سفرکا بیان

Sunan At-Tirmidhi · Chapter 6 · 67 hadiths · Page 2 of 4

568Sunan At-Tirmidhi

قرآن کے سجدے

حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ وَكِيعٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي هِلَالٍ، عَنْ عُمَرَ الدِّمَشْقِيِّ، عَنْ أُمِّ الدَّرْدَاءِ، عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ، قَالَ: سَجَدْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِحْدَى عَشْرَةَ سَجْدَةً مِنْهَا الَّتِي فِي النَّجْمِ .

ابو الدرداء ؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ گیارہ سجدے کئے۔ ان میں سے ایک وہ تھا جو سورة نجم میں ہے۔

Sayyidina Abu Darda said, “I prostrated with the Prophet ﷺ eleven prostrations one of them is the one in (surah) an-Najm. [Ahmed2175O Ibn e Majah 1055]

ضعيف، ابن ماجة (1055) // ضعيف سنن ابن ماجة برقم (216)، ضعيف أبي داود (302 / 1401 / 1) نحوه //صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 568
Takhrij · تخریج
سنن ابن ماجہ/الإقامة ٧١ (١٠٥٥)، ( تحفة الأشراف: ١٠٩٩٣)، مسند احمد (٥/١٩٤) (ضعیف) (سند میں عمر بن حیان دمشقی مجہول راوی ہے)
569Sunan At-Tirmidhi

قرآن کے سجدے

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ خَالِدِ بْنِ يَزِيدَ، عَنْسَعِيدِ بْنِ أَبِي هِلَالٍ، عَنْ عُمَرَ وَهُوَ ابْنُ حَيَّانَ الدِّمَشْقِيُّ قَال: سَمِعْتُ مُخْبِرًا يُخْبِرُ عَنْ أُمِّ الدَّرْدَاءِ، عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحْوَهُ بِلَفْظِهِ. قَالَ أَبُو عِيسَى: وَهَذَا أَصَحُّ مِنْ حَدِيثِ سُفْيَانَ بْنِ وَكِيعٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ وَهْبٍ، قَالَ: وَفِي الْبَاب عَنْ عَلِيٍّ، وَابْنِ عَبَّاسٍ، وَأَبِي هُرَيْرَةَ، وَابْنِ مَسْعُودٍ، وَزَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ، وَعَمْرِو بْنِ الْعَاصِ. قَالَ أَبُو عِيسَى: حَدِيثُ أَبِي الدَّرْدَاءِ حَدِيثٌ غَرِيبٌ، لَا نَعْرِفُهُ إِلَّا مِنْ حَدِيثِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي هِلَالٍ، عَنْ عُمَرَ الدِّمَشْقِيِّ.

اس سند سے بھی ابو الدرداء ؓ سے روایت ہے وہ نبی اکرم ﷺ سے اسی طرح انہیں الفاظ کے ساتھ روایت کرتے ہیں۔

Abdullah ibn Abdur Rahman reported from Abdullah ibn Salih who from Layth ibn Sa’d who from Khalid ibn Yazid who from Sa’eed ibn Abu HUaI who from Umar (who is Ibn Hayan Dimishqi) that he said : One informer informed me that Sayyidah UmmOarda (RA) said on the authority of Abu Darda (RA) that he said, “I made eleven prostrations with the Prophet ﷺ .,1sJi L4 inclusive of the prostration of surah an-Najm.”

ضعيف، ابن ماجة (1055) // ضعيف ابن ماجة (217) //صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 569
Imam Tirmidhi's comment · امام ترمذی
١- یہ سفیان بن وکیع کی حدیث سے زیادہ صحیح ہے جسے انہوں نے عبداللہ بن وہب سے روایت کی ہے ١ ؎، ٢- اس باب میں علی، ابن عباس، ابوہریرہ، ابن مسعود، زید بن ثابت اور عمرو بن العاص ؓ سے بھی احادیث آئی ہیں، ٣- ابو الدرداء کی حدیث غریب ہے، ہم اسے صرف سعید بن ابی ہلال کی روایت سے جانتے ہیں، اور سعید نے عمر دمشقی سے روایت کی ہے۔
Notes · وضاحت
١ ؎: یعنی عبداللہ بن عبدالرحمٰن کی حدیث سفیان بن وکیع کی حدیث کے مقابلے میں زیادہ راجح ہے کیونکہ اس کا ضعف سفیان کی حدیث کے ضعف سے ہلکا ہے سفیان بن وکیع متکلم فیہ ہیں۔
Takhrij · تخریج
انظر ما قبلہ (ضعیف) (سند میں عمر مجہول اور عمر کے شیخ مبہم راوی ہے)
570Sunan At-Tirmidhi

عورتوں کا مسجدوں میں جانا

حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ، حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ، عَنْ الْأَعْمَشِ، عَنْ مُجَاهِدٍ، قَالَ: كُنَّا عِنْدَ ابْنِ عُمَرَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ائْذَنُوا لِلنِّسَاءِ بِاللَّيْلِ إِلَى الْمَسَاجِدِ . فَقَالَ ابْنُهُ: وَاللَّهِ لَا نَأْذَنُ لَهُنَّ يَتَّخِذْنَهُ دَغَلًا، فَقَالَ: فَعَلَ اللَّهُ بِكَ وَفَعَلَ، أَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَتَقُولُ: لَا نَأْذَنُ لَهُنَّ ؟ ! قَالَ: وَفِي الْبَاب عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، وَزَيْنَبَ امْرَأَةِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ، وَزَيْدِ بْنِ خَالِدٍ. قَالَ أَبُو عِيسَى: حَدِيثُ ابْنِ عُمَرَ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ.

مجاہد کہتے ہیں: ہم لوگ ابن عمر ؓ کے پاس تھے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے: عورتوں کو رات میں مسجد جانے کی اجازت دو ، ان کے بیٹے بلال نے کہا: اللہ کی قسم! ہم انہیں اجازت نہیں دیں گے۔ وہ اسے فساد کا ذریعہ بنالیں گی، تو ابن عمر ؓ نے کہا: اللہ تجھے ایسا ایسا کرے، میں کہتا ہوں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا، اور تو کہتا ہے کہ ہم انہیں اجازت نہیں دیں گے ١ ؎۔

Mujahid reported that they were with Sayyidina Ibn Umar (RA) He said that Allah’s Messenger said, “Permit women to visit the mosques at night.” His son said, “By Allah, we shall not permit them because they will make it a means of mischief.” Ibn ‘Umar said, “May Allah do with you this and that! I tell you what Allah’s Messenger ﷺ said and you say: I will not permit.” [Ahmed 5101, Bukhari 899, Muslim 442, Abu Dawud 568] --------------------------------------------------------------------------------

