زینت (آرائش) سے متعلق احادیت مبارکہ

Sunan An Nasai · Chapter 48 · 339 hadiths · Page 17 of 17

5362Sunan An Nasai

تصویر سازی کرنے والوں کو قیامت کے دن کس طرح کا عذاب ہوگا ؟

أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَفَّانُ، قَالَ: حَدَّثَنَا هَمَّامٌ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ صَوَّرَ صُورَةً كُلِّفَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ أَنْ يَنْفُخَ فِيهَا الرُّوحَ، وَلَيْسَ بِنَافِخٍ.

ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جس نے کوئی تصویر بنائی، قیامت کے روز اسے حکم ہوگا کہ وہ اس میں روح ڈالے اور وہ اس میں روح نہیں ڈال سکے گا ۔

It was narrated that Abu Hurairah said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) said: Whoever makes an image will be commanded on the Day of Resurrection to breathe the soul into it but he will not be able to do so.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5360
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/التعبیر ٤٥(٧٠٤٢) (تعلیقاً )، (تحفة الأشراف: ١٤٢٥٢)، مسند احمد (٢/٥٠٤) (صحیح )
5363Sunan An Nasai

تصویر سازی کرنے والوں کو قیامت کے دن کس طرح کا عذاب ہوگا ؟

أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: إِنَّ أَصْحَابَ هَذِهِ الصُّوَرِ الَّذِينَ يَصْنَعُونَهَا يُعَذَّبُونَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، يُقَالُ لَهُمْ: أَحْيُوا مَا خَلَقْتُمْ.

عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: بلاشبہ وہ لوگ جو تصویریں بناتے ہیں، قیامت کے روز عذاب میں مبتلا ہوں گے، ان سے کہا جائے گا: زندگی عطا کرو اسے جسے تم نے بنایا تھا ۔

It was narrated from Ibn Umar that: The Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) said: "The makers of these images will be punished on the Day of Resurrection, and it will be said to them: Breathe life into that which you have created.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5361
Takhrij · تخریج
صحیح مسلم/اللباس ٢٦ (٢١٠٨)، (تحفة الأشراف ٧٥٢٠)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/اللباس ٨٩ (٥٩٥١)، والتوحید ٥٦ (٧٥٥٨)، مسند احمد (٢/٤، ٢٠، ٢٦، ٥٥، ١٠١، ١٢٦، ١٣٩، ١٤١، ١٢٥) (صحیح )
5364Sunan An Nasai

تصویر سازی کرنے والوں کو قیامت کے دن کس طرح کا عذاب ہوگا ؟

أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ، قَالَ: حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ الْقَاسِمِ، عَنْ عَائِشَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: إِنَّ أَصْحَابَ هَذِهِ الصُّوَرِ يُعَذَّبُونَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، وَيُقَالُ لَهُمْ: أَحْيُوا مَا خَلَقْتُمْ.

ام المؤمنین عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: بلاشبہ یہ تصویریں بنانے والے قیامت کے دن عذاب پائیں گے اور ان سے کہا جائے گا: زندگی عطا کرو اسے جسے تم نے بنایا تھا ۔

It was narrated from Aishah (RA), the wife of the Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم), that: The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) said: "The makers of these images will be punished on the Day of Resurrection, and it will be said to them: Bring to life that which you have created.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5362
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/البیوع ٤٠ (٢١٠٥)، بدء الخلق ٧ (٣٢٢٤)، النکاح ٧٦ (٥١٨١)، اللباس ٩٢ (٥٩٥٧)، والتوحید ٥٦ (٧٥٥٧)، سنن ابن ماجہ/التجارات ٥ (٢١٥١)، (تحفة الأشراف: ١٧٥٥٧)، وقد أخرجہ: صحیح مسلم/اللباس ٢٦ (٢١٠٧)، مسند احمد (٦/٧٠، ٨٠، ٢٢٣، ٢٤٦) (صحیح )
5365Sunan An Nasai

تصویر سازی کرنے والوں کو قیامت کے دن کس طرح کا عذاب ہوگا ؟

أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ سِمَاكٍ، عَنْ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ عَائِشَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهَا قَالَتْ: إِنَّ أَشَدَّ النَّاسِ عَذَابًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ الَّذِينَ يُضَاهُونَ اللَّهَ فِي خَلْقِهِ.

ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ قیامت کے دن سب سے زیادہ سخت عذاب ان لوگوں کو ہوگا جو مخلوق کی تصویر بنانے میں اللہ تعالیٰ کی مشابہت اختیار کرتے ہیں۔

It was narrated that Aishah (RA), the wife of the Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم), said: "The people who will be most severely punished on the Day of Resurrection will be those who try to match the creation of Allah.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5363
Takhrij · تخریج
تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: ١٧٤٥٧) (صحیح )
5366Sunan An Nasai

کن لوگوں کو شدید ترین عذاب ہوگا ؟

أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَرْبٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ مُسْلِمٍ. ح، وَأَنْبَأَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ مُحَمَّدٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيل بْنُ زَكَرِيَّا، قَالَ: حَدَّثَنَا حُصَيْنُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ مُسْلِمِ بْنِ صُبَيْحٍ، عَنْ مَسْرُوقٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ مِنْ أَشَدِّ النَّاسِ عَذَابًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ الْمُصَوِّرُونَ، وَقَالَ أَحْمَدُ: الْمُصَوِّرِينَ.

عبداللہ بن مسعود ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: لوگوں میں سے سب سے زیادہ سخت عذاب والے تصویر بنانے والے لوگ ہیں ۔

It was narrated that Abdullah said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) said: Among the people who will be most severely punished on the Day of Resurrection will be the image-makers.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5364
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/اللباس ٨٩ (٥٩٥٠)، صحیح مسلم/اللباس ٢٦ (٢١٠٩)، (تحفة الأشراف: ٩٥٧٥)، مسند احمد (١/٣٧٥، ٤٢٦) (صحیح )
5367Sunan An Nasai

کن لوگوں کو شدید ترین عذاب ہوگا ؟

أَخْبَرَنَا هَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ، عَنْ أَبِي بَكْرٍ، عَنْ أَبِي إِسْحَاق، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: اسْتَأْذَنَ جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَام، عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: ادْخُلْ، فَقَالَ: كَيْفَ أَدْخُلُ وَفِي بَيْتِكَ سِتْرٌ فِيهِ تَصَاوِيرُ، فَإِمَّا أَنْ تُقْطَعَ رُءُوسُهَا، أَوْ تُجْعَلَ بِسَاطًا يُوطَأُ، فَإِنَّا مَعْشَرَ الْمَلَائِكَةِ لَا نَدْخُلُ بَيْتًا فِيهِ تَصَاوِيرُ.

ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ جبرائیل (علیہ السلام) نے نبی اکرم ﷺ سے اجازت طلب کی، تو آپ نے فرمایا: اندر آئیے، وہ بولے: میں کیسے اندر آؤں؟ آپ کے گھر میں تو ایسا پردہ لٹکا ہے جس میں تصویریں ہیں، لہٰذا یا تو آپ ان کے سر کاٹ دیجئیے، یا پھر ان کا بچھونا بنا دیجئیے تاکہ وہ روندا جائے۔ کیونکہ ہم فرشتے ایسے گھر میں داخل نہیں ہوتے جس میں تصویریں ہو۔

It was narrated that Abu Hurairah said: "Jibril, peace be upon him, asked permission to enter upon the Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) and he said: Come in. He said: How can I come in when there is a curtain in your house on which there are images? You should either cut off their heads or make it into a rug to be stepped on, for we Angels do not enter a house in which there are images.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5365
Takhrij · تخریج
سنن ابی داود/اللباس ٤٨ (٤١٥٨)، سنن الترمذی/الأدب ٤٤ (الاستئذان ٧٨) (٢٨٠٧)، (تحفة الأشراف: ١٤٣٤٥)، مسند احمد (٢/٣٠٥، ٣٠٨، ٣٩٠، ٤٧٨) (صحیح )
5368Sunan An Nasai

اوڑھنے کی چادر سے متعلق

أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ قَزْعَةَ، عَنْ سُفْيَانَ بْنِ حَبِيبٍ، وَمُعْتَمِرِ بْنِ سُلَيْمَانَ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَقِيقٍ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يُصَلِّي فِي لُحُفِنَا، قَالَ سُفْيَانُ: مَلَاحِفِنَا.

ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ ہماری اوڑھنے کی چادر میں نماز نہیں پڑھتے تھے ١ ؎۔

It was narrated that Aishah (RA) said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) would not pray in our blankets.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5366
Notes · وضاحت
١ ؎: ایسا آپ احتیاط کے طور پر کرتے تھے، کیونکہ اس بات کا امکان تھا کہ کوئی ایسی چیز ہو جو آپ کے لیے باعث تکلیف ہو، بہرحال اس سے یہ تو ثابت ہوا کہ آپ کے اہل خانہ لحاف استعمال کرتے تھے۔
Takhrij · تخریج
سنن ابی داود/الطہارة ١٣٤ (٣٦٧)، الصلاة ٨٧ (٦٤٥)، سنن الترمذی/الصلاة ٣٠٣ (الجمعة ٦٧) (٦٠٠)، (تحفة الأشراف: ١٦٢٢١) (صحیح )
5369Sunan An Nasai

آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے جوتے کیسے تھے؟

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَعْمَرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَبَّانُ، قَالَ: حَدَّثَنَا هَمَّامٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا قَتَادَةُ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَنَسٌ: أَنَّ نَعْلَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ لَهَا قِبَالَانِ.

انس بن مالک ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کے جوتوں کے دو تسمے تھے۔

Anas narrated that : The sandals of the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) had two straps.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5367
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/الخمس ٥ (٣١٠٥)، اللباس ٤١ (٥٨٥٧)، سنن ابی داود/اللباس ٤٤ (٤١٣٤)، سنن الترمذی/اللباس ٣٣ (١٧٧٢، ١٧٧٣)، والشمائل ١٠ (٧١)، سنن ابن ماجہ/اللباس ٢٧ (٣٦١٥)، (تحفة الأشراف: ١٣٩٢)، مسند احمد (٣/١٢٢، ٢٠٣، ٢٤٥، ٢٦٩) (صحیح )
5370Sunan An Nasai

آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے جوتے کیسے تھے؟

أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ، قَالَ: حَدَّثَنَا صَفْوَانُ بْنُ عِيسَى، قَالَ: حَدَّثَنَا هِشَامٌ، عَنْ مُحَمَّدٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ أَوْسٍ، قَالَ: كَانَ لِنَعْلِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قِبَالَانِ.

عمرو بن اوس ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کے جوتوں کے دو تسمے تھے۔

It was narrated that Amr bin Aws said: "The sandals of the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) had two straps.

صحيح لغيرهصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5368
Takhrij · تخریج
تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: ١٩١٥٩) (صحیح )
5371Sunan An Nasai

ایک جوتہ پہن کر چلنا ممنوع ہونے سے متعلق

أَخْبَرَنَا إِسْحَاق بْنُ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: إِذَا انْقَطَعَ شِسْعُ نَعْلِ أَحَدِكُمْ فَلَا يَمْشِ فِي نَعْلٍ وَاحِدَةٍ حَتَّى يُصْلِحَهَا.

ابوہریرہ ؓ روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: تم میں سے کسی کے جوتے کا تسمہ ٹوٹ جائے تو ایک جوتا پہن کر نہ چلے یہاں تک کہ اسے ٹھیک کرا لے ١ ؎۔

It was narrated from Abu Hurairah (RA) that: The Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) said: "If the strap of the sandal of one of you breaks, let him not walk in one sandal until he fixes it.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5369
Notes · وضاحت
١ ؎: ایسا کرنے سے آپ نے اس لیے منع کیا تاکہ ایک پاؤں اونچا اور دوسرا نیچا نہ رہے کیونکہ ایسی صورت میں پھسلنے کا خطرہ ہے، ساتھ ہی دوسروں کی نگاہ میں برا بھی ہے۔
Takhrij · تخریج
تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: ١٢٤٥٩)، مسند احمد (٢/ ٥٢٨) (صحیح )
5372Sunan An Nasai

