسکتے ہو ، چناچہ میں نے اسے بیچ دیا حالانکہ مجھے اس کی سخت ضرورت تھی۔ لیکن مجھے آپ سے شرم آئی۔ جب ہم غزوہ سے فارغ ہوئے اور (مدینے کے) قریب ہوئے تو میں نے آپ سے جلدی سے آگے جانے کی اجازت مانگی، میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! میں نے ابھی جلد شادی کی ہے، آپ نے فرمایا: کنواری سے شادی کی ہے یا بیوہ سے؟ میں نے عرض کیا: بیوہ سے، اللہ کے رسول! والد صاحب عبداللہ بن عمرو ؓ مارے گئے اور انہوں نے کنواری لڑکیاں چھوڑی ہیں، تو مجھے برا معلوم ہوا کہ میں ان کے پاس ان جیسی (کنواری لڑکی) لے کر آؤں، لہٰذا میں نے بیوہ سے شادی کی ہے جو انہیں تعلیم و تربیت دے گی، تو آپ نے مجھے اجازت دے دی اور مجھ سے فرمایا: اپنی بیوی کے پاس شام کو جانا ، جب میں مدینے پہنچا تو میں نے اپنے ماموں کو اونٹ بیچنے کی اطلاع دی، تو انہوں نے مجھے ملامت کی، جب رسول اللہ ﷺ پہنچے تو میں صبح کو اونٹ لے کر آپ کے پاس گیا، تو آپ نے مجھے اونٹ کی قیمت ادا کی اور اونٹ بھی دے دیا اور (مال غنیمت میں سے) ایک حصہ سب لوگوں کے برابر دیا۔

It was narrated that Jabir said: "I went on a campaign with the Messenger of Allah ﷺ riding a camel of ours," then he quoted the whole Hadith. Then he said words to the effect that: "The camel got tired and the Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) hit it, so it became energetic and came to the front of the army. The Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) said: O Jabir, I see that your camel has become energetic. I said: "It is because of your blessing, O Messenger of Allah, He said: Sell it to me, and you can ride it till we arrive (in Al-Madinah). So I sold it to him. I was in great need of it myself but I felt too shy to refuse. When we finished our campaign, and we were close to Al-Madinah, I asked his permission to go on ahead. I said: O Messenger of Allah, I am newly married. He said; Have you married a virgin or a previously married woman? I said: A previously married woman, O Messenger of Allah. Abdullah bin Arm died and left behind young druthers, and I did not like to bring to them someone who was like them, so I married a previously married woman who could teach the, and rise them with good manners. So he gave me permission, and said to me; Go to When I arrived, I told my maternal uncle that I had sold the camel and he scolded me. When the Messenger of Allah ﷺ came, I brought the camel to him, and he gave me the price of the camel, and the camel, and share (of the spoils of war) with the rest of the people.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 4638
Takhrij · تخریج
انظر ما قبلہ (صحیح )
4643Sunan An Nasai

غلام فروخت ہو اور خریدار اس کا مال لینے کی شرط مقرر کرے

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنْ الْأَعْمَشِ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: كُنْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ، وَكُنْتُ عَلَى جَمَلٍ، فَقَالَ: مَا لَكَ فِي آخِرِ النَّاسِ ؟، قُلْتُ: أَعْيَا بَعِيرِي فَأَخَذَ بِذَنَبِهِ ثُمَّ زَجَرَهُ، فَإِنْ كُنْتُ إِنَّمَا أَنَا فِي أَوَّلِ النَّاسِ يُهِمُّنِي رَأْسُهُ فَلَمَّا دَنَوْنَا مِنْ الْمَدِينَةِ، قَالَ: مَا فَعَلَ الْجَمَلُ بِعْنِيهِ ؟، قُلْتُ: لَا، بَلْ هُوَ لَكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ: لَا، بَلْ بِعْنِيهِ، قُلْتُ: لَا، بَلْ هُوَ لَكَ، قَالَ: لَا، بَلْ بِعْنِيهِ، قَدْ أَخَذْتُهُ بِوُقِيَّةٍ ارْكَبْهُ، فَإِذَا قَدِمْتَ الْمَدِينَةَ فَأْتِنَا بِهِ، فَلَمَّا قَدِمْتُ الْمَدِينَةَ جِئْتُهُ بِهِ، فَقَالَ لِبِلَالٍ: يَا بِلَالُ، زِنْ لَهُ أُوقِيَّةً، وَزِدْهُ قِيرَاطًا، قُلْتُ: هَذَا شَيْءٌ زَادَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمْ يُفَارِقْنِي، فَجَعَلْتُهُ فِي كِيسٍ فَلَمْ يَزَلْ عِنْدِي حَتَّى جَاءَ أَهْلُ الشَّامِ يَوْمَ الْحَرَّةِ، فَأَخَذُوا مِنَّا مَا أَخَذُوا.