صحيح، صحيح أبي داود (577)صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 570
Imam Tirmidhi's comment · امام ترمذی
١- ابن عمر ؓ کی حدیث حسن صحیح ہے، ٢- اس باب میں ابوہریرہ، عبداللہ بن مسعود کی بیوی زینب اور زید بن خالد ؓ سے بھی احادیث آئی ہیں۔
Notes · وضاحت
١ ؎: احمد کی روایت میں یہ بھی ہے کہ انہوں نے کہا کہ میں تجھ سے بات نہیں کروں گا۔ اللہ اکبر! صحابہ کرام ؓ اجمعین کے نزدیک یہ قدر تھی نبی اکرم ﷺ کے احکام اور آپ کی سنت کی۔
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/الأذان ١٦٦ (٨٦٥)، (متابعةً ) صحیح مسلم/الصلاة ٣٠ (٤٤٢)، سنن ابی داود/ الصلاة ٥٣ (٥٦٨)، سنن النسائی/المساجد ١٥ (٧٠٧)، سنن ابن ماجہ/المقدمة ٢ (١٦)، ( تحفة الأشراف: ٧٣٨٥)، مسند احمد (٢/٧، ٩، ١٦، ٣٦، ٣٩، ٤٣، ٩٠، ١٢٧، ١٤٠، ١٤٣، ١٥١) (صحیح)
571Sunan At-Tirmidhi

مسجد میں تھوکنے کی کراہت

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ رِبْعِيِّ بْنِ حِرَاشٍ، عَنْ طَارِقِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْمُحَارِبِيِّ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِذَا كُنْتَ فِي الصَّلَاةِ فَلَا تَبْزُقْ عَنْ يَمِينِكَ، وَلَكِنْ خَلْفَكَ أَوْ تِلْقَاءَ شِمَالِكَ، أَوْ تَحْتَ قَدَمِكَ الْيُسْرَى . قَالَ: وَفِي الْبَاب عَنْ أَبِي سَعِيدٍ، وَابْنِ عُمَرَ، وَأَنَسٍ، وَأَبِي هُرَيْرَةَ. قَالَ أَبُو عِيسَى: وَحَدِيثُ طَارِقٍ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ، وَالْعَمَلُ عَلَى هَذَا عِنْدَ أَهْلِ الْعِلْمِ، قَالَ: وسَمِعْت الْجَارُودَ، يَقُولُ: سَمِعْتُ وَكِيعًا، يَقُولُ: لَمْ يَكْذِبْ رِبْعِيُّ بْنُ حِرَاشٍ فِي الْإِسْلَامِ كَذْبَةً. قَالَ: وقَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ: أَثْبَتُ أَهْلِ الْكُوفَةِ مَنْصُورُ بْنُ الْمُعْتَمِرِ.

طارق بن عبداللہ محاربی ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جب تم نماز میں ہو تو اپنے دائیں طرف نہ تھوکو، اپنے پیچھے یا اپنے بائیں طرف یا پھر بائیں پاؤں کے نیچے (تھوکو) ۔

Sayyidina Tariq ibn Abdullah Maharabi reported that Allah’s Messenger ﷺ said, “When you offer salah, do not spit to your right side, but behind you or to your left, or below your left foot. [Ahmed 27290, Abu Dawud 478, Nisai 725, Ibn e Majah 1021]

صحيح، ابن ماجة (1021)صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 571
Imam Tirmidhi's comment · امام ترمذی
١- طارق ؓ کی حدیث حسن صحیح ہے، ٢- اس باب میں ابوسعید، ابن عمر، انس اور ابوہریرہ ؓ سے بھی احادیث آئی ہیں، ٣- اہل علم کا عمل اسی پر ہے۔
Takhrij · تخریج
سنن ابی داود/ الصلاة ٢٢ (٤٧٨)، سنن النسائی/المساجد ٣٣ (٧٢٧)، سنن ابن ماجہ/الإقامة ٦١ (١٠٢١)، ( تحفة الأشراف: ٤٩٨٧)، مسند احمد (٦/٣٩٦) (صحیح)
572Sunan At-Tirmidhi

مسجد میں تھوکنے کی کراہت

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ، حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: الْبُزَاقُ فِي الْمَسْجِدِ خَطِيئَةٌ وَكَفَّارَتُهَا دَفْنُهَا . قَالَ أَبُو عِيسَى: وَهَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ.

انس بن مالک ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: مسجد میں تھوکنا گناہ ہے۔ اور اس کا کفارہ اسے دفن کردینا ١ ؎۔

Sayyidina Anas ibn MaaLik (RA) reported that Allah’s Messenger ﷺ said, “It is a sin to spit in the mosque and its expiation is to bury it.” [Ahmed 13433, Bukhari 413, Muslim 552, Abu Dawud 475, Nisai 723]

صحيح، الروض النضير (48)، صحيح أبي داود (494)صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 572
Imam Tirmidhi's comment · امام ترمذی
یہ حدیث حسن صحیح ہے۔
Notes · وضاحت
١ ؎: یعنی مٹی وغیرہ ڈال کر چھپا دینا۔
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/الصلاة ٣٧ (٤١٥)، صحیح مسلم/المساجد ١٣ (٥٥٢)، سنن ابی داود/ الصلاة ٢٢ (٤٧٤)، سنن النسائی/المساجد ٣٠ (٧٢٤)، ( تحفة الأشراف: ١٤٢٨)، مسند احمد (٣/١٧٣، ٢٣٢، ٢٧٤، ٢٧٧) سنن الدارمی/الصلاة ١١٦ (١٤٣٥) (صحیح)
573Sunan At-Tirmidhi

سورت انشقاق اور سورت العلق کے سجدے

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ أَيُّوبَ بْنِ مُوسَى، عَنْ عَطَاءِ بْنِ مِينَاءٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: سَجَدْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ وَ إِذَا السَّمَاءُ انْشَقَّتْ .

ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں: ہم نے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ «اقرأ باسم ربک الذي خلق» اور «إذا السماء انشقت» میں سجدہ کیا۔

Sayyidina Abu Hurairah (RA) said, “We prostrated with Allah’s Messenger in (surah al-Alaq) and in Liii (al-Inshiqaq).” [Ahmed7375, Muslim 578, Abu Dawud 1407, Nisai 959, Ibn e Majah 1058)

صحيح، ابن ماجة (1058)صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 573
Takhrij · تخریج
صحیح مسلم/المساجد ٢٠ (٥٧٦)، سنن ابی داود/ الصلاة ٣٣١ (١٤٠٧)، سنن النسائی/الافتتاح ٥٢ (٩٦٨)، ( تحفة الأشراف: ١٤٢٠٦)، مسند احمد (٢/٢٤٩، ٤٦١)، وانظر أیضا: صحیح البخاری/الأذان ١٠٠ (٧٦٦)، و ١٠١ (٧٦٨)، وسجود القرآن ٧ (١٠٧٤)، و ١٠ (١٠٧٨)، سنن النسائی/الافتتاح ٥١ (٩٦٢-٩٦٥)، و ٥٢ (٩٦٧)، وسنن ابن ماجہ/الإقامة (٨٧١، ١٠٥، ١٥٩)، وط/القرآن ٥ (١٢)، و مسند احمد (٢٤٧، ٢٨١، ٤١٣، ٤٤٩-٤٥١، ٤٥٤، ٤٦٦، ٤٨٧، ٥٢٩)، وسنن الدارمی/الصلاة ١٦٢ (صحیح)
574Sunan At-Tirmidhi

سورت انشقاق اور سورت العلق کے سجدے

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ مُحَمَّدٍ هُوَ ابْنُ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ، عَنْعُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ هِشَامٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَهُ. قَالَ أَبُو عِيسَى: حَدِيثُ أَبِي هُرَيْرَةَ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ، وَالْعَمَلُ عَلَى هَذَا عِنْدَ أَكْثَرِ أَهْلِ الْعِلْمِ يَرَوْنَ السُّجُودَ فِي إِذَا السَّمَاءُ انْشَقَّتْ وَ اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ وَفِي هَذَا الْحَدِيثِ أَرْبَعَةٌ مِنَ التَّابِعِينَ بَعْضُهُمْ عَنْ بَعْضٍ.

