ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کہا کرتے تھے: اللہم إني أعوذ بک من الجوع فإنه بئس الضجيع وأعوذ بک من الخيانة فإنها بئست البطانة اے اللہ! میں بھوک سے تیری پناہ مانگتا ہوں کیونکہ وہ برا ساتھی ہے، اور خیانت سے پناہ مانگتا ہوں کیونکہ وہ بری خصلت (عادت) ہے ۔
It was narrated that Abu Hurairah said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) said: Allahumma inni audhu bika minal-juI, fa innahu bisad-dajiu, wa audhu bika minal-khiyanati, fa innahu bisatil-bitanah (O Allah, I seek refuge in You from hunger, for it is a bad companion, and I seek refuge with You from treachery, for it is a bad thing to hide in ones heart).
حسن صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5468
ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ فرماتے تھے: اللہم إني أعوذ بک من الجوع فإنه بئس الضجيع ومن الخيانة فإنها بئست البطانة اے اللہ! میں بھوک سے تیری پناہ مانگتا ہوں کیونکہ وہ برا ساتھی ہے اور خیانت سے کیونکہ وہ بری خصلت (عادت) ہے ۔
It was narrated that Abu Hurairah said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) used to say: Allahumma inni audhu bika minal-jui, fa innahu bisad-dajiu, wa audhu bika minal-khiyanati, fa innahu bisatil-bitanah (O Allah, I seek refuge in You from hunger, for it is a bad companion, and I seek refuge with You from treachery, for it is a bad thing to hide in ones heart).
حسن صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5469
انس ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ یہ دعائیں مانگتے تھے: اللہم إني أعوذ بک من علم لا ينفع وقلب لا يخشع ودعا لا يسمع ونفس لا تشبع اللہ! میں ایسے علم سے تیری پناہ مانگتا ہوں جو مفید اور نفع بخش نہ ہو، ایسے دل سے جس میں (اللہ کا) ڈر نہ ہو، ایسی دعا سے جو قبول نہ ہو اور ایسے نفس سے جو سیراب نہ ہو ، پھر فرماتے: اللہم إني أعوذ بک من هؤلاء الأربع اے اللہ! میں ان چاروں سے تیری پناہ مانگتا ہوں ۔
It was narrated from Anas that: The Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) used to say these supplications: "Allahumma inni audhu bika min ilmin la yanfau, wa qalbin la yakhshau, wa duain la yasmau, wa nafsin la tashbau. (O Allah, I seek refuge with You from knowledge that is of no benefit, a heart that is not humble, a supplication that is not heard and a soul that is not satisfied.)" Then he would say: Allahumma inni audhu bika min haulail-arba (O Allah, I seek refuge with You from these four).
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5470
Notes · وضاحت
١ ؎: اس حدیث کا اس باب سے کوئی تعلق بظاہر نظر نہیں آتا، شاید نسّاخ کی غلطی سے یہاں درج ہوگئی ہے۔
ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ دعا کرتے تھے، اللہم إني أعوذ بک من الشقاق والنفاق وسوء الأخلاق اے اللہ! میں دشمنی، نفاق اور برے اخلاق سے تیری پناہ مانگتا ہوں ۔
Abu Hurairah said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) used to say in his supplication: Allahumma inni audhu bika minash-shiqaqi wan-nifaqi, wa suwil-akhlaq (O Allah, I seek refuge with You from opposing the truth, hypocrisy and bad manners).
ضعيفصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5471
Takhrij · تخریج
سنن ابی داود/الصلاة ٣٦٧ (١٥٤٦) (تحفة الأشراف: ١٢٣١٤) (ضعیف) (اس کے راوی ضبارة مجہول اور دویدلین الحدیث ہیں )
ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ قرض اور معصیت (گناہ) سے کثرت سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگتے تھے، آپ سے عرض کیا گیا: اللہ کے رسول! آپ قرض اور معصیت (گناہ) سے کثرت سے اللہ کی پناہ مانگتے ہیں؟ تو آپ نے فرمایا: آدمی جب مقروض ہوتا ہے تو جب باتیں کرتا ہے جھوٹ بولتا ہے، اور جب وعدہ کرتا ہے تو وعدہ خلافی کرتا ہے ۔
It was narrated that Aishah (RA) said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) often used to seek refuge (with Allah) from debt and sin. It was said to him: O Messenger of Allah! You often seek refuge from debt and sin? He said: If a man gets into debt, he speaks and lies, and he makes a promise and breaks it.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5472
ابو سعید خدری ؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا: أعوذ باللہ من الکفر والدين میں کفر اور قرض سے اللہ کی پناہ چاہتا ہوں ، ایک شخص نے کہا: اللہ کے رسول! آپ کفر اور قرض کا درجہ برابر کر رہے ہیں؟ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ہاں ۔
Abu Saeed said: "I heard the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) say: Audhu billahi minal-kufri wad-dain. (I seek refuge with Allah from Kufr and debt.) A man said: O Messenger of Allah, are you equating debt with Kufr? The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) said: Yes.
ضعيفصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5473
Takhrij · تخریج
تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: ٤٠٦٤)، مسند احمد (٣/٣٨)، ویأتي عند المؤلف برقم: ٥٤٨٧ (ضعیف) (دراج ابوالہیثم سے روایت میں ضعیف ہیں )
ابو سعید خدری ؓ روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: أعوذ باللہ من الکفر والدين میں کفر اور قرض سے اللہ کی پناہ مانگتا ہوں ، ایک شخص نے کہا: آپ قرض اور کفر کو برابر کر رہے ہیں؟ آپ نے فرمایا: ہاں ۔
It was narrated from Abu Saeed that: The Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) said: "Audhu billahi minal-kufri wad-dain. (I seek refuge with Allah from Kufr and debt.)" A man said: "Are you equating debt with Kufr? He said: "Yes".
ضعيفصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5474
عبداللہ بن عمرو بن العاص ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ، دعا میں یہ کلمات کہتے تھے: اللہم إني أعوذ بک من غلبة الدين وغلبة العدو وشماتة الأعداء اے اللہ! میں قرض کے غلبے، دشمن کے غلبے اور مصیبت میں دشمنوں کی خوشی سے تیری پناہ چاہتا ہوں ۔
It was narrated from Abdullah bin Amr bin Al-As that: The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) used to say these words in his supplication: "Allahumma inni audhu bika min ghalabatid-dain, wa ghalabatil-aduwwi, wa shamatatil-ada. (O Allah, I seek refuge with You from being overwhelmed with debt, from being overpowered by the enemy and from the enemy rejoicing over my misfortunes).
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5475
Notes · وضاحت
١ ؎: شماتت اعداء یہ ہے کہ دشمن پہنچنے والی مصیبت پر خوشی کا اظہار کرے۔
Takhrij · تخریج
تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: ٨٨٦٦)، مسند احمد (٢/١٧٣)، ویأتي عند المؤلف برقم: ٥٤٨٩ و ٥٤٩٠ (صحیح )
انس بن مالک ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ کہا کرتے تھے: اللہم إني أعوذ بک من الهم والحزن والکسل والبخل والجبن وضلع الدين وغلبة الرجال اے اللہ! فکر و سوچ، رنج و غم، کاہلی و بزدلی، بخیلی و کنجوسی، قرض کے بوجھ اور لوگوں کے غلبے سے تیری پناہ مانگتا ہوں ۔
It was narrated that Anas bin Malik (RA) said: "The Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) used to say: Allahumma inni audhu bika minal-hammi wal hazani, wal-kasali, wal-bukhli, wal-jubni, wa dalaid-dain, wa ghalabatir-rijal (O Allah, I seek refuge with You from worry, grief, laziness, miserliness, cowardice, difficult debt and being overpowered by men.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5476
ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کہا کرتے تھے: اللہم إني أعوذ بک من عذاب القبر وفتنة النار وفتنة القبر و عذاب القبر وشر فتنة المسيح الدجال وشر فتنة الغنى وشر فتنة الفقر اللہم اغسل خطاياى بماء الثلج والبرد ونق قلبي من الخطايا كما نقيت الثوب الأبيض من الدنس اللہم إني أعوذ بک من الکسل والهرم والمغرم والمأثم اے اللہ! میں قبر کے عذاب، جہنم کے فتنے، قبر کے فتنے، قبر کے عذاب، مسیح دجال کے فتنے کی برائی، مال داری کے فتنے کی برائی، اور فقر کے فتنے کی برائی سے تیری پناہ مانگتا ہوں، اے اللہ! میرے گناہوں کو برف اور اولے کے پانی سے دھو دے، اور میرے دل کو گناہوں سے اسی طرح صاف کر دے جیسے تو نے سفید کپڑے کو میل کچیل سے صاف کیا ہے، میں سستی، کاہلی، بڑھاپے، قرض اور گناہ سے پناہ مانگتا ہوں ۔