جابر بن عبداللہ ؓ کہتے ہیں کہ میں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ ایک سفر میں تھا، میں ایک اونٹ پر سوار تھا۔ آپ نے فرمایا: کیا وجہ ہے کہ تم سب سے پیچھے میں ہو؟ میں نے عرض کیا: میرا اونٹ تھک گیا ہے، آپ نے اس کی دم کو پکڑا اور اسے ڈانٹا، اب حال یہ تھا کہ میں سب سے آگے تھا، (ایسا نہ ہو کہ لوگوں کے اونٹ سے آگے بڑھ جائے اس لیے) مجھے اس کے سر سے ڈر ہو رہا تھا، تو جب ہم مدینے سے قریب ہوئے تو آپ ﷺ نے فرمایا: اونٹ کا کیا ہوا؟ اسے میرے ہاتھ بیچ دو ، میں نے عرض کیا: نہیں، بلکہ وہ آپ ہی کا ہے، اللہ کے رسول! آپ نے فرمایا: نہیں، اسے میرے ہاتھ بیچ دو ، میں نے عرض کیا: نہیں، بلکہ وہ آپ ہی کا ہے، آپ نے کہا: نہیں، بلکہ اسے میرے ہاتھ بیچ دو، میں نے اسے ایک اوقیہ میں لے لیا، تم اس پر سوار ہو اور جب مدینہ پہنچ جاؤ تو اسے ہمارے پاس لے آنا ، جب میں مدینے پہنچا تو اسے لے کر آپ کے پاس آیا، آپ نے بلال ؓ سے فرمایا: بلال! انہیں ایک اوقیہ (چاندی) دے دو اور ایک قیراط مزید دے دو ، میں نے عرض کیا: یہ تو رسول اللہ ﷺ نے مجھے زیادہ دیا ہے، (یہ سوچ کر کہ) وہ مجھ سے کبھی جدا نہ ہو، تو میں نے اسے ایک تھیلی میں رکھا، پھر وہ قیراط میرے پاس برابر رہا یہاں تک کہ حرہ کے دن ١ ؎ اہل شام آئے اور ہم سے لوٹ لے گئے جو لے گئے۔

It was narrated that Jabir Abdullah said: "I was with the Messenger of Allah ﷺ on a journey, and I was riding a camel. He said: Why are you at the back of the people?, I said: My camel is tired, He took hold of its tail and shouted at it, then I was at the front of the people, worrying that it would go ahead of the others. When we drew close to al-Madinah he said: What happened to the camel? Sell it to me. I said, No, it is yours O Messenger of Allah.; He said, No, sell it tome. I said, No, it is yours, O Messenger of Allah. He said: No, sell it to me. I will take it for one Uwqiyah but you (continue to) ride it. Then when you reach Al-Madinah, bring it to us. So when I reached Al-Madinah, I brought it him. He said to Bilal: O Bilal, weight out for him one Uwqiyyah and add a Qirat. I said: This is something extra that the Messenger of Allah ﷺ gave to. I kept it with me and put it in a bag, and it stayed with me until the people of Ash-Sham came on the Day of Al-Harrah and took from us what they took.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 4639
Notes · وضاحت
١ ؎: یہ واقعہ ٦٣ ؁ھ میں پیش آیا تھا، اس میں یزید کے لشکر نے مدینے پر چڑھائی کی تھی۔ حرہ کالے پتھروں والی زمین کو کہتے ہیں جو مدینے کے مشرقی اور مغربی علاقہ کی زمین ہے۔
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/الشروط ٤ (٢٧١٨ تعلیقًا)، صحیح مسلم/البیوع ٤٢ (٧١٥)، (تحفة الأشراف: ٢٢٤٣)، مسند احمد (٣/٣١٤) (صحیح )
4644Sunan An Nasai

غلام فروخت ہو اور خریدار اس کا مال لینے کی شرط مقرر کرے

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَنْصُورٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: أَدْرَكَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَكُنْتُ عَلَى نَاضِحٍ لَنَا سَوْءٍ، فَقُلْتُ: لَا يَزَالُ لَنَا نَاضِحُ سَوْءٍ يَا لَهْفَاهُ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: تَبِيعُنِيهِ، يَا جَابِرُ ؟، قُلْتُ: بَلْ هُوَ لَكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ: اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَهُ، اللَّهُمَّ ارْحَمْهُ، قَدْ أَخَذْتُهُ بِكَذَا وَكَذَا، وَقَدْ أَعَرْتُكَ ظَهْرَهُ إِلَى الْمَدِينَةِ، فَلَمَّا قَدِمْتُ الْمَدِينَةَ هَيَّأْتُهُ، فَذَهَبْتُ بِهِ إِلَيْهِ، فَقَالَ: يَا بِلَالُ أَعْطِهِ ثَمَنَهُ، فَلَمَّا أَدْبَرْتُ دَعَانِي فَخِفْتُ أَنْ يَرُدَّهُ، فَقَالَ: هُوَ لَكَ.

