ابوہریرہ رضی الله عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کہتے تھے: سنو! رمضان کے مہینہ سے ایک یا دو روز پہلے روزہ مت رکھو، البتہ جو شخص پہلے سے روزہ رکھتا رہا ہو تو وہ رکھے ۔
It was narrated from Abu Hurairah (RA) that the Messenger of Allah ﷺ used to say: “Do not fast one or two days ahead of the month, unless the one who used to observe a regular fast. In that case let him fast.” (Sahih).
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 2190
( تابعی) سعید بن مسیب کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جس نے رمضان میں (رات کو) ایمان کے ساتھ اور ثواب چاہنے کے لیے قیام اللیل کیا، یعنی نماز تراویح پڑھی اس کے پچھلے گناہ بخش دئیے جائیں گے ۔
It was narrated from Saeed bin Al-Musayyab that the Messenger of Allah ﷺ said: “Whoever spends the nights of Ramadan in prayer (Qiyam) out of faith and in the hope of reward, he will be forgiven his previous sins.” (Sahih)
صحيح لغيرهصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 2191
Takhrij · تخریج
تفرد بہ النسائي، (تحفة الأشراف: ١٨٧٤٢) (صحیح) (سعید بن مسیب تابعی کی یہ روایت مرسل ہے، جن کی مراسیل کو سب سے زیادہ صحیح مانا جاتا ہے، اگلی روایت سے تقویت پاکر یہ صحیح ہے )
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں: رسول اللہ ﷺ لوگوں کو بغیر کوئی تاکیدی حکم دئیے رمضان (کی راتوں میں) قیام کی ترغیب دیتے، آپ فرماتے: جس نے رمضان میں (رات کو) ایمان کے ساتھ اور ثواب چاہنے کے لیے قیام کیا، یعنی نماز تراویح پڑھی اس کے پچھلے گناہ بخش دئیے جائیں گے ۔
‘Urwah bin Az-Zubair narrated that Aishah (RA) told him that the Messenger of Allah ﷺ used to encourage the people to pray Qiyam in Ramadan, without insisting on that. He said: “Whoever spends the nights of Ramadan in prayer out of faith and in the hope of reward, he will be forgiven his previous sins.” (Sahih)
حسن صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 2192
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں: رسول اللہ ﷺ آدھی رات کو نکلے، اور آپ نے مسجد میں نماز پڑھائی۔ راوی نے پوری حدیث بیان کی، اس میں یہ بھی تھا کہ انہوں نے کہا: ـ آپ ﷺ لوگوں کو بغیر کوئی تاکیدی حکم دیئے رمضان (کی راتوں میں) قیام یعنی صلاۃ تراویح پڑھنے کی ترغیب دیتے، اور فرماتے: جس نے شب قدر میں ایمان کے ساتھ اور ثواب چاہنے کے لیے قیام کیا، یعنی صلاۃ تراویح پڑھی اس کے پچھلے گناہ بخش دئیے جائیں گے ، رسول اللہ ﷺ وفات پا گئے، اور معاملہ اسی پر قائم رہا ١ ؎۔
It was narrated that Az-Zuhri said: “Urwah bin Az-Zubair told me that Aishah (RA) told him: ‘The Messenger of Allah ﷺ went out in the middle of the night to pray in the Masjid, and he led the people in prayer,’ and he quoted the same -JadIth, in which she said: ‘He used to encourage the people to pray Qiyam in Ramadan, without insisting on that.’ He said: ‘Whoever spends the night of LailatAl-Qadr in prayer out of faith and in the hope of reward, he will be forgiven his previous sins.’ He said: ‘And the Messenger of Allah ﷺ passed away when this was the state of affairs.”(Sahih)
صحيح الإسناد لکن قوله متوفى الخ مدرج إنما هو من قول الزهريصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 2193
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو رمضان کے بارے میں فرماتے سنا: جس نے اس میں ایمان کے ساتھ اور ثواب کی نیت سے قیام کیا، یعنی صلاۃ تراویح پڑھی اس کے پچھلے گناہ بخش دئیے جائیں گے ۔
Abu Salamah bin ‘Abdur Rahman narrated that Abu Hurairah (RA) said: “I heard the Messenger of Allah ﷺ say concerning Ramadan: ‘Whoever spends its night in prayer (Qiyam) out of faith and in the hope of reward, he will be forgiven his previous sins.” (Sahih)