It was narrated that Aishah (RA) said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) used to say: Allahumma inni audhu bika min adhabil-qabri, wa fitnatin-nar, wa fitnatil-qabr, wa adhabil-qabr, wa sharri fitnati masihid-dajjali wa sharri fitnatil-ghana, wa sharri fitnatil-faqri. Allahummaghsil khatayaya kama naqqaitath-thawbal-abyada minad-danas. Allahumma inni audhu bika minal-kasali walharami wal-maghrami wal-matham (O Allah, I seek refuge with You from the torment of the grave, the tribulation of the Fire, the tribulation of the grave and the torment of the grave, the evil of the tribulation of Masihid-Dajjal, the evil of the tribulation of richness and the evil of the tribulation of poverty. O Allah, wash away my sins with water of snow and hail, and cleanse my heart of sin as a white garment is cleansed of filth. O Allah, I seek refuge with You from laziness, old age, debt and sin.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5477
مصعب بن سعد کہتے ہیں کہ سعد ؓ انہیں دعا کے یہ کلمات سکھاتے اور انہیں نبی اکرم ﷺ سے روایت کرتے اللہم إني أعوذ بک من البخل وأعوذ بک من الجبن وأعوذ بک من أن أرد إلى أرذل العمر وأعوذ بک من فتنة الدنيا و عذاب القبر اے اللہ! میں بخل و کنجوسی سے تیری پناہ مانگتا ہوں، بزدلی سے تیری پناہ مانگتا ہوں اور اس بات سے پناہ مانگتا ہوں کہ میں لاچاری و مجبوری کی عمر کو پہنچوں، دنیا کے فتنے اور قبر کے عذاب سے تیری پناہ مانگتا ہوں ۔
Musab bin Sad said that : Sad used to teach him these words, narrating from the Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم): "Allahumma inni audhu bika minal-bukhli, wa audhu bika minal-jubni, wa audhu bika an uradda ila ardhalil-umuri, wa audhu bika min fitnatid-dunya wa adhabil-qabr (O Allah, I seek refuge with You from miserliness, and I seek refuge with You from cowardice, and I seek refuge with You from reaching the age of senility, and I seek refuge in You from the trials of this world and the torment of the grave).
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5478
مصعب بن سعد اور عمرو بن میمون اودی سے روایت ہے کہ سعد ؓ اپنے بیٹوں کو یہ کلمات سکھاتے جیسے استاذ بچوں کو سکھاتا ہے، اور کہتے کہ رسول اللہ ﷺ بھی ہر نماز کے آخر میں انہیں کلمات کے ذریعے پناہ مانگتے تھے اللہم إني أعوذ بک من البخل وأعوذ بک من الجبن وأعوذ بک من أن أرد إلى أرذل العمر وأعوذ بک من فتنة الدنيا و عذاب القبر اے اللہ! میں بخل و کنجوسی سے تیری پناہ مانگتا ہوں، بزدلی و کم ہمتی سے تیری پناہ چاہتا ہوں، لاچاری و مجبوری کی عمر سے تیری پناہ چاہتا ہوں اور دنیا کے فتنے اور قبر کے عذاب سے تیری پناہ مانگتا ہوں ۔
It was narrated that Musab bin Sad and Amr bin Maimun Al-Awdi said: "Sad used to teach his children these words as a teacher teaches his students, and he would say that the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) used to seek refuge (with Allah) with these words at the end of every prayer: Allahumma inni audhu bika minal-bukhli, wa audhu bika mnal-jubni, wa audhu bika an uradda ila ardhalil-umuri, wa audhu bika min fitnatid-dunya, wa min adhabil-qabr (O Allah, I seek refuge with You from miserliness, and I seek refuge with You from cowardice, and I seek refuge with You from reaching the age of senility, and I seek refuge with You from the trials of this life and the torment of the grave).
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5479
عمر ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ بزدلی و کم ہمتی، کنجوسی و بخیلی، بری اور لاچاری و مجبوری کی عمر، سینے کے فتنے اور قبر کے عذاب سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگتے تھے۔
It was narrated from Umar that: The Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) used to seek refuge with Allah from cowardice, miserliness, reaching the age of second childhood, the trials of the heart and the torment of the grave.
