زینت (آرائش) سے متعلق احادیت مبارکہ

Sunan An Nasai · Chapter 48 · 339 hadiths · Page 14 of 17

5302Sunan An Nasai

استبرق کی کیفیت سے متعلق

أَخْبَرَنَا عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى وَهُوَ ابْنُ أَبِي إِسْحَاق، قَالَ: قَالَ سَالِمٌ: مَا الْإِسْتَبْرَقُ ؟ قُلْتُ: مَا غَلُظَ مِنَ الدِّيبَاجِ، وَخَشُنَ مِنْهُ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ، يَقُولُ: رَأَى عُمَرُ مَعَ رَجُلٍ حُلَّةَ سُنْدُسٍ، فَأَتَى بِهَا النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: اشْتَرِ هَذِهِ، وَسَاقَ الْحَدِيثَ.

یحییٰ بن ابی اسحاق کہتے ہیں کہ سالم نے پوچھا: استبرق کیا ہے؟ میں نے کہا: ایک قسم کا ریشم ہے جو سخت ہوتا ہے، وہ بولے: میں نے عبداللہ بن عمر ؓ کو کہتے ہوئے سنا کہ عمر ؓ نے ایک شخص کے پاس ایک جوڑا سندس کا دیکھا، اسے لے کر نبی اکرم ﷺ کے پاس آئے اور کہا: اسے خرید لیجئیے … پھر پوری روایت بیان کی۔

Yahya - bin Ishaq - said: "Salim said: What is Al-Istabraq? I said: A thick type of Ad-Dibaj, and a coarse type of it. He said: I heard Abdullah (bin Umar) say: "Umar saw a Hullah of Sundus with a man, and he brought it to the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) and said: Buy this" and he quoted the Hadith.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5300
Notes · وضاحت
١ ؎: سندس یہ بھی ایک قسم کا ریشمی کپڑا ہے۔
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/الٔمدب ٦٦ (٦٠٨١)، صحیح مسلم/اللباس ٢ (٢٠٦٨)، (تحفة الٔاشراف: ٧٠٣٣)، مسند احمد (٢/٤٩٤٩) (صحیح )
5303Sunan An Nasai

دیبا پہننے کی ممانعت سے متعلق

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي نَجِيحٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنْ ابْنِ أَبِي لَيْلَى، وَيَزِيدُ بْنُ أَبِي زِيَادٍ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى، وَأَبُو فَرْوَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُكَيْمٍ، قَالَ: اسْتَسْقَى حُذَيْفَةُ، فَأَتَاهُ دُهْقَانٌ بِمَاءٍ فِي إِنَاءٍ مِنْ فِضَّةٍ، فَحَذَفَهُ، ثُمَّ اعْتَذَرَ إِلَيْهِمْ مِمَّا صَنَعَ بِهِ، وَقَالَ: إِنِّي نُهِيتُهُ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: لَا تَشْرَبُوا فِي إِنَاءِ الذَّهَبِ وَالْفِضَّةِ، وَلَا تَلْبَسُوا الدِّيبَاجَ، وَلَا الْحَرِيرَ، فَإِنَّهَا لَهُمْ فِي الدُّنْيَا وَلَنَا فِي الْآخِرَةِ.

عبداللہ بن عکیم سے روایت ہے کہ حذیفہ بن الیمان ؓ نے پانی مانگا تو ایک اعرابی (دیہاتی) چاندی کے برتن میں پانی لے آیا، حذیفہ ؓ نے اسے پھینک دیا، پھر جو کیا اس کے لیے لوگوں سے معذرت کی اور کہا: مجھے اس سے روکا گیا ہے۔ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا ہے: سونے اور چاندی کے برتن میں نہ پیو اور دیبا نامی ریشم نہ پہنو اور نہ ہی حریر نامی ریشم، کیونکہ یہ ان (کفار و مشرکین) کے لیے دنیا میں ہے اور ہمارے لیے آخرت میں ہیں ۔

It was narrated that Abdullah bin Ukaim said: "Hudhaifah asked for some water and the chief brought water in a silver vessel. He threw it aside, then he apologized to them for what he had done, and said: I told him before not to do that. I heard the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) say: Do not drink from vessels of gold and silver, and do not wear Ad-Dibaj or silk. They are for them in this world, and for you in the Hereafter.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5301
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/الأطعمة ٢٩ (٥٤٢٦)، الأشربة ٢٧ (٥٦٣٢)، ٢٨ (٥٦٣٣)، اللباس ٢٥ (٥٨٣١)، ٢٧ (٥٨٣٧)، صحیح مسلم/اللباس ١ (٢٠٦٧)، سنن ابی داود/الأشربة ١٧ (٣٧٢٣)، سنن الترمذی/الأشربة ١٠ (١٨٧٩)، سنن ابن ماجہ/الأشربة ١٧ (٣٤١٤)، (تحفة الأشراف: ٣٣٦٨، ٣٣٧٣)، مسند احمد (٥/٣٨٥، ٣٩، ٣٩٦، ٤٠٠، ٤٠٨) (صحیح )
5304Sunan An Nasai