ایک جوتہ پہن کر چلنا ممنوع ہونے سے متعلق

أَخْبَرَنَا إِسْحَاق بْنُ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: أَخْبَرَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ، عَنْ أَبِي رَزِينٍ، قَالَ: رَأَيْتُ أَبَا هُرَيْرَةَيَضْرِبُ بِيَدِهِ عَلَى جَبْهَتِهِ، يَقُولُ: يَا أَهْلَ الْعِرَاقِ، تَزْعُمُونَ أَنِّي أَكْذِبُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَشْهَدُ لَسَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: إِذَا انْقَطَعَ شِسْعُ نَعْلِ أَحَدِكُمْ فَلَا يَمْشِ فِي الْأُخْرَى حَتَّى يُصْلِحَهَا.

ابورزین کہتے ہیں کہ میں نے ابوہریرہ ؓ کو دیکھا وہ اپنی پیشانی پر ہاتھ مار رہے تھے، اور کہہ رہے تھے: عراق والو! تم کہتے ہو کہ میں رسول اللہ ﷺ پر جھوٹ گھڑتا، میں گواہی دیتا ہوں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا ہے: جب تم میں سے کسی کے جوتے کا تسمہ ٹوٹ جائے تو ایک جوتا پہن کر نہ چلے یہاں تک کہ اسے ٹھیک کرا لے ۔

It was narrated that Abu Razin said: "I saw Abu Hurairah clap his hand to his forehead and say: O people of Al-Iraq, you claim that I tell lies about the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم). I bear witness that I heard the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) say: If the strap of the sandal of one of you breaks, let him not walk in the other until he fixes it.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5370
Takhrij · تخریج
صحیح مسلم/اللباس ١٩ (٢٠٩٨)، (تحفة الأشراف: ١٤٦٠٨)، مسند احمد (٢/٤٢٤٢٤، ٤٨٠) (صحیح )
5373Sunan An Nasai

کھالوں پر بیٹھنا اور لیٹنا

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَعْمَر، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ بْنِ أَبِي الْوَزِيرِ أَبُو مُطَرِّفٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى، عَنْعَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اضْطَجَعَ عَلَى نَطْعٍ فَعَرِقَ، فَقَامَتْ أُمُّ سُلَيْمٍ إِلَى عَرَقِهِ فَنَشَّفَتْهُ فَجَعَلَتْهُ فِي قَارُورَةٍ، فَرَآهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: مَا هَذَا الَّذِي تَصْنَعِينَ يَا أُمَّ سُلَيْمٍ ؟، قَالَتْ: أَجْعَلُ عَرَقَكَ فِي طِيبِي، فَضَحِكَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.

انس بن مالک ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ ایک کھال پر لیٹے تو آپ کو پسینہ آگیا، ام سلیم ؓ اٹھیں اور پسینہ اکٹھا کر کے ایک شیشی میں بھرنے لگیں، نبی اکرم ﷺ نے انہیں دیکھا تو فرمایا: ام سلیم! یہ تم کیا کر رہی ہو؟ وہ بولیں: میں آپ کے پسینے کو عطر میں ملاؤں گی، یہ سن کر نبی اکرم ﷺ ہنسنے لگے ١ ؎۔

It was narrated from Anas bin Malik (RA) that: The Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) lay down on a leather mat and sweated. Umm Sulaim got up and collected his sweat and put it in a bottle. The Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) saw her and said: "What are you doing O Umm Sulaim?" She said: "I am putting your sweat in my perfume." And the Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) smiled.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5371
Notes · وضاحت
١ ؎: یہ نبی اکرم ﷺ کے پسینے کے ساتھ خاص تھا، چناچہ سلف میں ایسی کوئی مثال نہیں ملتی کہ کسی نے کسی کا پسینہ محفوظ رکھا ہو۔
Takhrij · تخریج
تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: ٩٦٧)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الاستئذان ٤١ (٦٢٨١)، صحیح مسلم/الفضائل ٢٢ (٢٣٣١)، مسند احمد (٣/١٣٦، ٢٢١) (صحیح )
5374Sunan An Nasai

