قتادہ بن ملحان (ابن منہال) رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ بیض کے ان تینوں دنوں کے روزے رکھنے کا حکم دیتے تھے، اور فرماتے تھے: یہ مہینے بھر کے روزے کے برابر ہیں ۔
It was narrated that a man called ‘Abdul-Malik narrated from his father, that the Messenger of Allah ﷺ used to enjoin (fasting) these days of Al-Bid and he said: “That is (equivalent to) fasting for the whole month.” (Da’if)
ضعيفصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 2430
Takhrij · تخریج
سنن ابی داود/الصوم ٦٨ (٢٤٤٩)، سنن ابن ماجہ/الصوم ٢٩ (١٧٠٧)، (تحفة الأشراف: ١١٠٧١)، مسند احمد ٤/١٦٥، ٢٧٥، ٢٨ (صحیح) (شواہد سے تقویت پا کر یہ روایت بھی صحیح لغیرہ ہے، ورنہ اس کے راوی ” عبدالملک بن قتادہ بن المنھال “ لین الحدیث ہیں )
ابوالمنہال قتادہ بن ملحان رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے انہیں ایام بیض کے تین روزے کا حکم دیا اور فرمایا: یہ مہینہ بھر کے روزے کے برابر ہیں ۔
‘Abdul-Malik bin Abi Al Minhal narrated from his father that the Prophet ﷺ commanded them to fast the three days of Al Bid. He said: “That is (equivalent to) fasting for the whole month.” (Da‘if)
ضعيفصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 2431
قدامہ (قتادہ بن ملحان) بن ملحان رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ ہمیں روشن چاندنی راتوں کے دنوں یعنی تیرہویں، چودہویں اور پندرہویں تاریخ کو روزے رکھنے کا حکم دیتے تھے۔
‘Abdul-Malik bin Qudamah bin Milhan narrated that his father said: “The Messenger of Allah ﷺ used to command us to fast the three days with the shining bright nights (Al-Ayam Al-Bid), the thirteenth, fourteenth and fifteenth.” (Da’if)
ضعيفصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 2432
ابوعقرب رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے روزے رکھنے کے بارے پوچھا، تو آپ نے فرمایا: مہینہ میں ایک دن رکھ لیا کرو ، میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! میرے لیے کچھ بڑھا دیجئیے، میرے لیے کچھ بڑھا دیجئیے، آپ نے فرمایا: تم کہتے ہو: اللہ کے رسول! کچھ بڑھا دیجئیے، کچھ بڑھا دیجئیے، تو ہر مہینے دو دن رکھ لیا کرو ، میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! کچھ اور بڑھا دیجئیے، کچھ اور بڑھا دیجئیے، میں اپنے کو طاقتور پاتا ہوں، اس پر آپ نے میری بات کچھ اور بڑھا دیجئیے، کچھ اور بڑھا دیجئیے میں اپنے آپ کو طاقتور پاتا ہوں دہرائی پھر خاموش ہوگئے یہاں تک کہ میں نے خیال کیا کہ اب آپ مجھے لوٹا دیں گے، پھر آپ نے فرمایا: ہر مہینے تین دن رکھ لیا کرو ۔
It was narrated from Abu Nawfal bin Abl ‘Aqrab that his father said: “I asked the Messenger of Allah ﷺ about fasting and he said: ‘Fast one day of the month.’ I said: ‘Messenger of Allah, let me do more, let me do more.’ He said: ‘You are saying, Messenger of Allah ﷺ, let me do more, let me do more? Then fast two days of each month.’ I said: ‘Messenger of Allah, let me do more, let me do more; I am able.’ He said: ‘Let me do more, let me do more; I am able for it.’ Then the Messenger of Allah ﷺ fell silent until I thought that he was going to refuse my request. Then he said: ‘Fast three days of each month.” (Sahih)
صحيح الإسنادصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 2433
ابوعقرب رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ سے روزے کے بارے پوچھا، تو آپ نے فرمایا: مہینہ میں ایک دن رکھ لیا کرو ، انہوں نے مزید کی درخواست کی اور کہا: میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، میں اپنے آپ کو طاقتور پاتا ہوں، تو آپ نے اس میں اضافہ فرما دیا، فرمایا: ہر مہینہ دو دن رکھ لیا کرو ، تو انہوں نے کہا: میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں میں اپنے آپ کو طاقتور پاتا ہوں، تو رسول اللہ ﷺ نے (میری بات) میں اپنے کو طاقتور پاتا ہوں، میں اپنے کو طاقتور پاتا ہوں دہرائی، آپ اضافہ کرنے والے نہ تھے، مگر جب انہوں نے اصرار کیا تو آپ نے فرمایا: ہر مہینہ تین دن رکھ لیا کرو ۔
It was narrated from Abu Nawfal bin Abi ‘Aqrab, from his father, that he asked the Prophet ﷺ about fasting and he said: “Fast One day of each month.” He asked him for more, saying: “May my father and mother be ransomed for you, I am able.” He said: “Fast two days of each month.” He said:“May my father and mother be sacrificed for you, Messenger of Allah, I am able.” The Messenger of Allah ﷺ said: “I am able, I am able.” He did not want to increase it, but when I insisted, the Messenger of Allah ﷺ said: “Fast three days of each month.” (Sahih)
صحيح الإسنادصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 2434