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 2194
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں: رسول اللہ ﷺ آدھی رات کو نکلے تو مسجد میں نماز پڑھی۔ راوی نے پوری حدیث بیان کی، اس میں ہے: اور رسول اللہ ﷺ انہیں بغیر تاکیدی حکم دیئے رمضان میں قیام اللیل کرنے یعنی تہجد پڑھنے کی ترغیب دلاتے تھے، اور فرماتے تھے: جس نے ایمان کے ساتھ اور ثواب کی نیت سے رمضان میں قیام اللیل کیا یعنی تراویح پڑھی تو اس کے پچھلے گناہ بخش دئیے جائیں گے ۔
‘Urwah bin Az-Zubair narrated that Aishah (RA) told him: “The Messenger of Allah ﷺ went out in the middle of the night and prayed in the Masjid,” and he quoted the same Hadith, in which he said: “And he encouraged them to pray Qiyam in Ramadan, without insisting on that, and he said: ‘Whoever spends the nights of Ramadan in prayer (Qiyam) out of faith and in the hope of reward, he will be forgiven his previous sins.”(Sahih)
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 2195
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو رمضان کے متعلق فرماتے سنا: جس نے اس میں ایمان کے ساتھ اور ثواب کی نیت سے قیام اللیل کی، یعنی تہجد پڑھی تو اس کے پچھلے گناہ بخش دئیے جائیں گے ۔
Abu Salamah bin ‘Abdur Rahman narrated that Abu Hurairah (RA) said: “I heard the Messenger of Allah ﷺ say concerning Ramadan: ‘Whoever spends its nights in prayer (Qiyam) out of faith and in the hope of reward, he will be forgiven his previous sins.” (Sahih)
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 2196
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جس نے رمضان میں ایمان کے ساتھ ثواب کی نیت سے قیام اللیل کیا یعنی تہجد پڑھی اس کے پچھلے گناہ بخش دئیے جائیں گے ۔
It was narrated from Ibn Shihab that Abu Salamah told him that Abu Hurairah (RA) said: “The Messenger of Allah ﷺ said: ‘Whoever spends the nights of Ramadan in prayer (Qiyam) out of faith and in the hope of reward, he will be forgiven his previous sins.” (Sahih)
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 2197
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ ﷺ لوگوں کو بغیر کوئی تاکیدی حکم دئیے، رمضان میں قیام اللیل کی ترغیب دلاتے تھے، (اور) فرماتے: جس نے ایمان کے ساتھ ثواب کی نیت سے رمضان میں قیام اللیل کی، یعنی نماز تراویح پڑھی اس کے پچھلے گناہ بخش دئیے جائیں گے ۔
It was narrated that Abu Hurairah (RA) said: “The Messenger of Allah ﷺ used to encourage (US) to pray Qiyam during Ramadan, without insisting on that, and he said: ‘Whoever spends the nights of Ramadan in prayer (Qiyam) out of faith and in the hope of reward, he will be forgiven his previous sins.” (Sahih)
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 2198
Takhrij · تخریج
صحیح مسلم/ صلاة المسافرین ٢٥ (٧٥٩)، سنن ابی داود/ صلاة المسافرین ٣١٨ (١٣٧١)، سنن الترمذی/ صلاة المسافرین ٨٣ (٨٠٨)، (تحفة الأشراف: ١٥٢٧٠)، موطا امام مالک/رمضان ١ (٢)، مسند احمد ٢/٢٤١، ٢٨١، ٢٨٩، ٢٥٩، وراجع رقم: ١٦٠٣ (صحیح )
ابوہریرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جس نے رمضان میں ایمان کے ساتھ ثواب کی نیت سے قیام اللیل کیا، یعنی نماز تراویح پڑھی اس کے پچھلے گناہ بخش دئیے جائیں گے ۔
It was narrated from Abu Hurairah (RA) that the Messenger of Allah ﷺ said: “Whoever spends the nights of Ramadan in prayer (Qiyam) out of faith and in the hope of reward, he will be forgiven his previous sins.” (Sahih)
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 2199
ابوہریرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جس نے رمضان میں ایمان کے ساتھ ثواب کی نیت سے قیام اللیل کیا، یعنی نماز تراویح پڑھی اس کے پچھلے گناہ بخش دئیے جائیں ۔
It was narrated from Abu Hurairah (RA) that the Messenger of Allah ﷺ said: “Whoever spends the nights of Ramadan in prayer (Qiyam) out of faith and in the hope of reward, he will be forgiven his previous sins.” (Sahih)
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 2200
ابوہریرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جس نے رمضان میں ایمان کے ساتھ ثواب کی نیت سے قیام اللیل کیا، یعنی نماز تراویح پڑھی اس کے پچھلے گناہ بخش دئیے جائیں گے ۔
It was narrated from Abu Hurairah (RA) that the Messenger of Allah ﷺ gi said: “Whoever spends the nights of Ramadafl in prayer (Qiyam) out of faith and in the hope of reward, he will be forgiven his previous sins.” (Sahih)
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 2201
ابوہریرہ رضی الله عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: جس نے رمضان میں روزے رکھے، (اور قتیبہ کی روایت میں ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: جس نے رمضان کے مہینہ میں ایمان کے ساتھ ثواب کی نیت سے قیام اللیل کیا، یعنی نماز تراویح پڑھی، اس کے پچھلے گناہ بخش دئیے جائیں گے، اور جو شب قدر میں ایمان کے ساتھ ثواب کی نیت سے قیام اللیل کیا، یعنی نماز تراویح پڑھی، اس کے (بھی) پچھلے گناہ بخش دئیے جائیں گے ۔
It was narrated from Abu Hurairah (RA) that the Prophet ﷺ said: “Whoever fasts during Ramadan”— and according to the Hadith of Qutaibah, the Prophet ﷺ said: “Whoever spends the nights of Ramaclan in prayer (Qiyam) out of faith and in the hope of reward, he will be forgiven his previous sins, and whoever spends the night of Lailat Al-Qadr in prayer out of faith and in the hope of reward, he will be forgiven his previous sins.” (Sahih)
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 2202
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/الإیمان ٢٧ (٣٧)، ٢٨ (٣٨)، ولیلة القدر ١ (٢٠١٤)، وقد أخرجہ: صحیح مسلم/المسافرین ٢٥ (٧٥٩)، سنن ابی داود/الصلاة ٣١٨ (١٣٧٢)، سنن الترمذی/الصوم ١ (٦٨٣)، سنن ابن ماجہ/إقامة ال صلاة ١٧٣ (١٣٢٦)، والصوم ٢ (١٦٤١)، (تحفة الأشراف: ١٥١٤٥)، مسند احمد ٢/٢٣٢، ٢٤١، ٣٨٥، ٤٧٣، ٥٠٣، ویأتي عند المؤلف برقم: ٥٠٢٧ (صحیح )
ابوہریرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: جس نے رمضان میں ایمان کے ساتھ ثواب کی نیت سے روزہ رکھا تو اس کے پچھلے گناہ بخش دئیے جائیں گے ۔
It was narrated from Abu Hurairah (RA) that the Prophet ﷺ said: “Whoever fasts in Ramadan out of faith and in the hope of reward, he Will be forgiven his previous sins.” (Sahih)
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 2203
ابوہریرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جس نے رمضان میں ایمان کے ساتھ ثواب کی نیت سے روزہ رکھا، اس کے پچھلے گناہ بخش دئیے جائیں گے ۔
It was narrated that Abu Hurairah (RA) said: “The Messenger of Allah ﷺ said: ‘Whoever fasts Ramadan out of faith and in the hope of reward, he will be forgiven his previous sins.” (Sahih)
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 2204
ابوہریرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جس نے رمضان میں ایمان کے ساتھ ثواب کی نیت سے روزہ رکھا، اس کے پچھلے گناہ بخش دئیے جائیں گے ۔
It was narrated that Abu Hurairah (RA) said: “The Messenger of Allah ﷺ said: ‘Whoever fasts Ramadan out of faith and in the hope of reward, he will be forgiven his previous sins.” (Sahih)
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 2205