خدمت کے لئے ملازم رکھنا اور سواری رکھنے سے متعلق

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ قُدَامَةَ، عَنْ جَرِيرٍ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، عَنْ سَمُرَةَ بْنِ سَهْمٍ رَجُلٌ مِنْ قَوْمِهِ، قَالَ: نَزَلْتُ عَلَى أَبِي هَاشِمِ بْنِ عُتْبَةَ وَهُوَ طَعِينٌ، فَأَتَاهُ مُعَاوِيَةُ يَعُودُهُ، فَبَكَى أَبُو هَاشِمٍ، فَقَالَ مُعَاوِيَةُ: مَا يُبْكِيكَ أَوَجَعٌ يُشْئِزُكَ، أَمْ عَلَى الدُّنْيَا فَقَدْ ذَهَبَ صَفْوُهَا ؟، قَالَ: كُلٌّ لَا، وَلَكِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَهِدَ إِلَيَّ عَهْدًا، وَدِدْتُ أَنِّي كُنْتُ تَبِعْتُهُ، قَالَ: إِنَّهُ لَعَلَّكَ تُدْرِكُ أَمْوَالًا تُقْسَمُ بَيْنَ أَقْوَامٍ وَإِنَّمَا يَكْفِيكَ مِنْ ذَلِكَ خَادِمٌ وَمَرْكَبٌ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، فَأَدْرَكْتُ فَجَمَعْتُ.

ابو وائل سے روایت ہے کہ سمرہ بن سہم جو ابو وائل کے قبیلے کے ہیں کہتے ہیں کہ میں نے ابوہاشم بن عتبہ ؓ کے یہاں ٹھہرا، وہ طاعون میں مبتلا تھے، چناچہ ان کی عیادت کے لیے معاویہ ؓ آئے، تو ابوہاشم رونے لگے، معاویہ ؓ نے کہا: کیوں رو رہے ہو؟ کیا کسی تکلیف کی وجہ سے رو رہے ہو یا دنیا کے لیے؟ دنیا کی راحت تو اب گئی، انہوں نے کہا: ایسی کوئی بات نہیں ہے، دراصل مجھے رسول اللہ ﷺ کا ایک عہد یاد آگیا جو آپ نے مجھ سے لیا تھا، میں چاہتا تھا کہ میں اس کی پیروی کروں، آپ نے فرمایا: تیرے سامنے ایسے اموال آئیں گے جو لوگوں کے درمیان تقسیم کیے جائیں گے، لیکن تمہارے لیے اس میں سے صرف ایک خادم اور اللہ کی راہ کے لیے ایک سواری کافی ہے، لیکن میں نے مال پایا پھر اسے جمع کیا ۔

It was narrated that Samurah bin Sahm said: "I came to Abu Hashim bin Utbah when he was suffering the plague, and Muawiyah came to visit him. Abu Hashim wept. Muawiyah said to him: Why are you weeping? Is it because of some pain that is hurting you, or is it for this world, the best of which has gone? He said: Neither, but the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) gave me some advice, which I wish that I had followed. He said: "Perhaps you will live to see wealth that will be distributed among the people when all that would suffice you of that would be a servant and a mount to ride in the cause of Allah." I lived to see that, and I accumulated (wealth).

حسنصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5372
Takhrij · تخریج
سنن الترمذی/الزہد ١٩ (٢٣٢٧)، سنن ابن ماجہ/الزہد ١ (٤١٠٣)، (تحفة الأشراف: ١٢١٧٨)، مسند احمد (٣/٤٤٣، ٤٤٤، ٥/٢٩٠) (حسن )
5375Sunan An Nasai

تلوار کے زیور سے متعلق

أَخْبَرَنَا عِمْرَانُ بْنُ يَزِيدَ، قَالَ: حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ، قَالَ: حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ حَكِيمٍ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلٍ، قَالَ: كَانَتْ قَبِيعَةُ سَيْفِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ فِضَّةٍ.

