نضر بن شیبان کہتے ہیں: میں نے ابوسلمہ بن عبدالرحمٰن سے کہا کہ آپ مجھ سے ماہ رمضان کے متعلق کوئی ایسی بات بیان کریں جو آپ نے اپنے والد (عبدالرحمٰن بن عوف ؓ) سے سنی ہو، اور اسے آپ کے والد نے رسول اللہ ﷺ سنا ہو، آپ کے والد اور رسول اللہ ﷺ کے بیچ کوئی اور حائل نہ ہو۔ انہوں نے کہا: اچھا سنو! مجھ سے میرے والد نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: بیشک اللہ تبارک و تعالیٰ نے تم پر رمضان کے روزے فرض کیے ہیں، اور میں نے تمہارے لیے اس میں قیام کرنے کو سنت قرار دیا ہے اس میں جو شخص ایمان کے ساتھ ثواب کی نیت سے روزہ رکھے گا اور (عبادت پر) کمربستہ ہوگا تو وہ اپنے گناہوں سے ایسے نکل جائے گا جیسے اس کی ماں نے اسے آج ہی جنا ہو ۔
An-Nadr bin Shaiban said:“I said to Abu Salamah bin ‘Abdur Rahman: ‘Tell me of something — that you heard from your father, that he heard from the Messenger of Allah ﷺ with no one in between your father and the Messenger of Allah ﷺ - concerning the month of Ramadan.’ He said: ‘Yes; my father said: The Messenger of Allah ﷺ said: Allah enjoined the fast of Ramadan upon you, and I have made it Sunnah for you to spend its nights in prayer. Whoever fasts it and spends its nights in prayer out of faith and in the hope of reward, he will emerge from his sins as on the day his mother bore him.” (Daif)
ضعيفصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 2210
Takhrij · تخریج
انظر حدیث رقم: ٢٢١٠ (ضعیف) (اس کے راوی ” نضر “ ضعیف ہیں )
علی بن ابی طالب رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اللہ تبارک و تعالیٰ کہتا ہے: روزہ میرے لیے ہے، اور میں ہی اس کا بدلہ دوں گا۔ اور روزے دار کے لیے دو خوشیاں ہیں: ایک جس وقت وہ روزہ کھولتا ہے، اور دوسری جس وقت وہ اپنے رب سے ملے گا، اور قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے۔ روزے دار کے منہ کی بو اللہ کے نزدیک مشک کی بو سے بھی زیادہ پاکیزہ ہے ۔
It was narrated from ‘ Ali Ibn Abi Talib (RA) that the Messenger of Allah ﷺ a said: “Allah the Mighty and Sublime, says: ‘Fasting is for Me and I shall reward for it. The fasting person has two moments of joy: When he breaks his fast and when he meets his Lord.’ By the One in Whose hand is my soul, the smell that comes from the mouth of the fasting person is better before Allah than the fragrance of musk.”(Sahih).
صحيح لغيرهصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 2211
Takhrij · تخریج
تفرد بہ النسائي، تحفة الأشراف: ١٠١٦٦ (صحیح) (آگے آنے والی روایت سے تقویت پاکر یہ روایت بھی صحیح ہے، ورنہ اس کے راوی ” العلاء بن ھلال باھلی “ ضعیف ہیں )
عبداللہ بن مسعود رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ اللہ عزوجل فرماتا ہے: روزہ خاص میرے لیے ہے اور میں ہی اس کا بدلہ دوں گا، اور روزے دار کے لیے دو خوشیاں ہیں: ایک وقت وہ اپنے رب سے ملے گا، اور دوسری خوشی وہ جو اسے روزہ کھولنے کے وقت حاصل ہوتی ہے۔ اور روزے دار کے منہ کی بو اللہ کے نزدیک مشک کی بو سے بھی زیادہ پاکیزہ ہے۔
It was narrated from Abu Al-Ahwas that ‘Abdullah said: “Allah the Mighty and Sublime, said: ‘Fasting is for Me and I shall reward for it. The fasting person has two moments of joy: When he breaks his fast and when he meets his Lord. And the smell that comes from the mouth of the fasting Person is better before Allah than the fragrance of musk.” (Sahih)
صحيح الإسنادصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 2212
Takhrij · تخریج
انظر ما قبلہ، حم ١/٤٤٦ (صحیح الإسناد) (یہ موقوف روایت مرفوع کے حکم میں ہے، اس لیے کہ کوئی صحابی خود سے غیب کی بات نہیں کہہ سکتا، جب کہ اس حدیث قدسی میں صائم کے اجر و ثواب کا ذکر ہے )