جابر ؓ کہتے ہیں کہ مجھے رسول اللہ ﷺ نے پایا کہ میں اپنے سینچنے والے اونٹ پر سوار تھا، میں نے عرض کیا: افسوس! ہمارے پاس ہمیشہ پانی سینچنے والا اونٹ ہی رہتا ہے، تو نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: جابر! کیا تم اسے میرے ہاتھ بیچو گے؟ میں نے عرض کیا: یہ تو آپ ہی کا ہے، اللہ کے رسول! آپ نے فرمایا: اے اللہ! اس کی مغفرت کر، اس پر رحم فرما، میں نے تو اسے اتنے اتنے دام پر لے لیا ہے، اور مدینے تک اس پر سوار ہو کر جانے کی تمہیں اجازت دی ہے ، جب میں مدینے آیا تو اسے تیار کر کے آپ کی خدمت میں حاضر ہوا، آپ ﷺ نے فرمایا: بلال! انہیں اس کی قیمت دے دو ، جب میں لوٹنے لگا تو آپ نے مجھے بلایا، مجھے اندیشہ ہوا کہ آپ اسے لوٹائیں گے، آپ نے فرمایا: یہ تمہارا ہے ۔

It was narrated tat Jabir Said: "The Messenger of Allah ﷺ caught up with me when I was riding a bad camel of ours, and I said: We have a bad camel, mares the pit! The Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) said: Will you sell it to me, O Jabir? I Said, No, It is yours, O Messenger of Allah.; He said: O Allah forgive him; O Allah, have mercy on him. I will buy it for such and such, and I will lend it to you to ride until (we reach) al-Madinah. When Reached al-Madinah, I prepared it, and brought it to him, and he said: O Bilal, give him its price, When I turned to leave, he called me back, and I was afraid that he would give it back at he said: It is yours.

ضعيف الإسناد منکر المتنصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 4640
Takhrij · تخریج
تفردہ بہ النسائي (تحفة الأشراف: ٢٧٦٩) (ضعیف) (سند ضعیف ہے، اور متن منکر ہے، اس لیے کہ اس کے راوی ابو زبیر مدلس ہیں، اور روایت عنعنہ سے ہے، اس کے متن میں پچھلے متن سے تعارض بھی ہے جو واضح ہے )
4645Sunan An Nasai

غلام فروخت ہو اور خریدار اس کا مال لینے کی شرط مقرر کرے

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى، قَالَ: حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبِي، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو نَضْرَةَ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: كُنَّا نَسِيرُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا عَلَى نَاضِحٍ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَتَبِيعُنِيهِ بِكَذَا وَكَذَا، وَاللَّهُ يَغْفِرُ لَكَ ؟، قُلْتُ: نَعَمْ، هُوَ لَكَ يَا نَبِيَّ اللَّهِ، قَالَ: أَتَبِيعُنِيهِ بِكَذَا وَكَذَا، وَاللَّهُ يَغْفِرُ لَكَ ؟، قُلْتُ: نَعَمْ، هُوَ لَكَ يَا نَبِيَّ اللَّهِ، قَالَ: أَتَبِيعُنِيهِ بِكَذَا وَكَذَا، وَاللَّهُ يَغْفِرُ لَكَ ؟، قُلْتُ: نَعَمْ، هُوَ لَكَ، قَالَ أَبُو نَضْرَةَ: وَكَانَتْ كَلِمَةً يَقُولُهَا الْمُسْلِمُونَ: افْعَلْ كَذَا وَكَذَا، وَاللَّهُ يَغْفِرُ لَكَ.