دیبا پہننا جو کہ سونے کی تار سے بنا گیا ہو

أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ قَزَعَةَ، عَنْ خَالِدٍ وَهُوَ ابْنُ الْحَارِثِ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو، عَنْ وَاقِدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ، قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ حِينَ قَدِمَ الْمَدِينَةَ فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِ، فَقَالَ: مِمَّنْ أَنْتَ ؟ قُلْتُ: أَنَا وَاقِدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ، قَالَ: إِنَّ سَعْدًا كَانَ أَعْظَمَ النَّاسِ وَأَطْوَلَهُ، ثُمَّ بَكَى فَأَكْثَرَ الْبُكَاءَ، ثُمَّ قَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَ إِلَى أُكَيْدِرٍ صَاحِبِ دُومَةَ بَعْثًا، فَأَرْسَلَ إِلَيْهِ بِجُبَّةِ دِيبَاجٍ مَنْسُوجَةٍ فِيهَا الذَّهَبُ، فَلَبِسَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ قَامَ عَلَى الْمِنْبَرِ وَقَعَدَ، فَلَمْ يَتَكَلَّمْ وَنَزَلَ فَجَعَلَ النَّاسُ يَلْمِسُونَهَا بِأَيْدِيهِمْ، فَقَالَ: أَتَعْجَبُونَ مِنْ هَذِهِ، لَمَنَادِيلُ سَعْدٍ فِي الْجَنَّةِ أَحْسَنُ مِمَّا تَرَوْنَ.

واقد بن عمرو بن سعد بن معاذ کہتے ہیں کہ انس بن مالک ؓ جب مدینے آئے، تو میں ان کے پاس گیا، میں نے انہیں سلام کیا تو انہوں نے کہا: تم کون ہو؟ میں نے کہا: میں واقد بن عمرو بن سعد بن معاذ ہوں، وہ بولے: سعد تو بہت عظیم شخص تھے اور لوگوں میں سب سے لمبے تھے، پھر وہ رو پڑے اور بہت روئے، پھر بولے: رسول اللہ ﷺ نے دومۃ کے بادشاہ اکیدر کے پاس ایک وفد بھیجا، تو اس نے آپ کے پاس دیبا کا ایک جبہ بھیجا، جس میں سونے کی کاریگری تھی، چناچہ رسول اللہ ﷺ نے اسے پہنا، پھر آپ منبر پر کھڑے ہوئے اور بیٹھ گئے، پھر کچھ کہے بغیر اتر گئے، لوگ اسے اپنے ہاتھوں سے چھونے لگے، تو آپ نے فرمایا: کیا تمہیں اس پر تعجب ہے؟ سعد کے رومال جنت میں اس سے کہیں زیادہ بہتر ہیں جسے تم دیکھ رہے ہو ١ ؎۔

It was narrated that Waqid bin Amr bin Sad bin Muadh said: "I entered upon Anas bin Malik (RA) when he came to Al-Madinah and greeted him with Salam. He said: Where are you from? I said: I am Waqid bin Amr bin Sad bin Muadh. He said: Sad was the greatest and most virtuous of people. Then he wept a great deal, then he said: The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) sent a delegation to Ukaidir the ruler of Dumah, who sent him a Jubbah made of Ad-Dibaj interwoven with gold. The Messenger of Allah put it on, then he stood on the Minbar and sat, without speaking, then he came down and the people started touching it with their hands. He said: Are you admiring this? The handkerchiefs of Sad in Paradise are more beautiful than what you see.