عمرو بن میمون کہتے ہیں کہ میں نے عمر بن خطاب ؓ کو کہتے ہوئے سنا: رسول اللہ ﷺ پانچ چیزوں سے اللہ کی پناہ مانگتے تھے: اللہم إني أعوذ بک من الجبن والبخل وسوء العمر وفتنة الصدر و عذاب القبر اے اللہ! میں بزدلی، کنجوسی، بری عمر، دل کے فتنے اور قبر کے عذاب سے تیری پناہ چاہتا ہوں ۔
It was narrated that Urwah bin Maimun said: "I heard Umar bin Al-Khattab say: The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) used to seek refuge with Allah from five things and say: Allahumma inni audhu bika minal-jubni, wal-bukhli, wa suwil-umuri, wa fitnatis-sadri wa adhabil-qabr (O Allah, I seek refuge with You from cowardice, miserliness, reaching the age of second childhood, the trials of the heart and the torment of the grave).
عمرو بن میمون کہتے ہیں کہ مجھ سے صحابہ کرام ؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ بخیلی، بزدلی، سینے کے فتنے اور قبر کے عذاب سے اللہ کی پناہ مانگتے تھے۔
It was narrated that Amr bin Maimun said: "The Companions of Muhammad (صلی اللہ علیہ وسلم) told me that the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) used to seek refuge with Allah from stinginess, cowardice, the trials of the heart and the torment of the grave.
شکل بن حمید ؓ کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! مجھے ایسی دعا سکھائیے جو میرے لیے نفع بخش اور مفید ہو، آپ نے فرمایا: کہو: اللہم عافني من شر سمعي وبصري ولساني وقلبي وشر منيي اے اللہ مجھے میرے کان، میری نگاہ، میری زبان، میرے دل اور منی کی برائی سے بچائے ١ ؎۔
It was narrated from Shutair bin Shakal bin Humaid, that his father said: "I said: O Messenger of Allah, teach me a supplication from which I may benefit. He said: Say: Allahumma afini min sharri sami, wa basari, wa lisani, wa qalbi, wa sharri mani (O Allah, protect me from the evil of my hearing, my seeing, my tongue and my heart, and the evil of my sperm.)" - Meaning his sexual organ
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5484
Notes · وضاحت
١ ؎: عضو تناسل کی برائی یہ ہے کہ اس کا استعمال حرام جگہ میں ہو، اس کی برائی سے پناہ مانگنے کی تعلیم آپ ﷺ نے شکل ؓ کو دی۔
ابو سعید خدری ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کہا کرتے تھے: اللہم إني أعوذ بک من الکفر والفقر اے اللہ! میں کفر اور فقر سے تیری پناہ مانگتا ہوں ، ایک شخص نے کہا: کیا یہ دونوں برابر ہیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ہاں ۔
It was narrated from Abu Saeed Al-Khudri that: The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) used to say: "Audhu billahi minal-kufri wal-faqr. (O Allah, I seek refuge with You from Kufr and poverty.)" A man said: "Are they equal?" He said: "Yes".
ضعيفصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5485
Takhrij · تخریج
انظر حدیث رقم: ٥٤٧٥ (ضعیف) (دراج، ابوالہیثم سے روایت میں ضعیف ہیں )
ام المؤمنین ام سلمہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ جب اپنے گھر سے نکلتے تو کہتے: بسم اللہ رب أعوذ بک من أن أزل أو أضل أو أظلم أو أظلم أو أجهل أو يجهل على اللہ کے نام سے شروع کرتا ہوں، میرے رب! میں تیری پناہ مانگتا ہوں اس بات سے کہ میں پھسل جاؤں، یا گمراہ ہوجاؤں، یا ظلم کروں، یا مجھ پر ظلم کیا جائے، یا جہالت کروں، یا مجھ سے جہالت کی جائے ۔
It was narrated from Umm Salamah that: When the Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) went out of his house, he said: "Bismillahi Rabbi! Audhu bika min an azilla aw adilla aw azlima aw uzlama, aw ajhala aw yujhala alayya (In the name of Allah, my Lord, I seek refuge in You from falling into error or going astray, or wrongdoing (others) or being wronged, and from behaving or being treated in an ignorant manner.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5486
عبداللہ بن عمرو بن العاص ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ ان کلمات کے ذریعہ دعا کرتے تھے: اللہم إني أعوذ بک من غلبة الدين وغلبة العدو وشماتة الأعداء اے اللہ! میں قرض کے غلبے سے، دشمن کے قہر و غلبے سے، اور مصیبت میں دشمنوں کے خوش ہونے سے تیری پناہ مانگتا ہوں ۔
It was narrated from Abdullah bin Amr bin Al-As that: The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) used to say supplication in these words: "Allahumma inni audhu bika min ghalabatid-dain, wa ghalabatil-aduwwi, wa shamatatil-ada. (O Allah, I seek refuge with You from being overwhelmed by debt and from being overpowered by the enemy, and from the enemy rejoicing at my misfortune).
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5487