جابر بن عبداللہ ؓ کہتے ہیں کہ ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ جا رہے تھے، میں سینچائی کرنے والے ایک اونٹ پر سوار تھا، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: کیا تم اسے میرے ہاتھ اتنے اتنے میں بیچو گے؟ اللہ تمہیں معاف کرے ، میں نے عرض کیا: ہاں، اللہ کے نبی! وہ آپ کا ہی ہے، آپ نے فرمایا: کیا تم اسے میرے ہاتھ اتنے اور اتنے میں بیچو گے؟ اللہ تمہیں معاف کرے ، میں نے عرض کیا: ہاں، اللہ کے نبی! وہ آپ ہی کا ہے، آپ نے فرمایا: کیا تم اسے میرے ہاتھ اتنے اور اتنے میں بیچو گے؟ اللہ تمہیں معاف کرے ، میں نے عرض کیا: ہاں، وہ آپ ہی کا ہے۔ ابونضرہ کہتے ہیں: یہ مسلمانوں کا تکیہ کلام تھا کہ جب کسی سے کہتے: ایسا ایسا کرو تو کہتے: واللہ یغفر لک۔

It was narrated that Jabir bin Abdullah said: "We were traveling with the Messenger of Allah ﷺ and I was riding a camel. The Messenger of Allah ﷺ said to me: Will you sell it to me for such and such, may Allah forgive you?, I said, I said, Yes, it is yours, O Prophet of Allah. He said: Will you sell it to me for such and such, may Allah forgive your? I said: Yes, it is yours, O Prophet (صلی اللہ علیProphet of ll you sell it to me for such and such, may Allah forgives you? I said: Yes, it is yours. (One of the narrators) Abu Nadrah said: "This became a phrase that was used by the Muslims: Do such and such, may Allah forgive you.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 4641
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/الشروط ٤ (٢٧١٨ تعلیقًا)، صحیح مسلم/الرضاع ١٦ (٧١٥)، سنن ابن ماجہ/التجارات ٢٩ (٢٢٠٥)، (تحفة الأشراف: ٣١٠١)، مسند احمد (٣/٣٧٣) (صحیح )
4646Sunan An Nasai

بیع میں اگر شرط خلاف ہو تو بیع صحیح ہوجائے اور شرط باطل ہوگی

أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ الْأَسْوَدِ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: اشْتَرَيْتُ بَرِيرَةَ فَاشْتَرَطَ أَهْلُهَا وَلَاءَهَا، فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: أَعْتِقِيهَا، فَإِنَّ الْوَلَاءَ لِمَنْ أَعْطَى الْوَرِقَ، قَالَتْ: فَأَعْتَقْتُهَا، قَالَتْ: فَدَعَاهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَخَيَّرَهَا مِنْ زَوْجِهَا، فَاخْتَارَتْ نَفْسَهَا، وَكَانَ زَوْجُهَا حُرًّا.

ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ میں نے بریرہ ؓ کو خریدا تو ان کے گھر والوں نے ولاء (وراثت) کی شرط لگائی، میں نے اس کا ذکر نبی اکرم ﷺ سے کیا، تو آپ نے فرمایا: اسے آزاد کر دو، کیونکہ ولاء (وراثت) اس کا حق ہے جس نے درہم (روپیہ) دیا ہے ، چناچہ میں نے انہیں آزاد کردیا، پھر رسول اللہ ﷺ نے انہیں بلایا اور انہیں ان کے شوہر کے بارے میں اختیار دیا ١ ؎ تو بریرہ ؓ نے اپنے شوہر کی زوجیت میں نہ رہنے کو ترجیح دی، حالانکہ ان کے شوہر آزاد تھے ٢ ؎۔

It was narrated that Aishah (RA) said: "I bought Barirah and her masters stipulated that her loyalty (Wala) should be to them, I mentioned that to the Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) and he said: Set her free, and loyalty belongs to the one who pays the silver. She said: "so I set her free. The Messenger of Allah ﷺ called her and gave her the choice regarding her husband, and she chose herself. Her husband was a free man.

صحيح دون قوله وکان زوجها حرا فإنه شاذ والمحفوظ أنه کان عبداصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 4642
Notes · وضاحت
١ ؎: یعنی چاہیں تو اس شوہر کی زوجیت میں رہیں جن سے غلامی میں نکاح ہوا تھا، اور چاہیں تو ان کی زوجیت میں نہ رہیں۔ ٢ ؎: صحیح واقعہ یہ ہے کہ وہ اس وقت غلام تھے، اسی لیے تو بریرہ ؓ کو اختیار دیا گیا، اگر وہ آزاد ہوتے تو بریرہ ؓ کو اختیار دیا ہی نہیں جاتا، (دیکھئیے حدیث رقم ٢٦١٥ و ٣٤٧٩ ) اس حدیث کی باب سے مناسبت یہ ہے کہ آپ ﷺ نے ولاء والی شرط کو باطل قرار دے کر باقی معاملہ ( بریرہ کی بیع کو ) صحیح قرار دیا۔
Takhrij · تخریج
انظر حدیث رقم: ٣٤٧٩ (صحیح) (لیکن ” وکان زوجھا حراً “ کا لفظ شاذ ہے، محفوظ روایت یہی ہے کہ بریرہ کے شوہر غلام تھے )
4647Sunan An Nasai