حسن صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5302
Notes · وضاحت
١ ؎: دیبا نامی ایسا ریشمی کپڑا پہننا منسوخ ہے، جیسا کہ اگلی روایت میں آ رہا ہے۔
Takhrij · تخریج
سنن الترمذی/اللباس ٣ (١٧٢٣)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الہبة ٢٨ (٢٦١٥)، وبدء الخلق ٨ (٣٢٤٨)، صحیح مسلم/فضائل الصحابة ٢٤ (٢٤٦٩)، مسند احمد (٢/١٢١) (صحیح )
5305Sunan An Nasai

مذکورہ بالا شے دیباج کے منسوخ ہونے سے متعلق

حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ سَعِيدٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ، أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرًا، يَقُولُ: لَبِسَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قِبَاءً مِنْ دِيبَاجٍ أُهْدِيَ لَهُ، ثُمَّ أَوْشَكَ أَنْ نَزَعَهُ، فَأَرْسَلَ بِهِ إِلَى عُمَرَ، فَقِيلَ لَهُ: قَدْ أَوْشَكَ مَا نَزَعْتَهُ يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ: نَهَانِي عَنْهُ جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَام. فَجَاءَ عُمَرُ يَبْكِي، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، كَرِهْتَ أَمْرًا وَأَعْطَيْتَنِيهِ. قَالَ: إِنِّي لَمْ أُعْطِكَهُ لِتَلْبَسَهُ، إِنَّمَا أَعْطَيْتُكَهُ لِتَبِيعَهُ، فَبَاعَهُ عُمَرُ بِأَلْفَيْ دِرْهَمٍ.

جابر ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے دیبا کی ایک قباء پہنی جو آپ کو ہدیہ کی گئی تھی، پھر تھوڑی دیر بعد اسے اتار دیا اور اسے عمر ؓ کے پاس بھیجا، عرض کیا گیا: اللہ کے رسول! آپ نے اسے بہت جلد اتار دی، فرمایا: مجھے جبرائیل (علیہ السلام) نے اس کے استعمال سے روک دیا ہے ، اتنے میں عمر ؓ روتے ہوئے آئے اور بولے: اللہ کے رسول! ایک چیز آپ نے ناپسند فرمائی اور وہ مجھے دے دی؟ فرمایا: میں نے تمہیں پہننے کے لیے نہیں دی، میں نے تمہیں بیچ دینے کے لیے دی ہے ، چناچہ عمر ؓ نے اسے دو ہزار درہم میں بیچ دیا۔

Jabir said: "The Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) put on a Qaba of Ad-Dibaj that had been given to him, but he soon took it off and sent it to Umar. It was said to him: How soon you took it off, O Messenger of Allah. He said: Jibril, peace be upon him, prohibited me from wearing it. Then Umar came weeping and said: O Messenger of Allah, you disliked something but you gave it to me. He said: I did not give it to you to wear it, rather I gave it to you to sell it. So Umar sold it for two thousand Dirhams.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5303
Takhrij · تخریج
صحیح مسلم/اللباس ٢ (٢٠٧٠)، (تحفة الٔاشراف: ٢٨٢٥)، مسند احمد (٣/٣٨٣) (صحیح )
5306Sunan An Nasai

ریشم پہننے کی سزا اور وعید اور جو شخص اس کو دنیا میں پہنے گا آخرت میں نہیں پہنے گا

أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ ثَابِتٍ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ الزُّبَيْرِ وَهُوَ عَلَى الْمِنْبَرِ يَخْطُبُ، وَيَقُولُ: قَالَ مُحَمَّدٌ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ لَبِسَ الْحَرِيرَ فِي الدُّنْيَا، فَلَنْ يَلْبَسَهُ فِي الْآخِرَةِ.

ثابت کہتے ہیں کہ میں نے عبداللہ بن زبیر ؓ کو سنا وہ منبر پر خطبہ دیتے ہوئے کہہ رہے تھے: محمد ﷺ نے فرمایا: جس نے دنیا میں ریشم پہنا وہ آخرت میں اسے ہرگز نہیں پہن سکے گا ١ ؎۔

Abdullah bin Az-Zubair said, while he was on the Minbar delivering a Khutbah: "Muhammad (صلی اللہ علیہ وسلم) said: Whoever wears silk in this world, will not wear it in the Hereafter.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5304
Notes · وضاحت
١ ؎: یہ مردوں کے لیے ہے۔ عورتوں کے لیے ریشم پہننا جائز ہے، جیسا کہ حدیث نمبر ١٥٥١ میں گزرا۔
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/اللباس ٢٥ (٥٨٣٣)، (تحفة الأشراف: ٥٢٥٧)، مسند احمد (٤/٥) (صحیح )
5307Sunan An Nasai

ریشم پہننے کی سزا اور وعید اور جو شخص اس کو دنیا میں پہنے گا آخرت میں نہیں پہنے گا

أَخْبَرَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ، قَالَ: أَنْبَأَنَا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ، قَالَ: أَنْبَأَنَا شُعْبَةُ، قَالَ: حَدَّثَنَا خَلِيفَةُ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ الزُّبَيْرِ، قَالَ: لَا تُلْبِسُوا نِسَاءَكُمُ الْحَرِيرَ، فَإِنِّي سَمِعْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ لَبِسَهُ فِي الدُّنْيَا لَمْ يَلْبَسْهُ فِي الْآخِرَةِ.