اس سند سے بھی ابوہریرہ ؓ سے اسی کے مثل مروی ہے کہ انہوں نے نبی اکرم ﷺ سے روایت کی ہے۔

Qutaybah reported from Sufyan who from Yahya ibn Saeed who from Abu Bakr (RA) ibn Muhammad jbn Amr ibn Hazm who from Umar ibn Abdul Aziz (RA) who from Abu Bakr (RA) ibn Abdur Rahnian ibn Hanth thn Hisham who from Abu Hurairah (RA) and he from the Prophet ﷺ a hadith similar to it. In this hadith, four tabi’in are sub-narratorone after the other --------------------------------------------------------------------------------

صحيح، ابن ماجة (1059)صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 574
Imam Tirmidhi's comment · امام ترمذی
١- ابوہریرہ ؓ کی حدیث حسن صحیح ہے۔ اس حدیث کی سند میں چار تابعین ١ ؎ ہیں، جو ایک دوسرے سے روایت کر رہے ہیں، ٢- اکثر اہل علم کا اسی پر عمل ہے، یہ لوگ «إذا السماء انشقت» اور «اقرأ باسم ربک الذي خلق» میں سجدہ کرنے کے قائل ہیں۔
Notes · وضاحت
١ ؎: وہ یہ ہیں: ابوبکر بن محمد بن حزم، عمر بن عبدالعزیز، ابوبکر بن عبدالرحمٰن اور ہشام۔
Takhrij · تخریج
انظر ما قبلہ ( تحفة الأشراف: ١٤٨٦٥) (صحیح)
575Sunan At-Tirmidhi

سورت انشقاق اور سورت العلق کے سجدے

حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْبَزَّازُ الْبَغْدَادِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْوَارِثِ، حَدَّثَنَا أَبِي، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْعِكْرِمَةَ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: سَجَدَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِيهَا يَعْنِي النَّجْمَ وَالْمُسْلِمُونَ وَالْمُشْرِكُونَ وَالْجِنُّ وَالْإِنْسُ . قَالَ: وَفِي الْبَاب عَنْ ابْنِ مَسْعُودٍ، وَأَبِي هُرَيْرَةَ. قَالَ أَبُو عِيسَى: حَدِيثُ ابْنِ عَبَّاسٍ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ، وَالْعَمَلُ عَلَى هَذَا عِنْدَ بَعْضِ أَهْلِ الْعِلْمِ يَرَوْنَ السُّجُودَ فِي سُورَةِ النَّجْمِ، وقَالَ بَعْضُ أَهْلِ الْعِلْمِ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَغَيْرِهِمْ: لَيْسَ فِي الْمُفَصَّلِ سَجْدَةٌ، وَهُوَ قَوْلُ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ، وَالْقَوْلُ الْأَوَّلُ أَصَحُّ، وَبِهِ يَقُولُ الثَّوْرِيُّ، وَابْنُ الْمُبَارَكِ، وَالشَّافِعِيُّ، وَأَحْمَدُ، وَإِسْحَاق.

عبداللہ بن عباس ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے اس میں یعنی سورة النجم میں سجدہ کیا اور مسلمانوں، مشرکوں، جنوں اور انسانوں نے بھی سجدہ کیا ١ ؎۔

Sayyidina Ibn e Abbas (RA) said, “When Allah’s Messenger ﷺ prostrated (at a verse) in surah al Najm, the Muslims, the polytheists, jinn and Mankind also prostrated” --------------------------------------------------------------------------------

صحيح نصب المجانيق لنسف قصة الغرانيق (18 و 25 و 31)صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 575
Imam Tirmidhi's comment · امام ترمذی
١- ابن عباس ؓ کی حدیث حسن صحیح ہے، ٢- اس باب میں ابن مسعود اور ابوہریرہ ؓ سے بھی احادیث آئی ہیں، ٣- بعض اہل علم کا اسی پر عمل ہے، ان کی رائے میں سورة النجم میں سجدہ ہے، ٤- صحابہ کرام وغیرہم میں سے بعض اہل علم کہتے ہیں کہ مفصل کی سورتوں میں سجدہ نہیں ہے۔ اور یہی مالک بن انس کا بھی قول ہے، لیکن پہلا قول زیادہ صحیح ہے، سفیان ثوری، ابن مبارک، شافعی، احمد اور اسحاق بن راہویہ اسی کے قائل ہیں۔
Notes · وضاحت
١ ؎: یہاں تفسیر اور شروحات حدیث کی کتابوں میں نبی اکرم ﷺ کے مکی دور میں پیش آنے والا غرانیق سے متعلق ایک عجیب وغریب قصہ مذکور ہوا ہے، جس کی تردید ائمہ کرام اور علماء عظام نے نہایت مدلل انداز میں کی ہے۔ ( تفصیل کے لیے دیکھئیے: تحفۃ الأحوذی، فتح الباری، مقدمۃ الحدیث، جلد اول )۔
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/سجود القرآن ٥ (١٠٧١)، وتفسیر النجم ٤ (٤٨٦٢)، ( تحفة الأشراف: ٥٩٩٦) (صحیح)
576Sunan At-Tirmidhi