ابوامامہ بن سہل ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کی تلوار کا دستہ چاندی کا تھا۔

It was narrated that Abu Umamah bin Sahl said: "The pommel of the sword of the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) was of silver.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5373
Takhrij · تخریج
تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: ١٤٢) (صحیح )
5376Sunan An Nasai

تلوار کے زیور سے متعلق

أَخْبَرَنَا أَبُو دَاوُدَ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَاصِمٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا هَمَّامٌ، وَجَرِيرٌ، قَالَا: حَدَّثَنَا قَتَادَةُ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ: كَانَ نَعْلُ سَيْفِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ فِضَّةٍ، وَقَبِيعَةُ سَيْفِهِ فِضَّةٌ، وَمَا بَيْنَ ذَلِكَ حِلَقُ فِضَّةٍ.

انس ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کی تلوار کے نیام کا نچلا حصہ چاندی کا تھا، آپ کی تلوار کا دستہ بھی چاندی کا تھا، اور ان کے درمیان میں چاندی کے حلقے تھے۔

It was narrated that Anas said: "The metallic end of the scabbard of the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) was of silver, the pommel of his sword was silver, and in between were rings of silver.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5374
Takhrij · تخریج
سنن ابی داود/الجہاد ٧١ (٢٥٨٣)، سنن الترمذی/الجھاد ١٦ (١٦٩١)، والشمائل ١٣ (٩٩)، (تحفة الأشراف: ١١٤٦، ١٤٢٥، ١٨٦٨٨) (صحیح )
5377Sunan An Nasai

تلوار کے زیور سے متعلق

أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَزِيدُ وَهُوَ ابْنُ زُرَيْعٍ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي الْحَسَنِ، قَالَ: كَانَتْ قَبِيعَةُ سَيْفِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ فِضَّةٍ.

سعید بن ابی الحسن کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کی تلوار کا دستہ چاندی کا تھا۔

It was narrated that Saeed bin Abi Al-Hasan said: "The pommel of the sword of the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) was of silver.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5375
Takhrij · تخریج
انظر ما قبلہ (صحیح) (یہ روایت مرسل ہے، پچھلی روایت سے تقویت پاکر یہ بھی صحیح ہے )
5378Sunan An Nasai

لال رنگ کے زین پوش کے استعمال کی ممانعت

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ، قَالَ: سَمِعْتُ عَاصِمَ بْنَ كُلَيْبٍ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ، عَنْ عَلِيٍّ، قَالَ: قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: قُلْ: اللَّهُمَّ سَدِّدْنِي وَاهْدِنِي، وَنَهَانِي عَنِ الْجُلُوسِ عَلَى الْمَيَاثِرِ، وَالْمَيَاثِرُ: قَسِّيٌّ كَانَتْ تَصْنَعُهُ النِّسَاءُ لِبُعُولَتِهِنَّ عَلَى الرَّحْلِ، كَالْقَطَائِفِ مِنَ الْأُرْجُوَانِ.

علی ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے مجھ سے فرمایا: کہو: اللہم سددني واهدني اے اللہ مجھے درست رکھ اور ہدایت عطا کر اور آپ نے مجھے میاثر پر بیٹھنے سے منع فرمایا، میاثر ایک قسم کا ریشمی کپڑا ہے، جسے عورتیں اپنے شوہروں کے لیے پالان پر ڈالنے کے لیے بناتی تھیں۔ جیسے گلابی رنگ کی چھوردار چادریں۔

It was narrated that Ali said: The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) said to me: "Say: O Allah, make me steadfast and guide me." And he forbade me to sit on Al-Mayathir." Al-Mayathir: Qassi which the women used to put on the saddles for their husbands, such as red cushions.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5376
Takhrij · تخریج
انظر حدیث رقم: ٥٢١٤ (صحیح )
5379Sunan An Nasai