عبداللہ بن زبیر ؓ کہتے ہیں کہ تم اپنی عورتوں کو ریشم نہ پہناؤ اس لیے کہ میں نے عمر بن خطاب ؓ کو کہتے سنا ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جس نے دنیا میں ریشم پہنا، وہ اسے آخرت میں نہیں پہن سکے گا ١ ؎۔

Khalifah said: "I heard Abdullah bin Az-Zubair say: Do not let your womenfolk wear silk, for I heard Umar bin Al-Khattab say: The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) said: Whoever wears it in this world will not wear it in the Hereafter.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5305
Notes · وضاحت
١ ؎: یہ عبداللہ بن زبیر ؓ کی اپنی سمجھ ہے، انہوں نے اس فرمان کو عام سمجھا حالانکہ یہ مردوں کے لیے ہے، ممکن ہے ان کو وہ حدیث رسول ﷺ نہیں پہنچ سکی ہو جس میں صراحت ہے کہ ریشم امت کی عورتوں کے لیے حلال اور مردوں کے لیے حرام ہے، واللہ اعلم۔
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/اللباس ٢٥ (٥٨٣٤)، صحیح مسلم/اللباس ٢ (٢٠٦٩)، (تحفة الأشراف: ١٠٤٨٣)، مسند احمد (١/٤٦) (صحیح )
5308Sunan An Nasai

ریشم پہننے کی سزا اور وعید اور جو شخص اس کو دنیا میں پہنے گا آخرت میں نہیں پہنے گا

أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ مَنْصُورٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ رَجَاءٍ، قَالَ: أَنْبَأَنَا حَرْبٌ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، قَالَ: حَدَّثَنِيعِمْرَانُ بْنُ حِطَّانَ، أَنَّهُ سَأَلَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَبَّاسٍ: عَنْ لُبْسِ الْحَرِيرِ ؟ فَقَالَ: سَلْ عَائِشَةَ، فَسَأَلَتْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: سَلْ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ، فَسَأَلْتُ ابْنَ عُمَرَ، فَقَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو حَفْصٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: مَنْ لَبِسَ الْحَرِيرَ فِي الدُّنْيَا، فَلَا خَلَاقَ لَهُ فِي الْآخِرَةِ.

عمران بن حطان سے روایت ہے کہ انہوں نے عبداللہ بن عباس ؓ سے ریشم پہننے کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا: عائشہ ؓ سے پوچھ لو، چناچہ میں نے عائشہ ؓ سے پوچھا تو وہ بولیں: عبداللہ بن عمر ؓ سے پوچھ لو، میں نے ابن عمر ؓ سے پوچھا تو انہوں نے کہا: مجھ سے ابوحفص (عمر) ؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جس نے دنیا میں ریشم پہنا، اس کا آخرت میں کوئی حصہ نہیں ١ ؎۔

Imran bin Hittan narrated that : He asked Abdullah bin Abbas about wearing silk. He said: "Ask Aishah (RA)." "So I asked Aishah (RA) and she said: Ask Abdullah bin Umar. So I asked Ibn Umar and he said: Abu Hafs told me, that the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) said: "Whoever wears silk in this world will have no share in the Hereafter.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5306
Notes · وضاحت
١ ؎: یہ بطور زجر و تہدید ہے، جو صرف مردوں کے لیے حرام ہیں، البتہ سونے چاندی کے برتن، اور ریشمی زین دونوں کے لیے حرام ہیں۔
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/اللباس ٢٥ (٥٨٣٥)، (تحفة الٔاشراف: ١٠٥٤٨) (صحیح )
5309Sunan An Nasai

ریشم پہننے کی سزا اور وعید اور جو شخص اس کو دنیا میں پہنے گا آخرت میں نہیں پہنے گا

أَخْبَرَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ سَلْمٍ، قَالَ: أَنْبَأَنَا النَّضْرُ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ بَكْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، وَبِشْرِ بْنِ الْمُحْتَفِزِ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: إِنَّمَا يَلْبَسُ الْحَرِيرَ مَنْ لَا خَلَاقَ لَهُ.