ابو سعید خدری رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ کہتا ہے: روزہ میرے لیے ہے۔ اور میں ہی اس کا بدلہ دوں گا، اور روزہ دار کے لیے دو خوشیاں ہیں: ایک جب وہ افطار کرتا ہے تو خوش ہوتا ہے، اور (دوسری) جب وہ (قیامت میں) اللہ سے ملے گا اور وہ اسے بدلہ دے گا تو وہ خوش ہوگا، اور قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں محمد ﷺ کی جان ہے، روزہ دار کے منہ کی بو اللہ کے نزدیک مشک کی بو سے بھی زیادہ پاکیزہ ہے ۔
It was narrated that Abu Saeed said: “The Prophet ﷺ said: ‘Allah the Mighty and Sublime, says: Fasting is for Me and I shall reward for it. The fasting person has two moments of joy: When he breaks his fast and when he meets his Lord. By the One in Whose hand is the soul of Muhammad, the smell that comes from the mouth of the fasting person is better before Allah than the fragrance of musk.” (Sahih)
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 2213
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: (اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:) روزہ میرے لیے ہے، اور میں ہی اس کا بدلہ دوں گا، روزہ دار دو بار خوش ہوتا ہے: ایک اپنے روزے کو کھولنے کے وقت، اور دوسرے جس دن وہ اللہ سے ملے گا، اور روزہ دار کے منہ کی بو اللہ کے یہاں مشک کی بو سے بھی زیادہ پاکیزہ ہے ۔
It was narrated from Abu Hurairah (RA) that the Messenger of Allah ﷺ said: “(Allah says) fasting is for Me and I shall reward for it. The fasting person rejoices twice: When he breaks his fast and the day when he meets his Lord. And the smell that comes from the mouth of the fasting person is better before Allah than the fragrance of musk.” (Sahih)
صحيح الإسنادصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 2214
Takhrij · تخریج
تفرد بہ النسائي، (تحفة الأشراف: ١٢٨٨٤، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الصوم ٢ (١٨٩٤)، ٩ (١٩٠٤)، واللباس ٧٨ (٥٩٢٧)، والتوحید ٣٥ (٧٤٩٢)، ٥٠ (٧٥٣٨)، صحیح مسلم/الصوم ٣٠ (١١٥١)، سنن ابی داود/الصوم ٢٥ (٢٣٦٣)، سنن الترمذی/الصوم ٥٥ (٧٦٤)، سنن ابن ماجہ/الصوم ١ (١٦٣٨)، موطا امام مالک/الصوم ٢٢ (٥٨)، مسند احمد ٢/٢٣٢، ٢٥٧، ٢٦٦، ٢٧٣، ٢٩٣، ٣٥٢، ٣١٢، ٤٤٣، ٤٤٥، ٤٧٥، ٤٧٧، ٤٨٠، ٥٠١، ٥١٠، ٥١٦ (صحیح) (مؤلف کی اس سند میں ” منذر “ لین الحدیث ہیں، جن کی متابعت موجود ہے )
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ابن آدم جو بھی نیکی کرتا ہے ان اس کے لیے دس سے لے کر سات سو گنا تک بڑھا کر لکھی جاتی ہیں۔ اللہ عزوجل فرماتا ہے: سوائے روزے کے کیونکہ وہ میرے لیے ہے اور میں ہی اس کا بدلہ دوں گا، وہ اپنی شہوت اور اپنا کھانا پینا میری خاطر چھوڑتا ہے، روزہ ڈھال ہے، روزہ دار کے لیے دو خوشیاں ہیں۔ ایک خوشی اسے اپنے افطار کے وقت حاصل ہوتی ہے اور دوسری خوشی اسے اپنے رب سے ملنے کے وقت حاصل ہوگی، اور روزہ دار کے منہ کی بو اللہ کے نزدیک مشک کی بو سے زیادہ پاکیزہ ہے ۔
It was narrated from Abu Hurairah (RA) that the Messenger of Allah said: “There is no good deed that the son of Adam does, but between ten and seven hundred Hasanahs will be recorded for him. Allah, the Mighty and Sublime, said: ‘Except fasting, for it is for Me and I shall reward for it. He gives up his desires and his food for My sake. Fasting is a shield, and the fasting person has two moments of joy. One when he breaks his fast and another when he meets his Lord. And the smell that comes from the mouth of the fasting person is better before Allah than the fragrance of musk.” (Sahih)
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 2215