سورت نجم میں سجدہ نہ کرے

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مُوسَى، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ قُسَيْطٍ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ، قَالَ: قَرَأْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ النَّجْمَ فَلَمْ يَسْجُدْ فِيهَا . قَالَ أَبُو عِيسَى: حَدِيثُ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ، وَتَأَوَّلَ بَعْضُ أَهْلِ الْعِلْمِ هَذَا الْحَدِيثَ، فَقَالَ: إِنَّمَا تَرَكَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ السُّجُودَ لِأَنَّ زَيْدَ بْنَ ثَابِتٍ حِينَ قَرَأَ فَلَمْ يَسْجُدْ لَمْ يَسْجُدِ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَقَالُوا: السَّجْدَةُ وَاجِبَةٌ عَلَى مَنْ سَمِعَهَا فَلَمْ يُرَخِّصُوا فِي تَرْكِهَا، وَقَالُوا: إِنْ سَمِعَ الرَّجُلُ وَهُوَ عَلَى غَيْرِ وُضُوءٍ، فَإِذَا تَوَضَّأَ سَجَدَ، وَهُوَ قَوْلُ: سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ وَأَهْلِ الْكُوفَةِ، وَبِهِ يَقُولُ إِسْحَاق، وقَالَ بَعْضُ أَهْلِ الْعِلْمِ: إِنَّمَا السَّجْدَةُ عَلَى مَنْ أَرَادَ أَنْ يَسْجُدَ فِيهَا، وَالْتَمَسَ فَضْلَهَا وَرَخَّصُوا فِي تَرْكِهَا إِنْ أَرَادَ ذَلِكَ، وَاحْتَجُّوا بِالْحَدِيثِ الْمَرْفُوعِ، حَدِيثِ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ، حَيْثُ قَالَ: قَرَأْتُ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ النَّجْمَ فَلَمْ يَسْجُدْ فِيهَا، فَقَالُوا: لَوْ كَانَتِ السَّجْدَةُ وَاجِبَةً لَمْ يَتْرُكِ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ زَيْدًا حَتَّى كَانَ يَسْجُدَ، وَيَسْجُدَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. وَاحْتَجُّوا بِحَدِيثِ عُمَرَ، أَنَّهُ قَرَأَ سَجْدَةً عَلَى الْمِنْبَرِ فَنَزَلَ فَسَجَدَ، ثُمَّ قَرَأَهَا فِي الْجُمُعَةِ الثَّانِيَةَ فَتَهَيَّأَ النَّاسُ لِلسُّجُودِ، فَقَالَ: إِنَّهَا لَمْ تُكْتَبْ عَلَيْنَا إِلَّا أَنْ نَشَاءَ، فَلَمْ يَسْجُدْ وَلَمْ يَسْجُدُوا. فَذَهَبَ بَعْضُ أَهْلِ الْعِلْمِ إِلَى هَذَا، وَهُوَ قَوْلُ الشَّافِعِيِّ، وَأَحْمَدَ.

زید بن ثابت ؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کے سامنے سورة النجم پڑھی مگر آپ نے سجدہ نہیں کیا۔

Sayyidina Zayd ibn Thabit (RA) said, “I recited the s4aah an-Najm to Allah’s Messenger ﷺ but he did not prostrate during the recital.” [Ahmed21647, Bukhari 1072, Muslim 577, Abu Dawud 1404, Nisai 956]

صحيح، صحيح أبي داود (1266)صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 576
Imam Tirmidhi's comment · امام ترمذی
١- زید بن ثابت ؓ کی حدیث حسن صحیح ہے، ٢- بعض اہل علم نے اس حدیث کی تاویل کی ہے، انہوں نے کہا ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے سجدہ اس لیے نہیں کیا کہ زید بن ثابت ؓ نے جس وقت یہ سورة پڑھی تو خود انہوں نے بھی سجدہ نہیں کیا، اس لیے نبی اکرم ﷺ نے بھی سجدہ نہیں کیا۔ وہ کہتے ہیں: یہ سجدہ ہر اس شخص پر واجب ہے جو اسے سنے، ان لوگوں نے اسے چھوڑنے کی اجازت نہیں دی ہے، وہ کہتے ہیں کہ آدمی اگر اسے سنے اور وہ بلا وضو ہو تو جب وضو کرلے سجدہ کرے۔ اور یہی سفیان ثوری اور اہل کوفہ کا قول ہے، اسحاق بن راہویہ بھی اسی کے قائل ہیں۔ اور بعض اہل علم کہتے ہیں: یہ سجدہ صرف اس پر ہے جو سجدہ کرنے کا ارادہ کرے، اور اس کی خیر و برکت کا طلب گار ہو، انہوں نے اسے ترک کرنے کی اجازت دی ہے، اگر وہ ترک کرنا چاہے، ٣- اور انہوں نے حدیث مرفوع یعنی زید بن ثابت ؓ کی حدیث سے جس میں ہے میں نے نبی اکرم ﷺ کے سامنے سورة النجم پڑھی، لیکن آپ نے اس میں سجدہ نہیں کیا۔ استدلال کیا ہے وہ کہتے ہیں کہ اگر یہ سجدہ واجب ہوتا تو نبی اکرم ﷺ زید کو سجدہ کرائے بغیر نہ چھوڑتے اور خود نبی اکرم ﷺ بھی سجدہ کرتے۔ اور ان لوگوں نے عمر ؓ کی حدیث سے بھی استدلال ہے کہ انہوں نے منبر پر سجدہ کی آیت پڑھی اور پھر اتر کر سجدہ کیا، اسے دوسرے جمعہ میں پھر پڑھا، لوگ سجدے کے لیے تیار ہوئے تو انہوں نے کہا: یہ ہم پر فرض نہیں ہے سوائے اس کے کہ ہم چاہیں تو چناچہ نہ تو انہوں نے سجدہ کیا اور نہ لوگوں نے کیا، بعض اہل علم اسی طرف گئے ہیں اور یہی شافعی اور احمد کا بھی قول ہے۔
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/سجود القرآن ٦ (١٠٧٢)، صحیح مسلم/المساجد ٢٠ (٥٧٧)، سنن ابی داود/ الصلاة ٣٢٩ (١٤٠٤)، سنن النسائی/الافتتاح ٥٠ (٩٦١)، ( تحفة الأشراف: ٣٧٣٣)، مسند احمد (٥/١٨٣)، سنن الدارمی/الصلاة ١٦٤ (١٥١٣) (صحیح)
577Sunan At-Tirmidhi

سورت ص میں کا سجدہ

حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْجُدُ فِي ص . قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: وَلَيْسَتْ مِنْ عَزَائِمِ السُّجُودِ. قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ. وَاخْتَلَفَ أَهْلُ الْعِلْمِ فِي ذَلِكَ، فَرَأَى بَعْضُ أَهْلِ الْعِلْمِ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَغَيْرِهِمْ أَنْ يَسْجُدَ فِيهَا، وَهُوَ قَوْلُ سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ، وَابْنِ الْمُبَارَكِ، وَالشَّافِعِيِّ، وَأَحْمَدَ، وَإِسْحَاق، وقَالَ بَعْضُهُمْ: إِنَّهَا تَوْبَةُ نَبِيٍّ وَلَمْ يَرَوْا السُّجُودَ فِيهَا.