عبداللہ بن عمر ؓ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: حریر نامی ریشم تو وہی پہنتا ہے جس کا (آخرت میں) کوئی حصہ نہیں ۔

It was narrated from Ibn Umar, : That the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) said: "Silk is only worn by one who has no share.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5307
Takhrij · تخریج
تفرد بہ النسائي (تحفة الٔاشراف: ٦٦٥٦، ٦٦٥٩) (صحیح )
5310Sunan An Nasai

ریشم پہننے کی سزا اور وعید اور جو شخص اس کو دنیا میں پہنے گا آخرت میں نہیں پہنے گا

أَخْبَرَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ يَعْقُوبَ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ سَنَةَ سَبْعٍ وَمِائَتَيْنِ، قَالَ: حَدَّثَنَا الصَّعْقُ بْنُ حَزْنٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ عَلِيٍّ الْبَارِقِيِّ، قَالَ: أَتَتْنِي امْرَأَةٌ تَسْتَفْتِينِي، فَقُلْتُ لَهَا: هَذَا ابْنُ عُمَرَ:، فَاتَّبَعَتْهُ تَسْأَلُهُ، وَاتَّبَعْتُهَا أَسْمَعُ مَا يَقُولُ، قَالَتْ: أَفْتِنِي فِي الْحَرِيرِ ؟، قَالَ: نَهَى عَنْهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.

علی بارقی ؓ کہتے ہیں کہ ایک عورت میرے پاس مسئلہ پوچھنے آئی تو میں نے اس سے کہا: یہ ابن عمر ؓ ہیں، (ان سے پوچھ لو) وہ مسئلہ پوچھنے ان کے پیچھے گئی اور میں بھی اس کے پیچھے گیا تاکہ وہ جو کہیں اسے سنوں، وہ بولی: مجھے حریر نامی ریشم کے بارے میں بتائیے، ابن عمر ؓ نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے اس سے منع فرمایا ہے۔

It was narrated that Ali Al-Bariqi said: "A woman came to me to ask a question, and I said to her: There is Ibn Umar. So she went after him to ask him, and I went after her to hear what he would say. She said: Tell me about silk. He said: The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) forbade it.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5308
Takhrij · تخریج
تفرد بہ النسائي (تحفة الٔاشراف: ٧٣٥٠) (صحیح )
5311Sunan An Nasai

ریشمی لباس پہننے کی ممانعت کا بیان،

أَخْبَرَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ مَنْصُورٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ أَشْعَثَ بْنِ أَبِي الشَّعْثَاءِ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ سُوَيْدٍ، عَنِالْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ، قَالَ: أَمَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِسَبْعٍ، وَنَهَانَا عَنْ سَبْعٍ نَهَانَا عَنْ: خَوَاتِيمِ الذَّهَبِ، وَعَنْ آنِيَةِ الْفِضَّةِ، وَعَنِ الْمَيَاثِرِ، وَالْقَسِّيَّةِ، وَالْإِسْتَبْرَقِ، وَالدِّيبَاجِ، وَالْحَرِيرِ.

براء بن عازب ؓ کہتے ہیں کہ ہمیں رسول اللہ ﷺ نے سات باتوں کا حکم دیا اور سات باتوں سے منع فرمایا: آپ نے ہمیں سونے کی انگوٹھی سے، چاندی کے برتن سے، ریشمی زین سے، قسی، استبرق، دیبا اور حریر نامی ریشم کے استعمال سے منع فرمایا ١ ؎۔

It was narrated that Al-Bara bin Azib said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) enjoined seven things upon us, and forbade seven things for us. He forbade to us gold rings, silver vessels, Al-Mayathir, Al-Qassiyah, Al-Istabraq, Ad-Dibaj, and silk.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5309
Notes · وضاحت
١ ؎: یہ سب ریشم کی اقسام ہیں۔
Takhrij · تخریج
انظر حدیث رقم: ١٩٤١ (صحیح )
5312Sunan An Nasai

ریشم پہننے کی اجازت سے متعلق

أَخْبَرَنَا إِسْحَاق بْنُ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: أَنْبَأَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ، قَالَ: حَدَّثَنَا سَعِيدٌ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَأَرْخَصَ لِعَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ، وَالزُّبَيْرِ بْنِ الْعَوَّامِ فِي قُمُصِ حَرِيرٍ مِنْ حِكَّةٍ كَانَتْ بِهِمَا.