کرسیوں پر بیٹھنے سے متعلق

أَخْبَرَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ الْمُغِيرَةِ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلَالٍ، قَالَ: قَالَ أَبُو رِفَاعَةَ: انْتَهَيْتُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يَخْطُبُ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، رَجُلٌ غَرِيبٌ جَاءَ يَسْأَلُ عَنْ دِينِهِ لَا يَدْرِي مَا دِينُهُ ؟،فَأَقْبَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَتَرَكَ خُطْبَتَهُ حَتَّى انْتَهَى إِلَيَّ، فَأُتِيَ بِكُرْسِيٍّ خِلْتُ قَوَائِمَهُ حَدِيدًا، فَقَعَدَ عَلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَجَعَلَ يُعَلِّمُنِي مِمَّا عَلَّمَهُ اللَّهُ، ثُمَّ أَتَى خُطْبَتَهُ فَأَتَمَّهَا.

ابورفاعہ ؓ کہتے ہیں کہ میں رسول اللہ ﷺ کے پاس گیا، آپ خطبہ دے رہے تھے۔ میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! ایک اجنبی شخص اپنے دین کے بارے میں معلومات کرنے آیا ہے، اسے نہیں معلوم کہ اس کا دین کیا ہے؟ چناچہ رسول اللہ ﷺ متوجہ ہوئے اور خطبہ روک دیا یہاں تک کہ آپ مجھ تک پہنچ گئے، پھر ایک کرسی لائی گئی، میرا خیال ہے اس کے پائے لوہے کے تھے، رسول اللہ ﷺ اس پر بیٹھے اور مجھے سکھانے لگے جو اللہ تعالیٰ نے انہیں سکھایا تھا، پھر آپ لوٹ کر آئے اور اپنا خطبہ مکمل کیا۔

It was narrated that Humaid bin Hilal said: "Abu Rifaah said: I came to the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) while he was delivering a Khutbah, and said: "O Messenger of Allah, a stranger has come to ask about his religion, for he does not know what his religion is." The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) stopped delivering his Khutbah and turned to me. A chair was brought, and I think its legs were of iron. The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) sat down on it and started to teach me what Allah has taught him, then he went and completed his Khutbah.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5377
Takhrij · تخریج
صحیح مسلم/الجمعة ١٥ (الصلاة ١٨٠) (٨٧٨)، (تحفة الأشراف: ١٢٠٣٥)، مسند احمد (٥/٨٠) (صحیح )
5380Sunan An Nasai

لال رنگ کے خیموں کے استعمال سے متعلق

أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَلَّامٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْحَاق الْأَزْرَقُ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَوْنِ بْنِ أَبِي جُحَيْفَةَ، عَنْ أَبِي جُحَيْفَةَ، قَالَ: كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْبَطْحَاءِ، وَهُوَ فِي قُبَّةٍ حَمْرَاءَ وَعِنْدَهُ أُنَاسٌ يَسِيرُ، فَجَاءَهُ بِلَالٌ، فَأَذَّنَ فَجَعَلَ يُتْبِعُ فَاهُ هَاهُنَا وَهَاهُنَا.

ابوحجیفہ ؓ کہتے ہیں کہ ہم لوگ بطحاء میں نبی اکرم ﷺ کے ساتھ تھے، آپ ایک لال خیمے میں تھے اور آپ کے پاس تھوڑے سے لوگ بیٹھے تھے، اتنے میں آپ کے پاس بلال ؓ آئے اور انہوں نے اذان دینی شروع کی، تو اپنا منہ ادھر ادھر کرنے لگے ١ ؎۔

It was narrated that Abu Juhaifah said: "We were with the Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) in Al-Batha and he was in a red tent, and some people were with him, and he was about to set out. Bilal came and called the Adhan, turning this way and that.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5378
Notes · وضاحت
١ ؎: یعنی حي على الصلاة اور حي على الفلاح کے وقت اپنا رخ دائیں اور بائیں کرنے لگے۔
Takhrij · تخریج
صحیح مسلم/الصلاة ٤٧ (٥٠٣)، سنن ابی داود/الصلاة ٣٤ (٥٢٠)، سنن الترمذی/الصلاة ٣٠ (١٩٧ مطولا)، (تحفة الأشراف: ١١٨٠٦)، مسند احمد (٤/٣٠٨) (صحیح )