عبداللہ بن عباس ؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو سورة ص میں سجدہ کرتے دیکھا۔ ابن عباس ؓ کہتے ہیں: یہ واجب سجدوں میں سے نہیں ہے۔

Sayyidina Ibn Abbas (RA) said, “I saw Allah’s Messenger ﷺ make prostration in surah Saad.” He added, “But, it is not among the wajib prostrations.” [Ahmed2521]

صحيح، صحيح أبي داود (1270)صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 577
Imam Tirmidhi's comment · امام ترمذی
١- یہ حدیث حسن صحیح ہے، ٢- اہل علم کا اس میں اختلاف ہے، صحابہ وغیرہم میں سے بعض اہل علم کی رائے ہے کہ اس میں سجدہ کرے، سفیان ثوری، ابن مبارک، شافعی، احمد اور اسحاق بن راہویہ کا بھی یہی قول ہے۔ اور بعض کہتے ہیں کہ یہ ایک نبی کی توبہ ہے، اس میں سجدہ ضروری نہیں ١ ؎۔
Notes · وضاحت
١ ؎: یہ نبی داود (علیہ السلام) تھے۔
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/سجود القرآن ٣ (١٠٦٩)، سنن ابی داود/ الصلاة ٣٣٢ (١٤٠٩)، سنن النسائی/الافتتاح ٤٨ (٩٥٨)، ( تحفة الأشراف: ٥٩٨٨)، سنن الدارمی/الصلاة ١٦١ (١٥٠٨) (صحیح)
578Sunan At-Tirmidhi

سورت حج کا سجدہ

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ، حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ، عَنْ مِشْرَحِ بْنِ هَاعَانَ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ فُضِّلَتْ سُورَةُ الْحَجِّ بِأَنَّ فِيهَا سَجْدَتَيْنِ، قَالَ: نَعَمْ، وَمَنْ لَمْ يَسْجُدْهُمَا فَلَا يَقْرَأْهُمَا . قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ لَيْسَ إِسْنَادُهُ بِذَاكَ الْقَوِيِّ وَاخْتَلَفَ أَهْلُ الْعِلْمِ فِي هَذَا، فَرُوِيَ عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ، وَابْنِ عُمَرَ، أَنَّهُمَا قَالَا: فُضِّلَتْ سُورَةُ الْحَجِّ بِأَنَّ فِيهَا سَجْدَتَيْنِ، وَبِهِ يَقُولُ ابْنُ الْمُبَارَكِ، وَالشَّافِعِيُّ، وَأَحْمَدُ، وَإِسْحَاق، وَرَأَى بَعْضُهُمْ فِيهَا سَجْدَةً، وَهُوَ قَوْلُ سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ، وَمَالِكٍ وَأَهْلِ الْكُوفَةِ.

عقبہ بن عامر ؓ کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! سورة الحج کو یہ شرف بخشا گیا ہے کہ اس میں دو سجدے ہیں۔ آپ نے فرمایا: ہاں، جو یہ دونوں سجدے نہ کرے وہ اسے نہ پڑھے ۔

Sayyidina Uqbah ibn Aami (RA) said that he told Allah’s Messenger ﷺ “O Messenger of Allah! ﷺ Surah al-Hajj has more excellence than other surah because it has two sajdah.” He said, “Yes. And, one who does not prostrate at them, has not recited it.” --------------------------------------------------------------------------------

ضعيف، ضعيف أبي داود (250) // هو في ضعيف سنن أبي داود برقم (303 / 1402)، المشکاة (1030) //صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 578
Imam Tirmidhi's comment · امام ترمذی
١- اس حدیث کی سند کوئی خاص قوی نہیں ہے، ٢- اس سلسلے میں اہل علم کا اختلاف ہے، عمر بن خطاب اور ابن عمر ؓ کہتے ہیں کہ سورة الحج کو یہ شرف بخشا گیا ہے کہ اس میں دو سجدے ہیں۔ ابن مبارک، شافعی، احمد اور اسحاق بن راہویہ بھی یہی کہتے ہیں، ٣- اور بعض کی رائے ہے کہ اس میں ایک سجدہ ہے۔ یہ سفیان ثوری، مالک اور اہل کوفہ کا قول ہے۔
Takhrij · تخریج
سنن ابی داود/ الصلاة ٣٢٨ (١٤٠٢)، ( تحفة الأشراف: ٩٩٦٥) (حسن) (” مشرح بن ہاعان “ میں قدرے کلام ہے، مگر خالد بن حمد ان کی روایت سے تقویت پا کر یہ حدیث حسن کے درجہ کو پہنچ جاتی ہے /دیکھئے ابی داود رقم: ١٢٦٥/م)
579Sunan At-Tirmidhi

قرآن کے سجدوں میں کیا پڑھے ؟

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ بْنِ خُنَيْسٍ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي يَزِيدَ، قَالَ: قَالَ لِيابْنُ جُرَيْجٍ: يَا حَسَنُ أَخْبَرَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي يَزِيدَ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي رَأَيْتُنِي اللَّيْلَةَ وَأَنَا نَائِمٌ كَأَنِّي أُصَلِّي خَلْفَ شَجَرَةٍ فَسَجَدْتُ فَسَجَدَتِ الشَّجَرَةُ لِسُجُودِي فَسَمِعْتُهَا، وَهِيَ تَقُولُ: اللَّهُمَّ اكْتُبْ لِي بِهَا عِنْدَكَ أَجْرًا، وَضَعْ عَنِّي بِهَا وِزْرًا وَاجْعَلْهَا لِي عِنْدَكَ ذُخْرًا، وَتَقَبَّلْهَا مِنِّي كَمَا تَقَبَّلْتَهَا مِنْ عَبْدِكَ دَاوُدَ قَالَ الْحَسَنُ: قَالَ لِيَ ابْنُ جُرَيْجٍ: قَالَ لِي جَدُّكَ: قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ، فَقَرَأَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَجْدَةً ثُمَّ سَجَدَ . قَالَ: فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: فَسَمِعْتُهُ وَهُوَ يَقُولُ مِثْلَ مَا أَخْبَرَهُ الرَّجُلُ عَنْ قَوْلِ الشَّجَرَةِ. قَالَ: وَفِي الْبَاب عَنْ أَبِي سَعِيدٍ. قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ مِنْ حَدِيثِ ابْنِ عَبَّاسٍ لَا نَعْرِفُهُ إِلَّا مِنْ هَذَا الْوَجْهِ.

عبداللہ بن عباس ؓ کہتے ہیں کہ ایک شخص نے نبی اکرم ﷺ کے پاس آ کر عرض کیا: اللہ کے رسول! میں نے آج رات اپنے کو دیکھا اور میں سو رہا تھا (یعنی خواب میں دیکھا) کہ میں ایک درخت کے پیچھے نماز پڑھ رہا ہوں، میں نے سجدہ کیا تو میرے سجدے کے ساتھ اس درخت نے بھی سجدہ کیا، پھر میں نے اسے سنا، وہ کہہ رہا تھا: «اللهم اکتب لي بها عندک أجرا وضع عني بها وزرا واجعلها لي عندک ذخرا وتقبلها مني كما تقبلتها من عبدک داود» اے اللہ! اس کے بدلے تو میرے لیے اجر لکھ دے، اور اس کے بدلے میرا بوجھ مجھ سے ہٹا دے، اور اسے میرے لیے اپنے پاس ذخیرہ بنا لے، اور اسے مجھ سے تو اسی طرح قبول فرما جیسے تو نے اپنے بندے داود سے قبول کیا تھا ۔ حسن بن محمد بن عبیداللہ بن ابی یزید کہتے ہیں: مجھ سے ابن جریج نے کہا کہ مجھ سے تمہارے دادا نے کہا کہ ابن عباس ؓ نے کہا کہ نبی اکرم ﷺ نے آیت سجدے کی تلاوت کی اور سجدہ کیا، ابن عباس کہتے ہیں: تو میں نے آپ کو ویسے ہی کہتے سنا جیسے اس شخص نے اس درخت کے الفاظ بیان کئے تھے۔

Sayyidina Ibn Abbas (RA) narrated that a man came to the Prophet ﷺ and said, “O Messenger of Allah! ﷺ I saw myself in the night while I was asleep as though I prayed behind a tree. I prostrated and the tree (also) prostrated against my prostration. So, I heard it say: O Allah! Write down for me with you a reward against it. And remove from me against it (my) sins. And make it for me with you a treasure (for the Hereafter). And accept it from me as You did accept it from Your slave Dawud.