بیع میں اگر شرط خلاف ہو تو بیع صحیح ہوجائے اور شرط باطل ہوگی

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ الْقَاسِمِ، قَالَ: سَمِعْتُالْقَاسِمَ يُحَدِّثُ، عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا أَرَادَتْ أَنْ تَشْتَرِيَ بَرِيرَةَ لِلْعِتْقِ وَأَنَّهُمُ اشْتَرَطُوا وَلَاءَهَا، فَذَكَرَتْ ذَلِكَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: اشْتَرِيهَا فَأَعْتِقِيهَا، فَإِنَّ الْوَلَاءَ لِمَنْ أَعْتَقَ، وَأُتِيَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِلَحْمٍ، فَقِيلَ: هَذَا تُصُدِّقَ بِهِ عَلَى بَرِيرَةَ، فَقَالَ: هُوَ لَهَا صَدَقَةٌ، وَلَنَا هَدِيَّةٌ، وَخُيِّرَتْ.

ام المؤمنین عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے غلامی سے آزاد کرنے کے لیے بریرہ ؓ کو خریدنا چاہا، لوگوں نے ان کے ولاء (وراثت) کی شرط لگائی، انہوں نے اس کا ذکر رسول اللہ ﷺ سے کیا تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: انہیں خرید کر آزاد کر دو، کیونکہ ولاء (وراثت) کا حق اسی کا ہے جو آزاد کرے ، اور رسول اللہ ﷺ کے پاس گوشت لایا گیا تو کہا گیا: یہ تو بریرہ پر کیا گیا صدقہ ہے؟ آپ نے فرمایا: یہ ان کے لیے صدقہ ہے اور ہمارے لیے تحفہ (ہدیہ) ہے ، اور انہیں (بریرہ کو) اختیار دیا گیا (شوہر کے ساتھ رہنے اور نہ رہنے کا) ۔

It was narrated from Aishah that: she wanted to buy Barirah to set her free, but they stipulated that her loyalty (should be to them. She mentioned that to the Messenger of Allah ﷺ and the Messenger of Allah said: "Buy her, and wet her free and loyalty (Wala) belongs to the one who sets the slave free." Some meat was brought to the Messenger of and it was said that this had been given in charity to Barirah. He said: "It is charity for her, and a gift for us." And she was given the choice.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 4643
Takhrij · تخریج
انظر حدیث رقم: ٣٤٨٤ (صحیح )
4648Sunan An Nasai

بیع میں اگر شرط خلاف ہو تو بیع صحیح ہوجائے اور شرط باطل ہوگی

أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، أَنَّ عَائِشَةَ أَرَادَتْ أَنْ تَشْتَرِيَ جَارِيَةً تَعْتِقُهَا، فَقَالَ أَهْلُهَا: نَبِيعُكِهَا عَلَى أَنَّ الْوَلَاءَ لَنَا، فَذَكَرَتْ ذَلِكِ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: لَا يَمْنَعُكِ ذَلِكِ، فَإِنَّ الْوَلَاءَ لِمَنْ أَعْتَقَ.

عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے کہ ام المؤمنین عائشہ ؓ نے لونڈی خریدنا چاہی تاکہ اسے آزاد کریں، تو اس کے گھر والوں (مالکان) نے کہا: ہم اسے آپ سے اس شرط پر بیچیں گے کہ ولاء (حق وراثت) ہمارا ہوگا، عائشہ ؓ نے اس کا ذکر رسول اللہ ﷺ سے کیا تو آپ نے فرمایا: تم اس وجہ سے مت رک جانا، کیونکہ ولاء (وراثت) تو اس کے لیے ہے جو آزاد کرے ۔

It was narrated fromAbdullah bin Umar that Aishah (RA) wanted to but a slave woman to set her free, but her people said: "We will sell her to you on condition that her loyalty (Wala) is to us," She mentioned that top the Messenger of Allah ﷺ and he said: "That should not stop you. Loyalty belongs to the one who sets the slave free.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 4644
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/البیوع ٧٣ (٢١٦٩)، المکاتب ٢(٢٥٦٢)، الفرائض ١٩ (٦٧٥١)، ٢٢(٦٧٥٧)، صحیح مسلم/العتق ٢ (١٥٠٤)، سنن ابی داود/الفرائض ١٢ (٢٩١٥)، (تحفة الأشراف: ٨٣٣٤)، موطا امام مالک/العتق ١٠ (١٨)، مسند احمد (٢/٢٨، ١١٣، ١٥٣، ١٥٦)، وانظر أیضا حدیث رقم: ٢٦١٥ (صحیح )
4649Sunan An Nasai