انس ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے عبدالرحمٰن بن عوف اور زبیر بن عوام ؓ کو کھجلی کی وجہ سے جو انہیں ہوگئی تھی ریشم کی قمیص (پہننے) کی اجازت دی ١ ؎۔

It was narrated from Anas that: The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) granted a concession to Abdur-Rahman bin Awf and Az-Zubair bin Al-Awwam allowing them to wear silken shirts because of scabies that they were suffering from.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5310
Notes · وضاحت
١ ؎: یہ اجازت عذر (کھجلی) کی بنا پر تھی، اس لیے صرف عذر تک کی اجازت رہے گی، عذر ختم ہوجانے کے بعد ایسی قمیص نکال دینی ہوگی، یہ پوری قمیص پہننے کے بارے میں ہے، اور جہاں تک صرف ریشم کے بٹن کی بات ہے تو یہ مردوں کے لیے ہر حالت میں جائز ہے۔ (دیکھئیے حدیث نمبر ٥٣١٤ )
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/الجہاد ٩١ (٢٩٩١)، اللباس ٢٩ (٥٨٣٩)، صحیح مسلم/اللباس ٣ (٢٠٧٦)، سنن ابی داود/اللباس ١٣(٤٠٥٦)، سنن الترمذی/اللباس ٢ (١٧٢٢)، سنن ابن ماجہ/اللباس ١٧(٣٥٩٢)، (تحفة الأشراف: ١١٦٩)، مسند احمد (٣/ ٢١٥) (صحیح )
5313Sunan An Nasai

ریشم پہننے کی اجازت سے متعلق

أَخْبَرَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ، قَالَ: حَدَّثَنَا خَالِدٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا سَعِيدٌ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَرَخَّصَ لِعَبْدِ الرَّحْمَنِ، وَالزُّبَيْرِ فِي قُمُصِ حَرِيرٍ كَانَتْ بِهِمَا، يَعْنِي لِحِكَّةٍ.

انس ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے عبدالرحمٰن اور زبیر ؓ کو ریشم کی قمیص کی اجازت دی اس مرض یعنی کھجلی کے سبب جو انہیں ہوگئی تھی۔

It was narrated from Anas that: The Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) granted a concession to Abdur-Rahman and Az-Zubair to wear silken shirts because of scabies that they were suffering from.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5311
Takhrij · تخریج
انظر ما قبلہ (صحیح )
5314Sunan An Nasai

ریشم پہننے کی اجازت سے متعلق

أَخْبَرَنَا إِسْحَاق بْنُ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: أَنْبَأَنَا جَرِيرٌ، عَنْ سُلَيْمَانَ التَّيْمِيِّ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيِّ، قَالَ: كُنَّا مَعَ عُتْبَةَ بْنِ فَرْقَدٍ، فَجَاءَ كِتَابُ عُمَرَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: لَا يَلْبَسُ الْحَرِيرَ إِلَّا مَنْ لَيْسَ لَهُ مِنْهُ شَيْءٌ فِي الْآخِرَةِ إِلَّا هَكَذَا، وَقَالَ أَبُو عُثْمَانَ: بِأُصْبُعَيْهِ اللَّتَيْنِ تَلِيَانِ الْإِبْهَامَ، فَرَأَيْتُهُمَا أَزْرَارَ الطَّيَالِسَةِ حَتَّى رَأَيْتُ الطَّيَالِسَةَ.

ابوعثمان النہدی کہتے ہیں کہ ہم عتبہ بن فرقد کے ساتھ تھے کہ عمر ؓ کا فرمان آیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے: ریشم تو وہی پہنتا ہے جس کا اس میں سے آخرت میں کوئی حصہ نہیں مگر اتنا ، ابوعثمان نے انگوٹھے کے پاس والی اپنی دونوں انگلیوں کے اشارے سے کہا، میں نے دیکھا وہ طیلسان کے کپڑوں کے چند بٹن تھے، یہاں تک کہ میں نے طیلسان کا کپڑا بھی دیکھا۔

It was narrated from Jarir from Sulaiman At-Taimi, from Abu Uthman A-Nahdi, who said: "We were with Utbah bin Farqad when the letter of Umar came, saying that the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) said: No one wears silk except one who has no share of it in the Hereafter, except this much." And Abu Uthman gestured with the two fingers that are next to the thumb. And I saw the two of them pointing to the borders of the Tayalisah, so that I could see the Tayalisah.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5312
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/اللباس ٢٥ (٥٨٢٨)، صحیح مسلم/اللباس ٢ (٢٠٦٩)، سنن ابی داود/اللباس ١٠ (٤٠٤٢)، سنن ابن ماجہ/اللباس ١٨ (٣٥٩٣)، (تحفة الأشراف: ١٠٥٩٧)، مسند احمد (١/٣٦) (صحیح )
5315Sunan An Nasai

ریشم پہننے کی اجازت سے متعلق

أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ مُحَمَّدٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا مَخْلَدٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا مِسْعَرٌ، عَنْ وَبَرَةَ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ سُوَيْدِ بْنِ غَفَلَةَ. ح، وأَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ سُلَيْمَانَ، قَالَ: حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ، عَنْ أَبِي حَصِينٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْسُوَيْدِ بْنِ غَفَلَةَ، عَنْ عُمَرَ: أَنَّهُ لَمْ يُرَخِّصْ فِي الدِّيبَاجِ إِلَّا مَوْضِعَ أَرْبَعِ أَصَابِعَ.