حسن، ابن ماجة (1053)صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 579
Imam Tirmidhi's comment · امام ترمذی
یہ حدیث ابن عباس ؓ کی روایت سے حسن غریب ہے، ہم اسے صرف اسی سند سے جانتے ہیں۔
Takhrij · تخریج
سنن ابن ماجہ/الإقامة ٧٠ (١٠٥٣)، ( تحفة الأشراف: ٥٨٦٧) (حسن)
580Sunan At-Tirmidhi

قرآن کے سجدوں میں کیا پڑھے ؟

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ، حَدَّثَنَا خَالِدٌ الْحَذَّاءُ، عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ فِي سُجُودِ الْقُرْآنِ بِاللَّيْلِ: سَجَدَ وَجْهِي لِلَّذِي خَلَقَهُ وَشَقَّ سَمْعَهُ وَبَصَرَهُ بِحَوْلِهِ وَقُوَّتِهِ . قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ.

ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ رات کے وقت قرآن کے سجدوں کہتے: «سجد وجهي للذي خلقه وشق سمعه وبصره بحوله وقوته» میرے چہرے نے اس ذات کو سجدہ کیا ہے جس نے اسے بنایا، اور اپنی طاقت و قوت سے اس کے کان اور اس کی آنکھیں پھاڑیں ۔

Sayyidah Aisha (RA)said that in the prostrtoins of the Quran by night, Allah’s Messenger ﷺ would pray: My face prostrated to Him who created it, and made its hearing and its sight by His might and power. [Ahmed960, Muslim 771, Nisai 896, Ibn e Majah 1054]

صحيح، صحيح أبي داود (1273)صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 580
Imam Tirmidhi's comment · امام ترمذی
یہ حدیث حسن صحیح ہے۔
Takhrij · تخریج
سنن ابی داود/ الصلاة ٣٣٤ (١٤١٤)، سنن النسائی/التطبیق ٧٠ (١١٣٠)، ( تحفة الأشراف: ١٦٠٨٣)، مسند احمد (٦/٣٠، ٢١٧) (صحیح)
581Sunan At-Tirmidhi

جس کا رات کو وظیفہ رہ جائے تو وہ اسے دن میں پڑھ لے

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ، حَدَّثَنَا أَبُو صَفْوَانَ، عَنْ يُونُسَ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ الزُّهْرِيِّ، أَنَّ السَّائِبَ بْنَ يَزِيدَ، وَعُبَيْدَ اللَّهِ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ بْنِ مَسْعُودٍ أَخْبَرَاهُ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَبْدٍ الْقَارِيِّ، قَال: سَمِعْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ نَامَ عَنْ حِزْبِهِ أَوْ عَنْ شَيْءٍ مِنْهُ فَقَرَأَهُ مَا بَيْنَ صَلَاةِ الْفَجْرِ وَصَلَاةِ الظُّهْرِ، كُتِبَ لَهُ كَأَنَّمَا قَرَأَهُ مِنَ اللَّيْلِ . قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ. قَالَ: وَأَبُو صَفْوَانَ اسْمُهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ الْمَكِّيُّ، وَرَوَى عَنْهُ الْحُمَيْدِيُّ وَكِبَارُ النَّاسِ.

عبدالرحمٰن بن عبد قاری کہتے ہیں کہ میں نے عمر بن خطاب ؓ کو کہتے سنا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جو شخص اپنا وظیفہ یا اس کا کچھ حصہ پڑھے بغیر سو جائے، پھر وہ اسے نماز فجر سے لے کر ظہر کے درمیان تک کسی وقت پڑھ لے تو یہ اس کے لیے ایسے ہی لکھا جائے گا، گویا اس نے اسے رات ہی میں پڑھا ہے ۔

Abdur Rahman ibn Abdul Qari reported having heard Sayyidina Umar ibn al-Khattab (RA) say that Allah’s Messenger ﷺ said, “If anyone falls asleep and misses his rota of regular recital (of Quran or supplication) or a portion of it and he recites it between the salah of fajr and the salah of zuhr then it is recorded for him as though he had recited it at night.” [Muslim 747, Abu Dawud 1313, Nisai 1786,Ibn e Majah 1343] --------------------------------------------------------------------------------

صحيح، ابن ماجة (1343)صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 581
Imam Tirmidhi's comment · امام ترمذی
یہ حدیث حسن صحیح ہے۔
Takhrij · تخریج
صحیح مسلم/المسافرین ١٨ (٧٤٧)، سنن ابی داود/ الصلاة ٣٠٩ (١٣١٣)، سنن النسائی/قیام اللیل ٦٥ (١٧٩١)، سنن ابن ماجہ/الإقامة ١٧٧ (١٣٤٣)، ( تحفة الأشراف: ١٠٥٩٢)، مسند احمد (١/٣٢)، سنن الدارمی/الصلاة ١٦٧ (١٥١٨) (صحیح)
582Sunan At-Tirmidhi

جو شخص رکوع اور سجدے میں امام سے پہلے سر اٹھائے اس کے متعلق وعید

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ وَهُوَ أَبُو الْحَارِثِ الْبَصْرِيُّ ثِقَةٌ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ مُحَمَّدٌ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَمَا يَخْشَى الَّذِي يَرْفَعُ رَأْسَهُ قَبْلَ الْإِمَامِ أَنْ يُحَوِّلَ اللَّهُ رَأْسَهُ رَأْسَ حِمَارٍ . قَالَ قُتَيْبَةُ: قَالَ حَمَّادٌ: قَالَ لِي مُحَمَّدُ بْنُ زِيَادٍ: وَإِنَّمَا قَالَ: أَمَا يَخْشَى. قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ، وَمُحَمَّدُ بْنُ زِيَادٍ هُوَ بَصْرِيٌّ ثِقَةٌ وَيُكْنَى أَبَا الْحَارِثِ.

ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ محمد رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: کیا جو شخص امام سے پہلے اپنا سر اٹھاتا ہے اس بات سے نہیں ڈرتا کہ اللہ اس کے سر کو گدھے کا سر بنا دے؟ ۔

Sayyidina Abu Hurairah (RA) reported, saying that holy Propher ﷺ said : Does he who raise his head before the imam not fear that Allah will change his head into a donkey’s head?’ Qutaybah said that Hammad said that Muhammad ibn Ziyad said to him that he only said (Doeshenotfear). [Ahmed 7537,Bukhari 582,Muslim 427,Nisai 824,Ibn e Majah 961] --------------------------------------------------------------------------------

صحيح، ابن ماجة (961)صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 582
Imam Tirmidhi's comment · امام ترمذی
یہ حدیث حسن صحیح ہے۔
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/الأذان ٥٣ (٦٩١)، صحیح مسلم/الصلاة ٢٥ (٤٢٧)، سنن النسائی/الإمامة ٣٨ (٨٢٩)، سنن ابن ماجہ/الإقامة ٤١ (٩٦١)، ( تحفة الأشراف: ١٤٣٦٢)، (وکذا: ١٤٣٨)، مسند احمد (٢/٢٦٠، ٢٧١، ٤٢٥، ٤٥٦، ٤٦٩، ٤٧٢، ٥٠٤)، سنن الدارمی/الصلاة ٧٢ (١٣٥٥) (صحیح)
583Sunan At-Tirmidhi

فرض نماز پڑھنے کے بعد لوگوں کی امامت

حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، أَنَّ مُعَاذَ بْنَ جَبَلٍ كَانَ يُصَلِّي مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَغْرِبَ، ثُمَّ يَرْجِعُ إِلَى قَوْمِهِ فَيَؤُمُّهُمْ . قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ، وَالْعَمَلُ عَلَى هَذَا عِنْدَ أَصْحَابِنَا الشَّافِعِيِّ، وَأَحْمَدَ، وَإِسْحَاق، قَالُوا: إِذَا أَمَّ الرَّجُلُ الْقَوْمَ فِي الْمَكْتُوبَةِ وَقَدْ كَانَ صَلَّاهَا قَبْلَ ذَلِكَ أَنَّ صَلَاةَ مَنِ ائْتَمَّ بِهِ جَائِزَةٌ، وَاحْتَجُّوا بِحَدِيثِ جَابِرٍ فِي قِصَّةِ مُعَاذٍ، وَهُوَ حَدِيثٌ صَحِيحٌ، وَقَدْ رُوِيَ مِنْ غَيْرِ وَجْهٍ عَنْ جَابِرٍ، وَرُوِي عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ أَنَّهُ سُئِلَ عَنْ رَجُلٍ دَخَلَ الْمَسْجِدَ وَالْقَوْمُ فِي صَلَاةِ الْعَصْرِ وَهُوَ يَحْسِبُ أَنَّهَا صَلَاةُ الظُّهْرِ فَائْتَمَّ بِهِمْ، قَالَ: صَلَاتُهُ جَائِزَةٌ، وَقَدْ قَالَ قَوْمٌ مِنْ أَهْلِ الْكُوفَةِ: إِذَا ائْتَمَّ قَوْمٌ بِإِمَامٍ وَهُوَ يُصَلِّي الْعَصْرَ وَهُمْ يَحْسِبُونَ أَنَّهَا الظُّهْرُ فَصَلَّى بِهِمْ وَاقْتَدَوْا بِهِ، فَإِنَّ صَلَاةَ الْمُقْتَدِي فَاسِدَةٌ إِذْ اخْتَلَفَ نِيَّةُ الْإِمَامِ وَنِيَّةُ الْمَأْمُومِ.

جابر بن عبداللہ ؓ سے روایت ہے کہ معاذ بن جبل رسول اللہ ﷺ کے ساتھ مغرب پڑھتے تھے، پھر اپنی قوم کے لوگوں میں لوٹ کر آتے اور ان کی امامت کرتے۔

Sayyidina Jabir ibn Abdullah reported that Mu’az ibn Jabal would offer the salah of maghrib with Allah’s Messenger and then return to his people and act as their imam (that is, lead them in salah. [Ahmed14311, Bukhari 711, Muslim 465, Abu Dawud 600, Nisai 834]

صحيح، صحيح أبي داود (756)صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 583
Imam Tirmidhi's comment · امام ترمذی
١- یہ حدیث حسن صحیح ہے، ٢- ہمارے اصحاب یعنی شافعی احمد اور اسحاق کا اسی پر عمل ہے۔ یہ لوگ کہتے ہیں کہ جب آدمی فرض نماز میں اپنی قوم کی امامت کرے اور وہ اس سے پہلے یہ نماز پڑھ چکا ہو تو جن لوگوں نے اس کی اقتداء کی ہے ان کی نماز درست ہے۔ ان لوگوں نے معاذ ؓ کے قصے سے جو جابر ؓ کی حدیث میں ہے اس سے دلیل پکڑی ہے، ٣- ابوالدرداء ؓ سے مروی ہے کہ ان سے ایک ایسے شخص کے بارے میں پوچھا گیا جو مسجد میں داخل ہوا اور لوگ نماز عصر میں مشغول تھے اور وہ سمجھ رہا تھا کہ ظہر ہے تو اس نے ان کی اقتداء کرلی، تو ابو الدرداء نے کہا: اس کی نماز جائز ہے، ٤- اہل کوفہ کی ایک جماعت کا کہنا ہے کہ جب کچھ لوگ کسی امام کی اقتداء کریں اور وہ عصر پڑھ رہا ہو اور لوگ سمجھ رہے ہوں کہ وہ ظہر پڑھ رہا ہے اور وہ انہیں نماز پڑھا دے اور لوگ اس کی اقتداء میں نماز پڑھ لیں تو مقتدی کی نماز فاسد ہے کیونکہ کہ امام کی نیت اور مقتدی کی نیت مختلف ہوگئی ١ ؎۔
Notes · وضاحت
١ ؎: لیکن ان کی رائے صحیح نہیں ہے، اقتداء صرف ظاہری اعمال میں ہے۔
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/الأذان ٦٦ (٧١١)، صحیح مسلم/الصلاة ٣٦ (٤٦٥)، سنن ابی داود/ الصلاة ٦٨ (٥٩٩، ٦٠٠)، و ١٢٧ (٧٩٠)، سنن النسائی/الإمامة ٣٩ (٣٢)، و ٤١ (٨٣٤)، والافتتاح ٦٣ (٩٨٥)، و ٧٠ (٩٩٨)، سنن ابن ماجہ/الإقامة ٤٨ (٩٨٦)، ( تحفة الأشراف: ٢٥١٧)، مسند احمد (٣/٢٩٩، ٣٠٨، ٣٦٩)، سنن الدارمی/الصلاة ٦٥ (١٣٣٣) (صحیح)
584Sunan At-Tirmidhi

گرمی یا سردی کی وجہ سے کپڑے پر سجدہ کی اجازت کے متعلق

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ، أَخْبَرَنَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، قَالَ: حَدَّثَنِي غَالِبٌ الْقَطَّانُ، عَنْ بَكْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْمُزَنِيِّ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: كُنَّا إِذَا صَلَّيْنَا خَلْفَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالظَّهَائِرِ سَجَدْنَا عَلَى ثِيَابِنَا اتِّقَاءَ الْحَرِّ . قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ. قَالَ: وَفِي الْبَاب عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، وَابْنِ عَبَّاسٍ، وَقَدْ رَوَى وَكِيعٌ هَذَا الْحَدِيثَ، عَنْ خَالِدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ.