غنیمت کے مال کو فروخت کرنا تقسیم ہونے سے قبل

أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَفْصِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَالَ: حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي نَجِيحٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ بَيْعِ الْمَغَانِمِ حَتَّى تُقْسَمَ، وَعَنِ الْحَبَالَى أَنْ يُوطَأْنَ حَتَّى يَضَعْنَ مَا فِي بُطُونِهِنَّ، وَعَنْ لَحْمِ كُلِّ ذِي نَابٍ مِنَ السِّبَاعِ.

عبداللہ بن عباس ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے تقسیم ہونے سے پہلے مال غنیمت بیچنے، حاملہ عورتوں ١ ؎ کے ساتھ بچہ کی پیدائش سے پہلے جماع کرنے اور ہر دانت والے درندے کے گوشت (کھانے) سے منع فرمایا۔

It was narrated that Ibn Abbas said: "The Messenger of Allah ﷺ forbade selling something from the spoils of war prior to its distribution, having intercourse with a pregnant woman until she gives birth, and (eating) the flesh of any predator that has fangs.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 4645
Notes · وضاحت
١ ؎: مال غنیمت میں ملی ہوئی لونڈیاں مراد ہیں، اگر وہ حاملہ ہوں تو ان کو پانے والے مجاہد ان کے بچہ جننے کے بعد ہی ان سے مباشرت کرسکتے ہیں۔
Takhrij · تخریج
تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: ٦٤٠٨) (صحیح )
4650Sunan An Nasai

مشترک مال فروخت کرنا

أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ زُرَارَةَ، قَالَ: أَنْبَأَنَا إِسْمَاعِيل، عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: الشُّفْعَةُ فِي كُلِّ شِرْكٍ رَبْعَةٍ، أَوْ حَائِطٍ لَا يَصْلُحُ لَهُ أَنْ يَبِيعَ حَتَّى يُؤْذِنَ شَرِيكَهُ، فَإِنْ بَاعَ فَهُوَ أَحَقُّ بِهِ حَتَّى يُؤْذِنَهُ.

جابر ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: شفعہ کا حق ہر چیز میں ہے، زمین ہو یا کوئی احاطہٰ (باغ وغیرہ) ، کسی حصہ دار کے لیے جائز نہیں کہ اپنے دوسرے حصہ دار کی اجازت کے بغیر اپنا حصہ بیچے، اگر اس نے بیچ دیا تو وہ (دوسرا حصہ دار) اس کا زیادہ حقدار ہوگا یہاں تک کہ وہ خود اس کی اجازت دیدے ۔

It was narrated that Jabir said: "The Messenger of Allah ﷺ said: Pre-emption is to be given in everything that is shared, whether it is a house or a garden. It is not right to sell it before informing ones partner, and if he sells it he (the partner) has more right to it, unless he gives Permission to sell it to someone else.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 4646
Notes · وضاحت
١ ؎: شفعہ: زمین، باغ گھر وغیرہ میں ایسی ساجھے داری کو کہتے ہیں جس میں کسی فریق کا حصہ متعین نہ ہو کہ ہمارا حصہ یہاں سے یہاں تک ہے اور دوسرے کا حصہ یہاں سے یہاں تک ہے بس مطلق ملکیت میں سب کی ساجھے داری ہو، ایسا ساجھے دار اگر اپنا حصہ بیچنا چاہتا ہے تو دوسرے شریک کو پہلے بتائے، اگر وہ اسی قیمت پر لینے پر راضی ہوجائے تو اسی کا حق ہے، اگر جازت دیدے تب دوسرے سے بیچنا جائز ہوگا، اور اگر اس کی اجازت کے بغیر بیچ دیا تو وہ اس بیع کو قاضی منسوخ کرا سکتا ہے۔
Takhrij · تخریج
صحیح مسلم/المساقاة ٢٨ (البیوع ٤٩) (١٦٠٨)، سنن ابی داود/البیوع ٧٥ (٣٥١٣)، (تحفة الأشراف: ٢٨٠٦)، مسند احمد (٣/٣١٢، ٣١٦، ٣٥٧، ٣٩٧)، سنن الدارمی/البیوع ٨٣ (٢٦٧٠)، ویأتي عندالمؤلف برقم: ٤٧٠٥ (صحیح )
4651Sunan An Nasai