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ابن آدم کا ہر عمل اس کے لیے ہے سوائے روزے کے، وہ میرے لیے ہے اور میں ہی اس کا بدلہ دوں گا، روزہ ڈھال ہے، جب تم میں سے کسی کے روزے کا دن ہو تو فحش گوئی نہ کرے، شور و شغب نہ کرے، اگر کوئی اسے گالی دے یا اس سے مار پیٹ کرے تو اس سے کہہ دے (بھائی) میں روزے سے ہوں، (مار پیٹ گالی گلوچ کچھ نہیں کرسکتا) اور قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں محمد ﷺ کی جان ہے، روزہ دار کے منہ کی بو اللہ تعالیٰ کے یہاں قیامت کے دن مشک کی بو سے زیادہ پاکیزہ ہوگی، روزہ دار کے لیے دو خوشیاں ہیں جن سے وہ خوش ہوتا ہے: ایک جب وہ روزہ کھولتا ہے تو اپنے روزہ کھولنے سے خوش ہوتا ہے، اور دوسری جب وہ اپنے بزرگ و برتر رب سے ملے گا تو اپنے روزہ (کا ثواب) دیکھ کر خوش ہوگا ۔
Abu Hurairah (RA) said: “The Messenger of Allah ﷺ said: ‘(Allah says) Every deed of the son of Adam is for him, except fasting; it is for Me and I shall reward for it. Fasting is a shield. If any one of you is fasting, let him not utter obscene talk or raise his voice in anger, and if anyone insults him or Wants to fight, let him say: I am fasting. By the One in Whose Hand is the soul of Muhammad, the Smell coming from the mouth of the fasting person is better before Allah than the fragrance of musk. The fasting person has two moments of joy: When he breaks his fast he rejoices at breaking his fast and when he meets his Lord, the Mighty and Sublime, he will rejoice at having fasted.” (Sahih)
صحيح الإسنادصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 2216
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: ابن آدم کا ہر عمل اسی کے لیے ہوتا ہے سوائے روزے کے، وہ خالص میرے لیے ہے، اور میں خود ہی اسے اس کا بدلہ دوں گا، روزہ ڈھال ہے، تو جب تم میں سے کسی کے روزے کا دن ہو تو فحش اور لایعنی بات نہ کرے، اور نہ ہی شور و غل مچائے، اگر کوئی اس سے گالی گلوچ کرے یا اس کے ساتھ مار پیٹ کرے تو اس سے کہے: میں روزہ دار آدمی ہوں (گالی گلوچ مار پیٹ نہیں کرسکتا) قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں محمد کی جان ہے روزہ دار کے منہ کی بو اللہ کے نزدیک مشک کی بوسے زیادہ عمدہ ہے۔ یہ حدیث ابوہریرہ ؓ سے سعید بن مسیب نے روایت کی ہے (جو آگے آرہی ہے) ۔
Abu Hurairah (RA) said: “The Messenger of Allah ﷺ said: ‘Allah, the Mighty and Sublime, said:Every deed of the son of Adam is for him, except fasting; it is for Me and I shall reward for it. Fasting is a shield. If any one of you is observing a fast, let him not utter obscene talk or raise his voice in anger, and if anyone insults him or wants to fight, let him say: I am a person who is fasting. By the One in Whose hand is the soul of Muhammad, the smell coming from the mouth of the fasting person is better before Allah than the fragrance of musk.” (Sa This Hadith was narrated from Abu Hurairah (RA) by Saeed bin Al Musayyab.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 2217
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: آدمی کا ہر عمل اسی کے لیے ہے، سوائے روزہ کے وہ میرے لیے ہے، اور میں خود ہی اس کا بدلہ دوں گا اور قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں محمد ﷺ کی جان ہے، روزہ دار کے منہ کی بو اللہ کے نزدیک مشک کی بو سے بھی زیادہ پاکیزہ ہے ۔
Abu Hurairah (RA) said: “I heard the Messenger of Allah ﷺ say: ‘Allah, the Mighty and Sublime, said: Every deed of the son of Adam is for him, except fasting; it is for Me and I shall reward for it.’ By the One in Whose hand is the soul of Muhammad, the smell coming from the mouth of the fasting person is better before Allah than the fragrance of musk.” (Sahih)
صحيح الإسنادصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 2218
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: (اللہ تعالیٰ فرماتا ہے) ہر وہ نیکی جسے آدمی کرتا ہے تو اسے اس کے بدلے دس نیکیاں ملتی ہے، سوائے روزے کے، روزہ خاص میرے لیے ہے اور میں خود ہی اس کا بدلہ دوں گا ۔