انس بن مالک ؓ کہتے ہیں کہ ہم جب دوپہر میں نبی اکرم ﷺ کے پیچھے نماز پڑھتے تو گرمی سے بچنے کے لیے اپنے کپڑوں پر سجدہ کرتے۔

Sayyidina Anas ibn Malik (RA) said, “When we prayed the salah of zuhr with the Prophet ﷺ , we made prostration on our pieces of cloth to protect ourselves from heat. [Ahmed11970, Bukhari 385, Muslim 620, Abu Dawud 660, Nisai 112, Ibn e Majah 1033]

صحيح، ابن ماجة (1033)صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 584
Imam Tirmidhi's comment · امام ترمذی
١- یہ حدیث حسن صحیح ہے، ٢- اس باب میں جابر بن عبداللہ اور ابن عباس ؓ سے بھی احادیث آئی ہیں۔
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/الصلاة ٢٣ (٣٨٥)، والمواقیت ١١ (٥٤٢)، والعمل فی الصلاة ٩ (١٢٠٨)، صحیح مسلم/المساجد ٣٣ (٣٢٠)، سنن ابی داود/ الصلاة ٩٣ (٦٦٠)، سنن النسائی/التطبیق ٥٩ (١١١٧)، سنن ابن ماجہ/الإقامة ٦٤ (١٠٣٣)، ( تحفة الأشراف: ٢٥٠)، سنن الدارمی/الصلاة ٨٢ (١٣٦) (صحیح)
585Sunan At-Tirmidhi

فجر کی نماز کے بعد طلوع آفتاب تک مسجد میں بیٹھنا مستحب ہے

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ، حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ، قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا صَلَّى الْفَجْرَ قَعَدَ فِي مُصَلَّاهُ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ . قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ.

جابر بن سمرہ ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ جب فجر پڑھتے تو اپنے مصلے پر بیٹھے رہتے یہاں تک کہ سورج نکل آتا۔

Sayyidina Jabir ibn Samurah (RA) said, “When the Prophet ﷺ —. had prayed the fajr, he would sit at the same place of prayer till the sun had risen.” (Muslim 670, Abu Dawud 4850, Nisai 1354]

صحيح، صحيح أبي داود (1171)صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 585
Imam Tirmidhi's comment · امام ترمذی
یہ حدیث حسن صحیح ہے۔
Takhrij · تخریج
صحیح مسلم/المساجد ٥٢ (٢٨٦)، والفضائل ١٧ (٢٣٢٢)، سنن ابی داود/ الصلاة ٣٠١ (١٢٩٤)، سنن النسائی/السہو ٩٩ (١٣٥٨)، ( تحفة الأشراف: ٢١٦٨)، مسند احمد (٥/٩١، ٩٧، ١٠٠) (صحیح)
586Sunan At-Tirmidhi

فجر کی نماز کے بعد طلوع آفتاب تک مسجد میں بیٹھنا مستحب ہے

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاوِيَةَ الْجُمَحِيُّ الْبَصْرِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُسْلِمٍ، حَدَّثَنَا أَبُو ظِلَالٍ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ صَلَّى الْغَدَاةَ فِي جَمَاعَةٍ ثُمَّ قَعَدَ يَذْكُرُ اللَّهَ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ ثُمَّ صَلَّى رَكْعَتَيْنِ كَانَتْ لَهُ كَأَجْرِ حَجَّةٍ وَعُمْرَةٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: تَامَّةٍ تَامَّةٍ تَامَّةٍ . قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ، قَالَ: وَسَأَلْتُ مُحَمَّدَ بْنَ إِسْمَاعِيل، عَنْ أَبِي ظِلَالٍ، فَقَالَ: هُوَ مُقَارِبُ الْحَدِيثِ، قَالَ مُحَمَّدٌ: وَاسْمُهُ هِلَالٌ.

انس بن مالک ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جس نے نماز فجر جماعت سے پڑھی پھر بیٹھ کر اللہ کا ذکر کرتا رہا یہاں تک کہ سورج نکل گیا، پھر اس نے دو رکعتیں پڑھیں، تو اسے ایک حج اور ایک عمرے کا ثواب ملے گا ۔ وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: پورا، پورا، پورا، یعنی حج و عمرے کا پورا ثواب ١ ؎۔

Sayyidina Anas narrated that Allah’s Messenger ﷺ said, “As for him who prays the fajr salah with the congregation and then sits down remembering Allah till the sun has risen when he prays two rakaat, there is for him a reward of Hajj and Umrah.” Anas (RA) reported that he said, “Complete, comoplete, complete!” --------------------------------------------------------------------------------

حسن، التعليق الرغيب (1 / 164 و 165)، المشکاة (971)صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 586
Imam Tirmidhi's comment · امام ترمذی
١- یہ حدیث حسن غریب ہے، ٢- میں نے محمد بن اسماعیل بخاری سے (سند میں موجود راوی) ابوظلال کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا: وہ مقارب الحدیث ہیں، محمد بن اسماعیل بخاری کہتے ہیں کہ ان کا نام ہلال ہے۔
Notes · وضاحت
١ ؎: آج امت محمدیہ «علی صاحبها الصلاة والسلام» کے تمام ائمہ اور اس کے سب مقتدی اس اجر عظیم اور اول النہار کی برکتوں سے کس قدر محروم ہیں، ذرا اس حدیث سے اندازہ لگائیے۔ «إلاما شاء اللہ اللهم اجعلنا منهم»
Takhrij · تخریج
تفرد بہ المؤلف ( تحفة الأشراف: ١٦٤٤) (حسن)
587Sunan At-Tirmidhi

نماز میں ادھر ادھر توجہ کرنا

حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ، وَغَيْرُ وَاحِدٍ، قَالُوا: حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي هِنْدٍ، عَنْثَوْرِ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَلْحَظُ فِي الصَّلَاةِ يَمِينًا وَشِمَالًا وَلَا يَلْوِي عُنُقَهُ خَلْفَ ظَهْرِهِ . قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ، وَقَدْ خَالَفَ وَكِيعٌ، الْفَضْلَ بْنَ مُوسَى فِي رِوَايَتِهِ.

عبداللہ بن عباس ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نماز میں (گردن موڑے بغیر) ترچھی نظر سے دائیں اور بائیں دیکھتے تھے اور اپنی گردن اپنی پیٹھ کے پیچھے نہیں پھیرتے تھے۔

Sayyidina Ibn Abbas (RA) reported that Allah’s Messenger used to glance right and left while in prayer but did not turn his neck back. [Ahmed2485]

صحيح، المشکاة (998)صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 587
Imam Tirmidhi's comment · امام ترمذی
١- یہ حدیث غریب ہے، ٢- وکیع نے اپنی روایت میں فضل بن موسیٰ کی مخالفت کی ہے ١ ؎۔
Notes · وضاحت
١ ؎: یہ مخالفت آگے آرہی ہے، اور مخالفت یہ ہے کہ وکیع نے اپنی سند میں «عن بعض أصحاب عکرمة» کہا ہے، یعنی سند میں دو راوی ساقط ہیں۔
Takhrij · تخریج
سنن النسائی/السہو ١٠ (١٢٠٢)، ( تحفة الأشراف: ٦٠١٤)، مسند احمد (١/٢٧٥، ٣٠٤) (صحیح)