کوئی چیز فروخت کرتے وقت گواہی ضروری نہیں

أَخْبَرَنَا الْهَيْثَمُ بْنُ مَرْوَانَ بْنِ الْهَيْثَمِ بْنِ عِمْرَانَ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكَّارٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى وَهُوَ ابْنُ حَمْزَةَ، عَنْالزُّبَيْدِيِّ، أَنَّ الزُّهْرِيَّ أَخْبَرَهُ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ خُزَيْمَةَ، أَنَّ عَمَّهُ حَدَّثَهُ وَهُوَ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ابْتَاعَ فَرَسًا مِنْ أَعْرَابِيٍّ وَاسْتَتْبَعَهُ لِيَقْبِضَ ثَمَنَ فَرَسِهِ، فَأَسْرَعَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأَبْطَأَ الْأَعْرَابِيُّ وَطَفِقَ الرِّجَالُ يَتَعَرَّضُونَ لِلْأَعْرَابِيِّ، فَيَسُومُونَهُ بِالْفَرَسِ وَهُمْ لَا يَشْعُرُونَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ابْتَاعَهُ، حَتَّى زَادَ بَعْضُهُمْ فِي السَّوْمِ عَلَى مَا ابْتَاعَهُ بِهِ مِنْهُ، فَنَادَى الْأَعْرَابِيُّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: إِنْ كُنْتَ مُبْتَاعًا هَذَا الْفَرَسَ وَإِلَّا بِعْتُهُ، فَقَامَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ سَمِعَ نِدَاءَهُ، فَقَالَ: أَلَيْسَ قَدِ ابْتَعْتُهُ مِنْكَ ؟، قَالَ: لَا، وَاللَّهِ مَا بِعْتُكَهُ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: قَدِ ابْتَعْتُهُ مِنْكَ، فَطَفِقَ النَّاسُ يَلُوذُونَ بِالنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَبِالْأَعْرَابِيِّ وَهُمَا يَتَرَاجَعَانِ وَطَفِقَ الْأَعْرَابِيُّ يَقُولُ: هَلُمَّ شَاهِدًا يَشْهَدُ أَنِّي قَدْ بِعْتُكَهُ، قَالَ خُزَيْمَةُ بْنُ ثَابِتٍ: أَنَا أَشْهَدُ أَنَّكَ قَدْ بِعْتَهُ، قَالَ: فَأَقْبَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى خُزَيْمَةَ، فَقَالَ: لِمَ تَشْهَدُ ؟، قَالَ: بِتَصْدِيقِكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ: فَجَعَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَهَادَةَ خُزَيْمَةَ شَهَادَةَ رَجُلَيْنِ.

صحابی رسول عمارہ بن خزیمہ کے چچا (خزیمہ بن ثابت ؓ) بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے ایک اعرابی (دیہاتی) سے ایک گھوڑا خریدا، اور اس سے پیچھے پیچھے آنے کو کہا تاکہ وہ اپنے گھوڑے کی قیمت لے لے، نبی اکرم ﷺ آگے بڑھ گئے اور اعرابی سست رفتاری سے چلا، لوگ اعرابی سے پوچھنے لگے اور گھوڑا خریدنے کے لیے (بڑھ بڑھ کر قیمتیں لگانے لگے) انہیں یہ معلوم نہ تھا کہ نبی اکرم ﷺ اسے خرید چکے ہیں، یہاں تک کہ ان میں سے کسی نے اس سے زیادہ قیمت لگا دی جتنے پر آپ نے اس سے خریدا تھا، اعرابی نے نبی اکرم ﷺ کو پکارا، اگر آپ اس گھوڑے کو خریدیں تو ٹھیک ورنہ میں اسے بیچ دوں، آپ نے جب اس کی پکار سنی تو ٹھہر گئے اور فرمایا: کیا میں نے اسے تم سے خریدا نہیں ہے؟ اس نے کہا: نہیں، اللہ کی قسم! میں نے اسے آپ سے بیچا نہیں ہے، نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: میں اسے تم سے خرید چکا ہوں ١ ؎، اب لوگ نبی اکرم ﷺ اور اعرابی کے اردگرد اکٹھا ہونے لگے، دونوں تکرار کر رہے تھے، اعرابی کہنے لگا: گواہ لائیے جو گواہی دے کہ میں اسے آپ سے بیچ چکا ہوں ، خزیمہ بن ثابت ؓ نے کہا: میں گواہی دیتا ہوں کہ تم اسے بیچ چکے ہو، نبی اکرم ﷺ خزیمہ ؓ کی طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا: تم گواہی کیسے دے رہے ہو ؟ انہوں نے کہا: آپ کے سچا ہونے پر یقین ہونے کی وجہ سے ٢ ؎، اللہ کے رسول! تو رسول اللہ ﷺ نے خزیمہ ؓ کی گواہی کو دو آدمیوں کی گواہی کے برابر قرار دیا۔