عمر ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے دیباج کی اجازت صرف چار انگلی تک دی گئی ہے ١ ؎۔

It was narrated from Umar that: He did not allow the wearing of silk except (something) the width of four fingers.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5313
Notes · وضاحت
١ ؎: یعنی چار انگل دیباج کے استعمال میں کوئی حرج نہیں۔
Takhrij · تخریج
صحیح مسلم/اللباس ٢ (٢٠٦٩)، سنن الترمذی/اللباس ١ (١٧٢١)، (تحفة الٔاشراف: ١٠٤٥٩)، وقد أخرجہ: سنن ابن ماجہ/الجھاد ٢١ (٢٨٢٠) (صحیح )
5316Sunan An Nasai

کپڑوں کے جوڑے پہننا

أَخْبَرَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاق، عَنْ الْبَرَاءِ، قَالَ: رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعَلَيْهِ حُلَّةٌ حَمْرَاءُ مُتَرَجِّلًا لَمْ أَرَ قَبْلَهُ وَلَا بَعْدَهُ أَحَدًا هُوَ أَجْمَلُ مِنْهُ.

براء ؓ کہتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم ﷺ کو دیکھا، آپ لال جوڑا ١ ؎ پہنے ہوئے اور کنگھی کیے ہوئے تھے، میں نے آپ سے زیادہ خوبصورت کسی کو نہیں دیکھا، نہ آپ سے پہلے، نہ آپ کے بعد۔

It was narrated that Al-Bara said: "I saw the Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) wearing a red Hullah, with his hair combed, and I have never seen anyone before or since, who was more handsome than he.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5314
Notes · وضاحت
١ ؎: متعدد صحیح احادیث میں یہ بات صراحت کے ساتھ آئی ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے مردوں کے لیے لال رنگ کو ناپسند فرمایا ہے، (دیکھئیے حدیث نمبر ٥٣١٨ ، اور بعد کی حدیثیں) آپ کی مذکورہ چادر میں تھوڑی سی لال رنگ کی ملاوٹ تھی، یا لال رنگ سے آپ نے اس کے بعد منع فرمایا تھا۔ (لال رنگ کے جواز اور عدم جواز کے بارے میں تفصیلی بحث کے لیے دیکھئیے فتح الباری میں اس حدیث کی شرح، کتاب اللباس، باب الثوب الأحمر)۔
Takhrij · تخریج
انظر حدیث رقم: ٥٢٣٤ (صحیح )
5317Sunan An Nasai

یمن کی چادر پہننے سے متعلق

أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ: كَانَ أَحَبُّ الثِّيَابِ إِلَى نَبِيِّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْحِبَرَةَ.

انس ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ کا سب سے زیادہ پسندیدہ کپڑا یمن کی سوتی چادر تھی۔

It was narrated that Anas said: "The most beloved of garments to the Prophet of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) was the Hibarah.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5315
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/اللباس ١٨ (٥٨١٢)، صحیح مسلم/اللباس ٥ (٥٨١٣)، سنن الترمذی/اللباس ٤٥(١٧٨٧)، والشمائل ٨ (٦٠)، (تحفة الٔاشراف: ١٣٥٣)، مسند احمد (٣/١٣٤، ١٨٤، ٢٥١، ٢٩١) (صحیح )
5318Sunan An Nasai

زعفرانی رنگ کی ممانعت سے متعلق

أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيل بْنُ مَسْعُودٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا خَالِدٌ وَهُوَ ابْنُ الْحَارِثِ، قَالَ: حَدَّثَنَا هِشَامٌ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْمُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، أَنَّ خَالِدَ بْنَ مَعْدَانَ أَخْبَرَهُ، أَنَّ جُبَيْرَ بْنَ نُفَيْرٍ أَخْبَرَهُ: أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرٍو، أخبَرهُ: أَنَّهُ رَآهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعَلَيْهِ ثَوْبَانِ مُعَصْفَرَانِ، فَقَالَ: هَذِهِ ثِيَابُ الْكُفَّارِ، فَلَا تَلْبَسْهَا.