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/الإیمان ٢٨ (٣٨)، سنن ابن ماجہ/الصوم ٢ (١٦٤١)، (تحفة الأشراف: ١٥٣٥٣)، مسند احمد ٢/٢٣٢ (صحیح )
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول ﷺ نے فرمایا: جس نے رمضان میں ایمان کے ساتھ ثواب کی نیت سے قیام کرے گا، اس کے پچھلے گناہ بخش دئیے جائیں گے، اور جو شب قدر میں ایمان کے ساتھ ثواب کی نیت سے قیام کرے گا اس کے (بھی) پچھلے گناہ بخش دئیے جائیں گے ۔
It was narrated that Abu Salamah bin ‘Abdur-Rahman said: “ Abu Hurairah (RA) told me that the Messenger of Allah ﷺ said: ‘Whoever spends the nights of Ramadan in prayer (Qiyam) out of faith and in the hope of reward, he will be forgiven his previous sins, and whoever spends the night of Lailat Al-Qadr in prayer out of faith and in the hope of reward, he will be forgiven his previous sins.” (Sahih)
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 2206
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول ﷺ نے فرمایا: جس نے رمضان کے مہینہ میں ایمان کے ساتھ ثواب کی نیت سے قیام اللیل کیا، یعنی نماز تراویح پڑھی، اس کے پچھلے گناہ بخش دیے جائیں گے، اور جو شب قدر میں ایمان کے ساتھ ثواب کی نیت سے (عبادت پر) کمربستہ ہوگا اس کے (بھی) پچھلے گناہ بخش دئیے جائیں گے ۔
It was narrated that Abu Hurairah (RA) said: “The Messenger of Allah ﷺ said: ‘Whoever spends the nights of Ramdhan in prayer (Qiyam) out of faith and in the hope of reward, he will be forgiven his previous sins, and whoever spends the night of Lailat Al-Qadr in prayer out of faith and in the hope of reward, he will be forgiven his previous sins.” (Sahih)
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 2207
نصر بن علی کہتے ہیں: مجھ سے نضر بن شیبان نے بیان کیا کہ وہ ابوسلمہ بن عبدالرحمٰن سے ملے، تو ان سے انہوں نے کہا: آپ نے ماہ رمضان کے سلسلے میں جو سب سے افضل قابل ذکر چیز سنی ہوا سے بیان کیجئے تو ابوسلمہ نے کہا: مجھ سے عبدالرحمٰن بن عوف ؓ نے رسول اللہ ﷺ سے روایت کرتے ہوئے بیان کیا کہ آپ نے ماہ رمضان کا ذکر کیا تو اسے تمام مہینوں میں افضل قرار دیا اور فرمایا: جس نے رمضان میں ایمان کے ساتھ ثواب کی نیت سے قیام اللیل کیا، یعنی نماز تراویح پڑھی، تو وہ اپنے گناہوں سے ایسے ہی نکل جائے گا جیسے اس کی ماں نے اسے آج ہی جنا ہو ۔ ابوعبدالرحمٰن (نسائی) کہتے ہیں: یہ غلط ہے أبوسلمة حدثني عبدالرحمٰن کے بجائے صحیح أبوسلمة عن أبي هريرة ہے۔
An-Nadr bin Shaiban narrated that he met Abu Salamah bin ‘Abdur-Rahman and said to him: “Tell me of the best thing you heard about the month of Ramadan.” Abu Salamah said: “Abdur-Rahman bin ‘Awf told me that the Messenger of Allah ﷺ mentioned Ramadan and said that it is superior to other months, and he said: ‘Whoever spends the nights of Ramadan in prayer (Qiyam) out of faith and in the hope of reward, he will emerge from his sins as on the day his mother bore him.” (Da’if) Abu ‘Abdur-Rahman (An-Nasa’i) said: This is a mistake, and what is Correct is “Abu Salamah, from Abu Hurairah (RA).”
ضعيفصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 2208
Takhrij · تخریج
سنن ابن ماجہ/الإقامة ١٧٣ (١٣٢٨)، (تحفة الأشراف: ٩٧٢٩)، مسند احمد ١/١٩١، ١٩٤، ١٩٥ (ضعیف) (اس کے راوی ” نضر بن شیبان “ ضعیف ہیں )
اس سند سے بھی ابوسلمہ سے اسی کے مثل حدیث مروی ہے اس میں من صامه وقامه إيمانا واحتسابا ہے۔
A similar report was narrated from Abu Salamah and he said: “Whoever fasts it and spends its nights in prayer out of faith and in the hope of reward.” (Da‘if)
ضعيفصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 2209