It was narrated from Abu Hurairah (RA) that the Prophet ﷺ said (that Allah said): “For every good deed that the son of Adam does, he will have (the reward of) ten the like thereof, except for fasting. It is for Me and I shall reward for it.”(Sahih)
صحيح الإسنادصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 2219
ابو امامہ رضی الله عنہ کہتے ہیں: میں رسول اللہ ﷺ کے پاس آیا، اور آپ سے عرض کیا کہ مجھے کوئی ایسا حکم دیجئیے جسے میں آپ سے براہ راست اخذ کروں، آپ ﷺ نے فرمایا: اپنے اوپر روزہ لازم کرلو کیونکہ اس کے برابر کوئی (عبادت) نہیں ہے ١ ؎۔
Muhammad bin ‘Abdullah bin Abi Ya’qub said: “Raja’ bin Haiwah narrated that Abu Umamah said: ‘I came to the Messenger of Allah ﷺ and said: Tell me of Something that I may take (learn) from you. He said: “Take to fasting, for there is nothing like it.” (Sahih)
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 2220
Notes · وضاحت
١ ؎: یعنی شہوت کے توڑنے اور نفس امارہ اور شیطان کے دفع کرنے کے سلسلہ میں روزے کے برابر کوئی عبادت نہیں، یا کثرت ثواب میں اس کے برابر کوئی عبادت نہیں۔
ابوامامہ باہلی رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! مجھے کسی ایسی چیز کا حکم دیجئیے جس سے اللہ تعالیٰ مجھے فائدہ پہنچائے، آپ ﷺ نے فرمایا: روزے کو لازم پکڑو کیونکہ اس کے برابر کوئی (عبادت) نہیں ہے ۔
It was narrated that Raja’ bin Haiwah said: “Abu Umamah Al-Bahili narrated to me: ‘I said: Messenger of Allah ﷺ, tell me of something by which Allah will benefit me. He said: Take to fasting, for there is nothing like it.” (Sahih)
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 2221
ابوامامہ باہلی رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ سے پوچھا: کون سا عمل افضل ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: روزے کو لازم پکڑو کیونکہ اس کے برابر کوئی عمل نہیں ہے ۔
It was narrated from Abu Umamah that he asked the Messenger of Allah ﷺ : “Which deed is best?” He said: “Take to fasting, for there is nothing equal to it.” (Sahih)
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 2222
ابوامامہ باہلی رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! مجھے کسی کام کا حکم فرمایئے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: روزے کو لازم پکڑو کیونکہ اس جیسا کوئی (عمل) نہیں ہے ۔ میں نے (پھر) عرض کیا: اللہ کے رسول! مجھے کسی کام کا حکم دیجئیے! آپ ﷺ نے فرمایا: روزے کو لازم پکڑو کیونکہ اس کے برابر کوئی عمل نہیں ہے ۔
It was narrated that Abu Umamah said: “I said: ‘Messenger of Allah ﷺ, tell me of an action (I should do).’ He said: ‘Take to fasting, for there is nothing equal to it.” (Sahih)
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 2223
معاذ بن جبل رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: روزہ ڈھال ہے ۔
It was narrated that Muadh bin Jabal said: “The Messenger of Allah ﷺ said: ‘Fasting is a shield.”(Sahih)
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 2224
Takhrij · تخریج
تفرد بہ النسائي، (تحفة الأشراف: ١١٣٦٧)، وقد أخرجہ: سنن الترمذی/الإیمان ٨ (٢٦١٦)، سنن ابن ماجہ/الفتن ١٢ (٣٩٧٣)، مسند احمد ٥/٢٣١، ٢٣٧ (صحیح) (سند میں راوی میمون کثیر الارسال ہیں، لیکن ابوہریرہ رضی الله عنہ کے آگے آنے والی شاہد (٢٢٣٠، ٢٢٣١) سے تقویت پاکر یہ روایت بھی صحیح ہے )
شعبہ کہتے ہیں کہ حکم نے مجھ سے کہا کہ میں نے یہ حدیث ان سے یعنی معاذ بن جبل ؓ سے چالیس سال پہلے سنی تھی، پھر حکم نے کہا نیز مجھ سے اسے میمون بن ابی شبیب نے بیان کیا انہوں نے معاذ بن جبل ؓ سے روایت کی۔
It was narrated from Shu’bah: “Al-Hakam said to me: ‘I heard it from him forty years ago.’ Then Al-Hakam said: ‘And Maimun bin Abi Shabib narrated it to me from Muadh bin Jabal.” (Sahih)
Takhrij · تخریج
انظر حدیث رقم: ٢٢٢٦ (صحیح) (سند میں حجاج بن ارطاة ضعیف راوی ہے، لیکن آگے آنے والی روایت سے تقویت پاکر یہ حدیث صحیح ہے )