عبداللہ بن عمرو ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ان کو دیکھا، وہ دو کپڑے زرد رنگ کے پہنے ہوئے تھے، آپ نے فرمایا: یہ کفار کا لباس ہے، اسے مت پہنو ۔

Abdullah bin Amr narrated that: The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) saw him wearing two garments dyed with safflower and he said: "This is the clothing of disbelievers; do not wear it.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5316
Takhrij · تخریج
صحیح مسلم/اللباس ٤(٢٠٧٧)، (تحفة الأشراف: ٨٦١٣)، مسند احمد (٢/١٦٢، ١٦٤، ١٩٣، ٢٠٧، ٢١١) (صحیح )
5319Sunan An Nasai

زعفرانی رنگ کی ممانعت سے متعلق

أَخْبَرَنِي حَاجِبُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ ابْنِ أَبِي رَوَّادٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ، عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، أَنَّهُ أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعَلَيْهِ ثَوْبَانِ مُعَصْفَرَانِ، فَغَضِبَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَالَ: اذْهَبْ فَاطْرَحْهُمَا عَنْكَ، قَالَ: أَيْنَ يَا رَسُولَ اللَّهِ ؟ قَالَ: فِي النَّارِ.

عبداللہ بن عمرو ؓ سے روایت ہے کہ وہ نبی اکرم ﷺ کے پاس آئے، وہ پیلے رنگ کے دو کپڑے پہنے ہوئے تھے، یہ دیکھ کر نبی اکرم ﷺ غصہ ہوئے اور فرمایا: جاؤ اور اسے اپنے جسم سے اتار دو ۔ وہ بولے: کہاں؟ اللہ کے رسول! آپ نے فرمایا: آگ میں ١ ؎۔

It was narrated from Abdullah bin Amr that: He came to the Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) wearing two garments dyed with safflower. The Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) got angry and said: "Go and take them off." He said: "Where should I throw them, O Messenger of Allah?" He said: "In the fire.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5317
Notes · وضاحت
١ ؎: چناچہ انہوں نے اسے گھر کے تنور میں ڈال دیا، صحیح مسلم کی روایت میں ہے کہ خود رسول اللہ ﷺ نے آگ میں ڈال دینے کا حکم دیا، ایسا صرف زجر و توبیخ کے لیے تھا، ورنہ اس نوع کا کپڑا عورتوں کے لیے جائز ہے، نیز بیچ کر کے قیمت کا استعمال بھی جائز ہے۔
Takhrij · تخریج
صحیح مسلم/اللباس ٤ (٢٠٧٧)، (تحفة الأشراف: ٨٨٣٠) (صحیح )
5320Sunan An Nasai

زعفرانی رنگ کی ممانعت سے متعلق

أَخْبَرَنَا عِيسَى بْنُ حَمَّادٍ، قَالَ: أَنْبَأَنَا اللَّيْثُ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ، أَنَّ إِبْرَاهِيمَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حُنَيْنٍ أَخْبَرَهُ، أَنَّأَبَاهُ حَدَّثَهُ، أَنَّهُ سَمِعَ عَلِيًّا، يَقُولُ: نَهَانِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ خَاتَمِ الذَّهَبِ، وَعَنْ لُبُوسِ الْقَسِّيِّ وَالْمُعَصْفَرِ، وَقِرَاءَةِ الْقُرْآنِ وَأَنَا رَاكِعٌ.

علی ؓ کہتے ہیں کہ مجھے رسول اللہ ﷺ نے سونے کی انگوٹھی سے، ریشمی کپڑوں سے، زعفرانی رنگ کے لباس سے، اور رکوع میں قرآن پڑھنے سے منع فرمایا ہے۔

Ali said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) forbade me from wearing gold rings, and from wearing Al-Qassiyah garments, and garments dyed with safflower, and reciting Quran while I am bowing.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5318
Takhrij · تخریج
انظر حدیث رقم: ١٠٤٤ (صحیح )
5321Sunan An Nasai

ہرے رنگ کا لباس پہننا

أَخْبَرَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ، قَالَ: أَنْبَأَنَا أَبُو نُوحٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ، عَنْ إِيَادِ بْنِ لَقِيطٍ، عَنْ أَبِي رِمْثَةَ، قَالَ: خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعَلَيْهِ ثَوْبَانِ أَخْضَرَانِ.

ابورمثہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ (ایک بار گھر سے) باہر نکلے، آپ دو ہرے کپڑے پہنے ہوئے تھے۔

It was narrated that Abu Rimthah said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) came out to us wearing two green garments.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5319
Takhrij · تخریج
انظر حدیث رقم: ١٥٥٣ (صحیح )