It was narrated from Umarah bin Khuzaimah that his paternal uncle, who was one of the companions of the Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) told him, that: the Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) bought a horse from a Bedouin and asked him to follow him, so that he could pay him for the horse. The Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) hastened but the Bedouin was slow. Men started to talk to the Bedouin and make offers for the horse, and they did not realize that the Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) had bought it, until some of them offered more than the Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) had bought it for. Then the Bedouin called out to the Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) and said; "Are you going to buy this horse or shall I sell it?" The Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) stood up when he heard him calling and said: "Have I not bought it from you?" He said: No, by Allah, I have not sold it to you, and the Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) said "I bought it from you." The people started to gaiter around the Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) and the Bedouion as they were talking, and the Bedouin started to say: "Bring a witness who will testify that you bought it. " Khuzaimah bin habit said: "I bear witness that you bought it" The Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) turned to Khunzimah and said: "Why are you bearing witness?" He said: "Because I know that you are truthful, O Messenger of Allah" made the testimony of Khuzaimah equivalent to the testimony of two men. (sahih)

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 4647
Notes · وضاحت
١ ؎: اگر اس خریدو فروخت میں گواہوں کا انتظام کیا گیا ہوتا تو وہ دیہاتی آپ ﷺ سے گواہ طلب ہی نہیں کرتا، اس نے سوچا کہ گواہ نہ ہونے کا فائدہ اٹھا کر زیادہ قیمت پر بیچ دوں گا، پتہ چلا کہ خریدو فروخت میں گواہی کا ضروری نہیں، ورنہ آپ ضرور اس کا انتظام کرتے۔ ٢ ؎: چونکہ آپ سچے ہیں اس لیے آپ کا یہ دعویٰ ہی میرے لیے کافی ہے کہ آپ خرید چکے ہیں۔
Takhrij · تخریج
سنن ابی داود/الأقضیة ٢٠ (٣٦٠٧)، (تحفة الأشراف: ١٥٦٤٦)، مسند احمد (٥/٢١٥) (صحیح )
4652Sunan An Nasai

فروخت کرنے والے اور خریدنے والے کے درمیان قیمت میں اختلاف سے متعلق

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِدْرِيسَ، قَالَ: حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصِ بْنِ غِيَاثٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبِي، عَنْ أَبِي عُمَيْسٍ، قَالَ: حَدَّثَنِيعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْأَشْعَثِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، قَال عَبْدُ اللَّهِ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: إِذَا اخْتَلَفَ الْبَيِّعَانِ وَلَيْسَ بَيْنَهُمَا بَيِّنَةٌ، فَهُوَ مَا يَقُولُ رَبُّ السِّلْعَةِ، أَوْ يَتْرُكَا.

عبداللہ بن مسعود ؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: بیچنے اور خریدنے والے میں اختلاف ہوجائے اور ان میں سے کسی کے پاس گواہ نہ ہو تو اس کی بات کا اعتبار ہوگا جو صاحب مال (بیچنے والا) ہے ١ ؎ (اور خریدار کو اسی قیمت پر لینا ہوگا) یا پھر دونوں بیع ترک کردیں ٢ ؎۔

Abdullah said: "I heard the Messenger of Allah ﷺ say: If the two parties to a transaction disagree, and neither of them has any proof, then it is as the owner of the goods says, or they may cancel it.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 4648
Notes · وضاحت
١ ؎: مگر قسم کھانے کے بعد، جیسا کہ دیگر روایات سے معلوم ہوتا ہے۔ ٢ ؎: خریدنے اور بیچنے والے کے درمیان قیمت کی تعیین میں اگر اختلاف ہوجائے اور ان کے درمیان کوئی گواہ موجود نہ ہو تو ایسی صورت میں بیچنے والا قسم کھا کر کہے گا کہ میں نے اس سامان کو اتنے میں نہیں بلکہ اتنے میں بیچا ہے اب خریدار اس کی قسم اور قیمت کی تعیین پر راضی ہے تو بہتر ورنہ بیع کا معاملہ ہی ختم کردیا جائے گا۔
Takhrij · تخریج
سنن ابی داود/البیوع ٧٤ (٣٥١١)، (تحفة الأشراف: ٩٥٤٦) (صحیح )